Baaghi TV

Tag: فیچرز

  • واٹس ایپ کون سے نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہے؟

    واٹس ایپ کون سے نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہے؟

    کیلیفورنیا: واٹس ایپ کا استعمال تو اب اسمارٹ فون صارفین کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے مسلسل نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

    باغی ٹی وی : تاہم اب میٹا کی ذیلی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’میسج یور سیلف‘ نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے آپ کو میسج بھیج سکیں گے۔

    دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق ’میسج یور سیلف‘ فیچر ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ بِیٹا کے لیے واٹس ایپ کے آئندہ ورژن میں متعارف کرایا جائے گا واٹس ایپ صارف میسج بھیجتے وقت رابطوں کی فہرست میں اپنا نمبر دیکھ سکیں گے جس کے ساتھ ’میسج یور سیلف‘ لکھا ہوگا۔

    واٹس ایپ میں اپنا نمبر بطور رابطے میں دیکھنے کے ساتھ جب آپ اپنے نمبر پر کچھ بھیجیں گے تو یہ دیگر آلات کے ساتھ، جس میں آپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہوں گے، زیادہ تیزی سے جُڑے گا۔

    صارف جب واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر استعمال کرتے ہیں تو وہ فون کے انٹرنیٹ سے جڑے ہونے کے بغیر بھی ایک سے زائد ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

    واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    علاوہ ازیں گروپ چیٹس میں ابھی جب میسج کیا جاتا ہے تو کسی بھی فرد کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی، مگر بہت جلد اس حوالے سے تبدیلی آنے والی ہے واٹس ایپ گروپس میں جلد ہر فرد کے لیے پروفائل فوٹو استعمال کرنا ممکن ہوجائے گا-

    اس فیچر سے جب بھی کسی گروپ میں لوگوں کی جانب سے میسج بھیجا جائے گا تو ان کی پروفائل فوٹو دیگر اراکین کو نظر آئے گی۔پروفائل فوٹو نہ ہونے پر ڈیفالٹ پروفائل آئیکون چیٹ میں شو ہوگا۔

    واٹس ایپ میں صارفین جلد تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو کیپشن کے ساتھ فارورڈ کرسکیں گے یہ فیچر اس وقت ڈیسک ٹاپ پر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے جس سے صارفین اپنی تصاویر کو دھندلا کرسکیں گے اس فیچر کے تحت صارفین کو 2 ٹولز دستیاب ہوں گے تاکہ اپنی پسند کا ایفیکٹ استعمال کرسکیں اور تصویر میں مخصوص جگہوں کو دھندلا کرنا بھی ممکن ہوگا۔

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کیلئے کام شروع کر دیا

    عالوہ ازیں واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے صارفین تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو آٹو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے اس طرح کا فیچر فونز پر تو دستیاب ہے مگر اب تک ڈیسک ٹاپ صارفین اس سے محروم تھے

    واضح رہے گزشتہ چند ماہ سے واٹس ایپ اپنی خدمات کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے پلیٹ فارم میں مسلسل جدت لا رہا ہے۔

  • ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی رسائی روکنے کیلئے فیچرز متعارف کرادیئے

    ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی رسائی روکنے کیلئے فیچرز متعارف کرادیئے

    مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی رسائی روکنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کمپنی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ان میں سے ایک نئے فیچر سے صارفین فیصلہ کرسکتے ہیں کہ ان کے ‘فار یو’ فیڈ میں کیسا مواد نظر آنا چاہیے۔

    واٹس ایپ نے اسٹیٹس سے متعلق دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا

    اس فیچر سے وہ مخصوص الفاظ یا ہیش ٹیگ خودکار طور پر فلٹر ہوجائیں گے جن پر مبنی مواد وہ اپنی فیڈ میں دیکھنا نہیں چاہتے کمپنی کے مطابق اس فیچر کے مختلف ورژنز کی آزمائش گزشتہ سال سے کی جارہی ہے۔

    ایک نئی تبدیلی ‘thematic maturity’ ہے جس کو کمپنی کانٹینٹ لیول فلٹر قرار دیا ہے جس کا مقصد 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین تک بالغ مواد کی رسائی کو بلاک کرنا ہے ہم ہمیشہ ایپ میں سیفٹی سسٹمز کو بہتر کرتے رہتے ہیں تاکہ ہمارے صارفین اپنے پسندیدہ مواد سے لطف اندوز ہوسکیں۔

    بائیڈن کا ایران کوجوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنےکاعندیہ

    بیان کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پلیٹ فارم پر موجود کچھ مواد دیکھنا ہر ایک کے لیے قابل اطمینان نہیں ہوتا اور کانٹینٹ لیول سے نوجوانوں تک ایسے مواد کی رسائی کو روکنا ممکن ہوسکے گا۔

    ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ اس کی جانب سے مزید فلٹرنگ آپشنز کی تیاری کا سلسلہ آنے والے مہینوں میں بھی جاری رہے گا۔

    سری لنکا: یمرجنسی نفاذ کیخلاف مظاہرین کا پھر وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج

    کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک کے تجربے کو منفرد بنانے کا ایک حصہ لوگوں کے لیے نئی دلچسپیاں، تخلیق کاروں اور خیالات کو دریافت کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہم اپنے تجویز کے نظام کو حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کرتے ہیں-

    کیونکہ کسی کی آپ کے لیے فیڈ میں مواد کسی ایسے تخلیق کار کی طرف سے آ سکتا ہے جس کی وہ پیروی نہیں کرنا پسند کرتے ہیں یا اس دلچسپی سے متعلق ہیں جس کا وہ اشتراک نہیں کر سکتے۔ مثال کے طور پر، مواد کے کچھ زمرے تجویز کے لیے نا اہل ہو سکتے ہیں، اور ناظرین ہماری "دلچسپی نہیں” خصوصیت کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ کسی تخلیق کار کی ویڈیوز کو خود بخود نظر انداز کر سکیں یا وہی آڈیو استعمال کریں۔

  • واٹس ایپ نےتین شاندار فیچرز پر کام شروع کردیا

    واٹس ایپ نےتین شاندار فیچرز پر کام شروع کردیا

    سان فرانسسكو: دنیا بھرمیں معروف ایپ ’واٹس ایپ‘ نے تین نئے فیچرز پر کام شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کے لئے آور ایپ کو بہتر بنانے کے لئے اکثر و بیشتر نت نئئ فیچر متعارف کراتی ہے اب پھر کمپنی نے واٹس ایپ نے تین فیچر پر کام شروع کر دیا ہے-

    صارفین کی فرمائش پر واٹس ایپ نے وائس میسجز کے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

    واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور فیچرز پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی سہولت کے لیے نئے آپشنز یا فیچرز کی آزمائش کررہی ہے، جو پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن والے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

    خاص نمبروں پر ’لاسٹ سین‘ بند کرنے کا آپشن: واٹس ایپ میں ’لاسٹ سین‘ کا آپشن استعمال کرنے سے واٹس ایپ کانٹیکٹ میں موجود تمام لوگوں کو یہ نہیں پتا چلتا کہ وہ کب ’آف لائن‘ ہوئے یا آخری بار کب آن لائن تھے، لیکن اب ایسے فیچر پر کام ہورہا ہے جس کے تحت آپ اپنی مرضی کے خاص نمبروں کے لیے اس آپشن کو کھول سکیں گے۔

    واٹس ایپ نے گروپس ایڈمنز کے لئے نیا فیچرمتعارف کرانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ پیغامات پر ایموجیز کا ری ایکشن:جس طرح فیس بک پوسٹ یا کسی کمنٹ پر ایموجیز کا ری ایکشن ہوتا ہے اسی طرح اب واٹس ایپ صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے تحت وہ پیغامات پر ردعمل دے سکیں گے۔

    واٹس ایپ پر انسٹاگرام ’ریلز‘: صارفین مستقبل میں واٹس ایپ پر براہ راست انسٹاگرام کے ’ریلز‘ دیکھ سکیں گے۔

    انسٹا گرام کا اپنی اسٹوریز کا نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ویب سائٹ ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ نے بتایا تھا کہ واٹس ایپ گروپس میں ایڈمن کو کسی بھی ممبر کا چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار بہت جلد فراہم کردیا جائے گا فیچر اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لئے واٹس ایپ بیٹا کے لئے بہت جلد دستیاب ہوجائے گی کہا گیا تھا کہ اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کی مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اپنے گروپ میں موجود ہر شخص کے لیے کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکیں گے پیغام رسانی کی اس ایپ میں ممکنہ نئے فیچر کا مقصد گروپ ایڈمن کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اس فیچر کی مدد سے گروپس ایڈمن چیٹ کو معتدل انداز میں چلا سکیں گے اور غیر مناسب پیغامات کو فوری حدف کر دیں گے-

    یوٹیوب کا بھی تخلیق کاروں کے لیے این ایف ٹی پر غور

  • سوشل میڈیا اور ماضی میں لے جانے والے نئے فیچرز –  محمد نعیم شہزاد

    سوشل میڈیا اور ماضی میں لے جانے والے نئے فیچرز – محمد نعیم شہزاد

    سوشل میڈیا اور ماضی میں لے جانے والے نئے فیچرز
    محمد نعیم شہزاد

    1896 میں مارکونی نے ریڈیو ایجاد کیا اور انسان ہوا کے دوش پر اپنی آواز کو دور دراز منتقل کرنے کے قابل ہو گیا۔ دنیا کے پہلے کمرشل ریڈیو اسٹیشن KDKA نے امریکی ریاست پنسلوینیا میں پٹس برگ کے مقام پر اکتوبر 1920 میں کام کا آغاز کیا۔ پاکستان میں ریڈیو کا آغاز آزادی کے ساتھ ہی ہو گیا۔ صبح آزادی کا پہلا اعلان 13 اگست 1947 کی شب 11:59 پر مصطفیٰ علی ہمدانی کی آواز میں لاہور سے اردو اور انگریزی زبان میں کیا گیا اور عبداللہ جان مغموم نے پشاور سے پشتو میں یہی اعلان کیا۔

    السلام علیکم
    پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس ۔ ہم لاہور سے بول رہے ہیں ۔تیرا اور چودہ اگست ، سنہ سینتالیس عیسوی کی درمیانی رات ۔ بارہ بجے ہیں ۔ طلوع صبح آزادی ۔

    The English translation of this announcement is as follows:

    Greetings Pakistan Broadcasting Service. We are speaking from Lahore. The night between the thirteenth and fourteenth of August, year forty-seven. It is twelve o’clock. Dawn of Freedom.

    جبکہ اس وقت ریڈیو پاکستان 34 زبانوں میں براڈ کاسٹنگ کر رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت سے ایجادات ہوتی رہیں اور ہمارا معیار زندگی بلند سے بلند تر ہوتا رہا۔ آج کے جدید دور میں ریڈیو سے بڑی کئی ایجادات ہماری دسترس میں ہیں۔ نت نئے سوشل میڈیا ٹولز ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ ان ٹولز میں عوام میں عمومی طور پر مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ میسنجر ہے جس کے ذریعے ہم تحریری، آڈیو، ویڈیو اور دیگر میڈیا میسجز بھیج سکتے ہیں۔ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک مقبول پلیٹ فارم ٹویٹر بھی ہے۔ حال ہی میں ٹویٹر نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس Space کا نام دیا گیا ہے۔ صارفین اپنی مرضی کا عنوان منتخب کر کے ایک space بنا سکتے ہیں جس میں دوسروں کو مدعو کر سکتے ہیں اور دوسرے صارفین بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس فیچر کے تحت زبانی گفتگو کی جاسکتی ہے جیسے ہم فون کال پر کرتے ہیں اور دوسرے کی گفتگو کے دوران چند ایموجیز بھی بھیج سکتے ہیں۔ آج ایک معروف تعلیم کے شعبہ میں خدمات انجام دینے والے ادارے ایجو سولز پاکستان ( EduSols Pk) کی جانب سے ایک space بنا کر کرونا وبا کے بعد کی تعلیمی صورتحال اور محکمہ تعلیم حکومت پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں کی جانے والی پیشرفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ایک گھنٹے سے کچھ زائد وقت تک جاری رہنے والی اس گفتگو میں پاکستان میں کرونا وبا آنے کے بعد کی تعلیم کے میدان میں ہونے والی پیشرفت پر سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ گفتگو کے لیے تعلیم سے وابستہ بعض سرکاری ملازمین، پرائیویٹ سیکٹر کے افراد، طلباء نمائندگان اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ حکومت پاکستان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا جن کے بروقت اجراء سے پاکستان میں حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند رہ کر ممکنہ بہتر تعلیمی سہولیات میسر ہو سکیں۔ مجموعی طور پر وبا کے دوران ایمرجنسی کے حالات میں کی جانے والی تعلیمی کاوشوں کے اطمینان بخش ہونے پر اتفاق کیا گیا اور اسے حکومت کی بڑی کامیابی تصور کیا گیا۔ جس سے طلباء کے قیمتی تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچا لیا گیا اور ملک میں تعلیم و تعلم کے سلسلے میں نئی جہتوں کا کامیاب اضافہ کیا گیا۔ آج کے اس تجربے سے پہلے کئی بار جب ٹویٹر پر کسی صارف سے تبادلہ خیال کرنا ہوتا تو واٹس ایپ کا آڈیو فیچر شدت سے یاد آتا کیونکہ لکھ کر بات کرنے کی نسبت بول کر اپنی بات بتانا نسبتاً آسان عمل ہے مگر آج عملی طور پر ٹویٹر پر بھی یہ طریقہ استعمال کر لیا کہ بول کر اپنی آواز کے ذریعے اپنا پیغام مخاطب تک پہنچا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ریڈیو کی یاد بھی آنے لگی جہاں ہم مخاطب کو دیکھے بغیر محض اس کی آواز سنتے ہیں ۔ ایجاد اگرچہ پرانی ہے مگر نئے انداز سے اس فیچر کا ٹویٹر میں اضافہ اچھا لگا اور صارفین کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوا جس کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے تاثرات اور خیالات جان سکتے ہیں۔

    19 اگست ، سنہ دو ہزار اکیس عیسوی کی رات ۔ بارہ بج کر چھپن منٹ ہوئے ہیں ۔ پچھترہویں سال کی طلوع صبح آزادی ۔