Baaghi TV

Tag: فیاض الحسن چوہان

  • گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے،شہباز گل،گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے، فیاض الحسن چوہان

    گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے،شہباز گل،گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے، فیاض الحسن چوہان

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے اراکین کے استعفیٰ منظور ہی نہیں ہو رہے آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نے استعفیٰ ہاتھ سے لکھ کر گورنر کو دینا ہوتاہے، کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین نے لکھ کر استعفے نہیں دیئے گورنر پنجاب نے جو بھی کیا، مناسب قدم اٹھایا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوگا اور گورنر کے نام ہوگا اور عثمان بزدار کا استعفیٰ نہ ہی ہاتھ سے لکھا تھا اور نہ ہی گورنر کے نام تھا گورنر چیمہ نے اس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے باضابطہ قانونی رائے لی اور اس کی روشنی میں غیر آئینی اقدام معطل کردیا۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اقبال کا شاہین قرار دے دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری صاحب ہمیں آپ پر فخر ہے آپ اقبال کے شاہین ہیں، خوب لڑے ہیں، انشاللہ خوب لڑیں گے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں، جو لوگ کورٹ آرڈر پر حلف کی کوشش کررہے ہیں معاملے کی فوٹیجز سب کے پاس ہیں۔

    گورنر پنجاب کیجانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنا غیر قانونی ہے، سلمان اکرم راجہ،صورتحال کشیدہ…

    یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کورٹس کو موقف دیا ،25 لوٹوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دئیے وہ نااہل ہو گئے اور جب وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہورہا تھا تب مار پیٹ کےلیے پرویز الہٰی باہر چلے گئے تھے وزیراعلیٰ کا الیکشن ہوا ہی نہیں تھا اگر ووٹ ڈالنا تھا تو آئیز والے دروازے سے آتے، عدالتی فیصلے سے دکھ ہوتا ہے اگر یک طرفہ فیصلے کرتے رہے تو کام کیسے چلے گا۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نےلاہورہائیکورٹ فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی

    گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں ہے عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے-

    یاد رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا۔

    گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ

  • فیاض الحسن چوہان مٹھائی لیکر اسمبلی پہنچ گئے..مگر کس خوشی میں؟

    فیاض الحسن چوہان مٹھائی لیکر اسمبلی پہنچ گئے..مگر کس خوشی میں؟

    فیاض الحسن چوہان مٹھائی لیکر اسمبلی پہنچ گئے..مگر کس خوشی میں؟

    فیاض الحسن چوہان پنجاب اسمبلی مٹھائی لے کر پہنچ گئے، فیاض الحسن چوہان مٹھائی لے کر اسمبلی میں پہنچے تو صحافیوں‌ نے سوال کیا کہ مٹھائی لے کر آئے اور بڑے خوش لگ رہے ہیں کے جواب میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لایا ہوں، شادی کی خوشی میں عظمی بخاری کو مٹھائی دوں گا، فیاض الحسن چوہان نے عظمی بخاری کو فون کرکے جنید صفدر کی شادی کی مبارک باد بھی دی

    فیاض الحسن چوہان اور عظمیٰ بخاری کے مابین اسمبلی اجلاس کے دوران اکثر ملاقات اور بات چیت ہوتی رہتی ہے، دونوں ایک دوسرے پر کڑی تنقید کرتے ہیں ،چند روز قبل بھی فیاض الحسن چوہان اورعظمیٰ بخاری ایوان کی سیڑھیوں پر اکٹھے ہو گئے اور دونوں نے الگ الگ میڈیا ٹاک کی،پنجاب اسمبلی راہداری میں ن لیگی رہنما عظمٰی بخاری اور صوبائی وزیرفیاض چوہان کا آمنا سامنا ہوا تو عظمٰی بخاری نے وزیرجیل خانہ جات فیاض چوہان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں اپنے لیے سیل بنا لیں، وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ بخاری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عظمٰی اگر جیل بھیجے تو جانے کو تیار ہوں، ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ بھی ہمراہ تھیں، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں حکومت کی پرفارمنس پیش کروں گا، ہم پریس کانفرنس کریں گے ، میں اپنا موقف دوں گا، عظمیٰ اپنا موقف دیں گی،

    فیاض چوہان کا عظمیٰ بخاری کو فون، کتنی بُری شکل والی تصویرہے، عظمیٰ بخاری

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

    چینی کی قیمت کم ہوجائے گی، جمشید اقبال چیمہ نے سنائی خوشخبری

    عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے .عظمیٰ بخاری

    عظمی بخاری کی خاطر فیاض الحسن چوہان کیا کرنے کو تیار؟ بڑا اعلان کر دیا

  • حمزہ شہباز سمیت کسی بھی کرپٹ فرد کو وزیر اعظم عمران خان سے این آر او کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

    حمزہ شہباز سمیت کسی بھی کرپٹ فرد کو وزیر اعظم عمران خان سے این آر او کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ”ن” لیگ کی قیادت اور بیانیہ ”ش” لیگ کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔
    حمزہ شہباز کا حکومت مخالف خطاب میم لیگ کے خلاف اپنے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا۔
    لاہور 28 جنوری: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی پر ”خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو” صادق آتا ہے۔ بہت جلد ”ن” لیگ کی قیادت اور بیانیہ اب ”ش” لیگ کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک انڈر ٹرائل ملزم کی ضمانت پر رہائی پر جشن کی توقع صرف ن لیگ سے ہی کی جا سکتی تھی۔ حمزہ شہباز کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ان کی سزا ختم نہیں ہوئی، صرف ضمانت ہوئی ہے۔ فیاض الحسن نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کا حکومت مخالف خطاب دراصل میم لیگ کے خلاف اپنے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے لیگی قائدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپس کے اختلافات کا ملبہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پر نہ ڈالیں۔ حمزہ شہباز سمیت کسی بھی کرپٹ فرد کو وزیر اعظم عمران خان سے این آر او کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

  • لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

    لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

    لاہور 6 فروری
    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان
    ہر بار کی طرح اس بار بھی ن لیگی رہنماؤں کو انگریزی سمجھ نہ آئی۔ ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی پہلی پیشی پر فتح کے اعلان کرنے پر لیگی ترجمانوں کو اکیس توپوں کی سلامی۔ ن لیگی ترجمانوں نے ابتدائی مرحلے پر ہی شہباز شریف کی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا۔ برطانوی جج کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے منی لانڈرنگ کے داغ دھل نہیں جائیں گے۔ بہتر ہو گا آل شریف سمیت ساری ن لیگ اپنے دعوے کی حمایت میں ثبوت اکٹھے کرے۔
    جیت کے کھوکھلے دعووں اور بیانات سے لندن تو کیا، پاکستانی عوام بھی بے وقوف نہیں بنے گی۔
    لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

  • وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی

    وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام.آجکا دن اپنے ہی گھروں میں محبوس کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ 73 سال سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی تاریک رات اب ختم ہونے کو ہے۔
    آج پوری دنیا بھارت کے غاصبانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ کشمیر میں لگائی گئی آگ اب بھارت کے اندر تک پہنچ چکی ہے۔
    وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی ہے۔
    وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی امور اپنی مرضی سے سر انجام دیں گے۔ فیاض الحسن بہ تسلیمات نظامت اعلٰی تعلقات عامہ، حکومت۔
    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام
    آجکا دن اپنے ہی گھروں میں محبوس کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ 73 سال سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی تاریک رات اب ختم ہونے کو ہے۔ آج پوری دنیا بھارت کے غاصبانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ کشمیر میں لگائی گئی آگ اب بھارت کے اندر تک پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی امور اپنی مرضی سے سر انجام دیں گے۔ فیاض الحسن چوہان

  • وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اظہارِ افسوس

    وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اظہارِ افسوس

    وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے کراچی طیارہ حادثہ پر اظہارِ افسوس.

    طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ فیاض الحسن چوہان

    حکومت طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

    اللّہ تعالیٰ تمام جاں بحق مسافرین کے پسماندگان کو ہمت و حوصلہ عطا فرماۓ۔ فیاض الحسن چوہان

  • مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرس پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا رد عمل

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرس پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا رد عمل

    پاکستان میں پہلی دفعہ کسی میگا سکینڈل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر ن لیگ اس بات پر وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے۔ عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور ن لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔
    رپورٹ منظرعام پر لانے کا واویلا کرنے والے چاہتے ہیں نتائج بھی انہی کی مرضی کے ہوں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب

    دراصل ن لیگ کو عید کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری نظر آ رہی ہے۔ زرداری خاندان کا اومنی گروپ، مراد علی شاہ اور شہباز شریف نے آٹا چینی سکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ شہباز شریف نے حسب سابق چور بازاری اور دو نمبری میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔
    اس رپورٹ کے تناظر میں کرپٹ ٹولے کے برے دن آنے والے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

  • فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کا حکومت کے مستعفی ہونے  پر اپنے خیالات کا اظہار

    فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا حکومت کے مستعفی ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار

    وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے موجودہ حکومت کے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کے مطالبےر پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2008 سے 2013 تک ملکی سیاسی و حکومتی معاملات کو بدنام کرنے والے اعلیٰ و ارفع ڈاکوؤں کا ٹولا اور 2013 سے 2018 تک لٹیروں اور وائٹ کالر کریمینلز کا گینگ جسے آۓ روز انٹرنیشنل میڈیا، جرائد اور بین الاقوامی ادارے چور، ڈاکوؤں کے خطابات سے نوازتے رہے.

    حکومت کر سکتا ہے تو دنیا کے کونے کونے میں پاکستان کی پہچان بننے والے اور پاکستان کے سافٹ امیج کو ابھارنے والے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کی آئندہ انتخابات کی خواہش اسی صورت میں پوری ہو سکتی ہے اگر انتخابات نیب حوالات میں ہوں، شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ اور حمزہ شہباز وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر براۓ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمراء میں بیت المال پنجاب کے زیرِ انتظام لاہور کی اخبار فروش تنظیموں کے نمائندگان میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین بیت المال پنجاب ملک اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ انڈین میڈیا گزشتہ تین ماہ سے کرونا وائرس کے پاکستانی معیشت کو ڈبونے کے حوالے سے پراپیگنڈہ میں مصروف تھا، لیکن وزیرِ اعظم عمران خان، جنرل قمر جاوید باجوہ، سول و عسکری اداروں، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف، پولیس اور عوام نے کرونا کے خلاف منظم جدوجہد کے ذریعے اس منفی پراپیگنڈے کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک وزیرِ اعظم عمران خان نے احتیاطی، امدادی اور بحالی کے حوالے سے نہایت جامع اور موثر پالیسیز پیش کی ہیں۔

    پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، کو ایک فیصد سیاسی مداخلت، اقربا پروری اور دیگر وابستگیوں سے پاک رکھا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے احساس پروگرام میں سیاسی و پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقوم سندھ میں تقسیم کیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کرونا نے خود کو خادمِ اعلیٰ کہلوانے والے شہباز شریف کو بزدل اعلیٰ ثابت کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لندن سے کرونا سے بچ کر پاکستان آنے والے پاکستان کے قائد حزبِ اختلاف، جو ہر سال کروڑوں روپے کی سرکاری مراعات استعمال کرتے ہیں، ابھی تک کسی بھی تحصیل، ضلع، گاؤں یا شہر میں نہیں گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کی کرونا محاذ پر کم ہمتی اور ضعفِ ارادہ دیکھ کر ان کے کارکنان اب عوام سے نظریں چراتے پھرتے ہیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے اپنے ذاتی ملازمین کو وزیرِ اعلٰی سیکریٹریٹ میں گریڈ بیس کے عہدے دیکر اور انکے ذریعے اربوں کھربوں کی منی لانڈرنگ کر کے ملک میں کرپشن کی نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں۔ کسی زمانے میں سکولوں میں پی ٹی ماسٹرز ہوا کرتے تھے، آج شریف اور زرداری خاندان کی صورت میں ٹی ٹی ماسٹرز ہیں۔

  • ہٹلر کے” آزادی مارچ "میں تذکرے شروع ہوگئے

    ہٹلر کے” آزادی مارچ "میں تذکرے شروع ہوگئے

    لاہور:جوں جوں مولانا کا "آزادی مارچ” قریب آرہا ہےبڑےبڑے انکشافات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہٹلر کا پیروکار قرار دے دیا۔

    کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا

    ذرائع کےمطابق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آر ایس ایس کی طرح مسلح جتھے بنا کر ہٹلر کی سوچ کو پروان چڑھایا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ’’مولانا فضل الرحمان فوج کے خلاف انتہائی منفی باتیں کررہے ہیں جبکہ ملک میں جو امن و امان ہے اُس کے پیچھے وردی ہے’’۔

    جسٹس قاضی عیسیٰ فائزکیس اہم موڑ پرآگیا

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مسلح جتھوں کی ویڈیو اُس وقت چلائی گئی جب ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری تھا، اس عمل کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی۔ ریاست سے مضبوط کوئی چیز نہیں، مولانا کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی جارہی ہے مگر جتھے لانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔

    ھارتی طالب علموں کی نقل کے دنیا بھر میں چرچے

  • پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟

    پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف پھر ایک مشکل صورت حال سے دوچار ، عہدے کے ناجائز استعمال اور جعل سازی پر ایک صوبائی وزیر کی وزارت قربان ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے، اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر بڑھانے کا معاملہ، مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے استعفی کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

    بدبخت سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا رنگے ہاتھو ں گرفتار ، کون ہے یہ شخص جان کر آپ حیران ہوں‌گے

    عظمی بخاری نے کہا کہ حکومتی وزیر فیاض چوہان کے بیٹے کے نمبر بڑھانے کے معاملے پر انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے لہٰذا اب صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کو مستعفی ہوجانا چاہیے ، انکوائری رپورٹ کے مطابق فیاض چوہان کے بیٹے کے نمبر غیر قانونی طور پر بڑھائے گئے جبکہ صوبائی وزیر کے بیٹے کے فزکس پریکٹیکل کے نمبر 14سے 30 کیے گئے۔

    اقوام متحدہ میں‌ عظیم الشان خطاب ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی خوش قسمتی ہے ، صحافی اور علماء بھی واہ واہ کراٹھے ، خراج تحسین پیش کیا

    ذرائع کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ ہیڈ ایگزامینر ایسوسی ایٹ پروفیسر سلیم رمضان نے اختیارات سے تجاوز کیا اور نمبر بڑھائے جبکہ انکوائری رپورٹ میں پروفیسر سلیم رمضان کےخلاف ضابطے کی کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر فیاض چوہان سے فوری استعفی

     

    بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

    عظمی بخاری کہتی ہیں کہ فیاض الحسن چوہان نے سیاسی اثر رسوخ کو استعمال کرکے اپنے بیٹے کے نمبر بڑھائے اور اس واقعہ کے ذمہ دار ہیڈ ایگزامینر پروفیسر سلیم رمضان کےخلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔یاد رہے کہ راولپنڈی بورڈ میں چند ہفتے قبل ایک اسکینڈل منظر عام پا آیا تھا کہ صوبائی وزیر نے اپنے بیٹے کے ایف ایس سی میں فزکس کے پریکٹیکل کے نمبرز بڑھانے کے لیے جعل سازی کی