Baaghi TV

Tag: فورتھ جنریشن وار فئیر

  • کشمیر, جنگی گھڑی اور روایتی جنگ کا کنٹرولڈ ورژن!!! بلال شوکت آزاد

    کشمیر, جنگی گھڑی اور روایتی جنگ کا کنٹرولڈ ورژن!!! بلال شوکت آزاد

    کشمیر کی جنگی صورتحال پر بہت غور و حوض کیا اور کافی مشاہدے کے بعد اور کچھ "سمارٹ اور انٹیلیجنٹ” اذہان سے مکالمے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پاکستان اپنا دفاعی وقت کم کرے, مطلب وار لمٹ یا جنگی گھڑی کو مہینوں اور ہفتوں سے کم کرکے گھنٹوں اور منٹوں پر کرکے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنالے اور محنت و قسمت اور اللہ کی مہربانی سے جو ایٹم بم بنا لیا ہے اس کی ہیبت گلیِں باتی ختم کرکے حقیقت میں طاری کرے۔

    بھارت کو جب تک یہ معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس محدود اور روایتی جنگ لڑنے کا بندوبست ہے یعنی ایٹمی اسلحہ استعمال کرنا پاکستان کا بیشک اہم اور آخری آپشن ہے پر اس آخری آپشن تک پہنچنے سے پہلے پاکستان دس بیس دن کی دفاعی یا جارحانہ جنگ لڑنے کا بندوبست رکھتا ہے تو بھارت اسی طرح اگلے اور سو سال بھی کشمیر کے عوام کا جینا دوبھر کرتا رہے گا, پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرتا رہے گا اور ہم اسی طرح سرجیکل سٹرائیک اور سرپرائزز کا کھیل کھیلتے رہیں گے۔

    اور سب سے اہم بات ان مبینہ بھارتی سرجیکل سٹرائیکس کو اگر مبینہ پاکستانی نیوکلیئر سٹرائیکس کے ڈراوے اور بہکاوے کے درمیان معلق نہ کیا گیا تو پاکستان کا سارا دفاعی بجٹ روایتی جنگ کے اخراجات میں خرچ ہوتا رہے گا اور بھارت کا جب دل کرے گا وہ ہماری سرحدوں کا تقدس پامال کرتا رہے گا اور ہمارے عام شہری جان سے جاتے رہیں گے۔

    جب ہم ایک ایٹمی اور خودمختار قوت ہیں بقول ریاست و حکومت تو ہمیں اس عنوان کی لاج رکھنے کے لیئے کچھ کڑوے فیصلے وقت رہتے کرنے ہونگے تاکہ برصغیر کے سر پر چھائے فضول جنگوں کے سائے ختم ہو سکیں۔

    اس ضمن میں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں میں خود کفیل ہے لیکن فورتھ جنریشن وار یا محدود روایتی جنگی ہتھیاروں میں خود کفیل نہیں بلکہ دوسروں پر انحصار کرتا ہے جس سے ہر سال قومی بجٹ کا ایک حصہ باہر کی اسلحہ ساز کمپنیوں کو چلا جاتا ہے با امر مجبوری یا فیصلہ و پالیسی سازوں کی پالیسیز کی وجہ سے۔

    جبکہ بھارت کو یہ جنگی, سرجیکل سٹرائیکس اور فالس فلیگ آپریشنز کے غیر ضروری پنگے اسی لیئے سوجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کو چھیڑ کر کاؤنٹ ڈاؤن شروع کردیتا ہے اور جب الٹی گنتی دس سے ایک کی جانب خاتمے کے قریب پہنچتی ہے تو وہ تالی بجاتا ہوا بھاگ جاتا ہے کہ "ھھھھھھ پاکستان ڈر گیا پاکستان ڈر گیا”, حالانکہ پاکستان نے دس سے ایک کی الٹی گنتی کے دوران بیشک نو ٹھڈ بھارت کو رسید کردیئے ہوں وہ اہمیت رکھ کر بھی اہمیت نہیں رکھ پاتے کہ بھارت کا مقصد ٹھڈوں سے بچنا ہرگز نہیں بلکہ پاکستان کو بار بار روایتی جنگ کی دھمکی دیکر یا محدود روایتی جنگ میں گھسیٹ کر دنیا کو یہ میسج دینا مقصد ہوتا ہے کہ "ہوگی پاکستان کوئی واحد اسلامی ایٹمی خودمختار طاقت لیکن ہمیں فرق نہیں پڑتا”۔

    معاف کیجیئے نا تو میں پاکستان کو انڈر اسٹیمیٹ کررہا ہوں اور نہ ہی میرا یہ یقین بدلا ہے کہ پاکستان کوئی کمزور ریاست ہے پر میرا سادہ لفظوں میں کہنا یہ ہے کہ پاکستان کاؤنٹ ڈاؤن ٹائم کو کم کرنے کی سکت رکھتا ہے تو یہ کیوں اس ٹائم کو بجائے کم کرنے کے اور بڑھانے پر فوکسڈ ہے؟

    یقین مانیئے ایٹم بم اور ایٹمی وار ہیڈ لیجانے والے جدید میزائیل بنانے سے کئی گنا زیادہ اہم اب یہ مدعا ہے کہ جنگ کی گھڑی کا ڈائل اب ہماری مرضی سے چلے اور کاؤنٹ ڈاؤن ٹائم کی لمٹ دس سے کم کرکے پانچ کی جائے۔

    بھارت ایک بندر کے جیسے ہے, جو تب تک چھیڑ خانی کرتا رہے گا جب تک ہم اس کی اکڑ توڑ نہیں دیتے اور اس کی پونچھ کاٹ نہیں دیتے۔

    کشمیر اسی دن ان شاء ﷲ آزاد ہوجائے گا اور پاکستان اسی دن بھارتی جارحیت سے بالکل محفوظ ہوجائے گا جب پاکستان کا روایتی جنگ کا سازو سامان دس بیس دن کے بجائے صرف دو دن سے پانچ دن تک کا ہوجائے گا اور ایٹمی وار ہیڈز کی تعداد آج سے دو گنی ہوجائے گی۔

    پاکستان کا اب بوس بننے کا وقت ہے اور بوس رسک لیتے ہیں جب بات بقاء اور وعدے وفا کو ایفاء کرنے کی ہو تب۔

    بھارت سے کشمیر چھڑانا ہے تو بھارت کے چھکے چھڑانے ہونگے اور اس کا پسینہ نکلوانا ہوگا ایک انجانے ڈر اور خوف کو اسکی سینا اور جنتا پر ہروقت طاری کرکے اور بھارتی سب سے زیادہ پرمانڑوں حملے سے ڈرتے ہیں, نہیں یقین تو تحقیق کرکے دیکھ لیں۔

    قصہ المختصر کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی خودمختاری داؤ پر ہے صرف اَن لمیٹڈ جنگی گھڑی اور روایتی جنگ کے کنٹرولڈ ورژن کی وجہ سے۔

    امید ہے کہ میری اس تجزیاتی نما مشوراتی تحریر کو عائلی نظر سے پڑھ کر نظر انداز یا اختلاف برائے اختلاف کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

  • ففتھ جنریشن وار اور ہماری زمہ داری ۔۔۔ ملک سعادت نعمان

    ففتھ جنریشن وار اور ہماری زمہ داری ۔۔۔ ملک سعادت نعمان

    پاکستان میں آج کل ‘ففتھ جنریشن وار فئیر’ کی اصطلاح کا استعمال کافی عام ہو گیا ہے۔ حکومت کے وزرا ہوں یا پاکستانی فوج کے ترجمان یا سوشل میڈیا پر صارفین، سب نے مخلتف مواقع پر اس بات کو دہرایا ہے کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار فئیر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
    یوں تو ففتھ جنریشن وار ہر زبان زد عام ہے مگریہ جاننا ناازحد ضروری ہے کہ یہ ہے کیا؟
    جس طرح فورتھ جنریشن وار فیصلہ کن اور ایک مہلک جنگی حکمت عملی تھی۔اس میں بھاری اور قیمتی اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کو زیر کیا جاتا تھا جیسے عراق کا کویت پر حملہ پھر سویت یونین اورافغانستان کی جنگ کے بعد سویت یونین کاٹوٹ کر بکھر جانا اور امریکی حمایت یافتہ ملیشیا کا قابل پر قبضہ۔
    پھر امریکہ کا ہی افغانستان پر حملہ کرکےدوبارہ جنگ میں دھکیلنا وغیرہ ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں طاقت اور قوت کے ساتھ دشمن پر حملہ کیا جاتا اور بہت جلد اس کو تباہ و برباد کر دیا جاتا تھا۔اسی طرح اب روایتی ہتھیاروں کی جنگ کی جگہ ایک نئی حکمت عملی نے لے لی ہے جو آج کل ففتھ جنریشن وار فئیر کے نام سے مشہور ہے۔
    نوے کی دہائی میں عراق کو مسلسل اقتصادی پابندیوں کے ذریعے اندر سے کھوکھلا کرنا اور کیمیائی و حیاتیاتی اسلحہ اور وسیع تر تباہی والے ہتھیاروں کے ذخیرے اور صلاحیت کے متعلق انتہائی مبالغہ آمیز پراپیگنڈوں کے ذریعے عالمی سطح پر تنہا کرنا اور پھر شدید بمباری کرتے ہوئے مختلف شہروں کو تباہ کردینا بغداد اور دوسرے علاقوں کے اندر امریکی اور امفوج کو داخل کرکےبہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ففتھ جنریشن وار کا ہی شاخسانہ ہے۔
    یہ طریقہ جنگ کم خرچ بالا نشیں کے مصداق سمجھاجاتا ہے۔
    اور کم خرچ میں میں بہت زیادہ بہتر نتائج حاصل کئے جاتے ہیں۔ نائن الیون کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی مہربانی کی بدولت القاعدہ سے داعش کوپیدا کیا اور ففتھ جنریشن وار کے ذریعے مسلمانوں کے اندر زہر قاتل کی صورت اس کو بڑھاوا دیا تاکہ اس شدت پسند تنظیم کی مدد سے دنیا میں اسلام کو دہشت گرد مذہب گردانہ جائے اور اسی کی مدد سے مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جانے لگا۔ الغرض
    مختلف متحارب گروہوں اور عوام کو انکی افواج کے خلاف کھڑا کیا گیا جیسا کہ شام لیبیا یمن اور عراق جیسے ممالک کے ساتھ ہوا۔
    اسی طرح ففتھ جنریشن وار کو پاکستان میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے گمشدہ افراد کا واویلہ کیا جاتا ہے اور بیرونی این جی اوز موم بتی مافیہا کی مددسےاسکو ایک بڑا ایشو بنا دیتی ہیں۔جبکہ وہ لوگ انہی تنظیموں کے کارکن ہوتے ہیں۔
    اسکو سمجھنے کے لیے کراچی میں چائنہ کے سفارت خانے پر حملے کا ملزم جو گمشدہ افراد کی لسٹ میں شامل تھا اسی طرح گزشتہ ماہ گوادر میں ایک ہوٹل پر ہوئےحملے کے ملزم بھی نام ونہاد گمشدہ افراد کی لسٹ میں شامل تھے جو آپریشن کے دوران مارے گئے
    اسی طرح مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کو استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے اندر مختلف لسانی صوبائی اور مسلکی تفرقات کو ہوا دی جا رہی ہے۔
    اور دشمن قوتوں کی طرف سے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے سکیورٹی کے مختلف اداروں کے خلاف پراپیگنڈا مہم لانچ کی گئی ہے جس کا مقصد اداروں اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا ہے۔
    پی ٹی ایم۔ایم کیو مسلم لیگ ن اور ان جیسی بہت سی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں استعمال ہورہی ہیں۔
    تاکہ عوام کے اذہان کو تسخیر کرتے ہوئے افواج پاکستان کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی جائیں۔
    موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم تمام قسم کے لسانی صوبائی اور مسلکی اختلافات کے ساتھ ساتھ شخصیت پرستی کے ناسور سے بھی بالاتر ہوکر ایک قوم بنیں اور اپنی مسلح افواج اور ایجنسیز کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ وہ اپنی بھر پور قوت کے ساتھ ملکی دفاع کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں یہ تبہی ممکن ہے جب ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
    ہر فورمز پر اپنے نظریات کا دفاع کریں۔
    اور منفی پروپیگنڈوں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں مضبوط اور طاقتور پاکستان ہی ہماری بقا کا ضامن ہے اور اسی طرح اسلامی فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر ممکن ہے۔