Baaghi TV

Tag: فیصل واوڈا

  • 9 مئی کےکیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں,فیصل واوڈا

    9 مئی کےکیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں,فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ 9 مئی کےکیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں، جوجیساکرے گا ویسا ہی بھرے گا، ڈرنے اور ڈرانےکا وقت ختم، اب ایکشن کی باری ہے-

    نجی خبررساں ادارے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں سے ٹکر لینے کی کوشش کرے گا، تو وہ بھی ”فرنٹ فٹ“ پر کھیلیں گے، 9 مئی کے کیسز، نااہلی، پابندی، گورنر راج اور خیبرپختونخوا میں مفرور عناصر کے خلاف کارروائی کو آپشنز میں شامل کیا جا چکا ہے فیصل واوڈا نے پارلیمان میں پی ٹی آئی کے اراکین پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہندوستان کا لبادہ اوڑھ کر کچھ لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں، انہیں کیڑوں مکوڑوں کی طرح مسل دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مسلسل فوج پر حملے کرتے رہے اور پاکستان کے دشمن ایم این اے، سینیٹرز اور وزرا افغانستان چلے جائیں،انہوں نے بیرسٹر گوہر خان کو مخلص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں سے مختلف ہیں،کے پی کے وزیراعلیٰ کوبدمعاشی نہ کرنے کی وارننگ دی گئی تو وہ واپس چلے گئے اور سہیل آفریدی نہ اڈیالہ آئے اور نہ اسلام آباد ہائی کورٹ تو بہنوں کی ملاقات ہوگئی،خیبرپختونخوا میں ایک انفارمیشن سیکریٹری بھی مفرور ہے اسے بھی پٹہ ڈالیں گے۔

    جنوبی افریقا میں ہاسٹل پر حملہ: 11افراد ہلاک اور 14 زخمی

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور جو لوگ لسانیت پھیلا رہے ہیں ان کا منہ کالا ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں لسانی ہوا دینا مناسب نہیں اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے،9 مئی کےکیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں، جوجیساکرے گا ویسا ہی بھرے گا، ڈرنے اور ڈرانےکا وقت ختم، اب ایکشن کی باری ہے، غنڈہ گردی اور بدمعاشی والے مٹھی بھر ہیں، پیر سے لوگ سرینڈر کرنا شروع کر دیں گے، بڑے بڑے توپ پہلے ہی ہاتھ اٹھاچکے ہیں، کچھ لوگوں کو پٹہ ڈالا جائے گا، ہماری افواج نے کئی گنا بڑی قوت کو شکست دی ہے۔

    جنوبی افریقا میں ہاسٹل پر حملہ: 11افراد ہلاک اور 14 زخمی

  • پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا،پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے وہ آ چکی ہے، وقت سے پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ جو بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں بشمول میرا دوست گنڈا پور جو اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے تاکہ بچت ہوسکے۔

    https://x.com/FaisalVawdaPTI/status/1950860469570253308

    https://x.com/FaisalVawdaPTI/status/1950860693273518173

    فیصل واوڈا نے کہا کہ کیسے کیسے خنجر مارا گیا یہ سب قوم کو وطن واپسی پر بتاؤں گا، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی 8 سیٹوں کے بجائے 5 سیٹیں کیسے؟ اور کیوں؟ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ آنے والے دنوں میں PTI کی مزید نا اہلیوں کا سلسلہ؟ سب بتاؤں گا، یہ بھی بتاؤں گا کہ پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے لین دین کے معاملات کیا ہیں؟ پھر اچانک سے گنڈا پور اور پارٹی کا اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ آخر کیوں اچانک شروع ہوا؟ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا،پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا۔

    https://x.com/FaisalVawdaPTI/status/1950860849561620509

  • ایف بی آر افسر کی میڈیا ورکرز سے بدتمیزی ،فیصل واوڈا  کا شدید ردعمل

    ایف بی آر افسر کی میڈیا ورکرز سے بدتمیزی ،فیصل واوڈا کا شدید ردعمل

    ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سینیٹر فیصل واوڈا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سماجی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی،ایف بی آر افسر نے میڈیا ورکرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور خود کا تعارف اسسٹنٹ کمشنر صدام کروایا-

    ویڈیو سامنے آنے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان اور خصوصی طور پر وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آر جن سے میرا ملک کی بہتری کیلئے بہت اچھا تعلق ہے انہوں نے اس ایف بی آر کے افسر کو نوکری سے نکالا کیوں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ اس افسر کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنا ہوگا جو عوام کا نوکر ہوتے ہوئے عوام سے جانوروں کی طرح سلوک کررہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا میں ملک سے باہر ہوں، وطن واپسی تک اگر اس افسر کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں جس کا میں خود ممبر ہوں، میں اسے سینیٹ میں بلا کر جو کروں گا پھر کوئی گلہ نہ کرے۔

  • پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی ہے کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏میں بیرون ملک موجود ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی ہے کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے آگئے ہیں، پہلے بھی بتایا تھا کہ حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفی دے دیا اور اب جلد منظر عام پر واپسی ہوگی۔

    وسیع معدنی ذخائر ہوتے ہوئے مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں۔آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے مال بھی آزادی بھی اور سیاست بھی، نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا بانی اب اکیلے رہ گئے سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں، یہ سب ڈرامہ، سازشیں میں قوم کو وقت سے پہلے بتاچُکا تھا آگے قوم خود فیصلہ کرے۔

    بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

  • سینیٹ کمیٹی  اجلاس: 2018سے 2024تک پورٹ قاسم کی تمام سیٹلمنٹ فریز کرنے کی ہدایت

    سینیٹ کمیٹی اجلاس: 2018سے 2024تک پورٹ قاسم کی تمام سیٹلمنٹ فریز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب کیساتھ عزت کا تعلق ہے، ہمارے پاس تین آپشن ہیں، سرانڈر کریں، کرپشن تسلیم کریں یا لڑیں، ہمارے پاس تین آپشن ہیں۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین پورٹ قاسم ، قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شریک ہوئے سنیٹر دنیش نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹ میں مستقل چیئرمین کیوں نہیں، اگر قائم مقام ہی چلانے ہیں تو چیئرمین ختم کر دیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سب کیساتھ عزت کا تعلق ہے، ہمارے پاس تین آپشن ہیں، سرانڈر کریں، کرپشن تسلیم کریں یا لڑیں، ہمارے پاس تین آپشن ہیں 50ارب کی چوری کا نوٹس نہ لیتا تو آپ 72گھنٹے میں کینسل نہ کرتے، اگر کام ٹھیک تھا تو 72گھنٹے میں کینسل کیوں کیا، ہم سب نے مل کر پاکستان کا60ارب بچایا پورٹ قاسم نے ری بٹل جاری کیے، پورٹ قاسم نے ریبٹل اخباروں میں چھپوا ئے، اخباروں میں کہانیاں لکھ کر قوم کو گمراہ کیا گیا، جس نے یہ کام کیا اس نے کمیٹی کو چیٹ کرنے کی کوشش کی۔

    بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمانی سے ہٹا دیا

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی، 500ایکڑ زمین پر9 جولائی 2024کو اس پر دستخط کیے گئے، 365ایکڑ کی زمین کے پیسے لے کر 500ایکڑ زمین دی جائے گی، 60ارب کی زمین پر صرف دو فیصد ایڈوانس لیں گے۔

    سیکرٹری بحری امور نے کہا کہ یہ انسانی غلطی ہوسکتی ہے، سینیٹر دنیش نے کہا کہ آپ نے کمیٹی کو دھوکہ دیا، آپ کے خلاف تحریک استحقاق آنے چاہیے۔

    سینٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کہتے ہیں آپ کی ٹیم اچھی ہے، آپ کی ٹیم اچھی نہیں نالائق ہے، 60ارب کی چوری کو غلطی نہیں کہا جاسکتا،اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ایک ایڈیشنل سیکرٹری، جو اجلاس کے دوران لاعلمی کا اظہار کر رہے تھے، درحقیقت اس پورے معاملے میں شامل تھےجس کا ثبوت دستاویزات سے ملا فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ انہیں مزید حقائق بھی یاد دلائیں گے اور اس معاملے کو منافع بخش بنانے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کو دنوں میں پرافٹ میں لائیں گے، چیئرمین پورٹ قاسم نے کہا کہ بورڈ نے ایس ایم آئی پی ایل کو بلایا تھا، یہ کیس 2006میں شروع ہوا تھا، اس وقت اس کوٹینڈر کیا گیا تھا، اس کمپنی کے علاوہ تین کمپنیوں نے حصہ لیا، اس کمپنی نے علاوہ باقی دو کمپنیوں نے بد واپس لے لی۔

    سیکرٹری بحری امور نے کہا کہ 13سال سے اس کیس میں ہیرنگ نہیں ہوئی، فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ نے ایک غلط کام نہیں کیا تو اس کا دفاع نہ کریں، چیئرمین پورٹ قاسم نے بتایا کہ اس کیس میں آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کی گئی، فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ آپ کی جانب سے باقی کیسز میں آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کیوں نہیں کی گئی؟-

    الو ارجن نے سلمان خان کی جگہ لے لی؟

    چیئرمین پورٹ قاسم نے کہا کہ میں دفاع نہیں کر رہا، صحیح چیز سامنے لانا چاہتا ہوں، چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک فارن کمپنی کو جو فارن نہیں، لوکل ہے اور ڈیفالٹر بھی ہے، بورڈ کون ہوتا ہے بورڈ کے باپ کی زمین ہے جو 60ارب کی زمین 10لاکھ میں دیدی یہ تو فوجی بورڈ، ڈکٹیٹر یا چیف جسٹس بھی نہیں کرسکتا بورڈ کہتا ہے اس ریفائنری کیلئے انکوائری کی بھی ضرورت نہیں، بورڈ کہتا ہے اس جگہ بھی تبدیل کردی جائے، ریفائنری کا ڈیٹا کیوں نہیں لایا گیا، 2018سے 2024تک کی سیٹلمنٹ کا ریکارڈ مانگا تھا، اس میں کرپشن کوئی ہوئی۔

    چیئرمین پورٹ قاسم نے کہا کہ یہ کیس نیب کے پاس چلا گیا تھا، ادائیگی کا شیڈول نہ دینے اور نیب کی وجہ سے زمین لیز کا معاہدہ کینسل کیا.

    لاہور کا اسٹریٹ آرٹسٹ بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار

    فیصل واوڈا نے کہا کہ نیب بھی کمال ہے پوری کہانی بتا رہی ہے یہ بھی نہیں کہہ رہی غلط ہے, ہم مزید گہرائی میں جائیں گے تو شرمندگی ہوگی آپ کو، سینیٹ کمیٹی نے 2018سے 2024تک پورٹ قاسم کی تمام سیٹلمنٹ فریز کرنے کی ہدایت کردی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ 500ارب کی سیٹلمنٹ منجمند کی جائیں، آرمی چیف اپنے گھر کا احتساب کررہے ہمیں ڈرنے کی کیا ضرورت ہے، ٹرانس ایشیاء سپریم جنرل،شون کی سیٹلمنٹ منجمند کی جائیں گے، کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پرائیویٹ سیکٹر سے ٹیکنوکریٹ کو لیا جائے۔

    سحرو افطار میں عمران ،بشریٰ کو کچھ نہیں دیا جا رہا، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

  • پاکستان روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان کر رہا ہے،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی،حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں ہے، ایرانی سفارت خانے کی خاتون نے جو آنکھیں کھول دینے والے حقائق بیان کئے ہیں وہ ہمارے لئے باعث شرم ہے اجلاس کے دوران پاک ایران بارڈر پر 600 ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ زیر بحث آیا، ایرانی سفارتکار نے کہا کہ پاک ایران 1987 کے معاہد ے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط تھی، 2008 کے معاہدے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط ختم کی گئی۔

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس، تعلیمی اصلاحات اور تحقیق پر تبادلہ خیال

    ایرانی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی ٹرکوں پر بینک گارنٹی کی شرط عائد کی گئی ہے، بینک گارنٹی کی شرط کی وجہ سے روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے، 6 ماہ سے ایرانی ٹرک بارڈر پر کھڑے ہیں، 6 ماہ قبل 600 ٹرک پاک ایران بارڈر پر آتے تھے، آج ایرانی ٹرک 600 سے کم ہوکر 400 ہوچکے ہیں، ایرانی ٹرک ڈرائیور ایک ایک ماہ سے بارڈر پر انتظار کر رہے ہیں، پاک ایران دو طرفہ معاہدے کی بنیادی شرط آزادانہ نقل و حرکت ہے، پاکستان گوادر پورٹ کو ڈویلپ کرے۔

    سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ ایرانی سفارتکاروں کی بریفنگ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہم میں سے کسی کو ملک سے محبت نہیں ہےیہاں ہر کوئی اپنے ذاتی مفاد کے لیے کام کر رہا ہے، یہ معاملہ وزیر اعظم کو بھیجا جائے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس معاملے پر بحث کی جائے۔

    سیالکوٹ: پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    سینیٹر فیصل ووڈا نے کہا کہ ایرانی سفارتکاروں نے آج سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے، یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے، پاکستان روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان کر رہا ہےیہ کمیٹی کا ڈرامہ بند کیا جائے، جن قابل لوگوں نے یہ پالیسی بنائی ہے، انہیں طلب کیا جائے، وزرا کی کرسیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ ہو رہی ہے، کسٹمز کے پیچیدہ ایس آر او کی وجہ سے پاک ایران بارٹر ایران بند ہوچکی ہے کسٹمز حکام نے بتایا کہ پاک ایران بارٹر ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی شرط نہیں، پاک ایران دو طرفہ تجارت کے لیے بینک گارنٹی کی شرط عائد کی گئی، کسی تیسرے کی اشیاء بارٹر ٹریڈ کے ذریعے پاکستان داخل نہیں ہوسکتیں۔

    سیالکوٹ: پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں مسائل کے حل کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا۔

  • پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہےکہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ سندھ اور پنجاب کےنوگو علاقوں کیلئے فوج کو بلایا جا رہا ہےجب ہر چیز کیلئے فوج کو بلایا جاتا ہےتو تعریف بھی تو کریں، ہمار ے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے ہی ہدایات دی ہوئی ہیں، میں آپ لوگوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے آیا ہوں اور میرے کہنے پر ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

    لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کر دیا، مصطفیٰ کے قتل میں شریک ملزم شیراز کے نئے انکشافات

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کا ہمیں بھلا کرنا ہے، وزیرخزانہ اچھے آدمی ہیں، میں نے ابھی 50 ، 60 ارب کی چوری پکڑی ہے اس پرکام ہو رہا ہے،کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی، 15سال میں نے مڑ کر دیکھا تو کوئی پیچھے کھڑا نہیں تھا، میں پہلے ہی کہہ رہا تھا ٹرمپ کارڈ نہیں چلے گا، پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، (ن) لیگ کی ضامن ہی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی سیف اللہ خان نے احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔

    افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

  • ایف بی آر  افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    ایف بی آر افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر کی گاڑیاں خریدنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھانے پر ایف بی آر افسران نے مجھے قتل کی دھمکیاں دیں، میں شواہد پیش کرسکتا ہوں۔

    باغی ٹی وی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں چیئر مین ایف بی آر راشد لنگڑیال، کمیٹی کے ارکان اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

    سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گاڑیوں کا معاملہ اٹھایا ہے تو انہیں ایف بی آر افسران نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس کے شواہد موجود ہیں انہوں نے چند ایف بی آر افسران کے نام بھی لیے اور کہا کہ ایف بی آر کے 54 کرپٹ لوگوں کی لسٹ تیار کی ہے وہ دینے کو تیار ہوں۔

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آر حکام نے گاڑیوں کا معاملہ اٹھانے پر مجھے بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے فیصل واوڈا کی تائید کی اور کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے آپ رکن پارلیمنٹ ہیں اور ایک اہم فورم کی نمائندگی کرتے ہیں اگر آپ کو دھمکی ملی ہے تو کل مجھے بھی مل سکتی ہے، اس معاملے کو ایسے ہی نہیں چھوڑا جائے گا، دھمکی کا معاملہ کرمنل انکوائری کیلئے انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھجوایا جائے۔

    محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    فیصل ووڈا نے کہا کہ میں نے اپنی حکومت کے دور میں بھی ایسے معاملات کو فیس کیا ہے میں چاہتا ہوں اس معاملے میں وقت ضائع نہ کیا جائے۔

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ کسی کرائم ایجنسی یا ایف آئی اے کوبھیجا جائے۔

    رکن کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آپ پی پی آئی سے منظوری کرانے کے بغیر گاڑیاں نہیں خرید سکتے ہیں، میرے خیال میں دھمکی کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے، کمیٹی میں دھمکی کا معاملہ سامنے آیا ہے اس کو ایکسپوز ہونا چاہیے۔

    بچے کی پیدائش پرمٹھائی مانگنے پر ہسپتال کے 4اہلکار معطل

    کمیٹی میں اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال میں پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کردیں گے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تنخواہ دار طبقے کےلیے ٹیکس فارم کو سادہ رکھنے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

  • پہلے ہی بتادیا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں  گی،فیصل واوڈا

    پہلے ہی بتادیا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اور آزاد حیثیت میں ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے آپ کو حامد میر صاحب کے شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی آج ہی کی تاریخ میں ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں متوقع ہیں۔

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو آخر میں ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی، پاکستان کے لیے جو رونالڈو کا کردار کر رہے ہیں اور ایس آئی ایف سی کو پوری قوم سراہتی ہے، جس کا جو کریڈٹ ہے، وہ اس کو دینا پڑے گا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،ماحول امریکی صدر کیلئے سازگار قرار

  • ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس  پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 384 ارب روپے پورا نہیں ہو سکا اور اس کے باوجود غیر ضروری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ افسران کے لیے 1010 گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس پروکیورمنٹ میں شفافیت کا فقدان ہے اور ابھی تک کسی اخبار میں اشتہار بھی جاری نہیں کیا گیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 384 ارب روپے پورا نہیں ہو سکا اور اس کے باوجود غیر ضروری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں خوش کرنے کے لیے خریدی جا رہی ہیں اور شاید اوپر سے حکم آیا ہے کہ یہی گاڑیاں خرید نی ہیں، ایف بی آر ملازمین کو پہلے ہی اضافی تنخواہیں دی جا رہی ہیں اور گاڑیاں خریدنے کے بجائے کرائے پر لینے کا آپشن بھی موجود ہے۔

    حکومت کا پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    انہوں نے الزام لگایا کہ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ دیا جا رہا ہے اور اگر مافیا کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو مقدمے بنا دیئے جاتے ہیں، گاڑیاں گریڈ 20 سے اوپر کے افسران کو دی جانی چاہیے تھیں، لیکن یہاں گریڈ 16 سے اوپر کے افسران کو گاڑیاں دی جا رہی ہیں ہم فیورٹ ازم کو قبول نہیں کریں گے اور چوری و غنڈہ گردی کے خلاف کھڑے رہیں گے،مخصوص کمپنیوں کو فیور دی جارہی ہے، مافیا کے خلاف آواز اٹھائیں تو مقدمہ بنا دیتے ہیں فائلیں کھل جاتی ہیں۔

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے فیصل واوڈا کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑیاں گریڈ 17 اور 18 کے فیلڈ سٹاف کے لیے ہیں اور ان پر ٹریکر لگائے جائیں گے یہ گاڑیاں سیلز ٹیکس حکام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔

    وزیر قانون نے وضاحت کی کہ دنیا بھر میں ٹیکس کلیکٹر شعبہ اپنی وصولی کا 5 فیصد خرچ کرتا ہے، جبکہ پاکستان میں یہ خرچ ایک فیصد سے بھی کم ہےیہ فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کےبعد کیا گیا ہےاور ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہےکہ اس سےٹیکس کا ہدف حاصل کیا جائے گایہ گاڑیاں ایف بی آر کے ایلوکیٹڈ بجٹ سے خریدی جائیں گی اور اس کا مقصد فیلڈ سٹاف کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی