Baaghi TV

Tag: فیچر

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے  نیا  دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف

    اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے، جس کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔ (موشن فوٹوز سے مراد شارٹ آڈیو اور ویڈیو کلپ ہے)۔نئے فیچر کیلئے ایک نیا بٹن واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس کو کلک کر کے صارفین موشن پکچر یا عام فوٹو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے، جن صارفین کے فونز موشن فوٹوز کو سپورٹ نہیں کریں گے ان میں یہ شیئر فائل ان سپورٹڈ فائل ٹائپ کی شکل میں نظر آئے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے،لیکن جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوجائے گا۔

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

  • فیسبک میں آن لائن پیسہ کمانے کا ایک نیا  فیچر متعارف

    فیسبک میں آن لائن پیسہ کمانے کا ایک نیا فیچر متعارف

    سوشل میڈیا ایپ فیسبک نے صارفین کو کمانے کا ایک بہترین موقع فراہم کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ویسے تو لاکھوں لوگ فیسبک سے پیسے کما رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا ویب سائٹ نے اپنے صارفین کو آن لائن پیسہ کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کیا ہےفیسبک میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہےجس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز کے ذریعے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

    پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح پر آن لائن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں، اس میں پیسے کمانے کا طریقہ یہ ہوگا کہ تخلیق کار اپنی روزمرہ کی زندگی سے متعلق مواد اسٹوری میں پوسٹ کریں گے اور پیسہ کمائیں گے۔

    سیاستدان شطرنجی سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں،تجزیہ شہزاد قریشی

    میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسٹوریز کے ذریعے کمانے کا موقع صارفین کو مواد کی پرفارمنس کی بنیاد پر ملے گا اور انہیں اس کے لیے ویوز کی کسی مخصوص حد کو حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہےتاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کیلئےمعیاری مواد تیار کر سکیں فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن (Monetiazation) پروگرام میں شامل افراد کو اسٹوریز سے پیسے کمانے کیلئے کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں وہ براہ راست اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

    ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

  • واٹس ایپ  کا نئے  فیچر  ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ پرکام شروع

    واٹس ایپ کا نئے فیچر ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ پرکام شروع

    دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ نے ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ” ویب بیٹا انفو“ کے مطابق یہ فیچر آپ کے آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو بہت سے لوگوں کے لیے وقت بچانے والا فیچر ثابت ہوگا ہم سب کے پاس ایسے کانٹیکٹس ہوتے ہیں جو زیادہ تر وائس نوٹس بھیجتے ہیں، ان پیغامات کو ٹیکسٹ کے طور پر دیکھنے سے کافی وقت بچ جاتا ہے۔

    ”ویب بیٹا انفو“ کے مطابق واٹس ایپ ٹرانسکرپٹس کو فعال کرنے کے لیے 150ایم بی ایپ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گا،واٹس ایپ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کے فون کی اسپیچ ریکگنیشن صلاحیتوں کا استعمال کرے گا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا، فیچر کی لانچنگ کی ابھی کوئی تاریخ نہیں ہے، لیکن چونکہ اسے تازہ ترین بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے، اس لیے اسے جلد ہی واٹس ایپ کے مستحکم ورژن پر وسیع پیمانے پر جلد دستیاب ہوگا-

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

  • واٹس ایپ  میں  نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    واٹس ایپ میں نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے صارفی کے لئے نئے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں،ایسا ہی ایک اور نیا فیچر صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے،ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے، اس مقصد کے لیے واٹس ایپ میں اسٹیکر میکر کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنی پسند کی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اسٹیکرز مینیو میں ایک نئے Create ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویر تک رسائی حاصل کرکے اسے اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکر کی شکل دینا ممکن ہوگا-

    بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

    اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو Create اسٹیکر آپشن پر کلک کرنا ہوگا جب کسی اسٹیکر کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ اسٹیکر کے نام سے 2 آپشنز نظر آئیں گے ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس اسٹیکر تک مستقبل میں آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے جبکہ ایڈٹ اسٹیکر پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔

    عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

    واضح رہے کہ یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز میں جنوری 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اینڈرائیڈ صارفین تک اس کی رسائی تاخیر سے ہو رہی ہے،یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے تو یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

  • واٹس ایپ میں سیکرٹ کوڈ نامی ایک نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں سیکرٹ کوڈ نامی ایک نیا فیچر متعارف

    کیلیفورنیا: میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکشن واٹس ایپ میں سیکرٹ کوڈ نامی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے،تاہم اب سیکرٹ کوڈ فیچر سے صارفین اپنی لاک چیٹس کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔

    WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹ کوڈ نامی فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیکرٹ کوڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے،تاہم اب چیٹس کو فون ان لاک کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے سیکرٹ کوڈ کا فیچر چیٹ لاک کی سیٹنگز کے اندر ہوگا۔

    توہین الیکشن کمیشن،اڈیالہ جیل میں اگلی سماعت ہونے کا امکان

    رپورٹ کے مطابق جن چیٹس کو لاک کیا جائے گا، وہ چیٹ لسٹ میں نظر نہیں آئیں گی بلکہ ان تک رسائی کے لیے صارفین کو چیٹ ٹیب پر موجود سرچ بار میں سیکرٹ کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا اس نئے فیچر سے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی کیونکہ ان کی لاک کی جانے والی چیٹس سامنے نظر نہیں آئیں گی۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا …

  • واٹس ایپ میں  نئے فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

    سلیکان ویلی: واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ محفوظ بنائے گا۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ واٹس ایپ میں پہلے ہی میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے،اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کالز کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے،واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ محفوظ بنائے گا۔

    اس فیچر کے تحت صارف کی کال واٹس ایپ سرورز کے ذریعے کی جائے گی،اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جائے گا،اگرچہ اس فیچر کو استعمال کرنے سے کالز کو زیادہ تحفظ مل سکے گا مگر کال کوالٹی کسی حد تک متاثر ہوگیااس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو میوٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے اس فیچر سے صارفین اپنے ڈیٹا کو سائبر حملوں سے زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

     

    یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے،رانا …

    یہ فیچر آپشنل ہے یعنی صارف کو خود اسے ان ایبل کرنا ہوگا،اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں،سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں ایڈوانسڈ آپشن کو سلیکٹ کریں،وہاں پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز کے آپشن پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں،اس فیچر کے استعمال سے کال کا معیار کسی حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔

    تکلیف کسی اور جگہ،شکایت کسی اور جگہ،سزا کسی اور کو دی جاتی ہے،مولانا فضل الرحمان

  • واٹس ایپ میں  ای میل کے ذریعے لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں ای میل کے ذریعے لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف

    سان فرانسسکو: میٹا کی زیرملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ میں اب ای میل کے ذریعے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے،یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے،یہ نیا فیچر بیٹا ورژن میں واٹس ایپ کے اکاؤنٹ سیکشن میں دیا گیا ہے۔

    نئے سال سے ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے اس فیچر پر واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب یہ بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

  • واٹس ایپ میں نیا  فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

    سان فرانسسکو: میٹا کی زیر ملکیت دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں نئے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہےیہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے،یہ نیا فیچر یوٹیوب کے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کے لیے ویڈیوز کو 10 سیکنڈ ریوائنڈ اور 10 سیکنڈ فارورڈ کرنے میں مدد مل سکے گی ابھی واٹس ایپ پر ویڈیو دیکھتے ہوئے اسے ریوائنڈ یا فارورڈ کرنے کے لیے پروگریس بار پر انگلی کو آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہےاس سے قبل واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں الٹرنیٹ پروفائل فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھااس پرائیویسی فیچر سے صارفین کو اپنی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا-

    واٹس ایپ نے صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار کر دیا

    قبل ازیں واٹس ایپ نے اپنے صارفین کوخبر دار کیا ہےکہ نیا فشنگ اسکیم ان کے تمام پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے فشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلسازی میل میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کر لیتے ہیں، پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی واٹس ایپ ویب سائٹس پر نظر رکھیں، واٹس ایپ صارف عموماً ڈیسک ٹاپ پرا کاؤ نٹ لاگ ان کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ سرچ انجن پر ڈھونڈتے ہیں۔

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    صارفین کمپیوٹر کے انٹرنیٹ براؤزر میں web.whatsapp.com ٹائپ کرتے ہیں اور پھر ایپ ان لاک کرنے کے لیے خصوصی کوڈ درج کرتے ہیں ایک بار صارفین سائٹ تک پہنچ جائیں تو ان کو فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے تا کہ اکاؤنٹ تک دسترس حاصل ہو سکے لیکن ماہرین کی جانب سے جعلسازوں کے جعلی واٹس ایپ ویب سائٹ کے استعمال کی نشان دہی کی گئی ہے۔

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

  • ایلون مسک کا ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان

    ایلون مسک کا ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کیا گیاایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا،یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا آڈیو اور ویڈیو کالزکرنےکیلئے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔


    واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2023 میں ایلون مسک نے اس فیچر کو متعارف کرانے کی بات کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اس فیچر کو متعارف کرانے کے بعد ہر صارف کسی بھی فرد سے دنیا بھر میں فون نمبر کے بغیر آڈیو یا ویڈیو کال پر بات کر سکے گا۔

    ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

    بعد ازاں جولائی 2023 میں ٹوئٹر کی ڈیزائنر اینڈریا کانوے نے اس فیچر کی ایک جھلک پیش کی تھی انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں ویڈیو چیٹ کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھااگست کے شروع میں ایکس کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بہت جلد ویڈیو کالز کے فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

    پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس میں عمران خان نے کی متفرق درخواست دائر

  • واٹس ایپ نےاسکرین لاک کا فیچرمتعارف کروا دیا

    واٹس ایپ نےاسکرین لاک کا فیچرمتعارف کروا دیا

    میٹا کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کو مزید بہترسیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک کا فیچر متعارف کروا دیا-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر فی الحال صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے کیوں کہ رسائی کے لیے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ معلوم ہونا لازم ہو گا۔

    بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم نے پچھلے سال اسکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا، واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔

    واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچر کا فیصلہ

    screen lock
    صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی ٹیب کے ذریعے مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں، لاک کے ایکٹیو ہونے کے بعد اضافی سیٹنگ کو اپنے طور پر ترتیب دیا جاسکتا ہےواضح رہے کہ اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا تاہم اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے، یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے-

    گوگل کا جی بورڈ متعارف کرانے کا عندیہ