Baaghi TV

Tag: فیس

  • فیس جمع نہ ہونے کے باعث کالج کا سرٹیفیکٹ دینے سے انکار،طالبعلم نے خود کشی کر لی

    فیس جمع نہ ہونے کے باعث کالج کا سرٹیفیکٹ دینے سے انکار،طالبعلم نے خود کشی کر لی

    انجینیئرنگ کے طالب علم نے کالج کی جانب سے فیس جمع نہ ہونے کے باعث سرٹیفیکٹ دینے سے انکار پر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں جکولا انجیت نامی طالب علم نے شری گیاتری کالج سے امتیازی نمبروں کے ساتھ انٹر کا امتحان پاس کرنےکےبعد انجینیئرنگ کالج کا ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کرلی تھی اور اب صرف تعلیمی اسناد جمع کرانی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انجیت غریب والدین کا بچہ تھا اور آخری سمسٹر کی فیس جمع نہ کراسکا تھا جب وہ سرٹیفیکٹ کے لیے کالج گیا تو انتظامیہ نے پہلے فیس جمع کرانے کا مطالبہ کیا۔

    انجیت کے والدین نے یقین دہانی کرائی کہ آپ فی الحال سرٹیفیکٹ جاری کریں ہم پیسے آتے ہی فیس جمع کرادیں گے۔ ابھی مالی حالات بہت خراب ہیں اور یہ بچے کے مستقبل کا معاملہ ہے جو ہماری غربت ختم ہونے کی آخری امید بھی ہے۔

    کالج انتظامیہ نے غریب والدین کی ایک نہ سنی اور انھیں باہر نکال دیابار بار کالج جاکر درخواست کرنے کے باوجود انتظامیہ نے سرٹیفیکٹ جاری نہ کیا اور ادھر انجینئرنگ کالج میں اسناد جمع کرانےکی آخری تاریخ نکل گئی اس صورت حال پر انجیت بہت دل برداشتہ تھا اور اسی غم میں اس نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

  • نادرا ای سہولت پہ لوگوں سے زائد پیسے لینا معمول

    نادرا ای سہولت پہ لوگوں سے زائد پیسے لینا معمول

    قصور
    ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں قائم نادرا ای سہولت سینٹر میں لوگوں کی جیبوں پہ ڈاکہ،مجبور لوگوں سے فیسوں پہ زائد رقم لینا معمول بنا لیا گیا ،1 ہزار سرکاری فیس پہ 200 روپیہ زائد چارج،لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق انصاف مہیا کرنے والی ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں چراغ تلے اندھیرا چھایا ہوا ہے
    ہر کوئی اپنی من مانیاں کئے جا رہا ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں
    ضلع کچہری میں قائم نادرا ای سہولت سنٹر میں لوگوں سے ظلم کی انتہاہ ہو رہی ہے
    اسلحہ لائسنس فیس پہ لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے
    1 ہزار روپیہ سرکاری فیس پہ 200 روپیہ زائد وصول کیا جا رہا ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ 50 روپیہ بنتے ہیں
    غریب پریشان حال لوگ کچہری میں قائم نادرا ای سہولت پہ لٹنے پر مجبور ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • کرونا ویکسینیشن کی نئی دوز نیا کارڈ نئی فیس

    کرونا ویکسینیشن کی نئی دوز نیا کارڈ نئی فیس

    قصور
    کرونا ویکسین لگوائے پہلی دوسری دوز کے ویکسینیشن کارڈ بنوانے والے لوگ تیسری بوسٹر دوز لگوانے کے بعد ایک بار پھر سرکار کو 100 روپیہ دینے پر پریشان،چوتھی دوز کی تیاری کی صدائیں بھی آنے لگیں

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے کرونا ویکسینیشن کارڈ بنوانا لازم تو قرار دیا ہے مگر یہ خیال نہیں رکھا گیا کہ جن لوگوں نے پہلی اور دوسری دوز لگوا لی اور کارڈ بنوا لئے سرکار کو 100 روپیہ اور دکاندار کو بھی 100 روپیہ دے دیئے اب وہ تیسری بوسٹر دوز پر کیسے ایک بار پھر سرکار کو 100 روپیہ اور دکاندار کو کارڈ کا 100 روپیہ دینے پر خوش ہونگے ؟
    واضع رہے کہ گورنمنٹ کی سختی کے باعث لوگوں نے فوری کرونا ویکسینیشن کارڈ بنوا لئے تھے تاکہ بینک،ریلوے سفر،موٹروے سفر اور دیگر پبلک مقامات پر آنے جانے میں دقت نا ہو مگر گورنمنٹ نے تیسری بوسٹر دوز کا اعلان کر دیا تو بیچارے شہریوں نے پھر تیسری بوسٹر ڈوز لگوا لی تو پتہ چلا کہ تیسری دوز کا نئے سرے سے کارڈ بنے گا جس کی سرکاری فیس 100 روپیہ ادا کرنا لازم ہے نیز اس سرکاری فیس کے علاوہ دکاندرا سے پی وی سی کارڈ بنوانے کیلئے مذید 100 روپیہ دینا بھی لازم ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ اب چوتھی بوسٹر دوز کی آوازیں آتی بھی سنائی دے رہی ہیں لہذہ اب ہم ہر بار سرکار کو 100 روپیہ نئے سرے سے دیتے رہینگے ؟
    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکار غریب اور مہنگائی کی ماری عوام پر رحم کھائے اور سرکاری فیس ختم کرے

  • فیسوں کی ادائیگی کے باوجود سکول کا والدین کو نوٹس،والدین "چکرا” گئے

    فیسوں کی ادائیگی کے باوجود سکول کا والدین کو نوٹس،والدین "چکرا” گئے

    فیسوں کی ادائیگی کے باوجود سکول کا والدین کو نوٹس،والدین "چکرا” گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی سکول نے فیسوں کی بینک میں وصولی کے بعد بھی والدین کو نوٹس بھجوانا شروع کر دیئے

    سٹی سکول راوی کیمپس لاہور کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ فیسوں کی بینک میں وصولی کے بعد بھی والدین کو فیسوں کی عدم ادائیگی کے نوٹس بھجوائے جا رہا ہے، سکول انتظامیہ کی نااہلی یا غفلت،بینک میں فیسیں وصول کر لیں اسکے باوجود والدین کو نوٹس بھجوا کر ہراساں و پریشان کیا جا رہا ہے ،

    سٹی سکول راوی کیمپس میں پڑھنے والے طلبا کے والدین نے باغی ٹی وی سے رابطہ کیا ہے، ایک والد نے دستاویزی ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچے کی فیس بینک میں جمع کروائی، فیس سکول کے اکاؤنٹ میں منتقل بھی ہو گئی ،اسکے باوجود ہمیں نوٹس بھجوائے گئے ،باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے والد کا کہنا تھاکہ میں پچھلے ایک برس سے بینک الفلاح کے انٹرنیٹ بینکنگ پیمنٹ پورٹل کے ذریعے اپنے بیٹے کے اسکول کی فیس ادا کر رہا ہوں اور مستقل بنیادوں پر کر رہا ہوں کبھی فیس لیٹ نہیں ہوئی،کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، لیکن مجھے اب 29 دسمبر کو جنوری 2022 کا چالان فارم وصول ہوا جس میں نومبر کی لیٹ فیس اور ساتھ جرمانہ بھی لکھا گیا تھا حالانکہ میں نومبر کی فیس ادا کر چکا تھا، میں نے اس کی تصدیق کے لئے اپنا بینک اسٹیٹمنٹ چیک کیا، تو اس سے بھی تصدیق ہوئی کہ میری طرف سے سکول کو فیس کی ادائیگی کر دی گئی ہے، میں نے ادائیگی کا سکرین شاٹ لیا اور سکول کو بھیجا تا ہم سکول انتظامیہ کی جانب سے اس ادائگی کو تسلیم نہیں کیا گیا سکول انتظامیہ نے 30 دسمبر 2021 کو دوبارہ ای میل کی جس میں کہا گیا کہ میں ٹرانزیکشن کی تفصیلات کے ساتھ اس اسکول کا اکاؤنٹ نمبر بھی فراہم کروں جس میں فیس منتقل کی گئی تھی اس کے بعد، میں نے جمعہ، 31 دسمبر 2021 کوبینک کی برانچ میں گیا جس نے مجھے لین دین کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس اسکول کا وقت، تاریخ اور اکاؤنٹ نمبر فراہم کیا جس میں رقم منتقل کی گئی تھی۔ ادائیگی اتوار، 31 اکتوبر 2021 کو شام 7:44 بجے کی گئی تھی اور یہ پیر، 1 نومبر 2021 کو میرے اکاؤنٹ سے چارج کر دی گئی تھی۔

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

    نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

    نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

    بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان

    نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا ایک اور ڈرامہ،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت کیسے پیش کیا گیا؟

    والد کا کہنا تھا کہ رازداری کی وجوہات کی بناء پر، بینک مجھے اسکول کا اسٹیٹمنٹ فراہم نہیں کر سکا البتہ لین دین کی رسید دینے اور تمام معاملات میں بینک عملہ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیا،سکول انتظامیہ کو رسید بھی دی گئی تا ہم سکول ابھی تک یہ ماننے کو تیا رنہیں کہ فیس ادا کر دی گئی ہے،میں نہیں جانتا کہ سکول اور بینک الفلاح کے مابین کیسے کام ہوتا ہے؟ اب 28 جنوری کو مجھے ایک اور ای میل سکول کی جانب سے آئی اس ای میل کے مطابق کہا گیا کہ کسٹمر سے پوچھیں، میں دوبارہ بینک گیا اور ایک ای میل کی اور شکایت درج کروائی، پیر 31 جنوری کو صبح بینک کی جانب سے مجھے دو کالز اور ای میلز موصول ہوئی جس میں دوبارہ کہا گیا کہ بینک کی جانب سے فیس کی ادائیگی کر دی گئی ہے، اب دو صورتین ہو سکتی ہیں یا تو اسکول کے خلاف کاروائی کریں یا بینک کے خلاف بیکنگ محتسب کو درخواست دیں

    والد کا کہنا تھا کہ اس میں قصور کس کا ہے؟ جب ہم نے فیس ادا کر دی ہے تو پھر بینک کی جانب سے پیسے سکول منتقل ہونے چاہئے اور سکول والوں کو بھی ماننا چاہئے، ہمارے پاس سب ریکارڈ ہے اور یہ سب آن لائن ہوا، اس میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں، تا ہم اب پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی ہے دیکھتے ہیں کہ اس شکایت پر کیا کاروائی ہوتی ہے

  • بورڈ کی فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلئے دوسری بار یاد دہانی

    بورڈ کی فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلئے دوسری بار یاد دہانی

    پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے حسابات اب تک فائنل نہیں ہوئے تاہم پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلیے دوسری بار یاد دہانی کرا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نئے فنانشل ماڈل کے تحت ہر پی ایس ایل سے 2 ماہ قبل فرنچائزز کو فیس کی آدھی رقم ادا کرنا ہے،اس حوالے سے انھیں گذشتہ ماہ خط بھیج کر27 تاریخ تک ادائیگی کا کہا گیا تھا مگر کسی نے فیس جمع نہیں کرائی۔

    رائے تیمور کا پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان

    چند روز قبل ایک اور یاد دہانی کا خط بھیجا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے حسابات اب تک فائنل نہیں ہوئے، پی سی بی کو اپنی بعض پیمنٹس کا انتظار ہے، فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ پہلے یہ معاملہ حل کیا جائے، اس کے بعد الٹا بورڈ کو ہی فرنچائزز کو رقم دینا ہوگی۔

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

    ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض پارٹنرز کے ساتھ پی سی بی کے مالی تنازعات تقریباً حل ہو چکے ہیں، اس کے بعد اکاؤنٹس بھی فائنل کر لیے جائیں گےدوسری جانب ٹیم اونرز بورڈ کے بعض آفیشلز کے رویئے سے نالاں ہیں۔

    کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ، شاہد آفریدی

    گزشتہ روز ہر ٹیم میں مزید2،2 پلیئرز کو شامل کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں فرنچائرز کی تجویز پر ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کردی گئی ہے اس فیصلے کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا اور کورونا کی صورتحال ہے۔

    پاکستانی عوام کا اولمپئن طلحہ طالب کو ٹوئٹر پر خراج تحسین

    12 دسمبر کو ہونے والے ڈرافٹ سے قبل فرنچائزز نے تجویز دی تھی کہ اگر ان کے پاس بجٹ ہے تو انہیں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی جائے، پی سی بی نے اس کی اجازت دے دی ہےاب دو ڈومیسٹک کرکٹرز یا ایک ڈومیسٹک اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کوسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کے پہلےجنوبی ایشیائی اور پاکستانی نژاد فٹبالرزیدان اقبال

  • ڈی ایچ کیو میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس زیادہ،پرائیویٹ میں کم

    ڈی ایچ کیو میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس زیادہ،پرائیویٹ میں کم

    قصور
    ڈینگی کے مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں لوٹا جانے لگا ،پرائیویٹ ٹیسٹ فیس 100 روپیہ جبکہ سرکاری ہسپتال میں اسی ٹیسٹ کی فیس 200 روپیہ وصول کی جا رہی ہے

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ہے
    ڈینگی فیور ٹیسٹ کی فیس سرکاری ہسپتال میں 200 روپیہ وصول کی جارہی ہے جبکہ اسی طرح کی پرائیویٹ لیب پر فیس 100 روپیہ لی جا رہی ہے
    سرکاری ہسپتال میں بجائے عوام کو ریلیف دینے کے الٹا دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے
    بیماری سے پریشان مریضوں کو ٹیسٹوں پر زائد فیسیں لے کر مذید پریشان کیا جا رہا ہے
    اسی طرح مین ڈینگی ٹیسٹ کی فیس ڈی ایچ کیو میں 1800 روپیہ لی جا رہی ہے اور پراٸیویٹ لیب والے 1200 روپیہ میں کر کے دے رہے ہیں
    عوام پریشان ہے کہ سرکاری ہسپتال لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہوتا ہے کہ لوٹنے کیلئے ؟
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب و وزیر صحت پنجاب سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے