Baaghi TV

Tag: فیکٹری

  • پشاور:  ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور: ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز پشاور کے صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹشو پیپرز کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور منٹوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث کارخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، آپریشن میں زیادہ پانی کے استعمال سے بلڈنگ کی چھت بھی گرگئی جبکہ آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 20 گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے، کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا گیا، آگ پر قابو پانے میں چارسدہ، مردان، صوابی اور ضلع خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

    معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم نے واقعے کی انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیمپر میں کیمیکلز کے استعمال کی وجہ سے آگ بجھانے میں زیادہ وقت لگا لیکن اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے رپورٹ مرتب کریں گے۔

    فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کے اندازے کے مطابق فیکٹری کا 80 فیصد حصہ راکھ میں تبدیل ہوگیا ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا تاہم مجموعی نقصان کا تخمینہ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

  • خواتین ہو جائیں ہوشیار،  پاکستانی و انڈین معروف برانڈزکی جعلی کاسمیٹکس کی فیکٹری پکڑی گئی

    خواتین ہو جائیں ہوشیار، پاکستانی و انڈین معروف برانڈزکی جعلی کاسمیٹکس کی فیکٹری پکڑی گئی

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے) نے ملکی و غیر ملکی جعلی کاسمیٹکس بنانے والی فیکٹری پکڑلی، بھاری مقدار میں غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کا سٹاک ضبط کر لیا۔

    پی ایس کیو سی اے کے شعبہ سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کنفرمٹی اسسمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی کی سربراہی میں،انجنیئر عزیزالرحمان، انجنیئر نعمان خالق، ندیم محمود چوہان و دیگر نے لالہ زار کالونی ملتان روڈ پر ایک گھر میں چھاپہ ماراجس میں ایس ایس آئی انٹرنیشنل کے نام سے ایک کمپنی کے زیر سایہ پاکستانی و انڈین معروف برانڈز کی جعلی و غیر معیاری 9 اقسام کی بیوٹی کریمیں، شیمپو اور دیگر سامان تیار کیا جارہا تھا،جبکہ پروڈکشن ایریا بھی انتہائی نامناسب حالت میں تھا۔ جس پر پی ایس کیو سی اے کی ٹیم نے تمام تیار سامان ضبط کرتے ہوئے فیکٹری سیل کردی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹری پی ایس کیو سی اے کے لائسنس کے بغیر کاسمیٹکس کا سامان بنارہی تھی اور بڑی مقدار میں ملک بھر میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ایسی جعلی و غیر معیاری مصنوعات جلد کے کینسر جیسی دیگر مہلک بیماریوں کا باعث ہیں۔اصغر علی نے مزید کہا کہ ایسی مصنوعات بناکر انسانی صحت سے کھلواڑ کرنیوالے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائیگی۔مزید براں جن کمپنیوں کا مال تیار کیا جارہا تھا پی ایس کیو سی اے نے ان کمپنی مالکان کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    جعلی کاسمیٹکس پروڈکٹس کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    تعلیمی اداروں میں "ڈانس ” کے احکامات جاری

    گھر میں ڈانس پارٹی کی وائرل ویڈیو،ڈی آئی جی ساؤتھ نے لیا نوٹس

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    شادی میں ڈانس یا خواجہ سراؤں کی آمد پر پابندی،جرگے کا متفقہ فیصلہ

  • آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے 15 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق مکو آنہ کے علاقہ کھرڑیانوالہ بائی پاس کے قریب واقع آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی اور پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا،آگ لگنے کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 2 مزدور 15 سالہ ضیا اور 34 سالہ شہباز جھلس کر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے 5 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، سرچ آپریشن کے دوران دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے ملیں، جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • 35 ہزار ماہوار تنخواہ کی بجائے 18 سے 25 ہزار

    35 ہزار ماہوار تنخواہ کی بجائے 18 سے 25 ہزار

    قصور

    مزدور آج کے دور میں بھی اپنے حق سے محروم،کم سے کم تنخواہ 35 ہزار کی بجائے 18 سے 25 ہزار،مزدور طبقہ سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق سابقہ گورنمنٹ نے چند ماہ قبل کم سے کم تنخواہ 35 ہزار ماہورا کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم اتنے ماہ گزرنے کے باوجود اس پہ عملدرآمد نہیں ہو رہا
    قصور کے ارد گرد مختلف قسم کی فیکٹریاں ابھی تک نئے بھرتی ہونے والے ورکروں اور ہیلپروں کو 18 سے 25 ہزار ماہوار تنخواہ دے رہی ہیں مذید ستم ظریفی یہ کہ مزدوروں کو کئی کئی ماہ تنخواہیں نہیں دی جاتی جس کے باعث مہنگائی کے مارے مزدور فاقوں پہ مجبور ہیں
    واضح رہے کہ زیادہ تر انڈسٹری آئی ایس او رجسٹرڈ نہیں اس لئے وہاں انڈسٹری مالکان کی چلتی ہے اور ان فیکٹریوں میں نا تو مزدور کو صحت کی سہولیات میسر ہیں نا ہی بچوں کیلئے تعلیم کی سہولیات
    مذید ستم یہ کہ ان فیکٹریوں میں مزدور کو یونین بھی نہیں بنانے دی جاتی جس کے باعث مزدور آج بھی اپنے حق سے محروم ہے
    بعض فیکٹریوں میں آٹھ گھنٹے کی بجائے باراں گھنٹے تک کام لیا جاتا ہے اور اوور ٹائم نہیں دیا جاتا اور نا ہی سالانہ بونس
    مزدوروں نے موجودہ حکومت سے ایسی انڈسٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ

    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ

    شہر قائد کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے ہلاکتوں کے کیس میں فیکٹری مالک عبد الخالق سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت وکیل ملزم نے عدالت میں کہا کہ ہرسال کی طرح ملازمین کے اہل خانہ کو رقم دی جا رہی تھی اس سال رقم کی تقسیم کے دوران لوگوں نے دھاوا بولا واقعہ حادثاتی ہے میرے موکل کا اس میں کوئی قصور نہیں بھگدڑ کے وقت فیکٹری مالک موقع پر نہیں تھے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے پولیس اورسول انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا ملزمان کی لاپرواہی سے واقعہ رونما ہوا ،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے ابتدائی مرحلے پر ضمانت نہیں دی جا سکتی چالان کے بعد ملزمان کے کردارپر ضمانت کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے ،عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

    واضح رہے کہ زکوۃ کی مد میں رقم تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 خواتین و 3 بچے ہلاک جبکہ 9 خواتین زخمی ہو گئے تھے , صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،بھگدڑ مچنے سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے

     انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

  • کراچی فیکٹری حادثہ،پانی میں کرنٹ تھا یا نہیں؟ تحقیقاتی ٹیم کو پتہ چل گیا

    کراچی فیکٹری حادثہ،پانی میں کرنٹ تھا یا نہیں؟ تحقیقاتی ٹیم کو پتہ چل گیا

    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا فیکٹری میں راشن کی تقسیم کے دوران حادثے کا معاملہ ،پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم فیکٹری پہنچ گئی

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی حفیظ بگٹی کی سربراہی میں ٹیم فیکٹری پہنچی ،ٹیم میں ایک ڈی ایس پی سمیت چار سب انسپکٹر شامل تھے ،ٹیم نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا فیکٹری کا معائنہ کیا ،ٹیم نے فیکٹری کے اطراف دوسری فیکٹریوں کے ملازمین کے بیانات لیے ،عینی شاہدین نے بیان دیا کہ فیکٹری مالکان ہر سال راشن کی تقسیم کرتے تھے،تفتیشی ٹیم کو پتہ چلا کہ ہلاکتوں کی وجہ بھگدڑ مچنے سے لوگوں کے پیروں تلے روندنے سے ہوئی،کئی روز سے تھوڑے تھوڑے لوگ راشن اور زکوۃ کی رقم لینے کے لیے آئے ،فیکٹری انتظامیہ روز آج کل کا کہہ کر لوگوں کو واپس بھیجتی رہی ،جب ہجوم لگا تو باہر کا مین گیٹ کھلا رکھا گیا اوراندر کا چھوٹا گیٹ بند کردیا گیا راستہ تنگ ہونے سے بھگدڑ مچی اور لوگ پیروں تلے روندے گئے ،پانی کے پائپ بھگدڑ مچنے کے بعد پھٹے اس سے پہلے حادثہ ہوچکا تھا

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی ڈاکٹر حفیظ بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے مرکزی دروازہ کھولنے کے بعد اندرونی دروازہ نہیں کھولا گیا تنگ گلی ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والے افراد آگے موجود ضعیف اور بچوں پر چڑھ گئے ڈھلان ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والے افراد کا زیادہ پریشر بنا ، جس کے باعث پانی کی لائن ٹوٹی ،فیکٹری مالکان نے ایس او پیز کا نہ خیال کیا اور نہ انتظامیہ کو آگاہ کیا،گزشتہ چند روز سے زکوة کے حصول کے لئے لوگ یہاں آرہے تھے،پانی میں کرنٹ کے کوئی شواہد نہیں ملے،

    علاوہ ازیں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ہلاکتوں کے واقعے کے بعد گرفتار فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سائٹ ایریا کی نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا، وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی جرم نہیں بنتا بری کیا جائے ملزمان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا فیکٹری مالک عبد الخالق اس وقت وہاں موجود نہیں تھا جسے گرفتار کیا گیا ہے ،عدالت نے فیکٹری مالک سمیت دیگر ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کردی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،بھگدڑ مچنے سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے

     انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

    سندھ حکومت نے گوٹھوں کی لیزکے لئے کمیٹی بنائی ہے،

  • کراچی فیکٹری میں بھگدڑ سے اموات،فیکٹری مالک سمیت سات افراد گرفتار

    کراچی فیکٹری میں بھگدڑ سے اموات،فیکٹری مالک سمیت سات افراد گرفتار

    کراچی سائٹ ایریا میں زکوۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ ،پولیس نے فیکٹری مالک سمیت انتظامیہ کے 8 افراد کو گرفتار کر لیا

    سائیٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب FK ڈائنگ نامی کمپنی میں زکوۃ کی مد میں رقم تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 خواتین و 3 بچے ہلاک جبکہ 9 خواتین زخمی ہو گئیں۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سائیٹ جہان خان نیازی اور انچارج ڈی آئی بی کیماڑی سید راشد حسین شاہ نے اسٹاف کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ ہلاک و زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔رقم تقسیم کرنے کے حوالے سے کمپنی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان میں فیکٹری مالک 1-عبدالخالق ولد محمدخلیل، 2- علی محمد یونس ولد محمد علی 3- خورشید احمد ولد احمدحسین ، 4- ساجد علی ولد محمد یاسین، 5- غفران علی ولد کرامت حسین، 6- اظہر محمود ولد مقصوداحمد، 7- علی احمد ولد ولی محمد 8- حسین زادہ ولد خواج فقیر شامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،بھگدڑ مچنے سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڈ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کامران ٹیسوری نے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

     انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

  • جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

    جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

    گوجرانوالہ:گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ، لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے قریب جائے نماز بنانے والی دو منزلہ فیکٹری کی نچلی والی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ فیکٹری میں پڑے دھاگہ اور جائے نماز کی تیاری میں استعمال ہونے والے میٹ کو لگی۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    ریسکیو کی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا، ریسکیو1122 کی9 گاڑیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

    ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

    ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نواب شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    نواب شاہ،بی سیکشن تھانے کی حدود ہاشم ٹاون میں اچار بنانے والی نجی فیکٹری کے ٹینک میں گرکر چار مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹوں سمیت مزدور شامل ہے،اطلاع پر ریسکیو ٹیم، پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ناصر،سلمان اور دانش سمیت ایک نامعلوم شامل ہے،لاشوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق مقامی عملے نے بتایا کہ ایک شخص پہلے پانی کے ٹینگ میں گرا، دوسروں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسی دوران وہ بھی ٹینک میں گر گئے، مزدور گرجانے پر ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے گھروں میں چار افراد کے ڈوب کر مرنے کی اطلاع پر کہرام مچ گیا، لواحقین فیکٹری اور ہسپتال پہنچ چکے ہیں،فیکٹری مالک موقع سے فرار ہو چکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں گی

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • کراچی: تولیہ فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی

    کراچی: تولیہ فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی

    کراچی: تولیہ فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی ،اطلاعات ہیں کہ نارتھ کراچی کے صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا 16بی میں تولیہ بنانےکی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر 8 فائر ٹینڈرز کو جائے حادثے پر روانہ کیا گیا۔

    ریسکیوحکام کے مطابق آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ایک اسنارکل اور 2واٹرباؤزر کو بھی روانہ کیا گیا۔

     

    تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کی رپورٹ پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام کمرشل گاڑیوں کو پانی بھرنے سے روکنے کی ہدایت کی ہیں۔

    ادھر واقعے کی رپورٹ ملتے ہی رینجرز کے جوان موقع پر پہنچے اور جائے حادثے کو گھیرے میں لیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق جوان ریسکیو ٹیموں کیساتھ ملکر آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کےاندرون حصوں کےمختلف مقامات پر آگ لگی ہے، مگر کوئی ایمرجنسی ایگزیٹ گیٹ نہیں ہے، جس کے باعث فائرفائٹرز کو امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری تین منزلوں پر مشتمل ہے، ہنگامی حالات میں فیکٹری میں داخل ہونےکے راستےنہیں بنائے گئے اور نہ ہی فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات بھی موجود ہیں، جس جگہ پر فیکٹری قائم ہے وہ جگہ بھی تنگ ہے۔