Baaghi TV

Tag: فیصل کریم

  • گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں،فیصل کریم کنڈی

    گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں،فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اسلام آباد پر حملہ آور جتھہ اگر پرامن ہوتا تو کانسٹیبل کی جان نہ جاتی ، ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈی چوک میں پولیس کے شہید اہلکارکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کےفیصل کریم کنڈی نے کہا وہ لوگ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ ہمارے بندے بھی زخمی ہوئے ہیں،ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ کے زخمی کس ہسپتال میں داخل ہیں کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے ان زخمیوں کی عیادت کی ہے کیا آپ کے پاس ان کی تصاویر موجود ہے ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے اور ان کا ماضی اس پر گواہ ہے انہوں نے ماضی میں بھی چین کے صدر کا دورہ ملتوی کروایا اور اب بھی یہ ایس سی او کانفرنس کے پیچھے پڑے ہیں ،ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسلام آباد میں احتجاج کیاہمارے پچھلے دور حکومت میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں بھی انہوں نے رکاوٹیں ڈالی تھیں9مئی میں بھی یہی لوگ ملوث تھے ۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی طرف سے صرف بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو احتجاجی مظاہرے سے خطاب کی دعوت دینا اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ صاحب کل سے خودساختہ روپوش ہیں پی ٹی آئی بھی انہیں ڈھونڈ رہی ہے اور ہم بھی انہیں ڈھونڈ رہے ہیں وہ اپنے کارکنوں کو بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

    گورنر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ڈرامہ رچایا جارہا ہے جس کا مقصد وزیراعلیٰ کی خود ساختہ روپوشی کو وفاقی حکومت پر ڈالنا ہے اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو اتنے چینلز کے کیمرے ڈی چوک اور کے پی کے ہاؤس کے باہر موجود تھے،ساری دنیا وہاں موجو د تھی تو فوٹیج کیوں نہیں بن سکی کسی ایک موبائل کیمرے کا کلپ موجود نہیں ہے علی امیں گنڈا پور روپوشی میں مزے لوٹ رہے ہیں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں جب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو معلوم ہوگا کہ وہ گزشتہ انتخابات میں کس کے مہمان بنے ، الیکشن کیسے مینج کیا وزیراعلیٰ کیسے بنے تو انہیں افسوس ہوگا گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں تاکہ وہ کرپشن کے مزے لوٹتے رہیں خیبرپختونخوا میں اس وقت صرف ایک ہی چیز کرپشن کا کھیل جاری ہے ۔

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    گورنرنے کہا کہ یہ لوگ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک مچھر نہیں مارسکتے اور ادھر بڑی بڑی بڑھکیں مارتے ہیں اور گاڑی کی ڈگی میں غائب ہوجاتے ہیں گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، ڈگی میں فرار ہونا کوئی بات نہیں بنتی ان کے جلسے میں سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ کے پی کے سے اسلام آباد اور پنجاب کی طرف خطر ناک اسلحہ منتقل کیا جاتا ہے اور دہشتگردوں کو سپلائی کیا جاتا ہے یہ اسلحہ افغانستان سے آتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکٹ کی دوسری طرف کوئی بھی ہوسکتا ہے ضروری نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہی ہو۔

  • عدالتیں  ن لیگ کی خواہشات کے مطابق فیصلوں کی پابند نہیں، فیصل کریم کنڈی

    عدالتیں ن لیگ کی خواہشات کے مطابق فیصلوں کی پابند نہیں، فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدالتوں میں کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ ن کی خواہشات کے مطابق عدالتیں فیصلہ کرنے کی پابند تو نہیں، پیپلز پارٹی 9 مئی واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کے خلاف ہے،شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا،اس پر سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے مذمت کی کیونکہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں لیول پلینگ فیلڈ دی جانی چاہیے،

    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا مستقبل نظر آگیا ہے مولانا فضل الرحمٰن کے خدشات اپنی جگہ لیکن شہداء تو ہماری پارٹی کے بھی ہیں، پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے، جے یو آئی نہیں،

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • صدر اور سیکرٹری کے تنازعے نے ایوان صدر کو فٹبال میدان بنا دیا،فیصل کریم کنڈی

    صدر اور سیکرٹری کے تنازعے نے ایوان صدر کو فٹبال میدان بنا دیا،فیصل کریم کنڈی

    سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صدر اور سیکرٹری کے تنازعے نے ایوان صدر کو فٹبال میدان بنا دیا ہے ‘

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صدر اور ان کے سیکرٹری کی بیان بازی سے ملک تماشا بن رہا ہے عمران خان نے سائفر کے نام پر ملک کو تماشا بنایا اب ڈاکٹر علوی ملک کو تماشا بنا رہا ہے غیر آئینی طریقے سے اسمبلی توڑنے پر صدر کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ،2018 کے انتخابات میں بد دیانتی کے مضر اثرات کھل کر سامنے آ رہے ہیں 1995 میں میں بوئی ہوئی طفیلی جڑ نے پور ملک اور معاشرے کو لپیٹ میں لے لیا ہے 90 دن کے اندر آزادانہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کو درست سمت میں لے جائیں گے 90 دن کے اندر انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کروا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے

    آئین پر عمل سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا،شازیہ مری
    سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئینی مدت پوری ہونے سے تین ہفتے قبل صدر کا ٹیوٹ سوالیہ نشان ہے، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے طرز عمل نے ملک کی ساکھ خراب کرنے کی ایک اور واردات ہے،اس سے پہلے صدر علوی غیر آینئی طریقے سے قومی اسمبلی بھی توڑ چکے ہیں، دنیا میں کوئی صدر سوشل میڈیا کے ذریعے آئینی امور نہیں نمٹاتے،سوشل میڈیا یا ٹویٹ کے زریعے آئینی زمیداری سے بری ہونا نامناسب ہے،لگائے گئے الزام سنگین ہیں لہٰزا تحقیق ضروری ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دن رات محنت کرکے ملک کی ساکھ بحال کی ہے، کسی بڑے بحران سے بچنے کے لیے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں،90 دن کے اندر انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی، ہمیں آئین کے مطابق چلنا ہوگا آئین پر عمل سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا،

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اپنے عملے سےکہا بغیر دستخط شدہ بلز مقررہ وقت میں واپس کردیں تاکہ غیرمؤثر بنایاجاسکے. میں نے کئی بار تصدیق کی اور مجھے یقین دلایا گیا کہ بلز واپس جاچکے ہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ مجھے آج پتہ چلا میرا عملہ میری مرضی،حکم کیخلاف گیا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو قانون اس سے متاثرہوں گے۔ اللہ سب جانتا ہے وہ انشاءاللہ معاف کردے گا۔

  • پیپلز پارٹی اکتوبر میں الیکشن دیکھ رہی، فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی اکتوبر میں الیکشن دیکھ رہی، فیصل کریم کنڈی

    وزیر مملکت اور سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا موقف پی ٹی آئی کے حوالے سے آیا ہے،جس طرح سے اسرائیل نے تحریک انصاف کا دفاع کیا ہے ماضی میں جب ہم اپوزیشن میں تھے ہم لوگوں کو یہ باتیں بتایا کرتے تھے لیکن اس وقت لوگ یہ نہیں مانتے تھے

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہمیشہ فلسطین کی آواز بنی ہے، سابقہ حکومت کے وزیر نے اسرائیل کا دورہ کیا، پی ٹی آئی نے نو مئی کو توڑ پھوڑ کی قومی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے، سرحدوں کی حفاظت کرنے والے کیا سوچیں گے شہدا کے ساتھ نو مئی کو کیا ہوا، ملک میں سزا جزا کا کلچر رائج کرنا ہوگا، پی پی پی کا ورکرز فلسطین اور کشمیر کی کاز کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈیا میں کھڑے ہو کر کشمیر کی بات کی،اسرائیل کے پی ٹی آئی سے متعلق موقف پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں، ان ساری باتوں کے تانے بانے ملتے ہیں،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات اور اسکے بعد جو کچھ ہوا وہ ہمارے شہیدوں کی توہین تھی، ہمارے شہیدوں کے خاندان فخر سے کہتے ہیں کہ ہمارے بیٹوں نے ملک کی خاطر جان دی، بارڈر پے کھڑے فوجی کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے کہ کل آپ شہید ہوئے تو آپ کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوگا ،سویڈن میں جو واقع ہوا اس کے خلاف وزیر خارجہ نے ہر ممکن اقدام اٹھایا، بھارت نے جب کشمیر میں کانفرنس بلائی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس کے خلاف احتجاج کیا، ہم ہمیشہ کہتے تھے کہ اس ملک کی سیاست میں بیرونی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں، تکبر اور غرور کا انجام برا ہی ہوتا ہے، ایک شخص کہتا تھا کہ درخت کو کھڑا کروں گا تو اس کو بھی ووٹ پڑے گا، ہم نے دیکھا درخت تو دور انسان کو بھی نہیں پڑا، پیپلز پارٹی اکتوبر میں الیکشن دیکھ رہی ہے ہم ایک کرائسس سے نکل رہے ہیں، ہمارے دوست ممالک بھی ساتھ کھڑے ہوئے،پاکستان کی سیاست میں پہلی بار دیکھا کہ آئی ایم ایف کا وفد زمان پارک گیا، حکومت پاکستان کو مطلوب شخص اور ریاست پاکستان کے نزدیک مفرور شخص سے ملاقات کرنے آئی ایم ایف کا وفد گیا، اس پر وزارت داخلہ، ایف آئی اے کو ایکشن لینا چاہیئے،

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے 

  • ن سے اختلاف نہیں،صرف اصلاحات چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی

    ن سے اختلاف نہیں،صرف اصلاحات چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی

    وزیر مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے حوالے سے ہم نے وزیراعظم کو اصلاحات پیش کی ہیں، 30 لاکھ لوگوں نے سیلاب کی وجہ سے گھروں کو چھوڑا ان کی آبادکاری کی گئی، ہمارا اتحادی جماعت مسلم لیگ ن سے کوئی اختلافات نہیں صرف اصلاحات چاہتے ہیں،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول سوات کے دورے پر گئے، انہوں نے وہاں تفصیلی خطاب کیا، پارٹی کا اچھا جلسہ تھا،ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام، سیاسی جماعتوں کے کہتے ہیں کہ پی پی انکے ساتھ ہیں، الیکشن میں ہم بھر پور طریقے سے جائیں گے ،پی پی عوام کو مایوس نہیں کرے گی ، آج پی پی کے لئے تاریخی دن ہے، کراچی میں پہلی بار میئر پی پی کا منتخب ہو رہا ہے،مرتضیٰ وہاب حلف لے رہے ہیں،کراچی کو میئر کا جو مینڈیٹ پی پی کو ملا، ہم عوام کے توقعات پرپورا اتریں گے، سوات جلسے میں بات کی تھی کہ نوجوانوں کو میدان میں لائیں گے، الیکشن میں جا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ سیٹیں لے کر آئیں ،بلاول وزیراعظم بنیں گے،.

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے پی پی کے وفد نے ملاقات کی تھی، آج دوبارہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہے، یہ سیلاب کے حوالہ سے تھی، پاکستان کی عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا گھروں میں آباد کرنے کا وہ پورا کریں گے،سوات کے لوگوں کو گھروں میں آباد کیا، سیلاب میں جن کا کچھ نہیں بچا انکو گھر بنا کر دیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھیں یہ بھی اچھی کوشش ہے ہم عوام کو ریلیف دینے کے خواہشمند ہیں ، عوام کی آواز بنتے رہیں گے،

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے 

  • پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا،فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا،فیصل کریم کنڈی

    وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی 20 کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں ہونے جارہی ہے،پاکستان نے گزشتہ سال سے بھارت سے ہر فورم پر احتجاج کیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو 21 تاریخ سے کشمیر کے دورہ پر جائیں گے،وزیر خارجہ مظفر آباد جائیں گے وہاں کشمیریوں سے ملاقاتیں ہونگیپیپلز پارٹی نے ہمشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور وزیر خارجہ کا دورہ کشمیر بھی اسی کی کڑی ہے

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نو مئی کی صورتحال پر سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے پیپلز پارٹی کی سی ای سی میٹنگ بلاول بھٹو کی صدارت میں کل ہوگی، سی ای سی اجلاس میں نو مئی سے پہلے اور بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،سی ای سی اجلاس کے بعد فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس ہوگی،نو مئی کو جو ہوا جس نے کیا ان کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے،سیاست میں احتجاج سمیت سارے آپشن ہوتے مگر ایسی سیاست پہلے کبھی نہیں ہوئی،عمران خان نے پہلے لوگوں کو اکسایا اور بعد میں کہا ہم اس میں ملوث نہیں،پہلے نہ ملوث ہونے کا کہ کہا گیا پھر غائبانہ نمازِجنازہ ادا کروائی گئی،کل بھی عمران خان نیب میں پیش نہیں ہوئے اور پھر شام کو ڈرامہ رچایہ کیا گیا،اگر آپ عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے تو گرفتار تو ہونگے،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا،اگر رابطہ کرنے والوں کے نام بتائیں تو لوگ حیران ہونگے کہ وہ کتنے بڑے انقلابی تھے پیپلز پارٹی ایسے کسی بندے کو نہیں لے گی جو تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے،

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش