Baaghi TV

Tag: فوج

  • بنگلہ دیش فوج میں تبادلے،  میجر جنرل فیض الرحمان فورسز انٹیلی جنس کے ڈی جی مقرر

    بنگلہ دیش فوج میں تبادلے، میجر جنرل فیض الرحمان فورسز انٹیلی جنس کے ڈی جی مقرر

    بنگلہ دیش کی فوج میں ایک بار پھر اعلیٰ سطح کی تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں

    بنگلہ دیش کی فوج کے ترجمان کے مطابق آج فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے ہوئے ہیں، میجر جنرل محمد فیض الرحمان کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔میجر جنرل محمد نسیم پرویز کو ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کمانڈنٹ کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ میجر جنرل عبدالمطلب سجاد محمود نے انصار اینڈ ویلج ڈیفنس پارٹی (وی ڈی پی) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے،

    میجر جنرل محمد فیض الرحمان موجودہ ڈی جی ایف آئی چیف میجر جنرل حمید الحق کی جگہ لیں گے۔میجر جنرل محمد فیض الرحمان نے 23ویں بی ایم اے لانگ کورس کے ذریعے فوج میں کمیشن حاصل کیا اور میرپور میں ڈیفنس سروس کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں بطور کمانڈنٹ خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ رنگ پور میں 66ویں انفنٹری ڈویژن کے جی او سی تھے۔

    اس سے قبل 6 اگست کو لیفٹیننٹ جنرل کی سطح پر پانچ افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ضیاءالاحسن کو فوج سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

  • بنگلہ دیش کے برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار

    بنگلہ دیش کے برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار

    بنگلہ دیش کے برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار کر لئے گئے ہیں

    بنگلہ دیش میں گزشتہ روز انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیاء الحسن کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد وہ ملک سے فرار ہو رہے تھے تا ہم انہیں پرواز سے اتار کر گرفتار کر لیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا ایئر پورٹ پر حکام نے رن وے پر موجود امارات کے طیارے سے گرفتار کیا ، میجر جنرل ضیاء الحسن کی گرفتاری کے بعد طیارے کو جانے کی اجازت دے دی گئی، مقامی میڈیا نے اس ضمن نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے سے گرفتار ہونے والے میجر جنرل ضیاء الحسن تھے،انہیں حسینہ واجد کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے،

    میجر جنرل ضیاءالاحسن 2022 سے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اس سے پہلے وہ اس کمپنی کے ڈائریکٹر تھے،ضیاءالاحسن 2009 میں راب 2 کے نائب کپتان بنے جب وہ میجر تھے، اسی سال انہیں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور راب ہیڈ کوارٹر کے انٹیلی جنس ونگ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا،

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی اس ضمن میں وائرل ہو چکی ہے تا ہم میجر جنرل ضیاء الحسن کے اہلخانہ یا بنگلہ دیش کی فوج کی جانب سے ابھی تک اس خبر بارے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،

    حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

    بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

    ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

    خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

    بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

    بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

    حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

    شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

  • کینیڈین فوج  کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ  سے متعلق نیا حکم جاری

    کینیڈین فوج کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری

    کینیڈین فوج نے فوجیوں کی بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : کینیڈین آرمڈ فوسز (سی اے ایف) کی جناب سے فوجی جوانوں کے لیے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں،بالوں کا اسٹائل کیسا ہونا چاہیے، بالوں میں ہئیر بینڈ لگا سکتے ہیں یا نہیں، چہرے پر موجود داڑھی کتنی ہونی چاہیے، کپڑوں سے متعلق بھی واضح کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چہرے پر موجود داڑھی کے بال 2 اعشاریہ 5 ملی میٹر سے زیادہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہےجبکہ داڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے دوسری جانب بال پن، ہیئر بینڈ کے استعمال کے دوران بھی اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہیئر بینڈ کا رنگ سیاہ ہونا چاہیے، جبکہ فوجی جوان کے بالوں کے رنگ کا ہیئر بینڈ یا پن بھی قابل قبول ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق نئے احکامات پر عمل درآمد رواں سال کے مہینے جون یا جولائی سے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ اس تبد یلی کا مقصد یہ بھی ہے کہ 2022 میں جاری کی گئی ہدایات میں غلط فہمیاں تھیں، جنہیں دور کیا جا سکے گا وزارت دفاع کی جانب سے بتانا تھا کہ گزشتہ الفاظ اور پوائنٹس غلط ترجمانی اور غلط فہمی کا باعث بن رہے تھے، جس کے بعد 2022 کے پرنسپلز میں اصلاحات کی گئی ہیں، جبکہ اس تبدیلی کے بعد اب مذہبی لگاؤ رکھنے والوں کو بھی کچھ حد تک آسانی مل جائے گی، یہ تمام تبدیلیاں اب جوانوں کی نجی فائل سے منسلک کر دی گئی ہیں۔

  • سوڈان میں آرایس ایف کا دیہات پر حملہ،35 بچوں سمیت 150 افراد کی موت کا خدشہ

    سوڈان میں آرایس ایف کا دیہات پر حملہ،35 بچوں سمیت 150 افراد کی موت کا خدشہ

    وسطی سوڈان میں نیم فوجی ریپڈ رسپانس فورس نے ایک گاؤں پر حملہ کیاہے جس میں 35 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی فوج نے گاؤں میں قتل عام کرنے پر جوابی کاروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نیم فوجی ریپڈ رسپانس فورس کے خلاف کاروائی کریں گے. سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا کہنا ہے کہ ” آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا”۔

    آر ایس ایف کی جانب سے مختلف دیہاتوں پر حملوں میں یہ حملہ سب سے بڑا حملہ تھا، فوجی پوزیشنوں پر بھی حملہ کیا گیا ہے، حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں. حالیہ حملہ گیزیرہ کے گاؤں ود النورہ پر کیا گیا ہے.پیراملٹری فورسز کے دستوںے گاؤں کا محاصرہ کرنے اور حملہ کرنے کے لیے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا۔

    سوڈان کی عبوری حکومت نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر حملوں کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ آر ایس ایف کو جوابدہ ٹھہرائے،آرایس ایف کا کہنا ہے کہ "سوڈانی فوج نے المناقل ضلع کے مغرب میں جبل الاولیاء میں ہمارے فوجیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس الزام کی تصدیق نہیں ہو سکی.

    آرایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جنگ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے کیونکہ جھڑپیں متعدد شہروں میں پھیل گئی ہیں اور اس کی آبادی کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا گیا ہے۔ 14000 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہیں

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بی بی سی کے مطابق سامنے آئی ہے جنہیں سفید کفن میں لپیٹا گیا تھا ،درجنوں لاشیں ریاست گیزیرہ میں واد النورہ میں تدفین کے لیے تیار کی گئی ہیں۔اس ویڈیو کو محلے کی مزاحمتی کمیٹی کے کارکنوں نے فلمایا، جو ملک بھر میں مقامی گروپوں کے نیٹ ورک کا حصہ ہے جو سویلین حکمرانی کی واپسی کی حمایت کرتا ہے۔مدنی مزاحمتی کمیٹی نے کہا کہ اب وہ "ہلاک اور زخمیوں کی تصدیق شدہ تعداد کا انتظار کر رہی ہے”۔

    یونیسیف نے کہا کہ اس حملے میں 35 بچے مارے گئے اور 20 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ ایجنسی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے زمین پر موجود مناظر کو تباہ کن قرار دیا۔اور کہا کہ "یہ ایک اور بھیانک یاد دہانی ہے کہ کس طرح سوڈان کے بچے وحشیانہ تشدد کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔”، پچھلے ایک سال کے دوران، ہزاروں بچے ہلاک اور زخمی ہوئے، پچاس لاکھ سے زیادہ کو ان کے گھروں سے مجبور کیا گیا اور دیگر کو غوا کیا گیا اور ان کی عصمت دری کی گئی۔

    انسانی حقوق کے سرکردہ گروپ جسٹس افریقہ سوڈان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ابھی بھی بہت سے لوگ لاپتہ ہیں لیکن یہ کہ "تمام مرنے والوں کی گنتی کرنا مشکل ہے” کیونکہ "آر ایس ایف عناصر اب بھی علاقے میں لوٹ مار کر رہے ہیں”۔

    سوڈان کی فوجی حکومت نے واد النورہ حملے کی بین الاقوامی مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے "معصوم لوگوں پر حملے” کی مذمت کی اور آر ایس ایف کو مورد الزام ٹھہرایا۔ اور کہا کہ آر ایس ایف کو ان حملوں کو روکنا چاہئے.دنیا دیکھ رہی ہے۔ ذمہ داروں سے حساب لیا جائے گا۔”

    آر ایس ایف نے دسمبر میں دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں واقع گیزیرہ ریاست کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور اس پر وہاں کے شہریوں کے خلاف متعدد زیادتیاں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے –

    اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ لڑائی نے دنیا کے سب سے بڑے نقل مکانی کے بحران کو جنم دیا ہے اور اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کو بھوک کی تباہی کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے انڈر سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے اس ہفتے کہا تھا کہ پچاس لاکھ تک لوگوں کو قحط کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ "مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے پاس کبھی بھی اس قسم کی تعداد قحط کے خطرے سے دوچار ہوئی ہے،

  • اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی

    اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی

    اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی ہو گئے ہیں

    خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا نے استعفیٰ دے دیا ہے، اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی، اہرون ہلیوا حماس کے اسرائیل پرگزشتہ برس 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے بعدمستعفی ہونے والی اسرائیل کی پہلی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں،

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی فوج پر عائد کسی بھی قسم کی پابندیوں کو مسترد کر دیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے

    اسرائیل اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرین اسرائیلی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں

    جنسی تعلقات قائم نہ کرنے پر نوجوان نے کالج سے نکلتی لڑکی کو کیا قتل

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

     اسرائیل کے سب سے بڑی جنگی بیس نیو اتیم ایئر بیس کو نقصان پہنچا

    اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے،امریکا

  • مفاداتی سیاست  کرنے والے  ہی لیڈر ،تجزیہ: شہزاد قریشی

    مفاداتی سیاست کرنے والے ہی لیڈر ،تجزیہ: شہزاد قریشی

    عالمی دنیا کی طرح پاکستان میں ایسے ادوار آئے اور چلے گئے مضبوط سیاسی لیڈر موجود تھے۔پاکستان ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں لیڈر نظر نہیں آتے تاہم ناقص ترین کارکردگی کے نام نہاد رہنما نظر آتے ہیں۔ پاکستان اور قوم اب ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں، سیاسی نظریات کو دفن کرکے مفاداتی سیاست کرنے والے کو ہی لیڈر کہا جانے لگا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں سیاسی لیڈرشپ کا فقدان کیوں ہو رہاہے۔ شاندارلیڈر شپ کا دور بظاہر ختم ہورہا ہے ۔ نواز شریف جو اس ملک کے سینئر ترین سیاستدان ہیں ،عمران خان بلاشبہ جو اس وقت جیل میں ہیں بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہیں۔انہوں نے سینئر ترین سیاستدان نواز شریف کے خلاف ایسی سازش کی کہ ان کو لندن ان کی رہائش گاہ، پارلیمنٹ ہائوس اور گلی چوراہوں میں منی لانڈرنگ اور چور ثابت کرنے میں اپنا وقت ضائع کیا اسے پاکستان اور قوم کے ساتھ زیادتی ہی قرار دیا جا سکتا ہے آج وہ خود اور ان کی جماعت بھگت رہی ہے۔ بلاشبہ نواز شریف کے خلاف اس سازش میں ان کی اپنی ہی جماعت کے مبینہ طور پر چند اشخاص بھی شامل تھے۔

    ملکی سیاسی گلیاروں میں جمہوریت کے دعویداروں نے آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے کیا کردار ادا کیا ؟ جمہوریت کو مستحکم کرنے، آئین اور قانون کی حکمرانی ایک خواب بن کر رہ گیا ہے جس کے ذمہ دار خود سیاستدان ہیں۔ سیاستدانوں کی اکثریت یہ چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ آئین و قانون کے تحت ان کی تابع رہے۔ بات درست ہے لیکن سیاستدان بھی اپنا قبلہ درست رکھیں۔ آپ کے لاکھ سیاسی اختلافات ہوں گے آپ کی پسند وناپسند مختلف ہوگی لیکن فوج تو اپنی ہے اور ملک وقوم کی حفاظت پر مامور ہے۔ جن کی وجہ سے آپ کی سیاست بھی قائم ہے ۔ سیاستدانوں کی جمہوریت کو فوج نہیں جمہوری تقاضے پورے نہ ہونے سے خطرہ ہے ۔ افسو س کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ہمارے کم عقل سیاستدان ملک میں اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پیدا کی گئی خرابیوں کا ذمہ دارفوج کو ٹھہرانے کی کوشش کررہے ہیں جو سراسر غلط ہے ۔ ملکی سلامتی کے پیش نظر اسے درست قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ ماضی اور حال میں فوج کو سیاستدا ن سو کنوں کی طرح طعنے ہی دیتے ہیں ، سیاسی گلیاروں میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے۔

  • ایران کا پاکستان پر حملہ ، وجوہات

    ایران کا پاکستان پر حملہ ، وجوہات

    پاکستا ن پر ایران کے حالیہ حملہ ، جو اس نے علیحدگی پسند گروپ جیش العدل پر کیا، نے بہت سے لوگوں کو اس طرح کے اقدام کے پیچھے محرکات پر سوالیہ نشان چھوڑ اہے۔ ایران کا یہ حملہ عسکریت پسند تنظیم پر سٹریٹجک حملے کے بجائے علامتی دکھائی دیتا ہے،

    واقعات کا سلسلہ اس وقت سامنے آیا جب ایران نے پاکستان پر توجہ مرکوز کرنے سے پہلے عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے اور شام میں میزائل داغے۔ ایران کے جیش العدل پرحملے کے نتیجے میں کم از کم دو بچوں کی المناک موت واقع ہوئی۔ اس کے جواب میں پاکستان نے فوی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے.

    یہ حقیقت ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، اس پر ایران کا حملہ عالمی سطح پر بھی بات ہوئی، تجزیہ کار ان جارحانہ چالوں کی وجہ ایران کو درپیش بڑھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی دباؤ کو قرار دیتے ہیں۔ اسرائیل کے ہاتھوں سید رازی موسوی کا حالیہ قتل، اس کے بعد ایران کے IRGC کے مرحوم سربراہ قاسم سلیمانی کی یادگار پر حاضری دینے والے سوگواروں پر تباہ کن حملہ، جس کا دعویٰ افغانستان کی ISIL نے کیا ، ہو سکتا ہے کہ ایران کو مزید حملوں کا خطرہ ہو، مزید برآں، جیش العدل کی جانب سے راسک پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے، جس کے نتیجے میں 11 ایرانی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے نے مزید تناؤ پیدا کر دیا۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے ممکنہ انٹیلی جنس کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اپنی سرحدوں میں سرگرم عسکریت پسند گروپوں کے بارے میں مسلسل شکایات کے باوجود، صورتحال سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی حد تک نہیں بڑھی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان پر ایران کے حملے کے روز ہی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں ممالک آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں بیک وقت مشترکہ بحری کارروائیاں کر رہے تھے۔

    جہاں ایران کے حملے کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے ایک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستان کا فوری ردعمل افغانستان کو ایک اشارہ دیتا ہے۔ چین کے دونوں ممالک میں مفادات کے ساتھ ہر طرح کے تصادم کا خطرہ قابل فہم نہیں لگتا۔ امید ہے عالمی برادری کشیدگی کو مزید بڑھنے سے پہلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

  • سکیورٹی فورسز  کی کاروائی؛ دو دہشت گرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی کاروائی؛ دو دہشت گرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف جھڑپیں ہوئیں ہیں آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اور آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلا واقعہ جنوبی وزیرستان میں عثمان منزہ میں پیش آیا جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے جبکہ اس اس دوران کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا اور دوسرے واقعے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فرخ حبیب کے بعد اگلا نمبر کس کا؟
    پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ
    سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    پاک فوج کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران کرک کا رہائشی 27 سالہ سپاہی وارث خان وطن پر قربان ہوگیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو اور پختہ کرتی ہیں۔

  • برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا حملہ،53 افراد ہلاک،30 زخمی

    برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا حملہ،53 افراد ہلاک،30 زخمی

    افریقی ملک برکینا کی فوج کے مطابق، ملک کے شمال میں باغی جنگجوؤں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران برکینا فاسو کی سکیورٹی فورسز کے کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: فوج نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 17 فوجی اور فوج کی مدد کرنے والے 36 شہری رضاکار فوجی پیر کو یاٹینگا صوبے میں کومبری کمیون میں شدت پسندوں کے ایک "حملے” کے دوران مارے گئےشدت پسندوں کے حملے میں 30 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے قصبے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ دو سال سے زیادہ عرصہ قبل جنگجوؤں کے ذریعہ علاقہ سے باہر جانے والے مکینوں کی دوبارہ آباد کاری کو ممکن بنایا جا سکے۔

    بیان میں کہا گیا کہ انتہائی بزدلی کا یہ عمل سزا سے محفوظ نہیں رہے گا فرار ہونے والے باقی دہشت گرد عناصر کو ناکارہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کئی درجن جنگجو بھی مارے گئے اور ان کے جنگی ساز و سامان کو تباہ کر دیا گیافوج نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے-

    سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں ،ایرانی …

    برکینا فاسو کی فوج نے جوابی حملے میں شدت پسندوں کے بیشتر جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برکینا فاسو میں 28 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس سے متعلق حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    مشرقی افریقی ملک برکینا فاسو گزشتہ ایک دہائی سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا شکار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران اب تک ہزاروں شہری اور سینکڑوں فوجی ہلاک جبکہ لاکھوں افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیاں پھیپھڑوں کے امراض سے متاثرافراد کیلئے خطرہ بڑھا رہی ہیں،تحقیق

  • پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فوج کے خلاف بغاوت پر لوگوں کو اکسانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پرتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہو جب وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں شہباز گل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے گئے تھے انہوں نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کر دیا انہیں ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔

    رواں ہفتے امریکی حکام دوحا میں طالبان کے وفد سےملاقات کریں گے

    ورانِ سماعت ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،عدالت نے شہباز گل کی 2 درخواستیں مسترد کر دیں شہباز گل کی کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کی درخواست مسترد کی گئی ،شہبازگِل نے بیماری کی وجہ بتا کر عدالت سے وڈیولنک کے زریعے حاضری لگانے کی درخواست کی تھی سیشن عدالت نے شہباز گل کو 31 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تاہم آج پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا-

    ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرانے 2صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ شہباز گل پہلے کی طرح پھر سے عدالت سے غیر حاضر رہے، انہوں نے وارنٹ منسوخی اور ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست دی۔

    ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن وسیع، 600 ملزمان گرفتار

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وکیل صفائی کے مطابق شہباز گل سخت علیل ہیں، عدالت نہیں آسکتے، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی عدالت میں پیشی کے بغیر ختم نہیں کی جاسکتی، شہباز گل نے مخصوص وقت کے لیے بیرون ملک جانےکے ہائیکورٹ کےحکم کی خلاف ورزی کی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس نےشہباز گل کےخلاف اشتہاری قرار دینےکی کارروائی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، پولیس کے مطابق شہباز گل کی رہائش گاہ پر گرفتاری کرنے کی کوشش کی گئی، شہبازگل کی رہائش گاہ پر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے شہبازگل جان بوجھ کر اپنی گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں، عدالت انہیں اشتہاری قرار دیتی ہے اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاتے ہیں، نادرا رپورٹ کے مطابق شہبازگل کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا ہے۔

    فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی

    عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد شہبازگل کی جائیداد سے متعلق رپورٹ 31جولائی تک دیں۔