Baaghi TV

Tag: فٹ بال

  • پاکستان پرامن ملک:فٹبال کے فروغ کیلیےعالمی شہرت یافتہ فٹبالرزپاکستان پہنچ گئے

    کراچی : پاکستان ایک پرامن ملک ہیے اور اب وہاں ہر قسم کی کھیلوں کے لیے زبردست ماحول ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر لوئس فیگو، کارپوس پایول، کاکا اور نکولس آنیلکا آج کراچی پہنچ گئے۔چاروں عالمی شہرت یافتہ آج علی الصبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

    محمد آصف نے عالمی چیمپئن کا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

    کراچی سے ذرائع کے مطابق ابتدائی شیڈول کے مطابق ان اسٹارز کو کراچی میں ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرنی تھی لیکن سیکیورٹی خدشات کے سبب انہیں براہ راست ہوٹل پہنچا دیا گیا جس کے سبب ایئرپورٹ ان کے استقبال کے لیے موجود شائقین کو بھی شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیلم منیرنے سفید چادراوڑھ لی

    چاروں اسٹارز نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔پرتگال کے فیگو، برازیل کے کاکا، اسپین کے پایول اور فرانس کے آنیلکا آج دوپہر ڈولمین مال پہنچے اور شائقین سے گفتگو کی جبکہ شام میں راحت اسٹیڈیم میں کراچی کے مقامی فٹبال کلب کے مدمقابل ہوئے۔

    بھارت کامسلمانوں پردہراوار، پہلے کشمیراب بابری مسجد مندرمیں تبدیل، شدید ہندومسلم فسادات کاخدشہ

    اس موقع پر عوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا جنہوں نے انٹرنیشنل فٹبالرز کو خوب داد دے کر فٹبال سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ یہ تمام اسٹار کل لاہور میں بھی نمائشی میچ میں شرکت کریں گے۔یہ ایونٹ رواں سال اپریل میں شیڈول تھا لیکن بعدازاں منتظمین نے چند وجوہات کے پیش نظر شیڈول کو تبدیل کردیا تھا۔

    عمران خان نے کرتارپورراہداری مکمل کرکے سکھوں کے دل جیت لیے،مودی

    یاد رہے کہ ان چاروں اسٹارز نے رواں سال کے آغاز میں بھی ایونٹ کی تشہیر کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور یہ پاکستان میں گزشتہ تین سال میں دوسرا موقع ہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹارز نمائشی میچ کے لیے یہاں آئے ہیں۔جولائی 2017 میں کراچی اور لاہور میں نمائشی میچز کا ناعقاد کیا گیا تھا جس میں آنیلکا کے ساتھ ساتھ سابق عظیم برازیلین اور انگلش فٹبالرز رونالڈینو اور ریان گگز ایکشن میں نظر آئے تھے۔

  • پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    اسلام آباد: پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا اطلاعات کےمطابق یونان میں ہونے والے سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈ کپ کے لیے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے جس کے باعث یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑگئیں۔سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈکپ آج سے یونان میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ سلوانیہ کے ساتھ کھیلے گی۔

    ترک افواج نے 500 سے زائد کردباغی ماردیئے

    دوسری طرف پاکستان میں یونانی سفارت خانے کی جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کہ وجہ سے ٹیم کے متعدد کھلاڑی یونان نہیں جاسکے۔ ٹیم کمبی نیشن تو خراب ہو ہی چکا تھا لیکن ہنگامی صورتحال میں یورپ میں مقیم پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

    رواں ماہ کے آخر میں زندگی کا اہم اعلان کروں گا‘‘حمزہ علی عباسی

    ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے اس ٹیم کو شرکت کرنا تھا جو لیژر لیگ فائنل جیتی تھی، اس کے ساتھ اوپن ٹرائلز سے منتخب پلیئرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بننا تھا تاہم یونانی سفارتخانے سے اکثر کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی ازسر نو تشکیل ہوئی اور ان کھلاڑیوں کو لیا گیا جو پہلے سے یورپ میں مقیم تھے یا پھر ان کے پاس یورپی ویزے موجود تھے۔

    ۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا