Baaghi TV

Tag: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • وزیراعظم  اور فیلڈ مارشل نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا،مریم اورنگزیب

    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پُرعزم اور دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نےعظیم عزت سے نوازا، ان کی پُرعزم اور دوراندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا انہوں نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا اور دنیا کو تباہی کے دہانے سے واپس لائے، یہ اعلیٰ ترین قیادت کی بہترین مثال ہے، یہ پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے اتحاد، وقار اورعزت کا ایسا لمحہ جس پرملک وبیرونِ ملک ہر پاکستانی کو ناز ہے، ٹرمپ اور ایرانی قیادت کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا۔

  • مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

    مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ کا صدر بھی پاکستان کے وزیر اعظم اور سپہ سالار کی تعریف کر رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مل کر ملک کے دفاع اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے امریکہ کا صدر بھی پا کستان کے وزیر اعظم اور سپہ سالار کی تعریف کر رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مل کر ملک کے دفاع اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال کے شہریوں نے حالیہ دنوں میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تاہم یہ قدرتی آفت یہاں کے لوگوں کا حوصلہ توڑنے میں ناکام رہی،پاکستانی قوم ایک بہادر اور جفاکش قوم ہے اور حکومت نے سیلاب کے دوران متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔

    پنجاب پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہمارے کسانوں نے ایک بار پھر اپنی زمینوں کو ہرا بھرا کر دیا، جبکہ سیلاب کے دوران تین ہزار ایکڑ رقبے پر کنولا کا بیج مفت تقسیم کیا گیا ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا جو معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے سابقہ دور میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، تاہم 2018 میں ایک سازش کے تحت ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے اور اس کے اقدامات کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے دھانے پر پہنچ گیا،موجودہ حکومت کو ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑے، جس کے نتیجے میں آج پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو چکا ہے۔

    اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    احسن اقبال نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بھی بہتری آئی ہے ملک کا ہر ادارہ ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کو دنیا میں سرمایہ کاری کا مرکز بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے جایا جائے گا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے، حالانکہ فوج کے جوان ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،جو جماعت پاکستانی اداروں کے خلاف بات کرے، اسے سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے عمران خان نے برطانیہ سے برآمد ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے اپنے دوست کو دے دی اور آج وہ سزا کاٹ رہے ہیں،صادق اور امین کہلانے والا خود چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا اور قوم ملکی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ قائد کا پاکستان چاہتے ہیں ،خالد مسعود سندھو

  • غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لیے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے-

    وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی،کمبائنڈ ملٹر ی ہسپتال (سی ایم ایچ) بنوں میں زخمی جوانوں کی عیادت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو آج واضح طور پر پیغام دینا چاہتا ہوں، 2 چیزوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔

    اگر افغان حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے تو ایمانداری اور سچائی کے ساتھ تعلقات قائم کرے، جس کے لیے ہم پہلے سے تیار ہیں، تاہم اگر افغانستان کی حکومت کو دہشت گردوں کا ساتھ دینا ہے اور اُن کی پشت پناہی کرنی ہےتو پھر ہمیں بھی افغانستان کی قائم مقام حکومت سے کوئی سروکار نہیں، افواج پاکستان فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ہر صورت ان دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گی۔

    سامعہ حجاب اور حسن زاہد میں صلح، عدالت کے فریقین کونوٹس

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں امن ہو گا تو ترقی اور خوشحالی ہوگی، اگر خدانخواستہ امن تباہ ہوگیا تو نہ ملک میں ترقی ہو گی اور نہ ہی خوشحالی،دورہِ بنوں کے دوران فیلڈ مارشل اور کور کمانڈر پشاور سے دیگر اعلیٰ فوجی قیادت سے گفتگو کی ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلےکریں گے، جلد کابینہ کے پاس ان فیصلوں کو لے کر جاؤں گا، جس پر بحث کے بعد حتمی فیصلہ کر کے فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے اس موقع پرمزید کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کریں گے، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے، پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے، جو بھی خارجیوں اور بھارت کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا اعلیٰ کار ہے اور اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے۔

    چناب، سندھ، ستلج اور راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کی ان پراکسیوں کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں، دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لیے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے-

    قبل ازیں، وزیر اعظم شہبا زشریف کے بنوں پہنچنے پر فیلڈ مارشل نے بنوں کنٹونمنٹ میں اُن کا استقبال کیا، شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ

    وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد آرمی چیف کے لیے نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں رہی، اب جس دن ان کی مدت ملازمت 5 سال مکمل ہوگی وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان پر ان سے زیادہ توسیع کے کوئی مستحق نہیں ہوسکتے، ماضی میں بھی 4، 4 بار توسیع ہوتی رہی اور بعض لوگ خود بھی توسیع لیتے رہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام فیصلے نواز شریف کی تائید سے ہوئے ہیں۔ موجودہ اسمبلی اپنی مدت 2029 تک پوری کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف جیل میں ہوں یا باہر، اگر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو ہماری طرف سے بات چیت کی پیشکش ہے، لیکن وہ دراصل سول وار چاہتے ہیں، جیسا کہ 9 مئی کو ہوا، جو سیاسی احتجاج نہیں بلکہ سول وار کی کوشش تھی۔ن لیگ رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے استحکام پاکستان کی بات کی ہے، نئے صوبے بنانے پر کوئی بات نہیں ہو رہی تاہم این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ وفاق مالی مشکلات کا شکار ہے، کوشش ہوگی کہ یہ معاملہ اتفاق رائے سے طے پائے۔

    برطانیہ میں ریپ کیس، کرکٹر حیدر علی بے قصور قرار

    سیلاب کی غیر معمولی صورتحال، بزرگوں کو ہٹا کر نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا: مصدق ملک

    غزہ، اسرائیلی بمباری میں مزید73 فلسطینی شہید

    یوکرین جنگ: ٹرمپ نے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، فیلڈ مارشل نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں،جنرل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کےکمانڈرجنرل مائیکل کریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، فیلڈ مارشل کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے اور ایڈمرل بریڈ کوپر نےکمان سنبھالی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، آرمی چیف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا، فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
    خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن بھی ہوا، آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُراعتماد رہنے، سرمایہ کاری کے فروغ میں کرداراداکرنےکی ترغیب دی جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے-

    برطانوی جریدے دی اکانومسٹ،میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، امریکی صدرنے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا امریکی صدر نے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا۔

    برطانوی جریدے کے مطابق امریکا پاکستان سے تجارت،اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے،امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا، امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ ویژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے، جریدے کے مطابق امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ملک کےمختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    جریدے کے مطابق عالمی سفارتکار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھےبھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

    دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

  • اجتماعی قومی عزم کے بغیر دہشتگردی جیسے خطرے سے نمٹنا ممکن نہیں،فیلڈ مارشل

    اجتماعی قومی عزم کے بغیر دہشتگردی جیسے خطرے سے نمٹنا ممکن نہیں،فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست سے دوچار بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو بڑھا رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16 ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی، جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔

    جنرل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کا انجام وہی ہو گا جو معرکہ حق میں ان کے آقاؤں کا ہوا، دہشتگردی نہ مذہب دیکھتی ہے نہ فرقہ اور نہ ہی نسل، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اجتماعی عزم اور یکجہتی ضروری ہے۔

    آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کو بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش داخلی یا خارجی خطرات کی صورت میں قومی وقار اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کیلئے پرعزم ہے مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر بھارت کو دھمکی

    آرمی چیف نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی کھلی سرپرستی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے محبِ وطن عوام، خاص طور پر بلوچ عوام کی حب الوطنی کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

    قصور دریائے ستلج میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہدایات جاری

    فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے تعاون کو مزید بہتر بنانے اور صوبے کی ترقی کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا،انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کو بھی دہرایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نشست کا اختتام آرمی چیف اور شرکاء کے درمیان آزادانہ اور بھرپور سوال و جواب کی نشست پر ہوا۔

  • علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے تناظر میں باہمی فوجی تعاون وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ’’مضبوط ربط، محفوظ امن‘‘ کے عنوان سے علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال خطے کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علاقائی سطح پر دفاعی تعاون کو فروغ دینا، انسداد دہشت گردی میں اشتراک اور مشترکہ تربیتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس کے دوران شریک ممالک نے علاقائی سلامتی، وسطی اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، سائبر سیکیورٹی، پُرتشدد انتہا پسندی، اور انسانی ہمدردی پر مبنی مربوط ردعمل جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    بیان کے مطابق شرکاء نے دفاعی سفارت کاری کے فروغ، پاکستان کی مہمان نوازی اور کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شریک ممالک نے باہمی تعاون، قومی خودمختاری کے احترام اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فوجی حکام کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک ہم آہنگی، پاکستان کے اس مستقل عزم کی غماز ہے کہ وہ ایک ایسا علاقائی نظام تشکیل دے جو سلامتی، تعاون اور یکجہتی پر مبنی ہو۔

    افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،علی امین گنڈا پور

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر  کی امریکی تھنک ٹینکس، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی تھنک ٹینکس، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں معروف امریکی تھنک ٹینکس، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندہ اداروں کے ساتھ تفصیلی اور بے لاگ تبادلہ خیال کیا۔

    امریکا کے ممتاز تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک امور کے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اس ملاقات نے پاکستان کے اصولی موقف کو اہم علاقائی و عالمی امور پر اجاگر کرنے اور پاکستان کے اسٹریٹجک وژن کو بہتر طور پر سمجھانے کا موقع فراہم کیا۔

    آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کے فروغ میں ملک کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا، فیلڈ مارشل نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات اور تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے نقطۂ نظر کی وضاحت کی۔

    فیلڈ مارشل نے بعض علاقائی عناصر کی جانب سے دہشت گردی کو ہائبرڈ وارفیئر کے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کے منفی کردار پر روشنی ڈالی،آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کی خلاف عالمی جنگ کی صفِ اول میں رہا ہے اور اس نے ایک محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، اور کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں جو اب تک پوری طرح بروئے کار نہیں لائی گئیں، انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کو ان شعبوں میں تعاون کے مواقع دریافت کرنے کی دعوت دی تا کہ مشترکہ خوشحالی کے امکانات کو کھولا جا سکے۔

    آرمی چیف نے علاقائی و عالمی تنازعات پر پاکستان کے متوازن مؤقف کی تفصیلی وضاحت پیش کی اور مذاکرات، سفارت کاری، اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا فیلڈ مارشل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ علاقائی کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور باہمی سلامتی کے فریم ورک کو فروغ ملے۔

    بات چیت کے دوران پاکستان–امریکا شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اشتراکِ عمل کو اجاگر کیا، خصوصاً انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی، اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں، انہوں نے زور دیا کہ باہمی احترام، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات، اور اقتصادی انحصار کی بنیاد پر ایک وسیع تر اور کثیرالجہتی تعلق قائم کیا جا سکتا ہے۔

    شرکا نے آرمی چیف کے مؤقف کی وضاحت اور شفافیت کو سراہا اور پاکستان کی مستقل و اصولی پالیسیوں کی تعریف کی، اس مکالمے کو دوطرفہ اسٹریٹجک گفتگو کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا، یہ ملاقات پاکستان کی شفاف سفارت کاری، عالمی روابط، اور اصولی و فعال مکالمے کے ذریعے پرامن بقائے باہمی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے،خواجہ آصف

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، اس سے پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں ملتی، یہ تعلقات کی 78 سال کی تاریخ سب سے اہم موڑ ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطے کے معاملات زیر بحث آئے اس سے وطن عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی، پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کرسکتا ہے اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا، پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی۔

    ایران کو اسپتال پرحملےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، اسرائیلی وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکمرانی کے ہائبرڈ ماڈل کی کامیابی ہے، معیشت کی بحالی،ہندوستان کی شکست، امریکا کے ساتھ تعلقات آبرومندانہ اور نہایت کامیاب بہتری، یہ سار ی انقلابی تبدیلیاں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعاون سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بہترین تعلق سے ممکن ہو سکیں اللہ ہم سب کو ذاتی و گروہی مفادات سے بالا ہو کر قوم کی خد مت کرنے توفیق دے۔

    https://x.com/KhawajaMAsif/status/1935616004857499862

    ایران اسرائیل کشیدگی:چینی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ