Baaghi TV

Tag: فیلڈ مارشل

  • فیلڈ مارشل نے مسئلہ کشمیر پرجس عزم کا اظہار کیا،وہ سچ کردکھایا

    فیلڈ مارشل نے مسئلہ کشمیر پرجس عزم کا اظہار کیا،وہ سچ کردکھایا

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کشمیرپر تاریخی کردار،جوکہا وہ سچ کردکھایا-

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 5 فروری کو کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف یوم یکجہتی کشمیرمنایا جاتا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال قبل بھی یوم یکجہتی کشمیر پرمظفرآباد میں کشمیر پراپنا عزم مصمم دہرایا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اس کی عددی برتری کے دباؤ میں نہیں آئے گا اور مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر مزید دس جنگیں لڑنے سے بھی دریغ نہیں کریگافیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی بھارتی جارحیت کے جواب میں شاندار فتح کو دنیا بھرنے بھی تسلیم کیا-

    آزادکشمیر کے شہریوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،سپہ سالار کی گذشتہ سال یوم یکجہتی کشمیر پرمظفرآباد آمد سے دونوں اطراف کے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا ہمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مند قیادت پر فخر ہے،فیلڈ مارشل نے گذشتہ سال مسئلہ کشمیر پرجس عزم کا اظہار کیا، مئی 2025میں اسے پورا کردکھایا، ہماری مسلح افواج کی شاندار کامیابی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا، مسئلہ کشمیر پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا واضح موقف مظلوم کشمیریوں کے حوصلوں کو جلا بخش رہا ہے،مسئلہ کشمیر پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دوٹوک اور غیر مبہم مؤقف کشمیری عوام کے لیے امید، اعتماد اور حوصلے کی علامت بن چکا ہے۔

  • مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

    مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، ٹیکنالوجی میں ترقی پر زور دیا اور ملکی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل نے کور کی مجموعی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنگی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، میدانِ جنگ اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ درجے کی تیاری ضروری ہے پاک مسلح افواج مختلف شعبوں میں تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی حکمتِ عملی کو نئی سمت دی ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے ہر سطح پر فکری تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں فیلڈ ایکسرسائز اسٹیڈ فاسٹ ریزولو کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر نگرانی سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ کیاگیا مشق ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک افواج کی بڑھتی صلاحیتوں کی عکاس ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی۔

  • ورلڈ اکنامک فورم، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    ورلڈ اکنامک فورم، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں،فورم میں شریک رہنماؤں سے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

    وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں ہوئیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شریک تھے۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی  فوجی قیادت کی ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی فوجی قیادت کی ملاقات

    اردنی فوجی قیادت نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا میجر جنرل یوسف الحنیتی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف الحنیتی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی کوششیں ناگزیر ہیں۔

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • فیلڈ مارشل کی  انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم سے ملاقات

    فیلڈ مارشل کی انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم سے ملاقات

    چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی ہے، جس میں فیلڈ مارشل نے کہاکہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی،انہوں نے ٹیم کے ڈسپلن، ٹیم ورک اور جرات مندی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

    عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

    آئی ایس پی آر کے مطابق یلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہاکہ یہ کارنامہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا کہ وہ بہترین کارکردگی جاری رکھیں، پیشہ ورانہ معیار بلند رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بنیں پاکستان کے نوجوان ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جن کی توانائی، صلاحیت اور کردار قوم کی ترقی اور عالمی مقام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں کرنے اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے نظم و ضبط، ایمانداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کیخلاف بلاول ہاؤس چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ

  • فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا

    فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا

    سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا-

    ایکس سروس مین سوسائٹی نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جہاں چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہا کہ ادارے کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ ان کے ذاتی اور تنظیمی خیالات ہیں،ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت قومی سلامتی اداروں کیخلاف کھل کر سامنے آگئی،یہ سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت بن گئی ، پابندی عائد کی جائے-

    وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے خلاف منفی پراپیگنڈےکی مذمت کرتے ہیں ،پی ٹی آئی بھارت اور دہشتگردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ،پی ٹی آئی دہشتگردوں کی سہولت کار بن چکی ہے، پابندی لگنی چاہیے ،پی ٹی آئی کو صرف حکومت چاہیے،حکومت مل جائے تو یہ فیلڈ مارشل کے گیت گانا شروع کر دیں گے، 9مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کر کے بانی پی ٹی آئی کو سزا دی جائے،بانی پی ٹی آئی9مئی کا ملزم ہے،فوری طور پر سزا دی جائے ،فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا –

    پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ ملک میں استحکام لانے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے ،ازلی دشمن بھارت ہے اور اس نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ، قوم کی دعاؤں سے فتح حاصل کی ،بھارت افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کر رہاہے ،ادا ر ے کے لیڈر کو نشانہ بنانا ادارے کو نشانہ بنانا ہے-

  • بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

    بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا ،تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھےجنرل عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی، دورے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر بریفنگ دی گئی فیلڈ مارشل نے تربت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا،کہاکہ،پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں۔

    بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

    وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اچھی حکمرانی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول و ملٹری اداروں کی مشترکہ کاوشیں نہایت اہم ہیں۔ آرمی چیف نے جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کو دہرایا۔

    سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

  • افواج پاکستان موجودہ دور کے جنگی تقاضوں کے مطابق ہمہ وقت تیار ہیں،فیلڈ مارشل

    افواج پاکستان موجودہ دور کے جنگی تقاضوں کے مطابق ہمہ وقت تیار ہیں،فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن کے افسران نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسر پاکستان آرمی کی فارمیشنز کے ساتھ منسلک رہےافسران کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں فارمیشنز کیساتھ رہے، زیر تربیت افسروں نے تینوں افواج سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات ادارہ جاتی ہم آہنگی، سول اور فوجی قیادت کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینے کے ایک وسیع تر قومی اقدام کا حصہ تھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے داخلی و خارجی چیلنجز، قومی سلامتی اور علاقائی استحکام پر تفصیلی گفتگو کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں میں ہم آہنگی کی بنیاد سول بیوروکریسی اور انتظامیہ ہیں، اور یہ ایک اہم قومی ذمہ داری ہے جو آپ پر عائد ہوتی ہےفیلڈ مارشل نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ دیانت داری، حب الوطنی اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

    حج 2026 کیلئے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے حالیہ سیکیورٹی چیلنجز اور معرکہ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، اور اللہ نے ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے افواج پاکستان موجودہ دور کے جنگی تقاضوں کے مطابق ہمہ وقت تیار ہیں۔

    امریکا اور چین کے درمیان نایاب معدنیات کی ترسیل کا معاہدہ

  • وزیر اعظم  اور فیلڈ مارشل آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

    وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ہونے والی تقریب مؤخر کی گئی ہے، تقر یب خضدار بس حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔

  • عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی،  مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر ملک کی اعلیٰ سیاسی، عسکری و حکومتی قیادت نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت، خدمات اور عسکری حکمت عملی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری
    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی، دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز دراصل مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال خدمات کا اعتراف ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف
    وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاندار عسکری قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج، ان کے غازیوں، شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور ان کی بطور فیلڈ مارشل ترقی پوری قوم کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ان کے شاہینوں کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد
    آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی غیر معمولی عسکری قیادت اور قومی خدمات کو سراہا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کو ان کی محنت، استقامت اور قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
    سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے مسلح افواج کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
    یوسف رضا گیلانی نے جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
    ملک احمد خان نے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو "تاریخ کا سنہری باب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو یکجہتی اور وقار کی نئی مثال دی۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فیلڈ مارشل کی ترقی کو پاک فوج کے مورال میں اضافہ قرار دیا اور آپریشن بنیان مرصوص کو ایک بڑی کامیابی کہا۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مبارکباد

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترقی نہ صرف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی عسکری خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ فیصلہ عوامی جذبات اور قومی سلامتی کے تقاضوں کا بھی ترجمان ہے۔

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق