Baaghi TV

Tag: فواد خان

  • حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ کے وڈیو کلپس بناکر شئیر کرنے والوں‌ کو کر دیا خبردار

    حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ کے وڈیو کلپس بناکر شئیر کرنے والوں‌ کو کر دیا خبردار

    عمارہ حکمت اور بلال لاشاری نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے سینما میں‌بنائی گئی وڈیوز کے کلپس شئیر کرنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسا نہ کریں لیکن ایسا مسلسل ہوتا رہا ، آخر کار عمارہ حکمت کو سخت ایکشن لینا پڑا. اب آگئے ہیں حمزہ علی عباسی بھی میدان میں انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایسا کرنے والوں‌کو خبردار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ وہ بیمار تھے لیکن وہ مسلسل اپنی فلم کی تشہیر سوشل میڈیا پر کررہے ہیں اور اپنے مداحوں کو متحرک بھی کررہے ہیں کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم دیکھیں.

    تاہم مسلسل فلم کے وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر اپلوڈ کئے جا رہے ہیں. اس فلم کو پاکستان سمیت دنیا کے تیس ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے.فلم کو دیکھنے کےلئے بھارتی شائقین بھی خاصے پرجوش نظر آتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہونا فی الحال ممکن نہیں ہے. فلم کی پوری کاسٹ خاصی تعریفیں سمیٹ رہی ہے. فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلم اس سال کی سب سے بڑی پاکستانی ہٹ ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ، عمارہ حکمت نے ایسا کرنے والوں‌کو خبردار کر دیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ، عمارہ حکمت نے ایسا کرنے والوں‌کو خبردار کر دیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کی ریلیز کے بعد شائقین کا اس فلم کے لئے جوش و خروش دیکھنے والا ہے. یہی وجہ ہے کہ سینما گھروں میں آخری شو تین بجے ختم ہو رہا ہے. فلم کے بارے میں سوشل میڈیا پر ہر طرف تبصرے ہو رہے ہیں ہر کوئی اپنے پسندیدہ اداکار کی تعریف کررہا ہے اس کی اداکاری کی تعریف کررہا ہے اور فلم بنانے اور لکھنے والوں‌کی تعریف کررہا ہے . شائقین اس فلم کے لئے اتنے پر جوش ہیں کہ وہ فلم دیکھنے کے لئے سینما گھروں میں پہنچ رہے ہیں تو وڈیو کلپس بھی بنا رہے ہیں. جوش میں شائقین فلم کے کلپس سوشل میڈیا پر شئیر کررہے ہیں. اس چیز کو بہت سارے لوگوں نے پسند نہیں کیا ان کا کہنا ہےکہ ہم فلم کو خود دیکھنا چاہتے ہیں پلیز سوشل میڈیا پر اس کے کلپس وائرل نہ کریں. فلم کی

    پرڈیوسر عمارہ حکمت تک جب یہ معاملہ پہنچا تو انہوں نے ایسا کرنے والوں‌کو خبر کر دیا اور کہا کہ فلم کے کلپس بالکل بھی سوشل میڈیا پر نہ ڈالے جائیں. یاد رہے کہ بہت سارے لوگوں‌نے فلم کے کلپس نہ صرف سوشل میڈیا پر ڈالے ہیں بلکہ کئی یوٹیوبرز نے تو فلم کے کافی لمبے لمبے کلپس اپنے یوٹیوب پر ڈالے ہوئے ہیں. یاد رہے کہ فلم مولا جٹ ریلیز کے بعد سب سے زیادہ سکرینز لینے والی فلم بن گئی ہے.

  • مولا جٹ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کرنے والی فلم بن گئی

    مولا جٹ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کرنے والی فلم بن گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں‌ریلیز ہوئی ہے. اس فلم کے لئے لوگوں کا کریز پوری دنیا میں‌پایا جاتا ہے. فلم کو ریلیز ہوئے آج دوسرا دن ہے اور سینما بھرے پڑے ہیں. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں ریلیز ہوئی ہے اس میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا و دیگر شامل ہیں کہا جا رہا ہےکہ یہ فلم مختلف ممالک کی 400 سے زائد سینما اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے اور فلم نے سب سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے. فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے. فواد خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری کی بھی بہت تعریف کی جا رہی

    ہے. اس وقت پنجاب میں دا لیجنڈ آف مولاجٹ سب سے زیادہ شوز لے رہی ہے. لاہور کے کیو سینما میں فلم کا آخری شو رات کو دو بجے ختم ہو رہا ہے. کسی بھی فلم کی مقبولیت کا اندازہ یقینا اس کو ملنے والے شوز اور لوگوں کے ریسپانس سے لگایا جا سکتا ہے. فیملیاں جوق در جوق سینما گھروں کا رخ کررہی ہیں اور اپنی پسندیدہ فلم کو دیکھ رہی ہیں. فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک مرتبہ پھر سے کیمسٹری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے حالانکہ فلم میں کوئی گیت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے Visuals اور ڈائیلاگز فلم کی جان ہیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے Visuals اور ڈائیلاگز فلم کی جان ہیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا آخر کار وہ ریلیز ہو گئی ہے اور شائقین جوق در جوق سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ سٹارز کی فلم کو دیکھ سکیں. فلم دیکھنے کے بعد شائقین بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ایسی فلم پہلے کبھی بھی پاکستان میں نہیں بنی. فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کہانی بہت مضبوط ہے اور کاسٹ میں شامل تمام اداکاروں کی ایکٹنگ بہت اچھی ہے. حمزہ علی عباسی نے نوری نت کے کردار کو بہت اچھے نبھایا ہے. ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے مصطفی قریشی کے کردار پر بہت زیادہ ریسرچ کی ہے. دوسری طرف مولا جٹ کے کردار میں فواد خان بھی خوب جچے ہیں، حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار کیا ہے اور اس

    کردار کے ساتھ انہوں نے خوب انصاف کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے visuals اور ڈائیلاگ فلم کی جان ہیں. ناصر ادیب نے بہت اچھے طریقے سے فلم لکھی اور ڈائیلاگز بنائے ہیں. بلال لاشاری کی ڈائریکشن کی کیا بات کی جائے انہوں نے ایک ایسی لفم تیار کی ہے جو کسی بھی انٹرنیشنل معیار سے مطابقت رکھتی ہے. فلم میں‌سپیشل ایفیکیٹس کا بہت خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے. مجموعی طور پر دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ شائقین کے لئے بلال لاشاری کی طرف سے تحفہ ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں بنی عدنان صدیقی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں بنی عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی جو کراچی سے لاہور خصوصی طور پر فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پریمئیر دیکھنے کے لئے آئے تھے . انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں دیکھی ، ہمارے فلمسازوں نے کبھی پہلے ایسی فلم نہیں بنائی . جس ٹیکنیک کے ساتھ یہ فلم بنائی گئی ہے اسکی مثال ہماری سینما کی تاریخ میں نہیں ملتی. انہوں نے کہا کہ بلال لاشاری نے جس طرح سے گائوں بسایا، سائونڈ سسٹم ہر چیز کمال ہی پرفیکٹ ہے فلم میں خامی ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل سکتی . شاید اسی وجہ سے یہ فلم زرا ریلیز ہونے میں تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ اس پہ بہت زیادہ اور بہت محنت کے ساتھ کام کیا گیا اور مختلف اور محنت کے ساتھ کئے جانے والے کام کو سامنے آنے میں دیر لگتی ہے. دا

    لیجنڈ‌آف مولا جٹ دیکھنے کےلئے بعد فرض ہو گیا ہے کہ میں پرانی مولا جٹ دیکھوں. عدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے پرانی مولا جٹ کا نام ہی سن رکھا ہے کرداروں کے بارے میں آگاہی ہے لیکن فلم دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا. حالیہ مولا جٹ‌میں سب نے بہت اچھا کام کیا ہے .کسی بھی فلم میں پرڈیوسر کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے عمارہ حکمت اور ان کے شوہر اسد نے کمال کام کیا ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ آج ریلیز ہو چکی ہے تاہم ابھی پبلک کے تاثرات آنا ابھی باقی ہیں.

  • گزشتہ رات لاہور میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پریمئیر کیا گیا

    گزشتہ رات لاہور میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پریمئیر کیا گیا

    دا لیجنڈآف مولا جٹ جو کہ آج سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اس کا کل رات لاہور میں پریمئیر کیا گیا. پریمئیر میں مین کاسٹ کے ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی. ماہر ہ خان ، فواد خان ، فارس شفیع ، گوہر رشید ، نئیر اعجاز ، شفقت چیمہ ، ریشم بلال لاشاری اور عمارہ حکمت ریڈ کارپٹ پر موجود رہے. ان کا حوصلہ بڑھانےکے لئے شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں سینئر اداکارہ نشو بیگم،میکال ذوالفقار ، کبری خان ، واسع چوہدری ، ذویا ناصر،شان شاہد ، مسلم لیگ ق کی آمنہ الفت ، مونس الہی اور مسلم لیگ ن کے رانا مشہور نے بھی شرکت کی. کرکٹر احمد شہزاد بھی پریمئیر میں دیکھے گئے. فلم میں نوری نت کا کردار کرنے والے حمزہ علی

    عباسی بیمار ہونے کی وجہ سے پریمئیر میں شرکت نہ کر سکے. ریڈ کارپٹ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا. اس کے بعد میڈیا و دیگر کو فلم دکھائی گئی. فلم دیکھ کر جو بھی سینما ہال سے باہر نکلا اس نے تعریف کی. بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے ہیں. فلم آج ریلیز ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام اسے کتنا سراہتی ہے. تاہم فلم کی پوری ٹیم خاصی پراعتماد ہے.

  • کیا فواد خان بالی وڈ میں دوبارہ کام کریں گے؟

    کیا فواد خان بالی وڈ میں دوبارہ کام کریں گے؟

    پاکستانی اداکار فواد خان کی عالمی سطح پر مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ پاکستانی ٹیلی ویژن شوز میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو حیران کرنے کے بعد انہوں نے 2014 میں سونم کپور کے ساتھ فلم خوبصورت کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ بعد میں انہوں نے رنبیر کپور اور انوشکا شرما کے ساتھ اے دل ہے مشکل میں اور سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کپور اینڈ سنز میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی نہترین پرفارمنس کی وجہ سے کافی تعریفیں سمیٹیں۔ تاہم اڑی حملے کے واقعے کے بعد 2016 میں پاکستان کے اداکاروں اور فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ورائٹی کے ساتھ

    اپنے حالیہ انٹرویو میں فواد نے بالی وڈ میں واپسی پر بات کی . فواد سے سوال ہوا کہ کیا وہ بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ جب تک معاملات مستحکم نہیں ہوتے وہ اس کا قطعی جواب نہیں دے سکتے۔لیکن فواد نے یہ ضرور کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا سب نے بہت تعاون کیا. ہم سب اچھے دوست ہیں ہم یقینا کسی نہ کسی پلیٹ فارم پر دوبارہ ایک ساتھ کام بھی کریں گے. سیاسی معاملات کیسے بھی ہوں لیکن ہم سب کے تعلقات اچھے رہے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہےفواد خان نے کہا کہ مجھے تصادم سے نفرت ہے، میں اس سے گریز کرتا ہوں.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ سعودیہ میں بھی نمائش پذیر ہو گی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ سعودیہ میں بھی نمائش پذیر ہو گی

    بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں تیار ہوئی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان سمیت جہاں دنیا بھر کے دیگر ممالک میں‌ریلیز کیا جا رہا ہے . اس کے بارے میں ایک نئی خبر یہ ہے کہ یہ فلم سعودی عرب میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے وہاں یہ فلم عربی ترجمے کے ساتھ ریلیز کی جائیگی. یعنی عربی لوگ اس فلم کو اپنی ہی زبان میں سمجھ سکیں گے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا سعودی عرب میں‌ریلیز ہونے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے. فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت کہتی ہٰیں کہ انہوں نے ایک ایسی فلم تیار کی ہے جو ہر طبقے کو بے حد پسند آئیگی اور ہر ملک جہاں جہاں‌ اسکی نمائش کی جا رہی ہے وہاں اردو پنجابی سمجھنے والوں کے علاوہ بھی شائقین فلم میں دلچپسی

    لیں گے. عمارہ کہتی ہٰیں کہ اس فلم کو بنانے میں کئی سال لگے اور کئی بار تو ایسا ہوا کہ موسم کی وجہ سے شوٹنگ ہی کینسل کرنی پڑی . فلم کی ریلیز میں صرف دو دن باقی ہیں اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں . کہا جا رہا ہے کہ فلم کا پریمئیر صرف لاہور میں‌ہو گا اس بار کراچی میں پریمئیر نہیں ہو گا . فلم کی پرموشن بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، فلم کی پوری ٹیم فلم کی کامیابی کےلئے کافی پر امید ہے.

  • مولا جٹ کے لئے بکروں کے صدقے کیوں دئیے گئے؟

    مولا جٹ کے لئے بکروں کے صدقے کیوں دئیے گئے؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو کہ 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے اس فلم کی پرموشنز آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں. فواد خان نے کراچی میں اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بنانے میں بہت وقت لگا ایک وقت تو ایسا آیا کہ لگا کہ جیسے فلم کا مکمل ہونا بہت دور ہے. ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اس فلم کو نظر لگ گئی ہے لہذا ہم نے بکروں کے صدقے دئیے. فواد خان نے اس انٹرویو میں‌یہ بھی کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فلم پنجاب کے علاوہ سندھ کے سرکٹ میں بھی دھوم مچائے گی. جس طرح سے اس فلم کا انتظار ہو رہا

    ہے یہ دیکھ کر نروسنیس بڑھ جاتی ہے. لیکن ہمیں اتنا یقین ضرور ہے کہ فلم لوگوں‌کو بہت پسند آئیگی. فواد خان نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مولا جٹ کے کردار کے وزن بڑھا تو لیا تھا لیکن اس وزن کو کم کرنا آسان نہیں تھا صحت کے بہت سارے مسائل رہے، لیکن اب ایسا رسک کسی بھی کردار کے لئے میں نہیں‌لوں گا. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا ھٹ 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کا ری بوٹ ہے .شائقین فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں.فلم 40 سے 45 کروڑ میں تیار کی گئی ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کراچی میں پریس میٹ

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کراچی میں پریس میٹ

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پوری ٹیم پہنچ گئی ہے کراچی اور وہاں انہوں نے ایک پریس میٹ اپ رکھا۔ جس میں بلاگرز ، یوٹیوبرز اور چند ایک صھافیوں نے شرکت کی۔ پریس میٹ کے موقع پر ماہرہ خان ، فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، عماعمہ ملک، ناصر ادیب اور بلال لاشاری و دیگر موجود تھے۔ پریس میٹ اپ میں کاسٹ اور ڈائریکٹر سے مختلف قسم کے سوالات پوچھے گئے۔ فلم کی ریلیز میں محض چار دن باقی ہیں لہذا پرموشنز کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ دا

    لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم کہہ چکی ہے کہ وہ دوسروں کی طرح شاپنگ مالز میں نہیں جائیں گے ، فلم کی پرموشنز اپنے انداز سے کریں گے اور اب تو فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت بھی کہہ چکی ہیں وہ سیلاب کی وجہ سے فلم کی پرموشن جس طرح سے ہوتی ہے اس طرح سے نہیں کریں گے۔ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی یہ پہلی پریس میٹ اپ ہے جو کراچی میں کی گئی ہے فلم کی ریلیز میں صرف چار دن باقی ہیں لیکن کراچی کے علاوہ کسی شہر میں ابھی تک پریس میٹ اپ نہیں رکھا گیا۔ یاد رہے کہ فلم تیراں اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور فلم کی ایڈوانس بکنگ کامیابی سے جاری ہے۔