Baaghi TV

Tag: فیصل ممتاز راٹھور

  • 5 جی سروسز کا آغاز:وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنادی

    5 جی سروسز کا آغاز:وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنادی

    آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ سے 5 جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے-

    وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور 5 جی ٹیکنالوجی کے ذریعے آزاد کشمیر تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید تعلیم، ای ہیلتھ، ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور میں داخل ہوگا۔

    اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل دنیا کی جانب اہم پیش قدمی کی ہے 5 جی ٹیکنالوجی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، آئی ٹی اور فری لانسنگ کے مواقع وسیع ہوں گے اور باصلاحیت نوجوان عالمی مار کیٹ سے براہ راست منسلک ہو سکیں گے۔

    کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے،مومنہ اقبال

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ریاست کا ہر شہر اور ہر گاؤں ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں برابر کا شریک ہو اس مقصد کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن انفرا سٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور دور دراز علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم و تربیت فراہم کی جا ئے گی تاکہ وہ جدید معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ان کے نزدیک 5 جی صرف انٹرنیٹ کی رفتار نہیں بلکہ ترقی، روزگار اور خوشحالی کی رفتار ہے انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ 4 جی سہولت آزاد کشمیر کو تقریباً پانچ سال بعد ملی تھی، تاہم اس بار 5 جی سہولت پاکستان میں آغاز کے ساتھ ہی حاصل کر لی گئی ہے۔

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، گنڈاپور گروپ کے 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

    انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی راشد حنیف سمیت متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی شبانہ روز کاوشوں سے یہ ممکن ہواحکومت نے ٹیلی کام سیکٹر کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے رائٹ آف وے چارجز ختم کیے اور ون ونڈو سہولت فراہم کی تاکہ ٹیلی کام آپریٹرز کو آزاد کشمیر میں بہتر مسابقتی ماحول میسر آ سکے اور عوام کو معیاری سہولیات حاصل ہوں۔

  • آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    جموں و کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے آغاز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں وزیر صحت سید بازل علی نقوی، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری صحت عامہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا اور اس حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے تاکہ عوام کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، ہیلتھ کارڈ ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، جس سے بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کے اجرا میں حائل تمام انتظامی اور تکنیکی امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کا جلد آغاز ممکن بنایا جا سکے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    پتنگ بازی پرمکمل پابندی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری