Baaghi TV

Tag: فوجی تنصیبات

  • مالی کے وزیر دفاع حملے میں ہلاک ہو گئے

    مالی کے وزیر دفاع حملے میں ہلاک ہو گئے

    مالی کے وزیر دفاع سادیو کامارا ہلاک ہو گئے ہیں، یہ واقعہ ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر ہونے والے مربوط حملوں کے دوران پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے قریب واقع فوجی شہر کیٹی میں سادیو کامارا کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے ایک روز بعد ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بیک وقت حملے کیے گئے، جن کا ہدف فوجی مراکز اور سیکیورٹی تنصیبات تھیں، تاہم ان حملوں کی مکمل تفصیلات اور ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری سطح پر مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

    حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ حملے ملک میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

  • ایرانی حملوں سے خلیج میں 17 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان

    ایرانی حملوں سے خلیج میں 17 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان

    خلیجی خطے میں ایران کے حملوں سے امریکی فوج کی 17 تنصیبات متاثر ہوئیں اب تک جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی خطے میں ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکا کی کم از کم 17 فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، ایران کئی تنصیبات کو ایک سے زائد بار نشانہ بنا چکا ہےخطے میں امریکا کی مجموعی طور پر 22 فوجی تنصیبات موجود ہیں جن میں سے 11 تنصیبات ایرانی حملوں کی زد میں آ چکی ہیں۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق 9 مارچ کو ایران نے قطر میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایاجنگ کے نتیجے میں اب تک امریکی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، دوسری جانب اسرائیل میں 15 افراد ہلاک اور 3369 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں خطے کے دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان ہوا ہے، کویت میں 6، اومان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    ایرانی حملوں سے خلیج میں 17 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان

    ایران میں حکام کے مطابق جنگ کے دوران شہدا کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لبنان میں بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے جہاں اب تک 850 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر مسعود پزیکشان نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا ہے، اس معاملے پر انہوں نے فرانسیسی صدر سے گفتگو بھی کی ہے۔

    بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ سے شدید حملے

    ایران کے نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایران جب تک ضرورت ہو لڑنے کے لیے تیار ہے، ایران فی الحال سفارتی حل پر توجہ نہیں دے رہا ہے اور اگر امریکا نے ایران میں زمین فوج اتاری تو اسے ایک اور ویت نام کا سامنا ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذرا پڑھیں کہ ویت نام میں کیا ہوا تھا۔

  • مذاکرات ناکام ہونے پر امریکا ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے، سی این این

    مذاکرات ناکام ہونے پر امریکا ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے، سی این این

    امریکا نے ایران کے ساتھ منگل کو جنیوا میں متوقع اہم مذاکرات سے قبل مشرق وسطیٰ میں فضائی اور بحری وسائل کی بڑی تعیناتی شروع کر دی ہے۔

    سی این این کے مطابق اس اقدام کا مقصد تہران کو دباؤ میں رکھنا اور اگر ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہوئے تو فوری ضرب لگانے کے متبادل تیار رکھنا ہے، مذاکرات ناکام ہونے پر امریکا ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں موجود امریکی فضائیہ کے وسائل، بشمول ریفولنگ ٹینکر اور فائٹر جیٹس، مشرق وسطیٰ کے قریب منتقل کیے جا رہے ہیں علاوہ ازیں، امریکا خطے میں فضائی دفاعی نظام بھی فراہم کر رہا ہے اور بعض فوجی یونٹس کے قیام کے احکامات بڑھا دیے گئے ہیں حالیہ ہفتوں میں درجنوں امریکی کارگو پروازوں کے ذریعے سامان اردن، بحرین اور سعودی عرب پہنچایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں امریکا کی جانب سے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جارڈ کشنر جبکہ ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گےامریکی انتظامیہ کو یہ واضح نہیں ہے کہ اگر ایرانی حکومت کو ہٹا دیا گیا تو کون اقتدار سنبھالے گا ممکنہ طور پر اسلامی انقلابی گارڈز کسی بھی قیادت کے خلا کو پر کر سکتے ہیں، لیکن صورتحال غیر یقینی ہے۔

    سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے خطے میں بحری اور فضائی طاقتیں تعینات کر دی ہیں، جس میں 2 طیارہ بردار بحری بیڑے، ایف-15 اور ایف-35 جیٹس شامل ہیں، تاکہ اگر حملے کی ضرورت پڑی تو وسیع پیمانے پر کارروائی ممکن ہو، ممکنہ اہداف میں اسلامی انقلابی گارڈز کے ہیڈکوارٹر اور دیگر فوجی تنصیبات شامل ہیں۔

    ایرانی فوج نے بھی جنیوا مذاکرات سے پہلے مشقیں بڑھا دی ہیں انقلابی گارڈز نے 3 ایرانی جزیروں کے دفاع کا اعلان کیا، جو متحدہ عرب امارات کے ساتھ طویل سرحدی تنازع کا حصہ ہیں ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے امریکی حملے کی صورت میں سخت نتائج کی وارننگ دی ہےخطے کے عرب اتحادی اور اسرائیل بھی امریکی کارروائی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، جبکہ ایران مذاکرات کے باوجود اپنی فوجی تیاری جاری رکھے ہو ئے ہے۔

  • 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا تھا،پرویز خٹک

    9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا تھا،پرویز خٹک

    اسلام آباد: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : سابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا 9، 10 مئی واقعات سے متعلق بیان میں کہا کہ جس وقت ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا، نوجوانوں سے حلف بھی لےلیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے، فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے خیبرپختو نخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل تھے،دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا، فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان فرعون تھا وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا،انھوں نے مزید کہا کہ جتنے راز ان کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں ہیں،عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ پارٹی میں کوئی لیڈر ہو وہ اپنے آگے کسی کو لیڈر نہیں مانتے تھے، شاہ محمود اور اسد عمر کی حیثیت ٹکے کی نہیں تھی۔

    امریکا کی غلامی کرتے ہوئے عمران خان کو اندرکیا گیا،لطیف کھوسہ

    پرویز خٹک نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جہاں پھنس گئے ہیں وہاں سے نکلنا آسان نہیں۔ جھوٹ بول بول کر انھوں نے نوجوانوں کو خراب کر دیا، ایک وقت آئے گا پورا صوبہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دے گا ساڑھے تین سال چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ وقت ضائع کیا، تحریک انصاف نے اس ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

  • ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

    ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

    پشاور۔ 9 اور 10 مئی کو واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے

    پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرکے رہا کردیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توڑ پھوڑ میں ملوث زیادہ تر ملزمان براہ راست نامزد تھے اور بلکہ موقع سے گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے حکومتی رٹ چیلنج کیا تھا۔ ملزمان نے قومی اداروں ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ خدشہ ہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان دوبارہ بھی یہ جرائم کرسکتے ہیں۔ عدالت اے ٹی سی پشاور کی عدالتوں کے احکامات کالعدم قرار دیکر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرے،عدالت ضمانت پانے والے ملزمان کو دوبارہ حراست میں لینے کے احکامات جاری کرے.

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء مینہ خان آفریدی اور جلال مہمند کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی ہوئی، عدالت نے ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے خلاف9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج تھا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    اللہ سیاست دانوں کو عقل دے

    ریڈیوپاکستان پشاورکا مرکزی گیٹ چُرانے والا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج

    پشاور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی لسٹ

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے فساد کیا 22 اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔

  • خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

    خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

    انسداد دہشت گردی عدالت، جناح ہاؤس پر حملہ جلاو گھیراو کا مقدمہ ،تھانہ سرور روڑ پولیس نے 7 شرپسند خواتین ملزمان کو عدالت پیش کر دیا

    پولیس نے خواتین ملزمہ کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا ،خواتین ملزمان میں صنم جاوید اور طیبہ راجہ ، عالیہ حمزہ سمیت سات ملزمان شامل ہیں خدیجہ شاہ کو بھی عدالت پیش کر دیا گیا تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور نے ملزمان کو پیش کیا مقدمہ نمبر 96/23 مین ملزمان کو پیش کیا گیا

    کور کمانڈر ہاﺅس حملے کی مبینہ مرکزی کردار سمجھنے جانے والی خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے رپورٹ کل پیش کر دی جائے گی عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے تفتیشی افسر کو مہلت دے دی، ۔ملزمان میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ اور دیگر شامل ہیں

    شناخت پریڈ کے بعد ملزمہ خدیجہ شاہ کی عدالت پیشی ہوئی، ملزمہ سے جیل میں بدسلوکی کے حوالہ سے صحافی نے سوال کیا جس پر وہ خاموش رہیں اور کوئی جواب نہ دیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی خاتون صنم جاوید خان کا کہنا تھا کہ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی،اس سے زیادہ کیا زیادتی ہوسکتی یے کہ ہمیں بے گناہ جیل میں رکھا،عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس طرح گھر پر دھاوا بھولا کیا وہ قابل مزمت نہیں،فلک جاوید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنائیں،

    9 مئی واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہو گئی ہے، شرپسند سرغنہ کی 9 مئی کے دوران سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں نظر آنیوالا شخص پی ٹی آئی شرپسند سرغنہ ناظم عباس ہے اس کا 9 مئی کے حملوں میں کلیدی کردار رہا ،شرپسند سرغنہ ناظم عباس پی پی 95 سے پی ٹی آئی کا نمائندہ نثار کالونی لاہور کا رہائشی ہے

    دوسری جانب لاہور سمیت صوبہ بھر میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4 ہزار120 شرپسندوں میں سے 2 ہزا ر290 کی شناخت ہوگئی ،پولیس نے شناخت ہونے والے شرپسندوں میں 1 ہزار 180 شرپسندوں کوگرفتار کرلیا ،جناح ہاوس پر حملہ کرنے اور گھیراو جلاو کرنے والے 18سوشرپسندوں میں سے1ہزار125کی شناخت ہوئی ،جناح ہاوس پر حملہ کرنے والے 5 سو 13 کارکنان کو گرفتارکرلیا گیا ،عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے 1 ہزار شر پسندوں میں سے1سو21کی شناخت ہوگئی ، پپولیس نے ابتک 81 شدت پسند کارکنان کو گرفتار کرلیا ،پنجاب بھر سے شناخت ہونے والوں میں ابتک 29فیصد گرفتاریاں ہوئی ہیں ،

    گزشتہ روز پولیس نے 4 پی ٹی آئی خواتین کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا،خواتین ملزمان میں فرحت فاروق٫ فرح خان ٫صدف ندیم اور سنیہ ساجد شامل ہیں .انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ،خواتین کر چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،فاضل جج نے خواتین سے سوال کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ خواتین نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں ،ہم نے کچھ نہیں کیا ہم بے گناہ ہیں۔ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ،فاضل جج نے کہا کہ آپ کو شناخت پریڈ کے عمل سے گزرنا پڑے گا شناخت پریڈ قانونی تقاضہ ہے

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • جاسوسی غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں

    جاسوسی غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں

    چینی جاسوس غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات جمع کر کے چین بھیجیں۔

    باغی ٹی وی: امریکی نیوز چینل "این بی سی” کی رپورٹ کے مطابق فروری میں امریکی فضائی حدود میں اُڑنے والے چینی جاسوس غبارے نے بائیڈن انتظامیہ کے روکنے کے باوجود امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات جمع کر کے چین بھیجیں بائیڈن انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود چینی غبارہ خفیہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    امریکا میں چین کے غبارے کی موجودگی ،امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین منسوخ

    رپورٹس کے مطابق چینی غبارے نے کئی فوجی مقامات سےخفیہ معلومات رئیل ٹائم میں بیجنگ منتقل کیں، چینی غبارےنےزیادہ تر ہتھیاروں کے نظام سے نکلنے والے الیکٹرانک سگنلز اور فوجی اڈوں کے اہلکاروں کے رابطوں سے خفیہ معلومات حاصل کیں۔

    تینوں عہدیداروں نے کہا کہ چین غبارے کو کنٹرول کرنےمیں کامیاب رہا تاکہ وہ کچھ سائٹس (کبھی کبھی فلائنگ فگر ایٹ فارمیشنز) پر ایک سے زیادہ پاس کر سکے اور جو معلومات اس نے جمع کی ہیں وہ حقیقی وقت میں بیجنگ کو واپس بھیج سکے حکام نے بتایا کہ چین نے جو انٹیلی جنس اکٹھی کی ہے وہ زیادہ تر الیکٹرانک سگنلز سے تھی، جنہیں ہتھیاروں کے نظام سے اٹھایا جا سکتا ہے یا تصاویر کے بجائے بیس اہلکاروں کی کمیونیکیشن بھی شامل ہے۔

    تینوں عہدیداروں نے کہا کہ چین حساس مقامات سے بہت زیادہ انٹیلی جنس اکٹھا کر سکتا تھا اگر انتظامیہ کی ممکنہ اہداف کے گرد گھومنے کی کوشش نہ کی جاتی اور غبارے کے الیکٹرانک سگنلز کو براڈکاسٹ کرنے یا سگنل خارج کرنے سے روک کر اسے اٹھانے کی صلاحیت کو دھندلا دیا جاتا۔

    دنیا کا پہلا کیس،بھارت میں پودے کی پھپھوند سے ایک شخص متاثر

    محکمہ دفاع نے این بی سی نیوز کو ہدایت کی کہ وہ فروری میں سینئر حکام کے تبصرے کریں کہ چینی حکومت کی طرف سے انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے غبارے کی "محدود اضافی قیمت” ہے "اس سے زیادہ اور اس سےزیادہ (چین) زمین کے نچلے مدار میں سیٹلائٹ جیسی چیزوں کے ذریعے جمع کرنے کے قابل ہے۔

    پیر کے روز، محکمہ دفاع کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اکٹھی کی گئی کسی بھی انٹیلی جنس کی چین کے لیے "محدود اضافی قدر” ہے اور کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتی کہ غبارے نے "حقیقی وقت” میں چین کو کوئی معلومات واپس بھیجی ہیں۔

    قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کربی جان نےپیرکی سہ پہر سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ غبارے کو کس قسم کے الیکٹرانک سگنلز یا کمیونیکیشنز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے یہ جانتے ہوئے کہ یہ امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ہے، ہم نے اضافی یا خاص طور پر مفید مواد کو حاصل کرنے کے لیے اس غبارےکی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیےکارروائی کی تو پھر، میں اس سے آگے نہیں بڑھوں گا جو ہم اس چیز سے سیکھ رہے ہیں۔

    میری ایجاد کردہ ڈیوائس اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہے،موبائل فون کے موجد کا …

    امریکی اور چینی حکام نے ابھی امریکی چینل کی خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ فروری میں چینی جاسوس غبارہ امریکا اور کینیڈاکی فضائی حدود میں ایک ہفتے تک موجود رہا تھا جس کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر امریکی فوج نے چینی غبارے کو ساحلی علاقے میں مار گرایا تھا چین نے اپنے کسی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود میں جانے کی تردید کی تھی۔