Baaghi TV

Tag: فورتھ شیڈول

  • فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کے کیس میں مولانا اورنگزیب فاروقی کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل مولانا اورنگزیب فاروقی نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔پولیس کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا، ان کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج ہے۔پولیس نے مقدمے کی سی کلاس رپورٹ جمع کرائی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام نکال دیا گیا ہے۔

    تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

  • پنجاب میں 100 سےزائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل

    پنجاب میں 100 سےزائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل

    پنجاب میں دہشتگردی اور انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1200 سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے،جس میں 250 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 205 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    حکام کے مطابق اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد دہشتگردی کےلیے استعمال پیجز بلاک کیے۔دستاویزات کے مطابق صوبے میں 354 مدارس کی جیوفنسنگ اور رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ اس دوران ساڑھے 16 ہزار مدارس کو اب تک رجسٹرڈ کرلیا گیا۔

    کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر مسافروں سے لوٹ مارکے دوران پولیس مقابلہ 30 لاکھ سرکی…

    اس سے پہلے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات تھیں‌ ، جب کہا گیا تھا کہ پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل 256 افراد میں سے لاپتہ 14افراد کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے 256افراد میں سے 14افراد کچھ عرصے سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر روپوش و لاپتہ ہوگئے ہیں

    کے پی حکومت نمونیا پر قابو پانے میں ناکام ،ایک ماہ3 ہسپتالوں میں 175 بچے جاں بحق

    پولیس نے ان کے گھروں پر چیکنگ کی تو فورتھ شیڈول میں شامل دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے روابط رکھنے والے 4 افراد، کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد، سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جبکہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا بھی ایک شخص گھر سے غائب تھا۔ فورتھ شیڈول میں شامل ان لاپتہ اور روپوش ہونے والوں میں سے9 افراد کا تعلق اٹک،2کا راولپنڈی، 2 کا چکوال اور ایک کا جہلم سے

  • فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل 256 افراد میں سے لاپتہ 14افراد کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے 256افراد میں سے 14افراد کچھ عرصے سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر روپوش و لاپتہ ہوگئے ہیں جب پولیس نے ان کے گھروں پر چیکنگ کی تو فورتھ شیڈول میں شامل دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے روابط رکھنے والے 4 افراد، کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد، سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جبکہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا بھی ایک شخص گھر سے غائب تھا۔ فورتھ شیڈول میں شامل ان لاپتہ اور روپوش ہونے والوں میں سے9 افراد کا تعلق اٹک،2کا راولپنڈی، 2 کا چکوال اور ایک کا جہلم سے ہے۔

    لاہور میں انارکلی سمیت حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی اور پولیس حکام کو فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے، ان کے مختلف افراد سے رابطوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور ان کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کیں۔ جس پر انکشاف ہوا کہ پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل 14افراد لاپتہ ہیں۔

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

    کالعدم تنظیموں کی املاک منجمد کرنے کی تفصیلات ایوان میں پیش

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اورسماج دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکو مزید تیز کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے تا کہ سماج دشمنوں اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

    خفیہ معلومات کا بروقت حصول سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے قلع قمع میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے لہذا پولیس ٹیمیں اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط سے مضبوط بنائیں جبکہ انفارمیشن شئیرنگ نظام کو بھی مزید فعال جائے تاکہ دہشتگردو ں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بروقت اقدامات لئے جاسکیں۔ دینی مدارس، اقلیتی عبادت گاہوں سمیت تمام حساس مقامات کے سکیورٹی پلان اور سرویلنس پر بطور خاص توجہ دی جائے اورسپروائزری افسران خودفیلڈ وزٹس کرکے سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کو معمول بنائیں۔ کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد جو فورتھ شیڈول میں شامل ہیں کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے اور نقص امن کی کسی کوشش پرذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کاروائی میں رعایت نہ برتی جائے۔

    مذہبی منافرت پر مبنی وال چاکنگ اور گستاخانہ تقاریر اور مواد کی نشر و اشاعت کسی صورت قابل قبول نہیں لہذا امن و اتحاد کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام سے کلوز کوارڈی نیشن رکھی جائے اورمانیٹرنگ اور سرویلنس کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ اندراج قانون کرایہ داری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے بلا امتیاز قانونی کاروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

  • کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی پی او اوکاڑہ

    کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی پی او اوکاڑہ

    اوکاڑہ(علی حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے سب ڈویژنل پولیس افسران سے عید الاضحیٰ کی سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند اور تخریب کار عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ہرگز اجازت اجازت نہیں دی جائیگی، بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائیگی۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور تنظیموں پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔ ڈی پی او عمرسعیدملک نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔