Baaghi TV

Tag: فوڈ اتھارٹی

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کسان پیکج

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کسان پیکج

    قصور
    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام خوشحال کسان پروگرام
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح کے دیہات میں بھینس بکریوں کے دودھ کی پیداوار کی بہتری کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھر گھر سروے شروع کیا ہے جس میں ہر مویشی پال سے اس کے مویشی کے دودھ کا سیمپل لے کر ٹیسٹننگ کے بعد چارے اور دیگر خوراک کا چارٹ تیار کر کے دیا جائے گا نمائندہ باغی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان سمیع نے بتایا کہ ہم لاہور فوڈ اتھارٹی سے ہیں اور قصور میں ورک کر رہے ہیں ہمارا مقصد مویشی پال حضرات کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے اسی لئے ہم لاہور سے قصور میں ہر گاؤں دیہات میں جا کر ورک کر رہے ہیں

  • کیا کھویا کیا پایا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ، اہم انکشافات

    کیا کھویا کیا پایا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ، اہم انکشافات

    لاہور : کیا کھویا کیا پایا ، بالآخر حکومت پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر فوری ردعمل کے حوالے سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، گزشتہ ایک سال میں خوراک سے متعلق 10220 شکایات موصول ہوئیں، 9536 شکایات کا مکمل ازالہ اور684 پرکام جاری ہے۔

    میڈیا کو جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پورٹل سے8167 جبکہ وزیراعظم شکایات پورٹل سے2053 شکایات موصول ہوئیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم پورٹل کےساتھ ساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں شکایات درج کرانے کے 5 مختلف طریقے ہیں۔ ویب سائٹ ، موبائل اپلیکشن ، ہیلپ لائن ، فیس بک اور ٹوئٹر پر ڈائریکٹ شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں

    اس رپورٹ میں‌یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہفتہ کے روز صبح 11سے سہ پہر 3 بجے تک براہ راست بھی شکایات سنی جا رہی ہیں، تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جاتا ہے، حکام کے مطابق مزید تیزترین ازالے کے لیے سپیشل رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی غور کررہے ہیں

  • پتوکی میں فاسٹ فوڈز میں ناقص اجزائے خورد و نوش کا استعمال ، انتظامیہ لاعلم

    پتوکی میں فاسٹ فوڈز میں ناقص اجزائے خورد و نوش کا استعمال ، انتظامیہ لاعلم

    قصور ، پتوکی:-

    cheezious فاسٹ فوڈ پر زنگر برگر اور دیگر کھانے والی چیزوں میں خراب اور بدبو دار گوشت کے استمعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیزیس پتوکی برانچ سے زنگر برگر منگوا کر کھولا تو چکن پیس سے انتہائی بدبو آ رہی تھی۔ لیکن تب تک بچہ ایک بائٹ کھا چکا تھا جس پر اس زنگر برگر یعنی چیسیز پر فون کر کے انھیں مطلع کیا گیا تو چیزیس ڈلیوری بوائے نے بھی گوشت بدبودار اور باسی ہونے کی تائید کی۔
    بعدازاں بچے کے چیک اپ کے لیے احتیاطاً ڈاکٹر سے رجوع کیا تاہم بچے کی حالت نارمل ہے۔
    چیزیس پتوکی کی چیزوں سے بو آنا یا گوشت کا باسی پن کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسی کئی شکایات سامنے آ چکی ہیں ۔ اہلخانہ نے چیزیس پتوکی کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور فوڈ اتھارٹی اور اے سی پتوکی سے چیزیس پتوکی کی اس برانچ کو سیل کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پتوکی اور گردونواح کے بچوں کو چیزیس پتوکی پر پائے جانے والے بدبودار اور باسی گوشت سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔