Baaghi TV

Tag: فیصلہ

  • سوتن کو قتل کرنے والی ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

    سوتن کو قتل کرنے والی ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

    لاہور کی سیشن عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

    سوتن کو قتل کرنے والی ملزمہ کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،لاہور کی سیشن عدالت نے ملزمہ کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے شریک ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا ملزمہ کیخلاف سوتن کو قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ نارتھ کینٹ میں درج ہے

    دوسری جانب تین خواتین کے قتل میں سزائے موت پانے والا مجرم پھانسی سے بچ گیا لاہور ہائیکورٹ نے وجہ عناد ثابت نہ ہونے پر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مجرم عبدالباسط کی بریت کے لئے دائر اپیل کی سماعت کی مجرم کےخلاف تھانہ وزیرآباد نے3 خواتین کو قتل کرنے پریکم مئی 2006 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے ٹھوس شواہد کے بغیرسزا کا حکم سنایا عدالت سےسزائے موت کا فیصلہ کالعدم قراردینےکی استدعا کی گئیسرکاری وکیل کی جانب سے ملزم کی بریت اپیل کی مخالفت کی گئی

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر  بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

    قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • جیسے نواز شریف کیس کا فیصلہ ہوا، باقیوں کا بھی ویسے ہی ہونا چاہیئے ،اویس لغاری

    جیسے نواز شریف کیس کا فیصلہ ہوا، باقیوں کا بھی ویسے ہی ہونا چاہیئے ،اویس لغاری

    پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر سردار اویس لغاری کی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سیاسی، معاشی اور سیلابی صورتحال کے بعد کے حالات بتانا چاہتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سوچ ہے کہ قومی مفاد میں ہر سیاسی جماعت، کارکنوں، جج، فوجی سمیت ہر کسی نے کوشش نہ کی تو حالات ابتر ہو جائیں گے ،سندھ میں 3 کروڑ کی آبادی مکمل تباہ ہو گئی ہے، ان کے مکانات، آمدن ذرائع مکمل ختم ہو گئے

    اویس لغاری کا کہنا ہےجنوبی پنجاب میں 2 اضلاع مکمل تباہ ہوئے ہیں ،اس سیلاب کے ذریعے زرخیز مٹی نہیں بلکہ ریت آئی ہے ،2 اضلاع میں کم از کم 2 لاکھ گھر مکمل ختم ہو گئے ہیں ،ان اضلاع میں دیہاڑی باز لوگ بھی پہنچ گئے ہیں جن کی وجہ سے اصل حقداروں تک امداد نہیں پہنچ پا رہی

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پھنسے عوام تک کشتیوں کے ذریعے پہنچا جا سکتا تھا لیکن حکومت پنجاب کو کوئی ہوش ہی نہیں ،سیلاب سے پہلے ہی عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا تھا ،آج سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں پر حملے کئے جا رہے ہیں ،آج زمیندار میں کھاد کی بوری خریدنے کی سکت نہیں ہے

    اویس لغاری نے کہا کہ بنکوں کے پاس عوام کو دینے کے لئے قرضے ہی نہیں ہیں ،دیہات میں قرضے دینے کا بنکوں کا رواج ختم ہو چکا ہے ،آئی ایم ایف کے پروگرام کو فیل کروانے کے لئے وار کئے گئے ،اگر وہ وار کامیاب ہو جاتا تو ہم عالمی طور پر ڈیفالٹر ہو جاتے ،آج وقت ہے کہ ہر سیاسی جماعت، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا معاشی استحکام کے لئے مل کر بیٹھے

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آج کسان کو پیسہ دینے کی ضرورت ہے ،آج بیرونی ممالک سے قرضے ری شیڈول کروانے کی ضرورت ہے ،سندھ کے سٹوروں سے گندم ختم ہو چکی ہے ،اب گندم بیرون ممالک سے امپورٹ کرنا پڑے گی ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو سکتا ہے کہ لوگ بھوک سے مر سکتے ہیں ،زرعی اصلاحات کے لئے یکجہتی کیسے ہو، اس پر غور کی ضرورت ہے ،ہر علاقے میں پانی جمع کرنے اور دریاوں اور پانی کا بہاو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پانی کے نظام پر بھی نیوکلیئر پروگرام کی طرح یکجہتی کی ضرورت ہے،زراعت نہیں ہوگی تو جی ڈی پی کیسے گرو کرے گی؟؟،آج اراکین اسمبلی پر کیسز بنائے جا رہے ہیں اور جلسوں میں کنسرٹ کئے جا رہے ہیں، "”میں”” کی سیاست کب ختم ہو گی؟؟؟ جس کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے ،لوگ کروڑوں روپے کا سامان جنوبی پنجاب بھیج رہے ہیں لیکن لوٹ مار وہاں شروع ہو چکی ہے ،پولیس وہاں تحفظ فراہم کرنے سے انکاری ہے ،عام انتخابات ان حالات میں کیسے ممکن ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر خود غرضی اور حکومت میں بیٹھ کر اپنے لئے سیاست کرنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ سب مل کر بیٹھیں اور معاشی ترقی کے لئے کام کریں ،ہم مشکل فیصلے روک کر اپنی سیاست بچا سکتے تھے ،سب کو پانی، زراعت کے لئے مل بیٹھ کا کام کرنا ہو گا ،فروری مارچ میں بڑی مقدار میں خوراک امپورٹ نہ کی گئی تو بہت بڑا بحران آ جائے گا ،آج صوبائی حکومت کدھر ہے، صرف لوگوں پر پرچے کر رہی ہے ،حکومت اپنا فوکس تبدیل کرے

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلے 10 سال کی پلاننگ کرنا ہو گی ،عدالتوں اور اداروں کو ایسا ماحول بنانا ہو گی کہ کم سے کم کشیدگی ہو معاشرے میں ،جنوبی پنجاب میں رودکوہیوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا ،کیا یہ کوئی وقت ہے کہ کوئی نیا ڈویژن بنایا جائے ،جنوبی پنجاب میں سیلاب سے بچاو پر زیرو خرچہ ہوا ہے ،کالا باغ کی بجائے ہر ضلع میں 100 چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے جاتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا ،سب کو چاہیئے کہ مل کر پالیسی بنائے کہ آئندہ 15 سالوں میں ہر سال 300 ارب سالانہ پانی پر خرچ کرنا ہیں.

    اویس لغاری نے کہا کہ ہم پہلے دن سے معاشی استحکام کی بات کر رہے ہیں ،یہ کہتے ہیں کہ اگر میں ان کے ساتھ مل کر بیٹھ گیا تو لوگ کیا کہیں گے ،عمران خان بطور لیڈر نہیں سوچتے ،ہم پٹرول و ڈیزل کو اس لئے بڑھا رہے ہیں کیونکہ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے ،پچھلے 2 ماہ میں لمپی سکن کی بیماری جانوروں میں پھیلی لیکن کوئی حل نہیں کیا ،2 ماہ بعد بیماری والا گوشت ملے گا یا گوشت بالکل بھی نہیں ملے گا ،یہ حکومت لائیو سٹاک کے شعبے میں بھی مکمل ناکام ہو چکی ہے ،اسمبلی میں ہمیں کوئی بات نہیں کرنے دیتا .

    مسلم لیگ ن کا واضح موقف ہے کہ ملک میں سب کے لئے انصاف ایک جیسا ہونا چاہیئے،انصاف کا ترازو سیدھا نہیں ہو گا تو معاشرے میں لوگ بولیں گے ،نواز شریف کیس کا جس طرح فیصلہ ہوا، باقیوں کا بھی ویسے ہی ہونا چاہیئے ،ہم نے عمران خان کی نااہلی کی خواہش نہیں کی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کے لئے بھی وہی معیار مقرر ہو جیسے باقیوں کے لئے ہے ،ان علاقوں میں جہاں سیلاب ہے، وہاں ضمنی انتخابات ملتوی کر دینے چاہیئیں ،یہ ملک کو تہس نہس کرنے کی بجائے ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں
    ،تحریک انصاف اپنے وزرا کو پولیس کی سکیورٹی لے بغیر جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھیج کر دکھائیں انہیں لگ پتہ جائے گا.

  • عمران خان توہین عدالت کیس پر تحریری حکم نامہ جاری،مریم نواز کا ردعمل

    عمران خان توہین عدالت کیس پر تحریری حکم نامہ جاری،مریم نواز کا ردعمل

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

    عمران خان کے تحریری جواب سے مجھے ذاتی طور پر افسوس ہوا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کیس میں شوکاز نوٹس ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ عمران خان کو ضمنی جواب جمع کرانے کے لیے 7 دن کی مہلت دیتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کا نیا جواب 8 ستمبر سے پہلے فریقین کو بھی پہنچایا جائے.

    عمران خان کے بارے میں لاڈلے ہونے کا تاثر پایا جاتا ہے: اعظم نذیر تارڑ

     

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔

    اس پر ردعمل میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نہ ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونے والی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔

    مریم نواز کا کہنا تھاکہ ’اصل میں توہین کی سزا جج زیبا کو ہونی چاہیے جنہوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی

  • شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

    شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ سامنے آ گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

    تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے لیے شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس مزید تحقیقات اور موبائل فون ریکور کرنا چاہتی ہے، اس دوران21 اگست کو کروائے گئے شہباز گل کے میڈیکل کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو ہلکا سا سانس کا مسئلہ ہے، انہیں ڈاکٹروں کی ہدایات پر چلنے کا مشورہ دے کر ڈسچارج کیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل کو 24 اگست کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

  • پاکستان کی پوری ٹیم 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

    پاکستان کی پوری ٹیم 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

    روٹرڈیم میں کھیلے جانیوالے نیدرلینڈز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔آخری ایک روز ہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے۔
    نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈا نے تین اور ویویان کنگما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا.
    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1561271549017165826/photo/1
    روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کہ کوشش ہوگی آخری میچ جیت کر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کریں۔

    سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، اوپنر امام الحق، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، محمد حارث، زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد نواز، وسیم جونیئر اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • پٹرول کی قیمت میں اضافہ،فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی،مریم نواز

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ،فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔


    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائت ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

    ملک میں پٹرول کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ بھی غلط نکلا۔ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ نے کہا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔دوران پروگرام میزبان نے وزیر خزانہ سے استفسار کیا کہ کیا کل پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ دراصل عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئی ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی مضبوط ہوا ہے۔

    اس پر جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ہماری طرف سے پیٹرول پر ایک روپے کا ٹیکس لگے گا اور نہ ہی لیوی لگے گی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

    اس کے مقابلے میں آج وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 233 روپے ہوگئی ہے۔

  • بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے، آصف زرداری

    بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے، آصف زرداری

    سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے، تمام جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے متحد ہوں۔

    یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان کے لیے عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نےآزاد ریاست کی بنیاد رکھی تھی ، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیکر مضبوط اور مستحکم ملک بنایا تھا جو آج بھی وفاق کی تمام اکائیوں کے درمیان اعتماد اور بندھن کا مقدس دستاویز ہے۔

    عمران خان کوپاکستان کی سیاست کاناسورسمجھتاہوں:گلوکارجواداحمد چیئرمین برابری پارٹی

    آصف علی زرداری نے کہا کہ آمروں نے طاقت کے بل بوتے پر آئین کو مسخ کیا مگر آئین کو ختم کرنے میں ناکام رہے، بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے خون سے وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا میثاق لکھا تھا۔

     

    ممنوعہ فنڈنگ،عمران خان کے گرد گھیرا تنگ،خط لکھ دیا گیا

     

    سابق صدر نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، اب وہ وقت آ چکا ہے کہ میثاق جمہوریت پر مکمل عمل کرکے ملک اور قوم کیلئے پائیدار فیصلے کئے جائیں، ملک کی تمام جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے متحد ہوں۔

  • شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا.ایف آئی اے سائیبر کرائم ونگ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.
    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے محمد جعفر 4 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز ونگ میں ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق انکوائری رجسٹرڈ کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبرکرائمز محمد جعفر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر آپریشنز وقار چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹرایاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمران حیدر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا ء کا تمسخر اڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا ء اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربد تہذیبی کوترویج دیتا ہے.

    وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے.واضح رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے۔

    ہیلی کاپٹر میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام افراد شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرتکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

    دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرمملکت پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی ٹرولرز کے زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے پرصدرمملکت کو فیڈ بیک دیا گیا اور صدرکوبتایاگیا کہ پی ٹی آئی ٹرولرز نے شہدا سے متعلق زہریلا، جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی ہے۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، تحریک انصاف

    ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، تحریک انصاف

    پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و ایم پی اے میاں محمد اسلم اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے دیا گیا فیصلہ بد نیتی پر مبنی اور کسی کو خوش کرنے کے لئے ہے اور ہم اس فیصلے پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا جائے اور ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کے مینڈیٹ سے جمہوری حکومت قائم ہو۔

    عمران خان کی کرپشن مخالف مہم دراصل اپنی کرپشن چھپانے کیلیے تھی. بلاول زرداری

    انہوں نے کہا کہ عوام سوال کرتے ہیں کہ کیا الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب میں اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت کے لئے لگنے والی منڈیوں پر بھی ایکشن لے گا اور دیگر پارٹیوں کے ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے بھی کرے گا۔عوام کی منتخب حکومت کو رات کے اندھیرے میں بیرونی ایجنڈے کے تحت گرایا گیا،سندھ ہاؤس اور پنجاب کے ہوٹلوں میں منڈیاں لگائی گئیں۔ بیورورکریسی اور پولیس کو آلہ کار بنا کر لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن پنجاب کے عوام نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

     

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

     

     

    میاں اسلم اقبال نے ڈاکٹر مراد راس کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا تعصب پر مبنی فیصلہ قوم کے سامنے ہے اور اس فیصلے کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ اوورسیز پاکستانیز کی بھجوائی گئی ترسیلات زر کے ذریعے ہی ملک کے معاشی معاملات چلتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف وفاق کی پارٹی ہے اور اس کی جڑیں ملک کی تمام اکائیوں میں موجود ہیں۔بد قسمتی سے الیکشن کمیشن کے تعصب پر مبنی فیصلے کے ذریعے وفاقی پارٹی کو الیکشنوں سے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں حمزہ شہباز اور مریم نواز سے گھروں میں جا کر ملتے رہے ہیں۔

     

    عمران پاکستانی معیشت کو بدترین حالات میں پھینک کر اقتدار سے نکل گیا. احسن اقبال

     

     

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کا مقصد حکومت کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ اداروں کو تباہ کرنا تھا۔ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور حکمران عمران خان کے خلاف پریس کانفرنسوں پر لگے ہوئے ہیں۔حکمرانوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے گئے ادارے نیب کو ختم کر دیا۔باپ بیٹے پر فرد جرم لگنے جا رہی ہے لیکن فرد جرم لگنے والا شخص ملک کا وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے۔دوسرا پنجاب کا جعلی وزیر اعلی بنا ہوا تھا۔عدالت آپ کو مستند چور اور سسلن مافیا قرار دے چکی ہے۔پی ٹی آئی کے بارے میں فارن فنڈنگ کی باتیں کرنے والے اسامہ بن لادن کی فارن فنڈنگ کو بھی یاد رکھیں جس کے بارے میں بے نظیر بھٹو نے کہا تھا مولانا فضل الرحمن لیبیا سے آنے والی فنڈنگ کو بھی نہ بھولیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے لئے بے مثال فلاحی اقدامات کئے۔ایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایک دو روز میں صوبائی کابینہ تشکیل پا جائے گی تو پھر عوام کی فلاح کے لئے مزید فیصلے کئے جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں بھی انتخابات کے بارے میں آوازیں آ رہی ہیں لیکن وہ پہلے اپنے کیسسز ختم کروانا چاہتے ہیں۔اکتوبر میں عام انتخابات متوقع ہیں۔

    ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے متعصبانہ کردار ادا کیا۔ضمنی انتخابات میں غلط انتخابی فہرستوں کے باعث لوگوں کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر دھکے کھانے پڑے۔اگر یہ فہرستیں درست ہوتیں تو ووٹنگ کا تناسب 55 فیصد کی بجائے 75 فیصد ہوتا۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بڑا ہاتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کے گھر کی لونڈی بنا ہوا ہے ایسی حرکت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔پی ڈی ایم والے عمران خان کے خلاف جتنی مرضی پریس کانفرنسیں کرتے رہیں یہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پی ڈی ایم عام آدمی کی فلاح اور ملک کی ترقی کے لئے نہیں آئے بلکہ یہ تو این آر او لینے کے لئے آئے ہیں۔ لٹیروں کا یہ اتحاد عام انتخابات سے خوفزدہ ہے پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کرے گی۔