Baaghi TV

Tag: فوڈ اتھارٹی

  • مستقبل کے معماروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    مستقبل کے معماروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    قصور
    ہیلتھ و فوڈ اتھارٹی بے خبر ،مستقبل کے معماروں کی زندگیاں داؤ پر ،انتہائی مضر صحت مصالحہ جات سے تیار شدہ پاپڑ سلانتی کھانا بچوں کا مشغلہ،سات سال سے بھی کم عمر بچے ،شوگر،دل،جگر،معدہ کی بیماریوں کا شکار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ و فوڈ اتھارٹی خواب خرگوش کے مزے لے کر سو رہی ہے جبکہ مستقبل کے معماروں کو انتہائی مضر صحت مصالحہ جات سے تیار شدہ پاپڑ،سلانتی،کرکرے وغیرہ سرعام فروخت کئے جا رہے ہیں جو ذائقے کے اعتبار سے بڑے چٹ پٹے ہیں اس لئے بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں مگر ان کے انتہائی مضر صحت مصالحہ جات سے قصور شہر و گردونواح میں سات سال سے کم عمر بچوں میں شوگر،معد،جگر و دل کی بیماریاں پائی گئی ہیں ابھی چند دن قبل ہی قصور کے نواحی گاؤں میں سات سالہ بچی کی شوگر 650 آئی جسے عارف میموریل منتقل کیا گیا اور اب و انسولین سے زندگی گزار رہی ہے جبکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان مضر صحت مصالحہ جات کی بدولت بچوں میں بیماریاں جنم لے رہی ہیں جنہیں روکنا بہت ضروری ہے ورنہ نتائج انتہائی خطرناک ہونگے
    اہلیان قصور نے ان مضر صحت مصالحہ جات سے پاپڑ سلانتی و کرکرے بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں

  • پرائس کنٹرول و فوڈ اتھارٹی کے ستائے تاجر

    پرائس کنٹرول و فوڈ اتھارٹی کے ستائے تاجر

    قصور
    محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے قصور کے تاجروں سے ناروا سلوک کرکےمنظور نظر افراد کو نوازنیں اور رشوت نہ دینے والے دوکانداروں کو آئے دن بے جا جرمانوں سے ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جبکہ سستا دودھ فروخت کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانے
    تفصیلات کے مطابق محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کا تاجروں سے مبینہ ناروا سلوک زور پکڑ گیا ہے منظور نظر افراد کو نوازنیں اور رشوت نہ دینے والے دوکانداروں کو آئے دن بےجا جرمانوں کئے جانے لگے جس سے تاجر شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں متعلقہ ملازمین بلا عذر دوکانداروں سے معیاری دودھ کے سیمپلز لیکر موقع پر چیک کرنیکی بجائے من پسند جگہ پر لے جا کر متعلقہ دوکانداروں کی عدم موجودگی میں خود ساختہ رزلٹ بنا کر بلیک میل کرتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق جرمانے ڈال رہے ہیں اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ محکمہ پرائس کنٹرول کمیٹی کیطرف سے حکم ملتا ہے دودھ 70 روپے کلو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے جبکہ دوکاندار 80 روپے خود خرید رہے ہیں سرکاری ریٹ پر سستہ دودھ فروخت کرنے پر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیاری کے بہانے دھڑا دھڑ جرمانے کررہے ہیں اور معیاری دودھ فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول کمیٹی سرکاری ریٹ سے زیادہ پر جرمانے کر رہے ہیں جس کیوجہ سے شہر میں دودھ کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے متاثرین ایک عجیب و غریب ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے حکام بالا سے فوری کاروائی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اگر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے آپنی روش نہ بدلی تو تاجران انکے خلاف ہڑتال کی کال دینگے

  • اوکاڑہ میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل

    اوکاڑہ میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل

    اوکاڑہ(علی حسین)فوڈ اتھارٹی کی کاروائی سٹنگ فیکٹری پکڑی گئی۔اوکاڑہ کے علاقے گلاس فیکٹری میں جعلی سٹنگ بوتلیں بنانے والی منی فیکٹری پکڑی گئی۔
    ندیم عرف دیماں نامی شخص عرصہ دراز سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔
    فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر جعلی سٹنگ بوتلیں بنانے والا کیمیکل ،بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
    فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعلی سٹنگ بنانے والی منی فیکٹری کو موقع سیل کر کے سیل کردیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں رمضان المبارک کے باوجود مہنگائی اور ملاوٹ عروج پر

    اوکاڑہ میں رمضان المبارک کے باوجود مہنگائی اور ملاوٹ عروج پر

    اوکاڑہ( علی حسین ) رمضان المبارک میں یہاں چھٹے روز کے بعد بھی مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ روزبروز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام جو لاک ڈاون کیوجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، مزید تنگ اور دکھی ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے چند دکانداروں کو جرمانوں کے علاوہ کوئی موثر اور پائیدار اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔ ناقص اور مضر صحت اشیاء کا چلن بھی عام ہے۔ضلع بھر میں اکثر جگہوں پر مضرصحت دہی اور دودھ کی فروخت بہت بڑھ گئی ہے۔ انتظامیہ کے علاوہ فوڈ اتھارٹی کو بھی متحرک ہونا چاہیے۔

  • ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی متحرک

    ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی متحرک

    قصور پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ قصورکا غیر معیاری دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ قصور نے سینکڑوں لیٹر مضر صحت کیمیکل ملا دودھ پکڑ لیا
    ڈائریکٹر لاہور ڈویژن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصطفی آباد ٹول پلازہ پر دودھ کی خود چیکنگ کی
    اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور نے ٹیم کے ہمراہ دودھ کے معیار کو چیک کیا جس پر ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ کو فوری ضائع کر دیا گیا اور سینکڑوں چالان بھی کئے

  • فوڈ اتھارٹی کی کاروائی

    قصور
    فوڈ اتھارٹی کی کاروائی متعدد دکانداروں کو جرمانہ
    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے راجہ جھنگ میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے کئی دکانداروں کو جرمانے کر دیئے جرمانے کم وزن ،ناقص کوالٹی اور ایکسپائر اشیاء کی بدولت کیئے گئے ہیں
    محمکہ فوڈ نے نان بائی ،کریانہ،سبزی فروش،دودھ و دہی فروش،گوشت فروش اور بیکریوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے اکثر کی کوالٹی انتہا گندی زوزن میں کمی اور کچھ اشیاء ایکسپائر ہو چکی تھیں

  • انسانی صحت سب سے پہلے ، باقی بعد میں ، چھاپے پر چھاپہ

    انسانی صحت سب سے پہلے ، باقی بعد میں ، چھاپے پر چھاپہ

    لاہور : انسانی صحت سب سے پہلے باقی بعد میں ، مضر صحت کوئی بھی چیز برداشت نہیں ، اسی اصول کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اچار اور مربہ یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 4 یونٹس فیل جبکہ 2 کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

    وزریراعظم کی بھتیجی کا پرس چوری ، کیا قیتمی ترین اشیاء تھیں ، خبر آگئی

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گلے سڑے پھلوں، سبزیوں کو کیمیکلز لگا کر مربہ اور اچار تیار کرنے پر یونٹس کو سیل کیا گیا۔ ناقص نیلے ڈرموں میں محفوظ کیے گئے مضر صحت مربہ جات میں مرے ہوئے مچھر اور مکھیوں کی بھاری مقدار پائی گئی۔

    مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے صوبے بھر میں 144 اچار اور مربہ یونٹس کی چیکنگ کی۔ اس دوران 2 ہزار 640 کلو فنگس زدہ مربہ، 873 کلو زائد المعیاد اچار، بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور مصالحہ جات برآمد کرلیے گئے۔دوسری طرف لاہور کی شاہرات پر جگہ جگہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے فلیکس لگائے گئے ہیں جہاں صحت اور انسانی جان کے لیے کیے اقدامات اور مضر صحت اثرات سے بچنے کی نصیحت کی گئی ہے

    وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

    فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہےکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 26 یونٹس کو جرمانے جبکہ معمولی نقائص پر 107 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ لاہور زون میں 82 یونٹس کو چیک کیا گیا۔

  • فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ناقص انتظامات پر گھی بنانے والے 12 یونٹس سیل

    فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ناقص انتظامات پر گھی بنانے والے 12 یونٹس سیل

    لاہور :مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کو ہر صورت بننے اور مارکیٹوں تک پہنچے کے لیے روکیں گے ، فوڈ اتھارٹی کا دلیرانہ موقف، اطلاعات کے مطابق آج پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 213 دیسی گھی اور کھویا یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 12 سیل، 4 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت کھانے پینے والی اشیاء پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایسی کئ فیکٹریوں‌کو بند کردیا

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق آج چھاپوں میں ایک ہزار کلو خشک پاؤڈر ، 200 کلو بناسپتی گھی، 100 کلو ملاوٹی کھویا، 50 کلو سوجی اور بھاری مقدار میں کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔ لاہور زون میں 130، راولپنڈی میں 23، ملتان میں 37 اور مظفرگڑھ زون میں 23 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں دیسی گھی اور کھویا یونٹس کی چیکنگ کی 213 یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 12 سیل اور 4 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ ناقص انتظامات پر 27 کو جرمانہ جبکہ معمولی نقائص پر 164 کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سیل کیے گئے یونٹس پر کھوئے میں سکمڈ ملک، ویجیٹیبل آئل اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں بناسپتی گھی، مصنوئی فلیور اور خوشبو ڈال کر دیسی گھی تیار کیا جاتا ہے۔

  • مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک پکڑے گئے ، فوڈ اتھارٹی نے ان کو کیوں‌تلف کیا ، بہت بڑی وجہ سامنے آگئی

    مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک پکڑے گئے ، فوڈ اتھارٹی نے ان کو کیوں‌تلف کیا ، بہت بڑی وجہ سامنے آگئی

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تمام پروڈکٹس کو ختم کرنے اور دوبارہ نہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے، ہرروز فوڈ اتھارٹی ایسے کارنامے انجام دے کر شہریوں کو مضر صحت اشیاء سے بچانے کی کوشش کررہی ہے، ایسے ہی اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیئے، سیمپلنگ مہم میں فیل ہونیوالی اشیائے خورونوش کو مارکیٹ سے اٹھوا کر ضبط کیا گیا تھا۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیمپلنگ مہم میں فیل ہونے والی بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء سے بھرے چھ ٹرک سامان کو تلف کردیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں17ہزار300 کلو فیل شدہ برانڈز کے مصالحہ جات، 11ہزار400کلو ساسز اور کیچپ تلف کی گئی۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    فوڈ اتھارٹی ذرائع کےمطابق ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی پالیسی کے تحت تمام سامان ڈمپنگ سائٹ لے جا کر تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام جاری رکھیں گے۔عوام تک خالص اور صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

  • یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    Byعمران یونس: یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی ، اطلاعات کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیرون ممالک سے اسمگل شدہ اور ممنوعہ گٹکا کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس برآمد کر لیے۔

    “بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟” لاک ہے

    بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق صوبےبھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیرون ممالک سے اسمگل شدہ اور ممنوعہ گٹکا کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس برآمد کرلیے، لاہورزون سے 1 لاکھ 67 ہزار 143گٹکا پیکٹس برآمد کیے گئے۔گٹکا پیکٹس مختلف پان شاپس،کریانہ سٹورز اور گوداموں میں چھپائے گئے تھے،

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    ذرائع کے مطابق ویسے بھی گٹکے کے بہت زیادہ نقصانات کی وجہ سے ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی قانون کے تحت صوبہ بھر میں ہر قسم کے گٹکا کی فروخت پرمکمل پابندی عائد ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر دوکاندار باز نہ آئے تو پھر سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی اوربار بارگٹکا فروخت کرنیوالے دکانداروں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

    ڈینگی کے ڈنگ سے راولپنڈی کا جوان موت کی وادی میں چلا گیا ، علاج ومعالجہ کی تمام کوششیں رائیگاں

    گٹکے کے نقصانات سےآگاہ کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق گٹکا خاموش زہرِ قاتل ہے جو منہ کے کینسر سمیت متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے، نوجوان نسل کومضر صحت گٹکا کے استعمال سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔