Baaghi TV

Tag: فوج

  • روسی جنگ میں 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے، زیلنسکی کا  انکشاف

    روسی جنگ میں 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے، زیلنسکی کا انکشاف

    یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک تقریباً 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں فوجی تاحال لاپتہ ہیں۔

    فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں پیشہ ور فوجی اور جبری بھرتی کیے گئے اہلکار دونوں شامل ہیں انہوں نے لاپتہ فوجیوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا۔

    صدر زیلنسکی اس سے قبل فروری 2025 میں ایک امریکی ٹی وی انٹرویو میں یوکرینی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے زائد بتا چکے تھے دوسری جانب واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کے تقریباً چار لاکھ فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

    بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے،سلمان علی آغا

    اقوام متحدہ کے مطابق صرف 2025 کے دوران روسی حملوں میں 2,500 سے زائد یوکرینی شہری ہلاک اور 12 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

    روس کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے یوکرینی فوجی قیادت کے مطابق 2025 میں ہی روس کے تقریباً چار لاکھ 20 ہزار فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ برطانوی دفاعی انٹیلی جنس کے اندازے کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک روسی فوج کے مجموعی نقصانات 11 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اس وقت تک جنگ جاری رکھے گا جب تک یوکرین وہ فیصلے نہیں کرتا جو جنگ کے خاتمے کا باعث بن سکیں، انہوں نے یہ بیان ایسے وقت دیا جب ابو ظہبی میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔

    نوشکی: احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت دونوں ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی سمجھوتے پر پہنچیں، تاہم زمین کے کنٹرول، ڈونباس خطے اور زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ جیسے معاملات پر فریقین کے مؤقف میں اب بھی واضح فرق موجود ہےاس وقت روس یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے، جن میں کریمیا اور مشرقی ڈونباس کے بڑے حصے شامل ہیں۔

  • قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بات کرنے کی  اجازت نہیں دوں گا، ایاز صادق

    قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

    نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس ایک بہترین یونیورسٹی ہے این سی اے نے قومی سطح پر شہرت حاصل کر لی ہے، جس کے طلبہ بہت کچھ حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں کے نوجوان طلبہ ریسرچ کے بعد کام کرتے ہیں جو تخلیقی ہوتا ہے۔

    سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گےاحتجاج ضرور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس میں آگ نہ لگائی جائے اور جانوں کا ضیاع نہ ہو توڑ پھوڑ، ڈنڈوں اور بندوقوں کی موجودگی تشویش کا باعث بنتی ہے اگر کوئی پاکستان کے خلاف بات کرے گا تو اسے گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عدلیہ اور ججز کے کردار پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسی طرح افواج پاکستان کے خلاف بات بھی نہیں کرنے دی جائے گی اور صرف اسی گفتگو کی اجازت ہو گی جو آئین کے دائرے میں ہو وہ وزیر اعظم پاکستان سے مشاورت کرتے ہیں اور وزیر اعظم انہیں کسی چیز سے نہیں روکتےمحمود اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم جو کوئی بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اسے اجازت نہیں دی جا ئے گی، پاکستان کی معیشت مضبوط ہوتی جا رہی ہے زرمبادلہ کے ذخائر 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں پاکستان کے امریکا، چین، روس، ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان سے لڑنا عوام کا کام ہے۔

    بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

  • آذربائیجان کا غزہ میں اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

    آذربائیجان کا غزہ میں اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

    باکو: آذربائیجان نے غزہ کے لیے کسی بھی عالمی امن مشن میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

    آذربائیجانی ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں صدر الہام علیوف نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر غزہ سمیت کسی بھی مقام پر امن مشن کے لیے فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا آذربائیجان غزہ میں ممکنہ امن فوج کے آپریشن سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھا، اور ہم نے واشنگٹن کو کسی مشن کے طریقہ کار سے متعلق 20 سے زائد سوالات پر مشتمل فہرست بھی ارسال کی تھی۔

    الہام علیوف نے کہا کہ وہ آذربائیجان سے باہر کسی اور ملک میں فوج بھیجنے پر بالکل بھی غور نہیں کر رہے۔

    آذربائیجان کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ آذربائیجان اس نوعیت کے کسی بھی آپریشن کے لیے فوجی فراہم نہیں کرے گا۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردگرفتار

    تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    2 سالوں کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

  • ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے،عظمیٰ بخاری

    ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیاہے، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے-

    اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا اور ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے، بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات برائے شفیع جان نے ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خوف وفاق اور پنجاب کے وزرا کی بار بار پریس کانفرنسز سے واضح ہے، عظمیٰ بخاری کا بیان جھوٹ، پروپیگنڈا اور سیاسی زہر کے سوا کچھ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو کسی غیرملکی سپورٹ کی ضرورت نہیں، اقتدار کے نشے میں عظمیٰ بخاری شاید ڈان لیکس جیسے سنگین غداری کے کردار بھول چکیں۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات: فوج، رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی تعینات

    پنجاب ضمنی انتخابات: فوج، رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی تعینات

    وزارتِ داخلہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے لیے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری اور سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کر دیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے دن پولیس اور دیگر فورسز دوسرے درجے پر کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر کام کریں گی، جبکہ پاک فوج تیسرے درجے پر اسٹینڈ بائی رہے گی۔ 22 سے 24 نومبر تک آرمی اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا اور رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس کے طور پر خدمات دی جائیں گی۔فورسز کو ضابطہ فوجداری اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ انتخابی دنوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قانون شکنی کو مؤثر انداز میں روکا جاسکے۔

    پی پی-115، پی پی-116، پی پی-269، این اے-185، این اے-18، پی پی-73، این اے-96، این اے-104، این اے-143، پی پی-98، پی پی-203، این اے-129 اور پی پی-87 سمیت متعدد حلقوں میں فورسز تعینات کی جائیں گی

    فیصل‌آباد فیکٹری بوائلر دھماکا: 20 افراد جاں بحق، مقدمہ درج

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ اب تک فوج 28 ہزار لوگوں کو ریسکیو کر چکی ہے، فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی،ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 3 بڑے پلوں کو بحال کردیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بحالی کے لیے پاک فوج کی بٹالین مصروف عمل ہیں، پاک فوج کے انجینیئرز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑکیں کلیئر کیں، اس وقت کرتار پور میں ایک بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج کا ان حالات میں بھی خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، تاکہ وہ کسی صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 29 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں،شکل کی گھڑی پاک فوج کے افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، کوئی بھی باطل قوت عوام اور افواج پاکستان کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

  • ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا  غزہ میں لڑنے سے انکار

    ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے انکار

    تل ابیب: ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل جنگ کے بعد ذہنی دباؤ کے نتیجے میں غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکیا ہے، فوجیوں نےذہنی دباؤکی وجہ سے جنگی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیارکی، فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق سال 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2023 میں 17 فوجیوں نے خود کشی کی تھی، گزشتہ سال خودکشی کرنے والوں میں 12 ریزروفوجی،7 لازمی سروس کرنے والے فوجی اور 2 کیریئر فوجی شامل تھے جب کہ گزشتہ دو سالو ں میں 807 فوجی فلسطینیوں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہوئے،سال 2011 کےبعد ایک بار پھر فوجی خود کو مار رہے ہیں خودکشی اسر ائیلی فوج میں موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے۔

    مذاکرات کا دوسرا دور، پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دئیے

    واضح رہےکہ اسرائیل کے ہر شہری کو لازمی طور پر دو سال فوج میں نوکری کرنا پڑتی ہے اور جنگ ہونے کی صورت میں ہر اسرائیلی شہری کو محاذ پر جانا پڑتا ہے جبکہ اسرائیلی قوانین کے مطابق جنگ میں لڑنے سے انکار پر شہری کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔

    4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

  • روس کا یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملہ

    روس کا یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملہ

    روس نے یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر جدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ کیا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق، اس صنعتی کمپلیکس میں یوکرین بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا،حملے کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک ہنگامی خطاب میں بتایا کہ اس کارروائی کے لیے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپرسونک ہتھیار نصب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل ایک سیکنڈ میں 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے اور دنیا میں کوئی دفاعی نظام اسے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ پیوٹن نے یوکرین کے اتحادیوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

    دوسری جانب، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ روسی میزائل حملہ جنگ کو مزید بڑھا دے گا،نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔

    قبل ازیں یوکرین نے برطانوی فراہم کردہ اسٹارم شیڈو میزائلز روس کے اندر اہداف پر داغے ہیں،اگرچہ برطانیہ اور یوکرین نے ان طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے روس میں استعمال کی تصدیق نہیں کی، لیکن برطانوی میڈیا میں ان کے استعمال کی وسیع پیمانے پر رپورٹیں گردش کر رہی ہیں۔ٹیلیگرام پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن میں روس کے کورِسک علاقے میں ان میزائلوں کے ملبے کو دکھایا گیا ہے۔ کورِسک یوکرین کی سرحد سے متصل روس کا علاقہ ہے۔برطانیہ پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ برطانوی ٹینک، اینٹی ٹینک میزائلز اور دیگر فوجی سازوسامان یوکرین کی دفاعی حکمت عملی کے تحت روس کے اندر استعمال ہو سکتے ہیں۔تاہم، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال پر پابندیاں عائد تھیں۔

  • مصری فوج کا ہیلی  کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    قاہرہ: مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا,بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سوموار کے روز ایران میں بھی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا کہ ایرانی صوبے سیستان میں چھوٹا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا،حادثے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔

    علاوہ ازیں پیر کو ہی بھارتی فضائیہ کا مِگ 29 طیارہ اتر پردیش میں آگرہ کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، طیارے نے پنجاب کے شہر آدم پور سے اڑان بھری تھی اور یہ ایک مشق کے لیے آگرہ جا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا،پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا-

    بھارتی دفاعی حکام نے بیان میں کہا تھا کہ ایک مشق کیلئے آگرہ جانے والے، ایک MiG-29 کو اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پائلٹ کو باہر نکلنا پڑا پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے، کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے-

  • جنوبی غزہ  میں  2 اسرائیلی فوجی ہلاک،1 شدید زخمی

    جنوبی غزہ میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک،1 شدید زخمی

    جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کا تعلق گیواتی بریگیڈکی شیکڈ بٹالین سے تھا فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں شیکڈ بٹالین سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے گزشتہ ایک سال سے جاری غزہ جنگ میں مجموعی طور پر780 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ رواں سال کا سب سے زیادہ مہلک مہینہ رہا ہے جنوبی لبنان میں جاری زمینی آپریشن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 37 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ میں ایک اسرائیلی قیدی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 9 اسرائیلی شہری اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ان میں سے سب سے زیادہ مہلک حملہ یکم اکتوبر کو تل ابیب کے قریب ہوا جس میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوئے اکتوبر میں اسرائیل پر ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 13 شہری ہلاک ہوئے جبکہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 6 اسرا ئیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے، غزہ اور لبنان میں ہونے والی زمینی جنگ، ڈرون اور راکٹ حملوں اور اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں اور شہریوں سمیت 88 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔