Baaghi TV

Tag: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک متاثر کن شخصیت ہیں،  ٹرمپ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک متاثر کن شخصیت ہیں، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک اچھا اور متاثر کن انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شخصیت مثالی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہیگ میں نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اجلاس میں کئی مثبت پیش رفت ہوئی ہیں، اور اب فوجی ساز و سامان پر مزید رقم خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے دیگر رکن ممالک کو بھی دفاعی اخراجات میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے انتہائی کامیاب رہے، اور آئی اے ای اے کے مطابق ایرانی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کامیاب سیز فائر کرانے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ امن کے قیام کے لیے جو ممکن ہو سکا وہ ہم نے کیا۔ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید جنگ اب ختم ہو چکی ہے، دونوں ممالک جنگ سے تھک چکے تھے اور اب جنگ بندی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی تباہی کے تجزیے میں صرف اسرائیلی انٹیلی جنس پر انحصار نہیں کیا جا رہا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی اور امریکا نے اس قدر تیزی سے حملہ کیا کہ ایران کو جوہری مواد منتقل کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات چیت متوقع ہے اور معاہدے پر دستخط بھی ہو سکتے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے قطر میں امریکی ایئر بیس ’العدید‘ پر ایرانی حملے کو ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ بیس پر داغے گئے تمام 14 ایرانی میزائل تباہ کر دیے گئے۔اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرینی صدر سے جنگ بندی پر بات نہیں ہوئی، تاہم روسی صدر پیوٹن سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر گفتگو کی جائے گی۔

    سندھ میں 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ پر پابندی

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے باعثِ افتخار ہے،ٹرمپ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے باعثِ افتخار ہے،ٹرمپ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں مختصر مگر معنی خیز ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی، پاک بھارت کشیدگی اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔

    دورہ امریکہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں صدر ٹرمپ نے ان کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ملاقات میں آئی ایس آئی چیف اور ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت تنازع سے متعلق صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا، اور جنوبی ایشیا میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے مؤقف پر روشنی ڈالی۔ فریقین نے خطے میں استحکام اور تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

    ذرائع کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فوجی سربراہ نے وائٹ ہاؤس میں براہ راست امریکی صدر سے ملاقات کی ہے، جو کہ پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے قبل وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ پاکستان کو علاقائی استحکام کے ضامن کے طور پر دیکھتا ہے۔

    ملاقات کے اختتام پر فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔ ماہرین کے مطابق، یہ دورہ نہ صرف دفاعی سفارت کاری کا اہم قدم ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو مزید تقویت دے گا۔

    میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات قابلِ فخر موقع ہے، اور ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران دانشمندانہ کردار ادا کیا، کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کو جنگ سے گریز پر شکریہ ادا کرنے کے لیے ظہرانے میں مدعو کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران ایران اور اسرائیل کے حالیہ تنازع پر بھی گفتگو ہوئی، اور اس ضمن میں پاکستان کا ایران کے ساتھ گہرا تعلق زیرِ بحث آیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی اس ملاقات کو ایک بڑی سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    ادھر وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم نے پاک-بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان کی جانب سے مؤثر کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

    سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار

    اسرائیل کا ایران کے مغرب میں بمباری کا نیا سلسلہ، تہران کے قریب میزائل مرکز تباہ

    لیبیا کشتی حادثہ 2025: ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

    پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ

    اربوں کی ٹیکس چوری: ایف بی آر نے متعدد شوگر ملز کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کر دیں

    پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ

  • وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی  عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

    وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

    وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا وزیراعظم اور پاکستانی وفد سعودی ولیِ عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔

    بیان کے مطابق پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکرانہ ادا کیاوزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کیلئے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلما ن بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔

    روسی صدر کی ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازع کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش

  • پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرگے میں قبائلی عبائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ اور بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ یہ اب کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے دشمن کی ہر اندرو نی و بیرونی سازش کو ناکام بنائیں گے اور پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔

    بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا

    انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ ، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

    پاکستان و افغان وزرائے خارجہ کا رابطہ ، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، طلبا و فیکلٹی سے خطاب

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، طلبا و فیکلٹی سے خطاب

    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹ افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔اس موقع پر کوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن "بنیان مرصوص” کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستانی عوام مادرِ وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیوار بن گئے۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "معرکۂ حق” میں کامیابی ہماری قومی عزم، اتحاد، اور قومی طاقت کے تمام عناصر کی ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا جائے گا۔

    انہوں نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کو غیرقانونی اور ناقابل قبول قرار دیا۔آرمی چیف نے پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارتی ریاستی کردار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ قوم دہشتگردی کی تمام اقسام کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔

    قیادت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے طلباء افسران کو اپنے فرائض جذبے، عزم اور دیانتداری سے ادا کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے تخلیقی سوچ اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کو مستقبل کے عسکری رہنما تیار کرنے پر سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تربیت موجودہ حالات کی عکاسی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے میدانِ جنگ کے لیے بھی ہمیں تیار کرے — جو چُستی، جدت اور ناقابل شکست عزم کا تقاضا کرتا ہے۔”

    بلوچستان کے شہر سوراب پر بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب جوابی آپریشن

    دفاع اور وفا کرنے والوں کی کردار کشی بدترین جرم ہے۔ ملی ادبی پنچائیت

    بلوچستان میں تخریب کاری نہیں، دہشت گردی ہے: پاکستان کا بی ایل اے کے خلاف دوٹوک مؤقف

    غزہ کی پوری آبادی قحط کے خطرے میں مبتلا ہے، اقوام متحدہ

    لیہ: مریم نواز کا لیپ ٹاپ و اسکالرشپ اسکیم کا آغاز، طلبہ کا پرتپاک استقبال

  • کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    چیف آف آرمی اسٹاف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) نے مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینیئر اساتذہ سے ملاقات کے دوران ملک کی تعمیر و ترقی میں تعلیم اور اساتذہ کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ "معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی ہر سطح پر مدد فرمائی۔ یہ معرکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔فیلڈ مارشل نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ "کشمیر کا کوئی بھی سودہ قابلِ قبول نہیں۔ ہم اسے کبھی نہیں بھول سکتے۔” انہوں نے کہا کہ "بھارت جان لے کہ پاکستان کبھی بھی کشمیر سے دستبردار نہیں ہوگا۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ "بھارت نے کئی دہائیوں سے مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوشش کی، مگر اب وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ یہ مسئلہ اب مزید دَب نہیں سکتا۔پانی پاکستان کی سرخ لکیر ہے اور ہم 24 کروڑ عوام کے اس بنیادی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان بھارت کی بالادستی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، جس کی جڑیں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور امتیازی سلوک میں ہیں، جبکہ کشمیر ایک بین الاقوامی نوعیت کا مسئلہ ہے۔”

    فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ "اساتذہ کرام ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔” انہوں نے کہا کہ "آج میں جو کچھ بھی ہوں، وہ میرے والدین اور اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔”فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ "پاکستان کی آئندہ نسلوں کی تربیت اور کردار سازی اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ آپ نے نئی نسلوں کو پاکستان کی اصل کہانی سنانی ہے۔”

    چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ "بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر درحقیقت بھارتی سازش کا حصہ ہیں، ان کا حقیقی بلوچ عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”ہم نے پاکستان کو ایک ایسا مضبوط ملک بنانا ہے جہاں تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، بغیر کسی سیاسی دباؤ یا ذاتی مفادات کے، صرف عوام کی خدمت کے لیے کام کریں۔”

    ان کا کہنا تھا کہ "جو عناصر ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کریں، ان کے بیانیے کی کھل کر مخالفت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں کہا کہ "یہ محفوظ وطن ہمارے جوانوں اور ان کی وردی کی قربانیوں کی بدولت ہے۔ ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • پاک افواج کے سابق افسران اور ویٹرنز  کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

    پاک افواج کے سابق افسران اور ویٹرنز کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

    پاک افواج کے سابق افسران، جنگی ہیروز اور ویٹرنز نے راولپنڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، عسکری حکمت عملی اور پاکستان کی شاندار فتح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وار ویٹرنز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ تین دہائیوں سے جاری خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کو تنہائی سے نکالا ان کی ملٹری ڈپلومیسی اور اعلیٰ حکمت عملی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر قابلِ اعتماد ملک کے طور پر پیش کیا۔

    سائبر اسپیس، نیٹ ورک سینٹرک اور اسپیکٹرم وار فیئر میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی ویٹرنز نے کہا کہ یہ جنگ صرف فوج نے نہیں بلکہ پوری قوم نے مل کر جیتی ہے چین، ترکیہ، سعودی عرب اور آذربائیجان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔

    پریس کانفرنس میں وائس ایڈمرل (ر) احمد تسنیم نے کہا کہ ہمارے دل، خون اور خوابوں میں پاکستان بستا ہے۔ انہوں نےکہا کہ بھارت نے 1971 کی طرز پر کراچی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پاک بحریہ کی بروقت تعیناتی نے دشمن کی سازش ناکام بنا دی جو جذبہ 1965 میں دیکھا، وہی اس معرکہ حق میں نظر آیا۔آج کی جنگ ہم نے دماغ سے لڑی ہے۔ دشمن کے ریڈار اور ہتھیار کو جیم کرنا ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔

    ایئر وائس مارشل (ر) فہیم نے ایئر فورس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی بیانیہ کو ناکام بنایا۔ ایئر فورس نے عالمی سطح پر حیرت انگیز کارکردگی دکھائی،یہ ایک الیکٹرانک وار فیئر تھی یہ نہ نظر آنے والی جنگ تھی جو پاکستان نے جیتی۔ بھارت اب کم سے کم دس سال دوبارہ جنگ کی ہمت نہیں کرے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں  آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں بھارتی فوجی کارروائیوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں "آپریشن بنیان مرصوص” کے حوالے سے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں مقبوضہ کشمیر” دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی پرچم نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر پوسٹرز میں شامل کی گئی ہیں۔جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی تصویریں بھی موجود ہیں، جنہیں بھارت کے رافیل طیاروں کے جواب میں پیش کیا گیا ہے۔پوسٹرز سری نگر، پہلگام اور دیگر علاقوں میں دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کیے گئے ہیں، جنہیں مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے وسیع پیمانے پر شیئر کیا ہے۔

    یاد رہے کہ22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔7 مئی کو بھارت کی مبینہ جارحیت کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائی اڈوں اور 6 جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

    واضح رہے کہ ان پوسٹرز کو بھارت کے خلاف علامتی مزاحمت اور مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاج کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان میں "بنیان مرصوص” کو مزاحمتی حکمتِ عملی کا عنوان قرار دیا گیا ہے، جو پاکستانی دفاعی ردعمل کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ تازہ ترین اقدام کشمیری عوام کے جذبات کی شدت اور خطے میں جاری کشیدگی کی غمازی کرتا ہے.

    غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید

    بنگلہ دیش، سیاسی بحران ٹل گیا، ڈاکٹر یونس ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

    ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

    بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

  • سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ

    سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ

    اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    فیلڈ مارشل عہدے کی تقرری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیاسوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے ان کی حب الوطنی، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے کردار کو سراہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہےپاک فوج نے آرمی چیف کی قیادت میں بھارتی جارحیت پر 10 مئی کی صبح جارحانہ جواب دیا تھا جس پر دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

    جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

    دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے پارلیمانی حلقوں میں بھی ان کی عسکری قیادت اور قومی معاملات میں کردار کو مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔

    خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکا ، 4 بچے جاں بحق ، متعدد زخمی

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کیریئر پر ایک جامع  رپورٹ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کیریئر پر ایک جامع رپورٹ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسر ہیں، جنہوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں کئی اہم اور حساس عہدوں پر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق 20 مئی 2025 کو وفاقی کابینہ نے انہیں پاکستان کی عسکری تاریخ کا دوسرا فیلڈ مارشل مقرر کرنے کی منظوری دی، جو کہ اُن کی غیر معمولی عسکری خدمات کا اعتراف ہے۔جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول (OTS) منگلا سے عسکری تربیت مکمل کی، جہاں انہیں شاندار کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

    اہم عہدے اور عسکری خدمات
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عسکری کیریئر متعدد اہم اور حساس ذمہ داریوں پر محیط ہے، جن میں شامل ہیں:

    کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (2014)
    ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ڈی جی ایم آئی) (2017)
    ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلیجنس (ڈی جی آئی ایس آئی) (اکتوبر 2018)
    کور کمانڈر گوجرانوالہ (جون 2019)
    کوارٹر ماسٹر جنرل، جی ایچ کیو (اکتوبر 2021 تا نومبر 2022)

    آرمی چیف کی تقرری
    29 نومبر 2022 کو وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کیا، جس کی توثیق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت کی۔ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈ سنبھالی۔

    فیلڈ مارشل کا اعزاز
    20 مئی 2025 کو وفاقی کابینہ نے معرکہ حق "آپریشن بنیان مرصوص” کی اعلیٰ قیادت اور دشمن کو شکست دینے کی حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فائیو اسٹار رینک یعنی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ یہ عہدہ پاک فوج کا سب سے بلند عسکری رینک ہے، جو اس سے قبل صرف ایک بار، ایوب خان کو 1959 میں دیا گیا تھا۔

    دیگر امتیازات
    جنرل عاصم منیر حافظِ قرآن ہیں۔وہ پاک فوج کے چند انٹیلیجنس اور کمانڈ دونوں شعبوں میں متوازن تجربہ رکھنے والے افسران میں شمار ہوتے ہیں۔

    افغانستان اور بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ دوبارہ فعال، واہگہ بارڈر سے درجنوں ٹرک بھارت روانہ

    مورو واقعہ: سندھ بھر میں کشیدگی، قومی شاہراہ بند، مظاہرے اور پرتشدد واقعات

    چین کا امن کی کوششوں کی حمایت ، پاکستان کی خودمختاری میں ساتھ دینے کا اعادہ

    ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری