Baaghi TV

Tag: قائداعظم زندہ باد

  • قائداعظم زندہ باد کی 14 جنوری کو ٹی وی پرنمائش ہو گی

    قائداعظم زندہ باد کی 14 جنوری کو ٹی وی پرنمائش ہو گی

    گزشتہ برس جہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا وہیں دو اور ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے اچھا بزنس کیا اور شائقین کی بڑی تعداد ان فلموں کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں‌گئی. ایک فلم تھی لندن نہیں‌جائونگا اور دوسری کا نام تھا قائداعظم زندہ باد . قائداعظم زندہ باد اب ٹی وی پر لگنے جا رہی ہے . 14 جنوری کو یہ فلم ٹی وی پر نمائش پذیر ہو گی جوکہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے مداحوں کے لئے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے. گزشتہ برس جو فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں ان میں دم مستم بھی ٹی وی پر لگ چکی ہے ، کملی بھی ریلیز ہو رہی ہے جبکہ قائداعظم اب ریلیز

    ہونے جا رہی ہے. قائداعظم زندہ باد پاکستان کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ایسے ایفکٹس استعمال ہوئے ہیں جو عموما باہر کی فلموں‌میں استعمال ہوتے ہیں. فلم کی کہانی جذبہ حب الوطنی کو ابھارتی ہے . محمد قوی خان نے فہد مصطفی کے باپ کا کردار ادا کیا ہے وہ ایک ایسے پاکستانی دکھائے گئے ہیں جو ملک کے لئے جیتا مرتا ہے. فلم کا میوزک کافی اچھا ہے . ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. فلم مجموعی طور پر سپر ہٹ رہی تھی . فلم کو نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا تھا.

  • لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کی امریکہ میں‌سکریننگ

    لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کی امریکہ میں‌سکریننگ

    عید الاضحی پر دو بڑی فلمیں لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہیں پاکستان میں یہ فلمیں کامیابی سے جاری ہیں، لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کے مجموعی طور پر بزنس کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ لندن نہیں جائونگا قائداعظم زندہ باد سے آگے ہے. لوگوں کی ایک بڑی تعداد دونوں فلموں‌کو دیکھنے جا رہی ہے یہاں تک کہ ہالی وڈ فلم تھور کی موجودگی میں یہ دونوں فلمیں بزنس کررہی ہیں. لندن نہیں جائونگا نے تو لندن اور دبئی میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے اسی طرح سے قائداعظم بھی باہر کے ملکوں میں اچھا بزنس کررہی ہے. لندن نہیں جائونگا کی سب سے پہلے سکریننگ دبئی میں کی گئی جبکہ قائداعظم زندہ باد کی سکریننگ سب سے پہلے لاہور میں کی گئی. اب ان دونوں فلموں کی امریکہ میں

    سکریننگ کی جا رہی ہے. دونوں فلموں کے ایکٹرز،پرڈیوسر اور ڈائریکٹر امریکہ میں موجود ہیں . لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کی گزشتہ روز ہیوسٹن میں سکریننگ کی گئی جہاں اپنے پسندیدہ فنکاروں‌کو ملنے کےلئے پاکستانیوں اور پاکستانی فلموں کو پسند کرنے والے بڑے تعداد میں پہنچے جنہوں نے نہ صرف فلمیں دیکھی ہیں بلکہ سراہ بھی رہے ہیں. اب دونوں فلموں کی ٹیمیں ڈیلیس میں موجود ہیں اسی طرح سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فلم کی سکریننگ کی جائیں گی. دونوں فلموں کو بڑی تعداد میں لوگوں کی ہر اس جگہ پر سپورٹ مل رہی ہے جہاں یہ ریلیز کی گئی ہے اور جہاں جہاں اردو فلموں‌کو پسند کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں .

  • قائداعظم زندہ باد کے تمام اسٹنٹس فہد مصطفی نے خود کئے؟

    قائداعظم زندہ باد کے تمام اسٹنٹس فہد مصطفی نے خود کئے؟

    فلم قائداعظم زندہ باد جو کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے فلم بہت اچھا بزنس کررہی ہے شائقین ماہرہ خان اور فہد مصطفی کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں. اس فلم میں بہت ساری چیزیں نئی ہیں جیساکہ فہد مصطفی اور ماہرہ خان کا پہلی بار ایک ساتھ نظر آنا ، فلم میں ایسے ایفکیٹس کا استعمال جو ہم باہر کی فلموں میں دیکھتے ہیں، فہد مصطفی کے اسٹنٹس جو کہ انہوں نے خود کئے. شاید انہوں نے پہلی بار کسی فلم میں یہ چیز کی ہے. فلم کی پرڈیوسر اور مصنفہ فضا علی مرزا کہتی ہیں کہ فہد مصطفی نہایت ہی پروفیشنل اداکار ہیں انہوں نے فلم میں جتنے بھی اسٹنٹس تھے خود کئے ان کے پاس

    چوائس تھی کہ ان کی جگہ ان اسٹنٹس کو ڈوپلیکیٹ کر لے لیکن انہوں نے منع کر دیا اور کہا کہ نہیں میں خود کروں گا. بعض سینز تو بہت مشکل تھے لیکن فہد نے مہارت کے ساتھ کئے. انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ہم نے سپیشل ایفیکیٹس لگانے کےلئے اس کام میں مہارت رکھنے والی دو تین مختلف ٹیموں کو ہائر کیا. جہاز والے سین کے دوران فہد مصطفی کو کرین کے ساتھ اوپر لٹکایا گیا اور وہ تک لٹکے رہے انہوں نے یہ نہیں کہا کہ انہیں بہت دقت ہو رہی ہے انہیں نیچے اتار دیا جائے. فضا نے کہا کہ فہد مصطفی نے پروفیشنل ہونے کا مظاہرہ کیا.اسی طرح سے ماہرہ خان نے بھی دسمبر کی سردیوں میں ساڑھی پہن کر لوٹا رے گانا شوٹ کروایا.

  • اداکارہ ماہرہ خان نے پرستار خاتون کو گلے لگا لیا

    اداکارہ ماہرہ خان نے پرستار خاتون کو گلے لگا لیا

    اداکارہ ماہر ہ خان جو لاکھوں کروڑوں دلوں‌کی دھڑکن ہیں مرد ہوں یا عورتیں سب ان کو بے حد پسند کرتے ہیں. ماہرہ خان حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں وہاں ان کی ایک پرستار خاتون بھی موجود تھی اس نے ماہرہ خان سے کہا کہ میں آپکی اتنی بڑی مداح ہوں کہ میرا دل کرتا ہے کہ آپ ہر وقت میرے ارد گرد رہیں. اس پر ماہرہ خان نے اس پرستار خاتون کو اپنے پاس سٹیج پر بلایا اور گلے لگایا اس موقع پر اس خاتون کی آنکھوں میں آنسو آگئے یوں خوشی کے مارے ان کی آنکھیں بھیگ گئیں.یاد رہے کہ ماہرہ خان کی حال ہی میں فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہے فلم باکس آفس پر بہت اچھا بزنس

    کررہی ہے لوگوں کی بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے. فلم میں ماہرہ خان نے ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو جانوروں سے بے حد محبت کرتی ہے اور ایک پولیس والے کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے.فلم میں وطن سے محبت جیسے جذبات کوابھار اگیا ہے اور فلم میں ایسے افیکٹس استعمال کئے گئے ہیں جو ہم باہر کے ملکوں‌کی فلموں میں دیکھتے ہیں.شائقین فلم کو بے حد پسند کررہے ہیں ماہرہ خان اور فہد مصطفی جو پہلی بار ایک ساتھ آئے ہیں ان کی جوڑی کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے .فلم کا ایک گانا لوٹا رہے بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے.

  • اپنی فلم کے ساتھ نمائش پذیر ہونے والی فلموں سے خائف نہیں ہوں فضا علی مرزا

    اپنی فلم کے ساتھ نمائش پذیر ہونے والی فلموں سے خائف نہیں ہوں فضا علی مرزا

    فلم قائداعظم زندہ باد کی رائٹر اور پرڈیوسر فضا علی مرزا کہتی ہیں کہ انہیں بالکل ڈر خوف نہیں ہے نہ ہی کوئی پریشانی ہے کہ انکی فلم کے ساتھ انگریزی فلم تھور لگ رہی ہے یا لندن نہیں جائونگا لگ رہی ہے. اگر فلم اچھی ہو اور اچھی بنائی ہو تو پھر بالکل نہیں ڈرنا چاہیے. ہم نے فلم قائداعظم زندہ باد پر بہت محنت کی ہے میں تو چاہتی ہوں کہ ہماری فلم بھی ہٹ ہو اور لندن نہیں جائونگا بھی ہٹ ہو .رہی بات انگریزی فلم تھور کی تو اگر ہماری فلمیں شائقین کو اچھی لگیں تو تھور

    ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی. بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ مقابلےکی فضا ہونی چاہیے اور عید ایک خوشی کا موقع ہے اس میں شائقین کے پاس مختلف چوائس ہونی چاہیے لیکن ایک ساتھ اتنی بھی فلمیں نہیں لگائی جانی چاہیے کیونکہ سینما شوز ملنے کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے. فضا علی مرزا نے کہا کہ میں قطعا نروس نہیں ہوں.
    یاد رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد کی لاہور اور دبئی میں سکریننگ ہو چکی ہے اب کراچی میں سکریننگ ہونا باقی ہے. محدود آڈینز کو فلم دکھائی گئی ہے جنہوں نے بھی فلم دیکھی ہے وہ تعریف کررہے ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم مجموعی طور پر شائقین کے دل جیتنے میں‌کتنا کامیابی ہوتی ہے.فلم کی مرکزی کاسٹ میں‌ ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہیں. اس فلم کی لاہور میں ہونے والی سکریننگ میں فواد خان نے بھی شرکت کی تھی.

  • قائداعظم زندہ باد کاپریمئیر، شرکاء کو فلم پر ریویو دینے سے منع کر دیا گیا

    قائداعظم زندہ باد کاپریمئیر، شرکاء کو فلم پر ریویو دینے سے منع کر دیا گیا

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم کا گزشتہ روز لاہور میں‌ پریمئیر کیا گیا ، پریمئیر میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا، میڈیا کو مدعو نہ کرنے کی وجہ شاید یہ تھی کہ اس فلم کی پریس میٹ پر سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے میڈیا کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا. گزشتہ شب جو پریمئیر ہوا اس میں گنتی کےصحافیوں کے علاوہ میڈیا دیکھنے کو نہیں ملا. فلم کے پریمئیر میں شرکت کرنے کے لئے جن کے پاس پاسسز تھے ان کو کوڈ جاری کئے گئے تھے جن کو دکھائے بغیر وہ اندر نہیں آسکتے تھے.پریمئیر میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں اداکار سلمان شاہد ، قوی خان ،سمیع خان

    ،کوریوگرافر نگاہ، امجد اسلام امجد ، کرکٹر وہاب ریاض کے علاوہ فضا نبیل اور ماہرہ خان فہد مصطفی نے شرکت کی.ماہرہ خان کالے رنگ کا ڈریس زیب تن کئے ہوئے تھیں وہ بہت ہی دلکش لگ رہی تھیں. فلم شروع ہونے سے پہلے فضا اور نبیل نے ہال میں‌کھڑے ہو کر وہاں پر موجود لوگوں سے درخواست کی کہ فلم چونکہ ابھی یلیز نہیں ہوئی اس کا پریمئیر چند دن پہلے کیا جا رہا ہے اس لئے فلم اور کہانی کے حوالے سوشل میڈیا پر جا کر کچھ نہ لکھا جائے یہاں تک کہ نہ فلم کا کوئی کلپ بنایا جائے نہ ہی گانا ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈالا جائے. اس موقع پر فضا اور نبیل نے ماہرہ خان اور فہد مصطفی کا بہت شکریہ ادا کیا.

  • قائداعظم زندہ باد امریکہ،نیوزی لینڈ،کینڈا، یو اے ای اورآسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی

    قائداعظم زندہ باد امریکہ،نیوزی لینڈ،کینڈا، یو اے ای اورآسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی

    فضا علی مرزا اور نبیل کی فلم ”قائداعظم زندہ باد” نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ ، نیوزی لینڈ ، کینڈا، یو اے ای اور آسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی. ان ملکوں میں موجود ماہر ہ خان اور فہد مصطفی کے پرستاروں کے لئے یقینا خوشخبری ہے اور سب عید الاضحی پر اپنے ملک میں بیٹھے پاکستانی فلم کا مزہ لیں گے. لاہور میں گزشتہ شب فلم کا پرئیمیر ہو چکا ہے.پریمئیر محدود پیمانے پر کیا گیا. اس میں‌میڈیا کو نہ ہونے کے برابر انوائٹ کیا گیا. نبیل اور فضا کی طرف سے وہاں آنے والوں‌کو خاص کر کہا گیا کہ جب تک فلم ریلیز نہ ہوجائے فلم کا ریویو کہیں بھی نہ لکھا جائے نہ ہی کہانی پر بات کی جائے. فلم قائداعظم زندہ باد

    کے حوالے سے ماہرہ خان بہت پرجوش ہیں انہوں نے اپنے پرستاروں سےکہا ہے کہ وہ عید پر گھروں سے ضرور نکلیں اور جا کر فلم دیکھیں .اسی طرح‌ سے وہ کہتی ہیں کہ ان کے پرستاروں کو ایک نئی ماہرہ خان دیکھنے کو ملے گی. انہوں نے کہا کہ میرا اس فلم میں کردار روٹین سے ہٹ کر ہے.اسی طر‌ح سے فہد مصطفی نے کہا کہ میری یہ فلم میرے پرستاروں کے لئے عید پر ٹریٹ ہے.میری خواہش ہے کہ سب عید پر وقت نکال کر دیکھنے ضرور جائیں. یاد رہے کہ فہد اور ماہرہ خان کی اس فلم کے ساتھ لندن نہیں جائونگا ریلیز ہو رہی ہے فلم لفنگے کی ریلیز کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کیونکہ اسکو بین کر دینے کی خبریں گردش کررہی ہیں.

  • علی ظفر کا گانا دھک دھک شائقین کو بھا گیا

    علی ظفر کا گانا دھک دھک شائقین کو بھا گیا

    معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا گایا ہوا گیت دھک دھک شائقین کو بھا گیا ہے۔ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد کے لئے گایا ہوا گیت دھک دھک سوشل میڈیا پرریلیز ہوتے ہی کافی مشہور ہو گیا ہے۔ شائقین علی ظفر کی خوبصورت آواز سے محظوظ ہورہے ہیں۔ قائداعظم زندہ باد کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہیں۔ یاد رہے کہ علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ان کا گایا ہوا گیت ہو یا کسی فلم میں اداکاری ان کے مداح ان کو ہر بار ہر روپ میں بے حد پسند کرتے

    ہیں۔ علی ظفر نے خود بھی طیفا انٹربل جیسی سپر ہٹ فلم میں کام کیا، نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی علی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ علی ظفر نے ہندوستان کی ان ہیروئنز کے ساتھ کام کیا جن کے ساتھ کام کرنا کسی بھی فنکار کا خواب ہو سکتاہے۔ علی ظفر نے ہر شعبے میں خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. علی ظفر کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جن کو دبئی کا گولڈن ویزہ جاری ہوا.علی ظفر پی ایس ایل کا اینتھم بھی گا چکے ہیں ان کو اینتھم گا کرجو مقبولیت حاصل ہوئی وہ آج تک کسی اور اینتھم گانے والے کے حصے میں نہیں آئی.

  • فلم قائداعظم زندہ باد کی کاسٹ آج لاہور میں پریس میٹ کریگی

    فلم قائداعظم زندہ باد کی کاسٹ آج لاہور میں پریس میٹ کریگی

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اسکا پریس میٹ اپ آج لاہور میں‌ہوگا اس موقع پر فلم کی مرکزی کاسٹ کیساتھ ڈائریکٹر اور پرڈیوسر بھی ہوں گے. فلم قائداعظم زندہ باد کی پریس میٹ اور پریمئیرکے لئے اس وقت کاسٹ اور ڈائریکٹر پرڈیوسر لاہور پہنچ چکے ہیں. فلم کا پریمئیر پانچ جولائی کو لاہور میں‌ کیا جا رہا ہے. فلم جو کہ کامیڈی ایکشن ہے اس میں‌ فہد مصطفی پہلی بار ایکشن کرنے جا رہے ہیں انہوں‌ نے اس سےپہلے جتنی بھی فلمیں‌کی ہیں ان میں اس طرح‌کا ایکشن نہیں‌ہے جس طرح سے اس فلم میں انہوں نے کیا ہے.دوسری طرف ماہرہ خان اور فہد مصطفی پہلی بار

    ایکساتھ نظر آرہے ہیں اس فلم کی لکھاری اور پرڈیوسر فضا علی کہتی ہیں کہ ہم جب فلم کی کہانی لکھ رہے تھے تو ہمارے ذہنوں میں‌پہلی چوائس ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہی تھے خوش نصیبی سے انہوں نے ہاں بھی کردی.ماہرہ خان اپنی اس فلم کے ھوالے سے کہتی ہیں کہ کہانی سنتے ہی اتنی اچھی لگی کہ فورا ہاں کردی. قائداعظم زندہ باد کے ساتھ فلم لفنگے اور لندن نہیں‌ جائونگا ریلیز ہونے جا رہی ہیں.ان دونوں‌ فلموں‌ کی پرموش زور و شور سے جاری و ساری ہے.مقابلے کی اس فضا میں کونسی فلم کتنا شائقین کے دل کے تاروں کو چھوتی ہے اسکے لئے ہم سب کو کرنا پڑے گا عید کا انتظار.

  • فہد مصطفی نے کہہ دی بڑی بات

    فہد مصطفی نے کہہ دی بڑی بات

    عموما ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے کہ سینئر اداکار خود ہی اپنے بنائے ہوئے ڈرامو ں اور فلموں میں دکھائی دیتے ہیں بہت کم حوصلے والے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو آگے آنے کا موقع دیں۔ فہد مصطفی ان میں سے ایک ہیں کیونکہ انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ہے کہ جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔فہد مصطفی نے کہاہے کہ میرا دل کرتا ہے کہ ایک سال میں ،میں چار پانچ فلمیں کروں اور ان سب میں ،میںہی نظر آﺅں لیکن مجھے پتہ ہے کہ میں ایسا نہیں کر سکتا یا مجھ سے ایسا نہیں ہو سکتا اس لئے میں ان اداکاروں کو کام کرنے کا موقع دیتا ہوں جو حق دار ہیں کہ ان کو آگے آنے دیا جائے۔فہد مصطفی نے یہ با ت حال ہی میں کہی ہے ان کا کہنا ہے کہ نئے آنے والوں کو کام کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوا سکے۔

    یاد رہے کہ فہد مصطفی کافی عرصے سے ڈراموں میں بطور ایکٹر کام نہیں کر رہے ہیں شاید انہوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے بریک لگا رکھی ہے لیکن ہر سال وہ کسی ایک فلم میں ضرور نظر آتے ہیں گو کہ کورونا کی وجہ سے ابھی تک دو سال میں کسی کی بھی کوئی فلم ریلیز نہیں ہو سکی لیکن جیسے ہی فلموں کی ریلیز کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو عید الاضحی پر ان کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں ان کے ساتھ ہر دلعزیز ماہرہ خان بھی نظر آرہی ہیں ماہرہ خان اور فہد مصطفی ابھی تک کہ کسی بھی پراجیکٹ میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آر ہے ہیں ۔