Baaghi TV

Tag: فہرست

  • بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست  بھارت پہلے نمبر پر

    بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست بھارت پہلے نمبر پر

    پاکستان دنیا میں تعداد کے لحاظ سے بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست میں 8ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت نے بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست جاری کردی، جس میں بھارت پہلے نمبر پرہےرپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 6 لاکھ 11 ہزار بچوں کو ایک بھی ویکسین ڈوز نہیں لگی گزشتہ سال پاکستان میں 12 لاکھ بچے خسرے کی ویکسین سے محروم رہے جبکہ بھارت میں 27 لاکھ بچے ہر طرح کی ویکسین سے محروم رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1کروڑ 43 لاکھ تھی۔ جس میں پاکستان میں 12 لاکھ، نائیجیریا میں 31 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین نہیں لگی تھی نائجیریا خسرے کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں میں سرفہرست ملک ہے-

    خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ تھی جبکہ 2021 میں ایک یا زیادہ ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کے قریب تھی۔

    ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں بچوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا ہےعالمی ادارہ صحت پاکستان کے مطابق پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔

    نئے انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر پاکستان کی یقین دہانی

    اس حوالے سے ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بریسٹ فیڈنگ پروموشن اینڈ پروٹیکشن بل منظور کر لیا گیا ہے، نیا قانون بچوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون ہو گا پاکستان میں ویکسی نیشن کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں۔

    پروفیسر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑھائی جا سکتی ہے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ ویکسی نیشن بڑھانے کے لیے نجی اداروں کا تعاون حاصل کر نا ہو گا۔

    اعظم خان گواہ، عمران خان کی کمر ٹوٹ گئی، اسی کوڑے

  • پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟

    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟

    2023 کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی،اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں دنیا کے پر امن درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق اس سال پاکستان 2 درجے بہتری سے 163 میں سے 146 ویں نمبر پر رہا جبکہ بھارت 126، سری لنکا 107، سعودی عرب 119، چین 80، متحدہ عرب امارات 75، امریکا 131 جبکہ بنگلادیش 88 ویں نمبر پر رہا یورپ کا خطہ دنیا میں سب سے زیادہ پرامن رہا مگر یوکرین میں جنگ کے باعث وہاں حالات خراب ہو رہے ہیں اس سال کی فہرست میں روس اور یوکرین کی نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی اور وہ دونوں بالترتیب 158 اور 157 ویں نمبر پر رہے۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ 1.124 اسکور کے ساتھ مسلسل 15 ویں سال دنیا کا پر امن ترین ملک قرار پایا مگر اس سال یورپی ملک کے مجموعی اسکور میں کمی دیکھنے میں آئی اس کی وجہ یہ ہے کہ آئس لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار مبینہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا گیا جبکہ وہاں قتل کے کیسز کی شرح بھی بڑھی۔

    روس کا یوکرینی شہر کراماٹوسک میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ

    یورپی ممالک ڈنمارک اور آئرلینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ترین ممالک قرار دیئے گئے ڈنمارک گزشتہ سال تیسرے جبکہ آئرلینڈ دوسرے نمبر پر تھا نیوزی لینڈ 2 درجے بہتری سے چوتھے نمبر پر رہا جبکہ آسٹریا ایک درجہ تنزلی سے 5 واں پرامن ملک قرار پایا، سنگا پور ایشیا کا پرامن ترین ملک رہا اور عالمی درجہ بندی میں اس کے حصے میں چھٹا نمبر آیا پرتگال 7 ویں، سلوانیا 8 ویں، جاپان 9 ویں جب کہ سوئٹزر لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا افغانستان مسلسل 8 ویں سال اس فہرست میں آخری یعنی 163 ویں نمبر پر رہا یمن (162)، شام (161)، جنوبی سوڈان (160) اور کانگو (159) پر موجود ہیں-

    حجاج رات مزدلفہ میں گزار کر واپس منیٰ کی جانب روانہ

  • ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل

    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل

    کراچی: ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈاؤیونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی پہلی بار 250-2021 کیٹیگری میں شامل ہوئی ہے، دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا رینکنگ میں یونیورسٹی کی 201 ویں پوزیشن قابل فخر ہے،عمدہ طبی تعلیم میں ہمارا عزم مسلمہ ہے، ڈاؤ یونیورسٹی سندھ کی واحد یونیورسٹی ہے جو ورلڈرینکنگ میں شامل ہوئی ہے۔

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پاکستان میں پبلک سیکٹر کی قدیم یونیورسٹیوں میں سے ایک یونیوسٹی ہے۔ یہ کراچی ، سندھ ، پاکستان کے شہری میٹروپولیٹن علاقہ میں واقع ہے ڈاؤ میڈیکل کالج اور ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج یونیورسٹی میں دوسرکردہ ہیلتھ سائنسز انڈر گریجویٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر مشتمل ہیں۔ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کا ایک بہت مضبوط شعبہ بھی ہے جو ڈاؤ یونیورسٹی میں مختلف بنیادی طبی علوم اور کلینیکل سائنسز کے پروگراموں پر نظر رکھتا ہے۔

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے …

    غلام محمود ڈوگر کیجانب سے لینڈ مافیا کی سرپرستی کا انکشاف،اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

    اس یونیورسٹی کو ڈاؤ میڈیکل کالج کے طور پر 1945 میں قائم کیا گیا ، یہ اقتصادیات کے بائیو میڈیکل ، صحت اور طبی تحقیقی پروگراموں کی تعلیم دینے کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے ، اور 2010 ، 2011 ، 2012 ، 2013 اور 2014 میں ایچ ای سی کے تحت اعلی میڈیکل اسکولوں میں شامل ہے۔اس یونیورسٹی کا نام اس کے بانی سر ہیو ڈاؤ کے نام پر رکھا گیا ، جس نے 1945 میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ یہ ادارہ میڈیکل سائنس سے متعلق تقریبا تمام تعلیمی مضامین میں انڈرگریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگرام پیش کرتا ہے۔

    یوم عرفہ کا روزہ کس دن رکھا جائے؟

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے قیام کے لئے عشرت العباد (سابق گورنر سندھ ) جو بذات خود ڈاؤ یونیورسٹی کے ایک سابقہ گریجویٹ تھے، نے ذاتی طور پر اہم اقدامات اٹھائے تھے۔

  • ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنیوالوں کی فہرست طلب کرلی

    ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنیوالوں کی فہرست طلب کرلی

    اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی نادرا نے ایسے کاروباری شہریوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کردیں، ایف بی آر نے بینکوں سے ان شناختی کارڈذ پر بنائے گئے اکاؤنٹس کی تفصیل طلب کرلی۔

    غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی،جہانگیر ترین

    جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہےنادرا نے جعلی شناختی کارڈز کا کھوج لگانے کا عمل 4 ماہ قبل شروع کیا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے سب سے پہلے ان شناختی کارڈز کی تفصیل حاصل کی، یہ تفصیل منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کا کھوج لگانے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

    شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ ہو جاتے ہیں، سینیئر رہنما جے یو آئی

    جعلی بنک اکاؤنٹس بنانے والے بینک حکام کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے سیلزٹیکس میں جعلی کارڈ استعمال کرنے والوں کی فہرستیں بھی مرتب کی جائیں گی جعلی کارڈ پرامپورٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کا کھوج بھی لگایا جائے گا۔ آئندہ 2 ماہ میں ڈیٹا کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی کرائی جائے گی۔

    علاوہ ازیں بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں اور وصول کنندگان کے شناختی کارڈز کی بھی سکریننگ ہوگی۔

    دوسری جانب سکھر میں نیب افسر کرپشن سیکریسی آؤٹ کرنے پر برطرف کر دیا گیا سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر کو نیب حکام نے برطرف کیا فہیم اللہ وگن کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کچھ دن قبل جاری کیا گیا۔

    گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

    فہیم وگن کے پی کے میں تعینات تھےاسسٹنٹ ڈائریکٹر پر مس کنڈکٹ اور خفیہ معاملات آئوٹ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر کاروائی ہوئی ذرائع کے مطابق کرپشن کے خلاف کام کرنے والے افسر پر کرپشن بھی ثابت ہوئی۔ فہیم وگن نے سکھر میں تعیناتی کے دوران کئی اہم کیس پکڑے اور ریفرنس دائر کیےاسسٹنٹ ڈائریکٹر پر مس کنڈکٹ اور خفیہ معاملات آؤٹ کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا افسر پر کرپشن بھی ثابت ہوئی۔

    الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری…

  • رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان میں سال میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ڈراموں اور فلموں کی فہرست جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : پاکستانی شائقین سال 2021 میں تفریح حاصل کرنے کے لیے گوگل پر متعدد غیر ملکی و مقامی ڈرامے اور فلمیں تلاش کرتے رہے اور سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ڈراموں میں تین پاکستانی ڈرامے بھی شامل رہے رواں سال پاکستانیوں نے گوگل پر نہ صرف مقامی اور بھارتی فلموں اور شوز کو تلاش کیا بلکہ ہالی ووڈ فلموں سمیت جنوبی کورین اور اسپینش فلموں اور ویب سیریز کو بھی تلاش کیا۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

    انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ معروف سرچ انجن گوگل پر پاکستانی جو ڈرامے اور فلمیں تلاش کرتے رہے، ان کی فہرست درج ذیل ہے-

    گوگل کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پہلے نمبر پر پاکستانیوں نے جسے سرچ کیا وہ اسکوئڈ گیمز ہیں-

    1:ستمبر 2021 میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’اسکوئڈ گیمز‘ جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بنی، عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن میں رہی وہیں اسے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے

    2: ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ نے رواں سال باقی تمام ڈراموں کو شہرت سے پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیٹ پر ملک میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ڈراموں کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی اس ڈرامے کو جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا،وہیں یہ ڈراما بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی تلاش کیا گیا۔

    3: گوگل کے مطابق پاکستانی شائقین نے مزاحیہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ کو تلاش کیا اور یہ ڈراما تلاش کی جانے والی فلموں اور ڈراموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔

    4: پاکستانی شائقین نے ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ کو بھی زیادہ تلاش کیا اور یہ ڈراما فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔

    5: رواں سال کے وسط میں ریلیز کی جانے والی بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن فلم ’رادھے‘ کو بھی پاکستان میں تلاش کیا گیا، ان کی فلم تلاش کی جانے والی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہی۔

    6:بھارت کے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 15 ویں سیزن کو بھی پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا اور یہ فہرست میں چھٹے نمبر رہا-
    https://youtu.be/mgkfzBmwiXQ

    7:پاکستانی شائقین رواں سال نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز’نیٹ فلکس’ کو بھی گوگل پر تلاش کرتے رہے یہ فہرست میں ساتویں نمبر پر رہی رواں سال حال ہی میں اس سیریز کے پانچویں سیزن کو نشر کیا گیا تھا۔
    https://youtu.be/uwsmkWh0S5Y

    8:سال 2020 میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت میں رواں سال کمی دیکھی گئی اور اس بار وہ فہرست میں آٹھویں نمبر پررہا۔

    9:پاکستانی شائقین نے اسکارلٹ جانسن کی میگا بجٹ فلم ’بلیک وڈو‘ کو بھی زیادہ سرچ کیا اور وہ سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی نویں فلم رہی۔

    10:پاکستانی شائقین گوگل پر رواں سال ہا لی وڈ سائنس فکشن فلم ’دی اٹرنلز‘ کو بھی تلاش کرتے رہے اور فہرست میں دسویں نمبر پر رہی۔

    2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں آریان خان بھی شامل

    سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار