Baaghi TV

Tag: فواد خان

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھنے کے ناصر ادیب نے کتنے پیسے لئے؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھنے کے ناصر ادیب نے کتنے پیسے لئے؟

    1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کے مصنف نے ہی دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھی ہے اور اس کے مصنف کا نام ہے ناصر ادیب . ناصر ادیب نے کمال انداز میں مولا جٹ لکھی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ انہوں نے دالیجنڈ آف مولا جٹ کیسی لگی ہے اور شائقین نئی فلم سے کتنا متاثر ہوتے ہیں. ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ جب انہیں بلال لاشاری نے اس فلم کو لکھنے کا آئیڈیا دیا تو انہوں نے فورا سے حامی بھری .ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ فلم پہلے والی فلم سے مختلف ہو گی. اب بہت سارے لوگوں کو یہ جاننے میں دلچپسی ہے کہ آخر ناصر ادیب نے مولا جٹ لکھنے کا کتنا معاوضہ لیا. تو

    ناصر ادیب نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہےکہ مولا جٹ لکھنے کے مجھے پونے سات ہزار ملے تھے جبکہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھنے کے مجھے 15 لاکھ ملے ہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے 10 لاکھ معاوضہ مانگا تھا جبکہ بلال نے مجھے 15 لاکھ دیا. ناصر ادیب کہتے ہیں کہ اس فلم کو دیکھ کر شائقین یقینا پرانی مولا جٹ کے سحر سے نکلیں گے اور ان کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گا کہ کونسی فلم زیادہ اچھی ہے. یاد رہے کہ فلم میں ماہرہ خان ، فواد خان ، حمزہ عباسی اور عمائمہ ملک اہم کردار ادا کررہے ہیں.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ شائقین کے ذہنوں پر نقش ہوجائیگی فواد خان

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ شائقین کے ذہنوں پر نقش ہوجائیگی فواد خان

    سپر سٹار فواد خان نے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ لوگوں کے زہنوں پر نقش ہوجائیگی اور لوگ کافی برسوں تک اس فلم کو یاد رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ دعوی کوئی نہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جب تک فلم ختم نہیں ہوجائیگی شائقین اپنی سیٹوں سے نہیں اٹھیں گے. انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جس گنڈاسے کو پکڑا وہ اتنا بھاری تھا کہ اٹھانا مشکل تھا اس گنڈاسے کو پکڑ کر ریہرسل کرنا ، سین اوکے کروانا ایکشن کرنا اتنا آسان نہ تھا. فواد خان نے اسی انٹرویو میں کہا کہ میں اپنی فلم کے بارے میں

    دعوے کرنا پسند نہیں کرتا. فلم کیسی ہے یہ شائقین فیصلہ کریں گے میں اب شائقین کے ریویو کا منتظر ہوں. فواد خان نے مزید کہا کہ مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی تھی لیکن فلم کےلئے سیکھی اور کیسی بولی ہے یہ آپ دیکھ کر مجھے بتائیے گا ہم نے تو جو کرنا تھا کر لیا اب آپ سب نے فیصلہ کرنا ہےکہ ہم نے کیسا کام کیا.ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ فلم میں گانے نہیں ہیں ماسوائے ایک سپیشل سانگ کے. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان ، حمزہ علی عباسی کے علاوہ ماہرہ خان عمائمہ ملک ، گوہر رشید و دیگر اہم کردار ادا کررہے ہیں.

  • کیا فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو ماہرہ خان اور فواد خان جیسی مقبول جوڑی کہا جا سکتا ہے؟

    کیا فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو ماہرہ خان اور فواد خان جیسی مقبول جوڑی کہا جا سکتا ہے؟

    فواد خان اور ماہرہ خان کی آن سکرین جوڑی ڈرامہ سیریل ہمسفر سے ہٹ ہوئی اس جوڑی کی کیمسٹری کو سکرین پر بہت زیادہ سراہا گیا اس قدر سراہا گیا کہ اس جوڑی کی مقبولیت بھارت تک جا پہنچی اور ماہرہ اور فواد دیکھتے ہی دیکھتے سپر سٹارز بن گئے. اس جوڑی کے بعد ابھی تک ٹی وی کی ایسی کوئی جوڑی سامنے نہیں آئی جس کوماہرہ خان اور فواد جیسی مقبولیت ملی ہو. تاہم آج کل ایک ڈرامہ چل رہا ہے میرے ہمسفر اس میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس جوڑی کو کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ، عوامی سطح پر اس جوڑی کی پذیرائی

    دن بہ دن بڑھ رہی ہے. اس جوڑی کی کیمسٹری کو بھی بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی جیسی فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کوقرار دیدیا ہے. ڈرامہ شائقین سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو فواد خان اور ماہرہ خان جیسی مقبول جوڑی کہہ رہے ہیں. اور ان دونوں ڈراموں کے سینز نکال کر ان دونوں کی جوڑیوں کی آپسی کیمسٹری کا موازنہ کیا جا رہا ہے. یہ بات درست ہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے لیکن ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی ابھی اُس عروج کو نہیں پہنچی جس عروج پر ماہرہ اور فواد کی جوڑی پہنچی.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے لئے فواد خان کو کتنا وزن بڑھانا پڑا ؟‌

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے لئے فواد خان کو کتنا وزن بڑھانا پڑا ؟‌

    پاکستان اور بھارت میں یکساں‌مقبولیت رکھنے والے فواد خان جن کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ اگلے ماہ ریلیز ہونے جا رہی ہےاس ھوالے سے فواد خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا کردار مولا جٹ کرنے کے لئے ان کو اپنا کتنا وزن بڑھانا پڑا. انہوں نے کہا کہ اس کردار کےلئے میں نے اپنا پچیس تیس کلو وزن بڑھایا .اسی چکر میں میں ہسپتال جا پہنچا اور میرے گردے صحیح سے کام کرنا بند ہو گئے تھے پھر ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کیا اور خود پر توجہ دی. فواد خان نے کہا کہ اپنی جسامت میں تبدیلی کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا آپ اپنا وزن کم زیادہ تو کر لیتے ہیں لیکن اسکا صحت پر بہت

    زیادہ نقصان ہوتا ہے. میں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا کردار کرنے کےلئے خود کا وزن تو بڑھا لیا لیکن جو میری صحت پر اثر پڑا اور جو میرا حال
    ہوا وہ مجھے ہی پتہ ہے اور میرا خیال ہے کہ میں آئندہ ایسی کوئی حرکت اپنے ساتھ نہیں کروں گا. ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ میرا وزن 75 کلو تھا لیکن مجھے سو کلو تک وزن لیجانا تھا. فلم کے لئے پہلے وزن بڑھایا پھر کم کیا بس اسی دوران صحت کے حوالے سے کافی ڈسٹربڈ رہا. فواد خان نے زور دیا کہ کوئی بھی کام کرنے کےلئے خود کی صحت پر سمجھوتا نہ کریں. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے.

  • فواد خان نے خود کو بڈھا کہہ دیا

    فواد خان نے خود کو بڈھا کہہ دیا

    ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ” کے مولا جٹ فواد خان کی 13 نومبر کو فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے فلم کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں ماہرہ خان اور فواد خان کئی برس کے ساتھ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں اور بلال لاشاری جیسے ڈائریکٹر نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے. فواد خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سارے نئے لوگ ٹی وی پر کام کررہے ہیں، اور میں دیکھ رہا ہوں کہ سب کے سب بہت ہی باصلاحیت ہیں. ایک سوال کے جواب میں فواد ہنستے ہوئے بولے کہ اب ینگ لوگوں کا دور ہے ایسے میں مجھ جیسا بڈھا ان کے درمیان کام کرتا کیسا لگے گا. فواد خان نے مزید کہا کہ میں نے حال ہی میں اپنی چالیسویں سالگرہ منائی ہے اور یہ بہت ہی یادگار سالگرہ تھی میری اہلیہ نے سوشل میڈیا پر

    اس سالگرہ کی تصاویر جاری کیں. فواد خان نے یہ بھی کہا کہ میری خوش قسمتی رہی ہے کہ مجھے اچھے پراجیکٹس ملے اور میرے پاس جو کچھ بھی آیا اس میں سے ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ چنا اور اسی پر کام کیا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میری کام کے معاملے میں چوائسز سمارٹ رہی ہیں. فواد نے کہا کہ ہم کام کرتے تو دوسروں کو کام کرنے کا موقع ملتا ہے دوسرے کرتے ہیں تو ہمیں کام کرنے کا موقع ملتا ہے. زندگی میں اس چیز کا اس کام کا انتخاب کریں جو آپ کو خوشی دیتا ہے. فواد نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں حقیقت پسند ہوں.

  • سجل علی اور فواد خان کی ٹیلی فلم بے حد کا بھارتی چینل پر پریمئیر

    سجل علی اور فواد خان کی ٹیلی فلم بے حد کا بھارتی چینل پر پریمئیر

    اداکار فواد خان اور سجل علی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے دونوں فنکاروں نے بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا .تازہ اطالاعات کے مطابق فواد خان اور سجل علی کی ٹیلی فلم بے حد کا 11 ستمبر کو بھارتی چینل زندگی پر پریمئیر کیا جا رہا ہے.عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایوارڈ یافتہ اس ٹیلی فلم کی کہانی ماں اور بیٹی کے تعلق کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتی ہے.
    اس میں فواد خان اور سجل علی کے علاوہ نادیہ جمیل نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے. ٹیلی فلم کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے کہانی ماں اور بیٹی کے مضبوط اور حساس رشتے کی عکاسی کرتی ہے اور یہ کہ کس طرح جذبات میں خود غرضی کا معمولی سا اشارہ بھی درد اور دل کی تکلیف کا باعث بن

    سکتا ہے۔اس میں نادیہ جمیل نے سجل علی کی ماں کا کردار ادا کیا ہے وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنی بیٹی کی تمام ذمہ داریاں اٹھا لیتی ہیں. یاد رہے کہ سجل علی اور فواد خان نے ابھی تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا ان کے مداح ان دونوں کو یقینا ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. بھارتی چینل زندگی پر پاکستان کے مختلف ڈرامے مختلف اوقات میں لگتے رہے ہیں بھارت میں آج بھی ہمارے ڈرامے کافی مقبول ہیں ہمارے ٹی وی کے سٹارز بھی کافی مقبول ہیں.فواد خان کا ڈرامہ ہمسفر اور زندگی گلزار ہے بھی زندگی چینل پر آن ائیر جا چکا ہے.

  • منی بیگ گارنٹی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    منی بیگ گارنٹی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    فلم منی بیگ گارنٹی کا آفیشل ٹیزر آج صبح جاری کر دیا گیا ہے.ٹیزر یوٹیوب پر دسیتاب ہے، ٹیزر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے. فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دلپذیر اور کرکٹ سٹار وسیم اکرم اور شنیرا اکرم جلوہ گر ہو رہے ہیں. فلم کا پہلا آفیشل ٹیزر تو جاری کر دیا گیا ہے لیکن فلم اگلے برس اپریل کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم کی ریلیز کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.فواد خان ، شنیرا اکرم اور وسیم اکرم مہمان کے طور پر فلم میں دکھائی دیں گے. فیصل قریشی جو کہ فلم

    ڈائریکٹر ہیں ان کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے لا تعداد کمرشلز بنائے . ٹی وی ڈرامے بھی ڈائریکٹ کئے. ان کے کام کا انداز کافی مختلف ہے . ان کی کامیڈی ٹائمنگز کا کوئی ثانی نہیں ہے. فیصل قریشی نہایت ہی پروفیشنل ہیں انہیں معلوم ہے کہ کس طر ح سے کسی آرٹسٹ سے کام لینا ہے یا کس طرح‌ سے شائقین کی توجہ برقرار رکھنی ہے.یاد رہے کہ فلم کا پہلا پوسٹر تین چار دن پہلے ریلیز کیا گیا اور آج فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے فلم گو کہ اگلے سال اپریل کے مہینے میں‌ ریلیز ہوگی لیکن پرموشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.

  • 15 سال کے بعد فواد خان کسی پاکستانی فلم (دا لیجنڈ آف مولا جٹ) میں‌نظر آرہے ہیں

    15 سال کے بعد فواد خان کسی پاکستانی فلم (دا لیجنڈ آف مولا جٹ) میں‌نظر آرہے ہیں

    لیجنڈ ڈائریکٹر شعیب منصور نے 2007 میں بنائی فلم خدا کے لئے اس فلم میں انہوں نے نوجوان فواد خان کو متعارف کروایا. فواد خان کا یہاں سے باقاعدہ طور پر اداکاری کا کیرئیر شروع ہوا. اس فلم میں گوکہ فواد خان کا کردار نہایت ہی مختصر تھا لیکن انہیں‌نوٹس ضرور کیا گیا. اس کے بعد فواد خان نے متعدد ڈرامے کئے ڈرامہ سیریل ہمسفر نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے اس ڈرامے کی دھوم ہمسایہ ملک بھارت میں بھی پہنچی وہاں کے بڑے بڑے فلمسازوں نے ماہرہ خان اور فواد خان کے کام کو نوٹس کیا اس کے بعد انہیں وہاں آنے کی دعوت دی اور بڑے بجٹ کی بڑی فلموں‌ میں کاسٹ کیا . اس کے بعدایسا محسوس ہواکہ فواد خان کی ترجیحات میں شاید بالی وڈ‌فلمیں ہی ہیں . فواد خان آخری بار 2007 میں پاکستانی فلم خدا کے لئے میں نظر

    آئے اس کے پندرہ سال کے بعد وہ کسی پاکستانی فلم میں دکھائی دے رہے ہیں. دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد مولا جٹ کے کردار میں نظر آرہے ہیں ان کے مداح ان کو دیکھنےکےلئے کافی بے تاب دکھائی دے رہے ہیں . اہم بات یہ ہے کہ فواد خان ایک دہائی کے بعد ماہرہ خان کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں‌نظر آرہے ہیںاس لئے بھی شائقین دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں. یاد رہے کہ دا لینجنڈ آف مولا جٹ میں نہ ڈانس ہے نہ ہی کوئی گانا ہے. بلال لاشاری کی فلموں میں عموما گانے کم ہی ہوتے ہیں.

  • سید نور بھی دالیجنڈ آف مولا جٹ پر بول پڑے

    سید نور بھی دالیجنڈ آف مولا جٹ پر بول پڑے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر جہاں سب ہی بہت خوش وہیں سید نور بھی ہیں کافی خوش. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور اس میں سب ہی اداکار بہت اچھے لگ رہے ہیں. سید نور نے کہا کہ فلم کا ٹریلر بتا رہا ہے کہ فلم بہت اچھی ہو گی. اس فلم میں پنجابی کا ایک ٹچ نظر آرہا ہے. بڑے بجٹ کی بڑی فلم ہے اسکی کامیابی کے لئے ہماری بہت ساری دعائیں ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پرانی اور نئی مولا جٹ کا مقابلہ نہیں کروں گا ہمیں فلموں کے موازنے نہیں کرنے چاہیں موازنہ بنتا ہی نہیں ہے.

    پرانی مولا جٹ کا اپنا مقام تھا اس فلم کا اپنا مقام ہے اور معیار ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں پرانی فلم کا نئی فلم کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ اگر کردار اچھا ہو تو فنکار اچھا نبھا لیتا ہے لیکن اگر کردار ہی اچھا نہ ہو تو بڑے سے بڑا فنکار بھی اسکو اچھے سے نہیں نبھا سکتا. میری ہر فلم کے لئے دعا ہوتی ہے کہ وہ چلے کامیابی ھاصل کرے، فلمیں چلیں گی تو ہماری فلمی صنعت بھی پائوں پر کھڑی ہو گی لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کی فلم کو سپورٹ کریں.انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو سو کروڑ کا بزنس کرے.

  • پہلے ٹریلر ریلز کے بعد جہاں بھی گئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر سوال ہوئے ماہرہ خان

    پہلے ٹریلر ریلز کے بعد جہاں بھی گئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر سوال ہوئے ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ جب سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تب سے لیکر ابھی تک میں جہاں بھی گئی مجھ سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر بہت سارے سوال ہوئے خصوصی طور پر میرا اس میں ایک ڈائیلاگ ہے جس میں ، میں مولا جٹ سے کہتی ہوں ” وے مولیا دس دے ایناں نوں میں تیری پکی پکی مشوق آں” اسے بار بار مجھ سے سنا گیا. ماہرہ خان کہتی ہیں کہ گو کہ مجھے پنجابی بہت اچھی بولنی نہیں آتی لیکن اس کے باوجود میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ میں اچھے انداز میں پنجابی بول سکوں. ماہرہ خان اس فلم کی ریلیز کو لیکر کا فی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ جس فلم پر ہم نے بہت محنت کی آخر کار وہ ریلیز ہو رہی ہے. انہوں نے حال ہی میں فلم کا فائنل ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد

    کہا ہے کہ اسے جس طرح‌سے عوام نے پذیرائی دی ہے وہ بہت خوش ہیں اور پر امید ہیں کہ فلم کو نہ صرف دیکھا جائے گا بلکہ سراہا بھی جائیگا. ماہرہ خان کی چند ماہ قبل فہد مصطفی کے ساتھ فلم ” قائداعظم زندہ باد” ریلیز ہوئی فلم ملک میں اور ملک سے باہر جہاں جہاں لگی اچھا بزنس کیا. یاد رہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان ایک طویل عرصے کے بعد شائقین کو ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. آخری بار یہ دونوں ڈرامہ سیریل ہمسفر میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے. گو کہ کمرشلز میں ایکساتھ دکھای دئیے لیکن باقاعدہ اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے.