Baaghi TV

Tag: فیشن ڈیزائنر

  • فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی مایوس، ستارہ امتیاز واپس کر دیا

    فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی مایوس، ستارہ امتیاز واپس کر دیا

    معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی ہو چکے ہیں مکمل مایوس. اس لئے انہوں نے تمغہ امتیاز بھی واپس کر دیا ہے. محمود بھٹی کا کہنا ہےکہ وہ پاکستان میں سماجی سرگرمیوں میں‌ مصروف ہیں لیکن ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے. انہوں نے حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک نشست رکھی اس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں‌پاکستان میں‌فلاحی کاموں میں مصروف ہوں غربیوں کی مدد کرتا ہوں لیکن مجھے صلہ یہ ملا ہے کہ مجھ پر مقدمات بنا دئیے گئے ہیں . یتیموں کی زمین پر ایک وکیل نے قبضہ جما لیا اس کے خلاف میں عدالتوں

    میں‌جا رہا ہوں لیکن مجھے انصاف نہیں‌ مل رہا بلکہ مجھ پہ کیسز کیے جا رہے ہیں‌. کیا یہ ہے پاکستان میں انصاف کا معیار ہے کہ جو غریبوں کی سنے اسکو دیوار کے ساتھ لگا دو ، اس پر جھوٹے کیسز بنا دو. میرے ساتھ یہی کچھ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے جو ستارہ امتیاز دیا گیا میں وہ بھی واپس کرکے جا رہا ہوں کیونکہ ایسے تمغے کا کیا فائدہ کہ آپ کو انصاف نہ ملے اور کیسز میں الجھایا جائے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں مارچ تک انصاف کا انتطار کروں گا میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے.

  • فیشن ڈیزائنر حسین ریحار کے فیشن انڈسٹری میں پانچ سال مکمل

    فیشن ڈیزائنر حسین ریحار کے فیشن انڈسٹری میں پانچ سال مکمل

    پاکستان فیشن انڈسٹری میں فیشن ڈیزائنرز حسین ریحار کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں . پانچ سال مکمل ہونے کی خوشی میں انہوں نے ایک برائیڈل کلیکشن متعارف کروائی. پانچ سال مکمل ہونے پر حسین ریحار نے شالیمار باغ میں ایک چھوٹا سا فیشن شو رکھا جس میں نامور ماڈل مایا علی سمیت کراچی سے آئیں دیگر ماڈل نے واک کی. اس تقریب میں گلوکار علی ظفر نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کی اہلیہ نے بھی حسین ریحار کا جوڑا زیب تن کرکے واک کی اور میڈیا کی توجہ سمیٹی. فیشن شو میں علی ظفر کی والدہ بھی شریک تھیں . حسین ریحار کی جو برائیڈل

    کلیکشن تھی وہ پاکستان کے کلچر کی نمائندگ کررہی تھی ، روایتی لہنگے ، غرارے اور ہیوی دوپٹوں پر مشتمل تھی. اس فیشن شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں. مایا علی نے برائیڈل کلیکشن کا لال رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں. یاد رہے کہ حسین ریحار کا شمار ٔٔپاکستان کے ان فیشن ڈیزائنرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عرصے میں اپنا نام بنایا اور اپنے منفرد کام کی وجہ سے فیشن کے دلدادہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی. حسین ریحار ان پانچ برسوں میں ملک کی تقریبا تمام نامور ماڈلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں.