Baaghi TV

Tag: فواد چوہدری

  • مطیع اللہ نےفوادچوہدری سےبدتمیزی نہیں،    صحافتی    اصول پامال کیے’دیکھ کردنیاشرما گئی

    مطیع اللہ نےفوادچوہدری سےبدتمیزی نہیں، صحافتی اصول پامال کیے’دیکھ کردنیاشرما گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مطیع اللہ نے فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا ہے۔شہبازگل کہتے ہیں کہ مطیع اللہ جان کا رویہ دیکھ کردنیا بھی شرما گئی کہ کس طرح پاکستان میں صحافت کے ذریعے سیاست کی جارہی ہے

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہونے والی بدنظمی پر اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مریم میڈیا سیل کے ممبر مطیع اللہ جان نے آج فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا اور اس پیشے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

     

    شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ مطیع اللہ نے صرف صحافتی اصولوں کو پامال نہیں کیا بلکہ وہاں پر کھڑے دوسرے صحافیوں کے حقوق کو بھی پامال کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میڈیا میں صرف مریم بات کرے اور سوال صرف آپ، باقی سب صحافی چپ رہیں۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی میڈیا بریفنگ بدنظمی کا شکار ہوگئی تھی۔

    فواد چوہدری کے ڈائس پر آتے ہی صحافی مطیع اللہ نے ان سے سوال کردیا تھا اور اس موقع پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

  • شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:فواد

    شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:فواد

    اسلام آباد:شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے درمیاں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن آپ نے میری عظیم قوم کی انتہائی تذلیل کردی ،

    فواد چوہدری نے کہا کہ جس قوم کے خون پسینے کی کمائی سے تم عیاشیاں کررہے ہواور پاکستانیوں کی کمائی لوٹ لوٹ کرامریکہ اور برطانیہ کے بینک بھررہے ہو آج اسی قوم کواپنے اقتدار کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے ساری دنیا کے سامنے بھکاری کہہ کرتذلیل کررہے ہو، کچھ شرم آنی چاہیے ، آپ میں غیرت نام کی کوئی چیز ہی نہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، مخالفین شیر کیوں نہیں بن رہے؟ یہ سب اب ٹیکنیکل جسٹس کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں قوم غیرت مند ہے، عمران خان کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے، ووٹ سے اسلام آباد کا تخت ملے گا، ادھر، ادھر جا کر نہیں، چھوڑ کر جانے والے دھوبی کے کتے گھر کے نہ گھاٹ کے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں نہیں عوام کرتے ہیں، ایسے فیصلے عدالتوں کو کرنے بھی نہیں چاہئیں، چوں، چوں کا مربہ چاہتا تھا حکومت چلی جائے، اب چلی گئی، اب چوں، چوں کا مربہ چاہتا ہے حکومت کو بحال کریں، ان کے دماغ اخروٹ سے چھوٹے ہیں۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس حوالے سے فیصلے موجود ہیں، سیاسی جماعتیں اب شیر کیوں نہیں بن رہے؟ جانے والی حکومت خوشیاں اور اپوزیشن کا برا حال ہے، حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، یہ کبھی ایک کونے، کبھی دوسرے کونے میں گھس رہے ہیں۔

  • وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد

    وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان سے استعفیٰ مانگا نہ ہی وہ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، خط کو پارلیمان میں ان کیمرہ اجلاس میں لائیں گے، خط کل پارلیمان میں رکھیں گے، عمران خان ملک اور قوم کے لیے لڑیں گے، کسی نے استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وہ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی خود مختاری کے لیے لڑے گا، آگے جو ایونٹس ہوں گے اس میں اسی کا نقصان ہو گا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ جب گیم پلٹے گی تو سارے دیکھیں گے، اس وقت صورتحال 1992ء کے ورلڈ کپ جیسی ہے، لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔

    صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے، اس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کی وزیراعظم سے دو بار ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف اداروں کو فتح کرنے کی چکر میں رہتے تھے۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت اور فرخ الطاف کی اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت سے متعلق سوال پر شہباز گل نے کہا کہ ہر ایک نے اپنا جواب خود دینا ہے اور فیصلہ خود کرنا لیکن جہلم اور جہلم کے عوام کی نمائندگی فواد چوہدری کر رہے ہیں، وہ سامنے ڈٹ کے کھڑا ہے اور رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوٹے وہاں گئے ہیں، یہ سوال اب نسلوں تک کرنے پڑے ہیں، آج جو لوٹے جا کر بیٹھ گئے ہیں، ان کی بھی تیسری نسل کو جواب دینے ہیں۔

    شہباز گل نے خط کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو سوفٹ سگنلز تو بہت دیر سے دیے جارہے تھے کہ آپ ہمیں پسند نہیں ہیں، پھر بھی جب انہوں نے سرنہیں جھکایا تو آخر یہ سخت قسم کا خط لکھنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بات واضح بتادیں کہ عمران خان جو قیمت ہوگی دے گا لیکن وطن اور قوم کی خود داری پر سر نہیں جھکائے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وہ آخری گیند تک لڑے گا،کابینہ نے وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے،جس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،یہ ڈان لیکس اور میمو گیٹ والی اپوزیشن ہے،غیرملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

  • وہ جہاں بھی گیالوٹاتومیرےپاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی ….:شاہ زین بگٹی واپس آجائیںگے:فواد

    وہ جہاں بھی گیالوٹاتومیرےپاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی ….:شاہ زین بگٹی واپس آجائیںگے:فواد

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ساتھ ہی فواد چوہدری نے اس انداز سے ان کی واپسی پریقین کرلیا کہ شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی گیا لوٹا تومیرے پاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی میرے ہرجائی کی

    شاہ زین بگٹی کی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا، اسدعمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے، امید ہے کہ وہ کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی قدغن نہین ہے اور سب نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہےگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے بارگین ہوتی ہے،یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔

    آخر میں وفاقی وزیر نے ایک شعر بھی کہا کہ

    وہ جہاں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا

    بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کا تھا ۔

    بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن رہنماؤں کا وفد جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی رہائش گاہ پہنچا۔وفد میں یوسف رضا گیلانی اور فیصل کریم کنڈی کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی شامل تھے۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، بلوچستان کے معاملات اور وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاہ زین بگٹی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

    ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے 3 سال چلے لیکن حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا۔

    سربراہ جمہوری وطن پارٹی نے کہا کہ مرحوم اکبر بگٹی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو بہت اعتماد تھا لیکن بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بہت نقصان پہنچا ، اس لئے ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نامور بلوچ قوم پرست رہنما اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ہیں اور قومی اسمبلی میں ان کی ایک نشست ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے 2021 میں شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اپنا معاون مقرر کیا تھا۔

  • جانے والوں میں سے کچھ واپس آگئے ہیں اور کچھ آجائیں گے:چوہدری نثارآتے ہی چھا جائیں گے:فواد چوہدری

    جانے والوں میں سے کچھ واپس آگئے ہیں اور کچھ آجائیں گے:چوہدری نثارآتے ہی چھا جائیں گے:فواد چوہدری

    اسلام آباد:جانے والوں میں سے کچھ واپس آگئے ہیں اور کچھ آجائیں گے:چوہدری نثارآتے ہی چھا جائیں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری نثار کی ملاقات چند ماہ قبل ہوئی تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے چوہدری نثار کو الیکشن سے پہلے بھی شمولیت کا کہا تھا لیکن ہمیں ان کی شمولیت سے قبل غلام سرور خان کی رائے لینا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ غلام سرور خان ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہم ان کے علم میں لائے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا۔اور ان کے آنے سے بہت سے لوگ اوربھی آئیں‌گے

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاملے پر بھی 27، 28 مارچ کے بعد بات ہوگی، عثمان بزدار پر بھی کافی چیزیں آگے بڑھی ہیں، ہماری اس وقت توجہ 27 مارچ کے جلسے پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 12 ارکان میڈیا پر آئے تھے جن میں سے چھ سے سات ارکان واپس آگئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ دو یا تین ارکان رہ جائیں گے باقی سب واپس آجائیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادی اعلان کردیں گے تو ایک دو لوگ رہ جائیں گے باقی واپس آجائیں گے، اتحادیوں کے فیصلے سے بہت سی چیزیں سامنے آنا شروع ہوجائیں گی، اپوزیشن اگر عدم اعتماد میں ہار جائے گی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرنے فیصلہ کرنا ہے منحرف ارکان کے ووٹ کی حیثیت کیا ہے، آئین میں جہاں مدت نہیں وہاں نااہلی تاحیات ہے۔

  • حزب اختلاف کا شروع کیا گیا معاملہ ہم ختم کریں گے،فواد چوہدری،حزب اختلاف کا کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں،وزیر خارجہ

    حزب اختلاف کا شروع کیا گیا معاملہ ہم ختم کریں گے،فواد چوہدری،حزب اختلاف کا کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں،وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ میں ریفرنس پر جواب جمع کرا دیا ہے اور ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔ ہمارے نزدیک سپریم کورٹ کے تمام ججز محترم ہیں مسلم لیگ ن نے بینچ کے خلاف مہم شروع کی ہے اور ہم ن لیگ کی جانب سے بینچ کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ یہاں معاملات آئین اور قانون کے تحت آگے چل رہے ہیں حزب اختلاف کا شروع کیا گیا معاملہ ہم ختم کریں گے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ وکلا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر فیصلہ کرتے ہیں اور وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری تمام توجہ 27 مارچ کے جلسے پر ہے جبکہ جو معاملہ اپوزیشن نے شروع کیا ہے اسے ختم ہم کریں گے اپوزیشن نے ابھی تک جلسے کی درخواست نہیں دی اور ابھی تک اتحادی حکومت کا حصہ ہیں اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہی رہیں گے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کی سماعت جاری ہے پہلے سندھ ہاؤس کے معاملے پر بات ہوئی ہے اور سندھ ہاؤس میں جو عمل ہوا اس کا مداوا نہیں کیا گیا عدالت ہارس ٹریڈنگ کو بند کرے اور ضمیر فروشی کا بند ہونا ضروری ہے۔ اٹارنی جنرل کا مؤقف ہے کہ رکن قومی اسمبلی کا ووٹ پارٹی کا ہے اور ابھی اٹارنی جنرل نے بینظیر بھٹو کیس کا ذکر کیا ہے تاہم اسپیکر فیصلہ کریں گے کہ وہ ووٹ گنا جائے گا یا نہیں۔

    فواد چودھری نے کہا کہ یہ کیس پاکستان کی سیاست کی بنیاد ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے معاملے میں ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سامنے آئیں اور ویڈیوز کو بطور ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا لیکن ویڈیوز پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس طرح ووٹ خریدنے کا اسٹاک ایکسچینج لگا ہوا ہے اس کو روکنا ضروری ہے اور ووٹ خریدنے کی روک تھام کے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہے۔

    وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ یہ جانتے ہیں کہ 2018 میں ووٹ عمران خان کو ملے اور اب ووٹ کو خرید کر یہ لوگ اپنی حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مجھے امید ہے اس معاملے میں سپریم کورٹ اہم فیصلہ کرے گی۔ میرا ووٹ میری ذات کو نہیں بلکہ میری جماعت اور اس کے انتخابی نشان کو ملا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ان کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    او آئی سی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین او آئی سی کانفرنس ہوئی اور او آئی سی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی تعریف کی۔ او آئی سی کانفرنس میں وزیراعظم نے حالیہ معاملات پر بات کی زیر اعظم نے روس یوکرین، کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا سے متعلق بات کی اور پوری امہ میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے روس یوکرین تنازع میں پاکستان کا کردار غیر جانبدارانہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

  • بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں سے نہیں،مریم اورنگزیب فواد چودھری پر برس پڑیں

    بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں سے نہیں،مریم اورنگزیب فواد چودھری پر برس پڑیں

    اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن میں اتنی تقسیم نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے۔

    باغی ٹی وی : فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دیں جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔

    آئی ایم ایف نے ایمنسٹی اسکیم، غیرا ہدافی سبسڈیز پر سوالات اٹھا دیئے

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے-


    دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں، غنڈوں اوربدمعاشوں سے نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کودشمنی میں بدلا اورجس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشاراور فساد پیدا کیا اس کا نام عمران خان ہے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کوگالی اوردھمکیاں دی گئیں بے بنیاد الزامات لگائے گئے اوربہنوں بیٹیوں کوجیلوں میں ڈالا گیا اس سب کے بعد بات چیت کے لیکچر دینے والے فواد چوہدری نے کیا عوام کوپاگل سمجھ رکھا ہے۔

    عثمان بزدار سے ن لیگی اراکین اسمبلی ملنے لگے

  • فواد چوہدری اورعمران اسماعیل ناراض اراکین کی سفارشات لے کر بنی گالہ پہنچ گئے

    فواد چوہدری اورعمران اسماعیل ناراض اراکین کی سفارشات لے کر بنی گالہ پہنچ گئے

    وفاقی وزیر فواد چودھری اور عمران اسماعیل علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کی سفارشات لے کر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیےبنی گالا میں پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں حالات ٹھیک ہو جائیں گےآج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔

    پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ

    انہوں نے کہا ہے کہ تھوڑی ناراضی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے، معاملات کو حل کر لیں گے۔علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے –

    قبل ازیں علیم خان سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات ہیں تحفظات دورکریں گے تو ہماری حکومت کا ہی فائدہ ہو گاعلیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہم سب ایک پیج پر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سےملاقات کی تھی جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا۔جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے

    پیپلزپارٹی آج ڈی چوک پر جلسہ کرے گی،جلسے میں پی ڈی ایم کی قیادت بھی شریک ہوگی

    پی ٹی رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں۔واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں۔اقتدار آنی جانی چیز ہے ، جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے

    صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،بلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایا،حکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے ،اپوزیشن نہیں۔

    گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات:آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہم سب ایک پیج پر ہوں…

  • پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی،اپوزیشن کے بیانات پر حکومتی وزرا کا ردعمل

    پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی،اپوزیشن کے بیانات پر حکومتی وزرا کا ردعمل

    اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ غریب آدمی کو ریلیف دیا اب آئل اور چینی کی قیمت کو بھی کم ہونا چاہیے جب غریب آدمی کو ریلیف ملتا ہے تو سب اس کے مخالف باتیں کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے طرف گامزن ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو مزید منظم کریں-

    عوام کوریلیف کیوں دیا؟وزیراعظم عمران خان نے سچ سچ بتادیا

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ناکام ہے اور عدم اعتماد کے فیصلہ میں ابھی فاصلہ ہے، عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں، بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے اس کی خیر ہے، 23 مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن کو سوچنا ہوگا، 23 مارچ کو جے 17سی کے 25 جہازوں کا فلائنگ پاسٹ ہوگا اور 22اور23کو تاریخی پریڈ ہوگی ،اپوزیشن کو مارچ کے فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔

    تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سول ڈیفنس کی کارکردگی 8 اکتوبر کے زلزلے، اوجڑی کیمپ اور 1965 کی جنگ میں بھی دیکھی، خواہش ہے کہ سول ڈیفنس نوجوانوں کو کالجز میں ٹریننگ دیں ، چاروں صوبائی دارالحکومت میں تعارفی پروگرامز کیئے جائیں-

    وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی آفت دروازہ کھٹکھٹا کے نہیں آتی، ہمیں جنگی، قدرتی آفات اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا رہنا چاہیے، سول ڈیفنس کی فارن ٹریننگ کا بھی بند و بست کیا جائے اور اس کے افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کروانے کہ ضرورت ہے۔

    عمران خان آئی ایم ایف کو بھی چکردے رہاہے:شہبازشریف بھی عمران خان کے فین…

    دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر اپوزیشن والے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جارہی ہے یہ ہمارے لئے پریشانی کے بجائے اطمینان کا باعث ہونا چاہیے، لیکن اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔

    حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کیلئے بارودی سرنگ بچھا دی ہے،شاہد خاقان عباسی

  • اپوزیشن کی بچگانہ حرکتوں پرفواد چوہدری کا خوبصورت تبصرہ

    اپوزیشن کی بچگانہ حرکتوں پرفواد چوہدری کا خوبصورت تبصرہ

    منڈی بہاءالدین:جب حالات صحیح ہوتے ہیں چوہے بل سے نکلنے کیلئے شور مچاتے ہیں:اپوزیشن کی بچگانہ حرکتوں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے بل سے باہر نکلنے کے لیے شور مچاتے ہیں۔

    ادھر اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان 18 فروری کومنڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی شہباز شریف کو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ انہیں ق لیگ سے کچھ نہیں ملے گا۔

    ن لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کا کیس جلد شروع ہو گا، خواہش ہے کہ کیس لائیو دکھایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کر کے عدالت نہیں گئے اور شام کو زرداری کی دعوت کر دی، کچھ کام عدالتوں کے دیکھنے کے بھی ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، تحریک عدم اعتماد کے لیے پاؤں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے بل سے باہر نکلنے کے لیے شور مچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن سے مل کر مدرسے کے بچوں کے ساتھ سیاست کرنا چاہتی ہے۔