Baaghi TV

Tag: فیاض الحسن

  • دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں،فیاض الحسن چوہان

    دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں،فیاض الحسن چوہان

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ہمارے کچھ تحفظات ہیں، ہمارے 6 ارکان حج کیلئے گئے ہوئے ہیں، 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جا سکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں، ان کی وجہ سے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی، ہم چاہتے تھے کہ پینل آف چیئرمین اجلاس کی صدارت کریں۔ فیاض چوہان نے کہا کہ لاہور کے ایک ہوٹل میں 6 دن پہلے 106 کمرے بک کروائے گئے تھے، انہیں کون سی وحی ہوئی کہ 106 کمرے بک کروائے گئے، سوال یہ ہے کہ 6 دن پہلے 106 کمرے کیوں بک کروائے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کئی دیگر ارکان ذاتی مصروفیت میں ہو سکتے ہیں، 17جولائی کے ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت تک سینکڑوں پولیس اہلکار اسمبلی کے اندر پہنچ چکے ہیں، عدالت کو اسمبلی میں پولیس کی موجودگی کا نوٹس لینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو اندر بلانے کی کیا ضرورت تھی۔

  • گیم ابھی باقی ہے:آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے:اللہ ہمارے ساتھ ہیں‌:فیاض چوہان

    گیم ابھی باقی ہے:آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے:اللہ ہمارے ساتھ ہیں‌:فیاض چوہان

    لاہور:اللہ ہمارے ساتھ ہیں ، پاکستان تحریک انصاف نسلوں کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے ، نئی نسل کو اچھی سوچ دینا چاہتی ہےاور اس گندی سیاست سے دور رکھنا چاہتی ہے ، ، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔

    فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیر کو منحرف ارکان کے معاملے پر پٹیشن فائنل کروں گا، پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر رکن نااہل ہوجاتا ہے، منحرف ارکان کاپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوچکی، وہ اپنے فیصلے کا برملا اعلان کر رہے ہیں کہ ن لیگ کو ووٹ دینگے، میں عدالت سے گزارش کروں گا وہ مینڈیٹ کا مذاق اڑانے والوں پرفیصلہ دے۔

    فیاض چوہان نے مزید کہا کہ اسپیکر سیکرٹریٹ سے باغی ارکان کے خلاف ریفرنس آج مکمل ہوکر چلا جائے گا، اسپیکر سیکریٹریٹ کارروائی مکمل کرکےالیکشن کمیشن کو بھیجے گا، الیکشن کمیشن پندرہ روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے، ان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوا تو مانا جائے گا، منحرف اراکین اسمبلی کوڈی سیٹ کیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو اچکن پہننے کی جلدی پڑی ہوئی ہے، پنجاب میں گلبرگ ہوٹل ضمیروں کی خرید وفروخت کامرکزبن گیا، ہمارے15 سے 20 افراد نےحمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، ہماری معلومات کےمطابق ڈپٹی اسپیکر حمزہ شہباز سے مل چکے تھے۔

  • فیاض الحسن چوہان کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

    فیاض الحسن چوہان کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل


    وزیراعظم پر لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، ن لیگ کے ایک قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لیے لندن بیٹھے ہیں. (ن) لیگ کے دوسرے قائد اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں، مریم اورنگزیب صاحبہ! ایسے قائدین ہوں تو دوسروں پر تنقید کرنا جچتا نہیں. شریف برادران نے اپنے ادوار میں ایک بھی عید پاکستان میں نہیں کی. گرفتاری کے بعد شریف برادران کو 2017 میں عیدپاکستان کرنی پڑی.وزیراعظم نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے ہی ملک کو ترجیح دی، فیاض الحسن

  • ن لیگ کے تین حصے ہوں گے ، فیاض الحسن چوہان غائب کی خبریں دینے لگے

    ن لیگ کے تین حصے ہوں گے ، فیاض الحسن چوہان غائب کی خبریں دینے لگے

    لاہور:چوری اور سینہ زوری یہ شریف خاندان کا وطیرہ بن گیا ہے. ن لیگ تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گی .ن لیگ عوام کو بے وقوف نہ بنائے،ان خیالات کا اظہار وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان ڈی جی پی آر ایس میں ایک کانفرنس میں‌کیا ،فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کا جھنڈا لیکر چلے ہیں، مودی سرکار سن لے کشمیری عوام تاریخ بدل رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا خون پی پازیٹو یعنی پاکستان پوزیٹو ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد کو پاکستان عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-

    اپنے خطاب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ والے چوری بھی کرتے ہیں اور آنکھیں بھی دکھاتے ہیں، مریم نواز کو پکڑا کرپشن کے الزام میں جاتا ہے اور کہتے ہیں کہ کشمیر پر تحریک چلانے لگے تھے۔ فیاص الحسن چوہان نے دعوی کیا کہ ن لیگ بکھر چکی ہے

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئندہ ایک سال میں وہ تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری پر سب سے زیادہ خوشی شہباز شریف کو ہوئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عید کے روز ناشتے میں نواز شریف کی خواہش تو بونگ پائے کھانے کی ہوگی لیکن ڈاکٹر ہی فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے کیا کھانا ہے۔