Baaghi TV

Tag: قاسم سوری

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس، قاسم سوری کی ایف آئی اے طلبی،اسد قیصر کا اکاونٹ ڈیٹا مل گیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس، قاسم سوری کی ایف آئی اے طلبی،اسد قیصر کا اکاونٹ ڈیٹا مل گیا

    تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کوایف آئی اے کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ، قاسم سوری کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلب کیا گیا ،ان کی طرف سے ایک اکاونٹ میں ۵۵ لاکھ کی ٹرانزیکشن کی گئی.

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول ہوگیا، کچھ زونز میں بینکوں کا ڈیٹا ابھی آنا ہے.حکام کے مطابق ایف آئی اے بینک اکاؤنٹس میں غبن اوربے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنےکی مجاز ہے، ایف آئی اے اور بینکنگ ایکٹ کی کئی دفعات موجود ہیں جبکہ کراچی میں بینکوں کے نمائندے ایف آئی اے میں پیش ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر کے پشاور کے دو نجی بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں اور ایف آئی اے نے دونوں نجی بینکوں سے اسد قیصر کی اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نجی بینکوں نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کردیں، ان کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ جبکہ دوسرے میں 8 لاکھ روپے آئے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں اکاؤنٹس 2008-2009 میں کھولے گئے تھے۔

    خیال رہےکہ اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے کل طلب کر رکھا ہے اور حکام سابق اسپیکر سے ان اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کریں گے جبکہ اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

    فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔فارن فنڈنگ کیس میں اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن ہوسکتا ہے

    ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے میں عملی اقدام ہوگا،عمران خان کی نااہلی کے لئے قانونی کارروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری ہوگی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں آئے گی۔

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    ذرائع کے مطابق پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے، عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن کی 12 نکاتی چارج شیٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، عمران خان کے خلاف کئی چارجز کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، پنجاب کے سابق سینئر وزیرمیاں محمود الرشید، نجیب ہارون، ثمرعلی خان، سابق ایم پی اے سیما ضیاء، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، کرنل (ر) یونس علی رضا، طارق شیخ، سردار اظہر طارق کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    عمران خان ملزم نہیں مجرم،فوری کاروائی کی جائے، مولانا فضل الرحمان

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین طاہراقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔

  • ڈپٹی سپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنیکا فیصلہ غیر آئینی قرار، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

    ڈپٹی سپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنیکا فیصلہ غیر آئینی قرار، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

    سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف از خود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔

    86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا، فیصلے کا آغاز سورہ الشعراء سے کیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، وزیر اعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے، مبینہ بیرونی مراسلے کا مکمل متن عدالت کو نہیں دکھایا گیا، مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔

    فیصلہ میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ تحریک انصاف کے وکیل کے مطابق مراسلے کے تحت حکومت گرانے کی دھمکی دی گئی، مبینہ بیرونی مراسلہ ایک خفیہ سفارتی دستاویز ہے، سفارتی تعلقات کے پیش نظر عدالت مراسلے سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو تسلیم کیا گیا، قومی سلامتی اجلاس کے اعلامیے میں واضح تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش نہیں کی، بیرونی سازش کیخلاف کوئی انکوائری یا تحقیق نہیں کرائی گئی۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتیں مصدقہ حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں نہ کہ قیاس آرائیوں پر، سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرنا ایگزیکٹیو کا کام ہے، چیف جسٹس پاکستان کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں 12 ججز نے از خود نوٹس کی سفارش کی، سپریم کورٹ نے آئین کو مقدم رکھنے اور اسکے تحفظ کیلئے سپیکر رولنگ پر از خود نوٹس لیا۔

    فیصلہ کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے غیر آئینی اقدام کی وجہ سے سپریم کورٹ متحرک ہوئی، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعظم ایڈوائس اور صدر مملکت نے اسمبلی توڑی، ڈپٹی سپیکر رولنگ، وزیراعظم ایڈوائس اور صدر کے اقدامات کی وجہ سے اپوزیشن اور عوام کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے، از خود نوٹس کی کارروائی کے دوران سائفر فریقین نے دلائل دیئے، سائفر عدالت کو دکھایا نہیں گیا، صرف سائفر کے اجزاء عدالت کو بتائے گئے۔

  • شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے:قاسم سوری

    شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے:قاسم سوری

    اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی بھی وڈیو آنے والی ہے، پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت صرف ڈرامہ اور انتخابی اسٹنٹ ہے۔

    قاسم سوری نے کہا کہ شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی بھی خلاف ورزی ہے، یہ معاملہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کیلئے امتحان ہے، تمام مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن اور حقیقی آزادی کے دن قریب آگئے۔

    قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان اور تمام قیادت کیخلاف مقدمات کی بھرمار ہے لیکن ہم جھکنے والے نہیں۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں قاسم خان سوری نے کہا تھا کہ نا اہل، امپورٹڈ، کرپٹ، کریمنل ٹولے اور سازشیوں کے ہاتھوں آج یہ دن بھی دیکھنا پڑ گیا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا خصوصی رحم فرمائے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ان بے شرموں سے جلد پاکستان کی جان چھڑائے ورنہ یہ پورا ملک ہی کھا پی کر بقایا بیچ دیں گے، پالیسی سازی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کےبھائی اسد شاہ ڈائریکٹر PTC/برٹش امریکن ٹوبیکو ہیں، جبکہ مریم اورنگزیب کے شوہر بھی PTC/برٹش امریکن ٹوبیکو کے ڈائریکٹر ہیں۔

  • آج ایک بار پھر عمران خان سچے ثابت ہوئے:قاسم خان سوری

    آج ایک بار پھر عمران خان سچے ثابت ہوئے:قاسم خان سوری

    اسلام آباد:سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر عمران خان سچے ثابت ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ویمن ورکرز ونگ کنونشن سے قاسم خان سوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر عمران خان سچے ثابت ہوئے، عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے لوٹوں نے منڈی میں کشمیر بیچا۔

    انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ نا اہل ہوگئے اور عبرت کا نشانہ بنے، لوٹا کریسی کر کے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت گرائی، کچھ خواتین نے بھی اپنا ضمیر بیچا اور عبرت بنی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم واحد مسلم ملک ہیں جو اسلام کے نام پر بنا، حق اور سچ کی جنگ میں سب سے بڑا کردار ہماری خواتین کا ہے، سب سے زیادہ نوجوان خواتین پاکستان میں ہیں، عمران خان پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

    قاسم خان سوری نے کہا کہ کیا امریکہ پاکستان میں سازش کے تحت رجیم چینج کرتا رہے گا؟ ساری عوام اس امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے نکل پڑی ہے، ملتان کے خطاب میں آج اسلام آباد مارچ کا فیصلہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا۔

    معاملے پر محفوظ فیصلہ چیف الیکشن کمیشنر سکند سلطان راجہ کی جانب سے سنایا گیا۔

    جن 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا گیا ان کے نام ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔ دیگر ڈی سیٹ ہونے والے اراکین میں محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔ ان منحرف ارکان نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ دیا تھا۔

  • سحری کے وقت حملہ،قاسم سوری نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    سحری کے وقت حملہ،قاسم سوری نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    سحری کے وقت حملہ،قاسم سوری نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے سحری کے وقت حملے کے بعد مقدمہ درج کروانے کی درخواست دے دی ہے،

    قاسم سوری نے تھانہ کوہسارمیں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سحری کے لیے کوہسار مارکیٹ گئے تھے میرے ساتھ ٹیبل پر عدیل مرزا اور خالد بھٹی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ دوسرے ٹیبل پر ڈاکٹرعارف اور خواتین بیٹھی تھیں کچھ لوگ جتھے کی صورت میں وہاں آگئے اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگائے وہ لوگ (حملہ آور ) جان سے مارنے کی نیت سے آئے تھے اور آتے ہی ڈنڈوں سے حملہ آورہو گئے وہ للکارتے رہے کہ وہاں سے کوئی زندہ بچ کر نہیں جائے گا اس پر وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

    قاسم سوری کی جانب سے دائر درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران ڈاکٹرعارف کی دائیں آنکھ، خالد بھٹی کی آنکھ اور ران پر زخم آئے وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کراکر ہماری جان بخشی کرائی بعد ازاں حملہ آور 2 گاڑیوں میں فرار ہو گئے درخواست میں قاسم سوری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سخت زیادتی ہوئی ہے، قانونی چارہ جوئی کر کے انصاف دلایا جائے

    قبل ازیں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر اسلام آباد میں رات گئے نجی ریسٹورینٹ پر حملہ ہوا ہے قاسم سوری نجی ریسٹورینٹ پر بیٹھے تھے کہ کچھ لوگ آئے جنہوں نے پی ٹی آئی مخالف نعرے لگانے شروع کر دیئے اور قاسم سوری پر حملہ کر دیا، اس موقع پر قاسم سوری پر تھپڑ‌برسائے گئے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاسم سوری کے ساتھ بیٹھے شخص نے اپنے بچاؤ کے لئے حملہ آوروں پر حملے کی کوشش کی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ ن لیگی غنڈوں نے مجھ پر اور میرے سحری کے لیے آئے ہوئے مہمانوں پر اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ پر ابھی ابھی حملہ کرنے کی کوشش کی اور مہمانوں سے بدتمیزی کی نون لیگی غنڈوں کو ریسٹورنٹ میں آئی ہوئی فیملیز اور ویٹرز نے مار مار کر بھگادیا۔ امپورٹڈ حکومت اب ان اوچھے ہتھکنڈوں پر آ گئی ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں قاسم سوری کا کہنا تھا کہ ن لیگی غنڈوں کی عوام نے خوب درگت بنائی اور بزدل بھاگ گئے۔ اس حملے کا حساب انشاء اللہ بھکاریوں سے لیں گے۔

    واقعہ کے بعد قاسم سوری کا کہنا تھا کہ دوست و احباب، پارٹی رہنما، کارکنان اور عوام پریشان نہ ہوں میں بلکل خیریت سے ہوں، ان امپورٹڈ بزدلوں سے ہر محاذ پر دو دو ہاتھ کریں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پہ حملہ کی شدید مذمت کی جاتی ہے حملہ پوری طرح منظم اور منصوبہ بندی پہ مبنی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کو سوچنا چاہئیےکہ اگر وہ اپنی ناک کے نیچے سابق ڈپٹی سپیکر کو ہی تحفظ نہیں دے سکتے تو پھرریاستی رِٹ کدھر ہے؟سوال یہ ہے حملہ کس نے اور کس کی ایما پہ کیا؟حکومت جواب دے!

    زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ قاسم سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ قاسم سوری ان اوچھے ہتھکنڈوں سے حق کے راستے سے ہٹ جائے گا، وہ اس بندے کو جانتے نہیں۔ ایسی حرکتیں اسے اور ثابت قدم بناتی ہیں۔ یہ دلیر اور بااصول لیڈر ہے۔

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسر لاپتہ

    بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

  • عمران نیازی اورقاسم سوری قومی نمائندوں سے معافی مانگیں،محسن شاہنواز رانجھا

    عمران نیازی اورقاسم سوری قومی نمائندوں سے معافی مانگیں،محسن شاہنواز رانجھا

    عمران نیازی اورقاسم سوری قومی نمائندوں سے معافی مانگیں،محسن شاہنواز رانجھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ قاسم سوری جمہوری تاریخ میں کالا دھبہ ہے،

    بیرسٹرمحسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ قاسم سوری کو قوم سے غلط بیانی پر معافی مانگنی ہوگی،قاسم سوری کی رولنگ سے عوام کے جذبات مجروح ہوگئے،عمران نیازی اور قاسم سوری 15 دن میں قومی نمائندوں سے معافی مانگیں، عمران نیازی اور ان کے لوگ سوشل میڈیا پر عدالت عظمیٰ کی توہین کر رہے ہیں،تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، پاکستانی قوم آئین شکنوں کے خلاف تحریک چلائے گی،قاسم سوری کو ہتک عزت کا نوٹس دیا جائے گا،عوامی نمائندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر جواب دینا ہوگا، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے،صدر اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو ان کے خلاف مواخذہ کی تحریک لائیں گے،

    قبل ازیں ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے،ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ،گورنر آئین شکن کے طورپر یاد رکھے جائیں گے ،عمران خان اورگورنر پنجاب ضد پراڑے ہیں،یہ پنجاب کومزید بحرانی کیفیت میں دھکیلنا چاہتے ہیں،یہ چاہتےہیں آئینی بحران کو بڑھایا جائے،گورنر عمر سرفراز چیمہ نے آئین کو پامال کیا ہے، ہم چاہتے کسی بھی آئینی عہدے دار سے حلف لے سکتے تھے، صدر پاکستان کو دوبارہ ایڈوائس بھیجی گئی وزیراعظم کی جانب سے یادہانی کے باوجود کوئی عمل نہیں ہوا،عدالتی آرڈر سے انحراف درست نہیں،عدالت سے استدعا ہے چیئرمین سینیٹ کو حلف کی ہدایات دی جائیں،

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

  • ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصل ہو گیاہے، یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف ووٹنگ ہونا تھی ۔

    قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ آج ہو گی

    قاسم سوری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سےاستعفیٰ پارٹی کے وژن کے مطابق دیا ،پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ملکی مفادات اورآزادی کیلئے لڑیں گے،ملک کی آزادی کی تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے-

    سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نے آج استعفیٰ دے دیا ہے بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نےبیرونی سازش کا مقابلہ کیا ، قاسم سوری نے ایوان میں جو دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،تاریخ قاسم سوری کو دلیر اور وفادار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی بحیثیت کارکن تحریک انصاف کو قاسم سوری پر فخر ہے

    واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمع کروائی تھی-

    تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے 3 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی ، ان کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا۔

    متن میں مزید کہا گیا تھا کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، انہوں نے آئینی شقوں کی خلاف ورزی کی اور حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔

  • قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدار ت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    اجلاس شروع ہونے سے پہلے ایوان میں شورشرابہ ہوا ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میری رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا گیا،غیر ملکی مراسلہ زیر بحث لایا گیا اور اس کو سازش قرار دیا گیا ڈپٹی اسپیکر نے مراسلے کوایوان میں لہرا دیا اور کہا کہ عمران خان کا یہ قصور تھا کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی،کیا یہ ملک غلامی کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؟ قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں، مراسلہ عدم اعتماد تحریک سے پہلے آیا مراسلے میں پاکستان کو دھمکی دی گئی

    ڈپٹی اسپیکر کے اظہار خیال کے دوران خواجہ آصف بات کرنے کے لیے کھڑے ہوئے شہباز شریف نے خواجہ آصف کو بات کرنے روک دیا

    ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ میں نے جو فیصلہ کیا ، جن وجوہات کی بنیاد پر کیا ، میں نے محب وطن کی حیثیت سے کیا ، قومی اسمبلی کے سپیکر اور محافظ کے طور پر کیا ، وفاقی کابینہ ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مراسلہ زیر بحث لایا گیا،، اس کی تائید کی گئی کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے اگر میرے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت کرتاہوں ، میں نے یہ ایوان آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی، میں نے جو کچھ کیا ، اپنے حلف اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے کیا ، میں کسی دوسرے غیر ملکی کی ایما پر پاکستان کی حکومت کی تبدیلی جو کہ قوم کی عزت اور انا کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے اسے روکنے کیلئے کیا ہے اور روکنے کی کوشش کرتے رہیں ، عدالت کا فیصلہ من و عن تسلیم کیاہے گزار ش ہے کہ ہم سب کو اس پر بطور پاکستانی سوچنا چاہیے ،میرے سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت کرتاہوں ، میں نے یہ ایوان آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی ہے ۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئینی عمل نے اپنے اختتامی مرحلے کو پہنچنا ہے،آج انتخابی عمل ہوگا کوئی کامیاب ہوگا اور کوئی آزاد ہوگا،جن لوگوں نے وفاداری تقسیم نہیں کی انکا مشکورہوں،دو راستے ہیں، ایک خودمختاری کا اور دوسرا غلامی کا،دوسری طرف ایک تحاد بیٹھا ہے، یہ غیر فطری اتحاد ہے،تاریخ گواہ ہے کہ ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں، اسی اتحاد میں بے نظیر بھٹو کی کردار کشی کرنے والے ہیں، 3سال اور 8 ماہ ایم کیو ایم سندھ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے، کہا جا رہا ہے کہ 37نکاتی معاہدہ ہوا ہے،عمران خان نے فیصلہ کیا اور کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، کل پورے پاکستان میں قریہ قریہ احتجاج ہو اور امپورٹڈ حکومت کو لوگوں نے مسترد کیا عمران خان کی کال پر لوگوں نے لبیک کہا،ہوسکتاہے کچھ لوگ سمجھیں کہ کسی نے بہت کچھ پا لیا،کچھ لوگ سمجھیں گے انہوں نے بہت کچھ کھو دیا، آج کوئی جیت کر بھی ہارے گا اور کوئی ہارکر بھی جیتے گا کہتے ہیں کہ عمران خان نے کیا دیا،عمران خان نے قوم کوخودداری دی ،جب دنیا کورونا کی لپیٹ میں تھی تو عمران خان نے جانوں اور معیشت کی حفاظت کی عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اردو میں بات کی جائے،عمرا ن خان نے قومی ثقافت اور قومی لباس کو فروغ دیا

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعطم مسلط کیا جا رہا ہے انکے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، تاریخ نوٹ کرلے یہ اتحاد غیر فطری ہے آج شہبازشریف کی لاہور میں پیشی تھی ،باز گشت ہے کہ شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنانے کی خواہش ہے، شہباز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھٹو کے نواسے بلاول کو وزارت خارجہ نہیں سجتی،جمہوریت کا نیا روپ دیکھیں کہ والد وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ، یہ جمہوریت کا نیا روپ ہے، آج قوم کو دیکھنا یہ ہے کہ ان بڑی جماعتوں کو کیا ہو گیا ہے ،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد منظور ہوئی تو بلاول نے تقریر میں کہا کہ ویلکم ٹو پرانا پاکستان، میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ پرانا پاکستان میں چالیس سال ان دو جماعتوں نے حکومتیں کی ہیں،پرانا پاکستان وہ ہے جس کا بچہ بچہ مقروض ہے، چالیس سال حکومتوں میں رہے کیا چالیس سال الیکٹورل ریفارمز کے لئے کافی نہیں تھے، وہ نہ کر سکے ،اب عوام نے آزاد پاکستان اور غلام پاکستان کو چننا ہے، عوام کو پرانا پاکستان چاہئے یا نیا پاکستان جس کا عزم ہم کر رہے ہیں، اگر نیا پاکستان چاہئے تو عمران خان کو دو تہائی اکثریت دے کر دیکھو، نیا پاکستان بنتا ہے یا نہیں، تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط فوج درکار ہے، دشمن مشرق کی طرف دشمن بیٹھاہے ،ہم فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، ہم انکو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کو آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے، پاکستان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پاکستان کے تمام پبلک سروس کے ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں،پاکستان زندہ رہے گا پائندہ رہے گا,جو کچھ ہوا آج اس پروسیس کا حصہ بننا، گناہ ، نہیں کرنا چاہتے، میں آج پارٹی کے اجتماعی فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے ،اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہون، ناجائز حرکت میں شامل نہیں ہوں گے، قریشی کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے باہر چلے گئے، اس دوران بھر پور نعرے بازی کی گئی

    ڈپٹی اسپیکر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی طرف سے استعفے دو اور گھر جاو کے نعرے لگائے گئے

    تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا،ڈپٹی سپیکر اسکے بعد چلے گئے اور ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سنبھال لی، شہبازشریف اور بلاول بھٹو واپس ایوان میں آ گئے ، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کی کارروائی شروع ہوئی،

    شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

    ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

    عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

    وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مستعفی نہیں ہوئے،اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مستعفی نہیں ہوئے،اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

    اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا ہے، کل قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کریں گے۔

    قائم مقام اسپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی پہنچ گئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان صدر کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق آگاہ کردیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

    یاد رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے جس کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے، آج شاید یہ میرا آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں۔ ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہو گا۔

    میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں، اسد قیصر کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کی سیٹ پینل آف چیئر ایاز صادق نے سنبھال لی جنہوں نے بعد ازاں تحریک اعدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی۔