Baaghi TV

Tag: فواد خان

  • سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی ملا تو فواد اور ماہرہ کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا سید نور

    سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی ملا تو فواد اور ماہرہ کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا سید نور

    سید نور جو کہ نئے کام کرنے والوں کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی مجھے اچھا سکرپٹ ملا میں نئے فنکاروں کے ساتھ کام کروں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ ماہرہ خان اور فواد خان بہت اچھا کام کررہے ہیں اور عوام انہیں پسند بھی کرتی ہے میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں میں کسی اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے میرے پاس اچھا سکرپٹ آیا میں ان کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا۔ یہ دونوں ہمارے ملک کے بڑے سٹار ز ہیں عوام ان کو پسند کرتی

    ہے۔ انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا معیاری ہے اور سب سے بڑی اور اہم بات یہ ہے کہ عوام انہیں پسند کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ میں اس چکر میں نہیں پڑتا کہ فلمیں ڈرامہ لگتی ہیں یا نہیں ، جس فلم کو عوام پسند کرے وہ سپر ہٹ ہے بس اس پہ دوسری کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ وقت بدل چکا ہے ہمیں لوگوں کے مزاج کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ ہم نے اپنے دور کے حساب سے بہترین کام کیا اب جو وقت کے تقاضے ہیں ان کے مطابق کام کریں گے اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔

  • شدید سردی میں سین کروانا اور ڈائیلاگز بولنا بہت مشکل تھے ماہرہ خان

    شدید سردی میں سین کروانا اور ڈائیلاگز بولنا بہت مشکل تھے ماہرہ خان

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں جہاں جہاں پنجابی سمجھنے والے لوگ ہیں منتظر ہیں.انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں. فلم کی پوری ٹیم جم کر پرموشنز میں مصروف ہے. ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح سے انہیں شوٹنگ کے دوران مشکلات پیش آئیں. ماہرہ خان نے کہا کہ سخت سردیوں کا موسم تھا جب اس فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی اور میرے سینز شوٹ ہونے تھے. سردی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میں اور فواد کانپ رہے ہوتے تھے اور ہمارے منہ سے بہت مشکل سے ڈائیلاگز

    نکل رہے ہوتے تھے. سخت سردی کے موسم کی وجہ سے میں بیمار بھی پڑ گئی تھی میری خاصی طبیعت بھی خراب رہی لیکن کوئی ایک دن ایسا نہیں آیا کہ فلم کی شوٹنگ ہماری وجہ سے کینسل ہوئی ہو. ماہرہ خان نے کہا کہ موسم چاہے جتنا بھی سرد تھا ہمیں اپنا کام کرنا تھا اور ہم نے اپنا کام کیا. یاد رہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان کو شائقین ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں دیکھ رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ فلم پرانی فلم مولا جٹ کی ہو بہو نقل نہیں ہے کردار وہی ہیں لیکن فلم کی کہانی کو مختلف انداز میں بنایا گیا ہے.

  • فواد خان نے سلطان راہی بارے کیا کہا؟

    فواد خان نے سلطان راہی بارے کیا کہا؟

    فواد خان جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جت میں جو مولا جٹ کا کردار کیا ہے وہ 1979 میں بنی فلم مولا جٹ کے کردار مولا جٹ سے متاثر ہے . آج سے 43 سال قبل ریلیز ہوئی فلم میں مولا جٹ کا کردار سلطان راہی نے ادا کیا تھا لیکن جدید دور کے مولا جٹ فواد خان ہیں. فواد خان نے اپنے ایک حالیہ انڑویو میں کہا ہے کہ سلطان راہی فن کے بادشاہ تھے اور ان کا جو فن ہے میں اسکو بالکل بھی نہیں چھو سکتا. مولا جٹ کا کردار کرنے کےلئے میں نے خاص قسم کی تیاری نہیں کی تھی میری تیاری محدود قسم کی تھی. پرانی مولا جٹ میں‌ نے پوری نہیں دیکھی ہوئی تھی کچھ

    کچھ سینز میں نے دیکھے تھے. سلطان راہی نے جس مہارت سے مولا جٹ کا کردار کیا ویسا کرنا میرے لئے تو ناممکن تھا اس لئے میں نے جگاڑ نکالی اور جدید دور کے مولا جٹ کے کردار کو کیا. اب کیسا کیا یہ تو آپ سب دیکھ کر ہی بتائیں گے. میں‌ نے پوری کوشش کی ہے کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں. میں جب کوئی پراجیکٹ کر لیتا ہوں تو اس کے بعد میں صرف آڈینز کے ری ایکشن کا منتظر ہوتا ہوں. اب دیکھتے ہیں کہ نئے دور کی مولا جٹ شائقین کو کتنی پسند آتی ہے ویسے مجھے یقین ہے کہ بلال لاشاری نے اچھا کام کیا ہے شائقین مایوس نہیں ہوں گے.

  • ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی کیسے بدلی، انہی کی زبانی

    ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی کیسے بدلی، انہی کی زبانی

    ہر آرٹسٹ کی زندگی کا کوئی ایسا پراجیکٹ ضرور ہوتا ہے جو اسکی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے. اگر ہم کہیں کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی بدل کر رکھ دی ان کا کیرئیر عروج پہ پہنچا دیا تو بےجا نہ ہو گا. اور فواد خان بھی اس چیز کو مانتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے میری کیا ماہرہ خان کی بھی زندگی بدل کر رکھ دی. میں مانتا ہوں کہ اس پراجیکٹ نے

    ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور میں آج تک اس ڈرامہ کی تمام ٹیم کو یاد رکھے ہوئے ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں.اس ڈرامے کے بعد شاید میں نے سٹار ڈم دیکھا. جہاں جاتا تھا لوگ پہچانے تھے. آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ہمسفر کا بہت بڑا ہاتھ ہے. یوں فواد خان نے بتا دیا کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے ان کی زندگی کو کس طرح سے بدل کر رکھ دیا کہ بالی وڈ تک ان کی شہرت جا پہنچی آج فواد خان صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بالی وڈ کے بھی سپر سٹار ہیں. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر میں ماہرہ اور فواد کے علاوہ عتیقہ اوڈھو و دیگر بھی تھے ڈرامے کی ڈائریکشن درمد سلطان کھوسٹ کی تھی.

  • فواد خان کو شعیب منصور سے پہلی بار کس نے ملوایا ؟اور فلم خدا کےلئے انہیں کیسے ملی؟

    فواد خان کو شعیب منصور سے پہلی بار کس نے ملوایا ؟اور فلم خدا کےلئے انہیں کیسے ملی؟

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکار فواد خان پہلی بار اگر کسی فلم میں نظر آئے تو وہ فلم تھی خدا کے لئے. فلم خدا کےلئے شعیب منصور نے ڈائریکٹ کی تھی. فواد خان کو اس فلم کے بعد نوٹس کیا گیا انہیں ڈراموں میں بھی کاسٹ کیا گیا. فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے پہلی بار سال 2000 میں ایک سٹ کام کیا تھا، اس کے بعد کافی سال کام نہیں کیا. بلال لاشاری جو کہ میرے سکول کے زمانے کے دوست ہیں ان سے چونکہ میری دوستی ہے لہذا انہوں نے مجھے شعیب منصور سے ملوایا اور ملاقات اچھی رہی، اس کے بعد شعیب منصور نے مجھے فلم

    میں کاسٹ کیا. فواد خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں سلیکٹیو رہا ہوں، سلیکٹیو رہنے کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک وقت میں ایک ہی کام کرسکتا ہوں. فواد خان نے اس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی فلم مولا جٹ کے لئے جو پنجابی بولی وہ شاید اب بھول بھی چکا ہوں گا. میں کراچی میں پیدا ہوا لاہور میں ، میری پرورش ہوئی، گھر میں بھی کبھی پنجابی نہیں بولی گئی لہذا مجھے بالکل ہی پنجابی بولنی نہیں آتی. یاد رہے کہ فواد خان کی فلم مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے

  • منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری ، فواد خان اور وسیم اکرم کی پہلی جھلک ، شائقین پرجوش

    منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری ، فواد خان اور وسیم اکرم کی پہلی جھلک ، شائقین پرجوش

    منی بیک گارنٹی جس کا حال ہی میں دوسرا ٹیزر جاری کیا گیا ہے اس ٹیزر میں فواد خان اور وسیم اکرم کی پہلی جھلک بھی دکھائی دی ہے ، شائقین دونوں کی پہلی جھلک دیکھ کر کافی پر جوش ہیں اور اس ٹیزر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے. اس فلم کے پہلے ٹیزر میں کسی بھی آرٹسٹ کی جھلک نہیں دکھائی گئی تھی لیکن دوسرے ٹیزر نے پہلے ٹیزر سے بھی زیادہ دھوم مچا دی ہے. شائقین بے چینی سے اب اس فلم کی ریلیز کا انتظارکررہے ہیں. وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں‌جلوہ گر ہورہے ہیں اس لئے کرکٹ کے شائقین بھی اس فلم کو

    دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم ، شنیرا اکرم کے علاوہ عائشہ عمر ، فیصل قریشی ، میکال ذوالفقار ، ریمبو ، گوہر رشید ، کرن ملک ، شفاعت علی ، شایان خان و دیگر شامل ہیں . فلم کی ڈائریکشن فیصل قریشی کی ہے اور اسے اگلے برس ریلیز کیا جائیگا. فلم کا ٹیزر کافی مختلف ہے اور الگ ہے عموما پاکستان میں ایسی فلمیں کم کم بنتی ہیں کہا جا رہا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے اور شائقین سراہیں گے. یاد رہے کہ فواد خان اور وسیم اکرم پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں.

  • فواد خان ٹی وی پرکب نظر آئیں گے؟

    فواد خان ٹی وی پرکب نظر آئیں گے؟

    پاکستان اور بالی وڈ میں یکساں مقبولیت رکھنے والے فواد خان کی 13 اکتوبر کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہونے جا رہی ہے. فلم میں فواد خان مولا جٹ کا کردار ادا کررہے ہیں. فواد خان نے اس فلم کےلئے اپنا وزن بھی بڑھایا اور وزن بڑھایا تو پھر بیمار بھی پڑ گئے. آج کل فواد اپنی فلم کی پرموشنز میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ٹی وی پر کب نظر آئیں گے . فواد خان کا کہنا ہے کہ ابھی میرا مستقبل قریب میں تو ٹی وی پر آنے کا کوئی پلان نہیں ہے کیونکہ ابھی کوئی ایسا پراجیکٹ ہاتھ نہیں لگا کہ میں نے

    ہاں کی ہو یا اس کی شوٹنگ شروع ہوئی ہو . ہاں اگر اچھا پراجیکٹ‌ میرے پاس آیا اور میرا کردار بھی اس میں اچھا ہوا تو یقینا کروں گا میں جانتا ہوں کہ میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. فواد خان نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے تو میری زندگی بدل کر رکھ دی لہذا میرے دل میں ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت زیادہ عزت ہے. اور جب بھی مجھے یہاں کام کرنے کا موقع مسیر آیا میں کروں گا. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے اور شائقین بے صبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظارکررہے ہیں.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں استعمال ہونے والا گنڈاسہ کتنے کلو کا تھا؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں استعمال ہونے والا گنڈاسہ کتنے کلو کا تھا؟

    فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں جو گنڈاسہ استعمال کیا گیا ہے اس کا وزن چھ سے سات کلو تھا. انہوں نے کہا کہ گنڈاسہ چلانا آسان کام نہیں ہے اسے چلانا مکمل ایک فن ہے جو ہر کسی کو نہیں آتا. اس کو پکڑنے کا ایک خاص انداز ہے وہ انداز میں‌نے سیکھا. ہمیں گنڈاسے کو اٹھانا اور چلانا تھا لہذا اسکو اس طرح سے چلایا اور اٹھایا کہ ماڈرن بھی لگے. فواد خان نے کہاکہ اصلی گنڈاسہ اسلئے استعمال کرنا پڑا کیوںکہ

    پلاسٹک کا گنڈاسہ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا وہ ویسا تاثر نہیں دے رہا تھا جیسا ہمیں چاہیے تھا اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ اصلی گنڈاسہ ہی استعمال کیا جائیگا. گنڈاسہ وزنی ہونے کی وجہ سے چلانا آسان نہ تھا لیکن ہم نے کوشش کی اور یہ کوشش کیسی رہی وہ آپ فلم دیکھ کر محسوس کر سکتے ہیں. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بننے اور پھر ریلیز ہونے میں‌ کافی سال لگے ہیں. فلم کی کہانی ، کردار ہر چیز پر بہت زیادہ کام کیا گیا ہے کرداروں کے گیٹ اپس پر بہت وقت لگا. بلال لاشاری ویسے بھی نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ہیں اس لئے نوجوان نسل دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کےلئے بےتاب ہے.

  • ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے فواد خان

    ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے فواد خان

    ”فواد خان” نے حال ہی میں ایک انڑویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی کام کرنا پسند کرتا ہوں. ایک سے زیادہ کام میں مینج ہی نہیں‌ کر پاتا شاید کیرئیر کے آغاز میں دو پراجیکٹ ایک ساتھ کئے تھے لیکن اس کے بعد کبھی نہیں کئے. فواد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پنجابی بولی نہیں آتی تھی جب ڈائیلاگ بولنے ہوتے تھے تو میری ٹانگیں کانپ جاتی تھیں، نروس ہو جاتا تھا لیکن سکرین پر آپ کو یہ چیز نظر نہیں آئیگی. انہوں نے اس انٹرویو میں‌ یہ بھی کہا کہ میں کردار یا کوئی بھی پراجیکٹ کرنے میں سست ہوں، کافی وقت لگ جاتا

    ہے مجھے یہ فیصلہ کرنے میں‌ کہ میرے پاس جو پراجیکٹ آیا ہے کرنا ہے یا نہیں کرنا. انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا لیکن میری سکولنگ اور پرورش لاہور میں ہوئی ، گھر کا ماحول ایسا تھا کہ اس میں پنجابی بولی نہیں جاتی تھی اس لئے مجھے پنجابی بولنے اور سمجھنے میں دقت پیش آتی ہے لیکن فلم کے لئے بہت محنت کی اور بہت سارے لفظوں‌ کے مطلب پوچھتا رہا اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے اب ان کے معنی بھی بھول چکے ہوں گے. یاد رہے کہ فواد خان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. فلم کی ایڈوانس بکنگ کامیابی سے جاری ہے.

  • کیا میں پیارا نہیں ہوں؟ فواد خان کا حمزہ علی عباسی سے سوال

    کیا میں پیارا نہیں ہوں؟ فواد خان کا حمزہ علی عباسی سے سوال

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جو کہ 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس کی پرموشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے. حال ہی میں فواد خان اور حمز ہ علی عباسی کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ایکدوسرے کے ساتھ نوک جھوک کررہے ہیں. اس وڈیو میں ان دونوں سے ایک سوال کیا جاتا ہے کہ سکرین پر تو مولا اور نوری کی دشمنی دکھائی گئی ہے حقیقی زندگی میں فواد اور حمزہ کی آپس میں لگتی تو ہو گی نا اس پر فواد نے کہا ارے آپ کیا بات کرتے ہیں ایسی بات آڈینز کے سامنے کررہے ایسا بالکل نہیں ہے ہمارا فلم میں ویر ہے ویسے تو ہم فرینڈز ہیں. اس وڈیو میں ایک اور سوال کیا گیا کہ ناشتہ تو آپ لوگ اکٹھے ہی کرتے ہوں گے تو دونوں ایک ساتھ بول پڑے جس پر دونوں ایک دوسرے سے کہتے رہے کہ

    پہلی آپ بولیں ، پہلے آپ بولیں . اس کے بعد فواد نے کہا کہ کھانے کا شوق بھی حمزہ آپ کو ، میک اپ میں بھی زیادہ وقت آپ کو لگتا تھا حالانکہ فلم کا ہیرو میں ہوں . اس پر حمزہ علی عباسی تھوڑے sad ہو جاتے ہیں لیکن پھر کہتے ہیں کہ لیکن پیارے افضل تو میں ہوں اس کے جواب میں فواد خان کہتے ہیں کہ کیا مطلب ہے کہ میں پیارا نہیں ہوں؟ نہیں نہیں اس بات کا مطلب کیا ہے یہ جو فزیک بنائی ہے میں نے ابھی فواد اتنا ہی کہتے ہیں تو حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ میری فلم ہے پرواز ہے جنون ، فواد پھر کہتے ہیں کہ دو تین فلمیں کیا کر لیں‌دماغ ہی خراب ہو گیا ہے اس کا. اتنی دیر میں انٹرویو کرنے والا اٹھ کر چلا جاتا ہے جس پر فواد خان کہتے ہیں کہ سوال پوچھنے والا اٹھ کر چلا گیا ہے اب بتائیے اپنی فلموں کے بارے میں ، اس کے بعد دونوں کھل کھلا کر ہنس پڑتے ہیں. شائقین اس وڈیو سے بہت زیادہ محظوظ ہو رہے ہیں. ی ہوڈیو ہلکے پھلکے انداز میں فلم کی پرموشن کے لئے بنائی گئی ہے.