Baaghi TV

Tag: قالیباف

  • ایرانی اسپیکر کا  امریکا کو سخت انتباہ

    ایرانی اسپیکر کا امریکا کو سخت انتباہ

    ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ے مقصد ہاتھ پاؤں مارنے سے گریز کریں ورنہ آپ مزید دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے-

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں، اگر آپ حملہ کریں گے تو آپ پر بھی حملہ ہوگا، اب دھونس، دھمکیوں اور وعدہ خلافی کی کوئی کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی۔

    انہوں نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی دباؤ کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم بحری گزرگاہ امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی،بے مقصد ہاتھ پاؤں مارنے سے گریز کریں ورنہ آپ مزید دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے۔

    ایرانی اسپیکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور آبنائے ہرمز کی سلامتی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    قبل ازیں ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سرزمین کے خلاف کسی بھی کارروائی میں مدد فراہم کرنے والا ہر مقام ایرانی مسلح افواج کے لیے جائز ہدف ہوگا، امریکا نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی ایران کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جس کے بعد ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج امریکی حملوں کا فیصلہ کن جواب دیں گی اور کسی بھی صورت امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت یا اس اہم بحری گزرگاہ کے انتظام میں کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی محفوظ آمدورفت کے لیے صرف وہی راستہ محفوظ سمجھا جائے گا جو اسلامی جمہوریہ ایران نے مقرر کیا ہے۔

    دریں اثنا ایران کی نیشنل سکیورٹی، فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی میراث ایک بہادر اور ثابت قدم قوم ہے، قوم ٹرمپ سمیت کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ نہیں، ہم کسی بھی شیطان سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا نے ایران میں بندرعباس سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے اور ایک فائرفائٹر بھی ان کی زد میں آکر جاں بحق ہوا جبکہ ریلوے پل کو بھی نشانہ بنایا گیا-

  • امریکا جنگ بندی کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا،قالیباف

    امریکا جنگ بندی کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا،قالیباف

    ایران کے پارلیمانی اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا-

    محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا جاری رہنا اور لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکا جنگ بندی کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا امریکا نہ صرف ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیوں اور ناکہ بندی کو برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ اپنے اتحادی اسرائیل کو لبنان میں فوجی کارروائیاں بڑھانے سے بھی نہیں روک رہا۔

    قالیباف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحری ناکہ بندی اور لبنان میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم میں اضافہ، امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی عدم پاسداری کا واضح ثبوت ہیں ہر فیصلے کی ایک قیمت ہوتی ہے اور بالآخر اس کے نتائج سامنے آتے ہیں، وقت آنے پر تمام معاملات واضح ہو جائیں گے۔

    قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران، امریکا، اسرائیل اور لبنان سے متعلق صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

  • محمد باقر قالیباف مسلسل ساتویں سال ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

    محمد باقر قالیباف مسلسل ساتویں سال ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

    محمد باقر قالیباف ایک بار پھر ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں-

    ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق محمد باقر قالیباف مسلسل ساتویں سال اس اہم عہدے کیلئے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں قالیباف نے پارلیمانی ووٹنگ میں اکثریت حاصل کی جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپیکر منتخب کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیامحمد باقر قالیباف کو ایران کی سیاست میں ایک بااثر شخصیت تصور کیا جاتا ہے اور وہ حالیہ ایران امریکا مذاکرات میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں وہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے جاری سفارتی کوششوں میں اہم مذاکرات کاروں میں شامل رہے ہیں۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق قالیباف کی دوبارہ کامیابی اس بات کا اشارہ سمجھی جا رہی ہے کہ ایرانی قیادت موجودہ سیاسی اور سفارتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی، جنگ بندی مذاکرات اور عالمی سفارت کاری اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

    واضح رہےکہ محمد باقر قالیباف اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں اور ایرانی سیاست و سکیورٹی معاملات میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

  • روشنی دکھانے پر پوپ کا شکرگزار ہوں، قالیباف کا پوپ لیو کو خراج تحسین

    روشنی دکھانے پر پوپ کا شکرگزار ہوں، قالیباف کا پوپ لیو کو خراج تحسین

    ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ وہ پوپ لیو کی جانب سے بے خوفی سے اپنے موقف پر قائم رہنے کے عمل کی تکریم کرتے ہیں،پوپ کی جا نب سے ادا کیے گئے یہ الفاظ کہ مجھے خوف نہیں، اسرائیل اور امریکا کے جنگی جرائم کی مذمت کے ساتھ یہ الفاظ گونج رہے ہیں پوپ لیو کا ’مجھے خوف نہیں‘ کہنا ایسا نعرہ ہے جو اس راستے کو روشن کرتا ہے جو بے گناہوں کے قتل عام پر خاموش رہنے سے انکار کرنیوالوں کا رستہ ہےپوپ کی قیادت کروڑوں افراد کو متاثر کرتی ہے، یہ روشنی دکھانے پر پوپ کا شکرگزار ہوں۔

    واضح رہے کہ پوپ لیو نے ایران امریکا جنگ بندی کی اپیل کی تھی جس کےبعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران جنگ سے متعلق پوپ لیو کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اُنہوں نے لکھا ہے کہ پوپ لیو جرم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں خوفناک ہیں مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سمجھتا ہو کہ ایران کا جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے یا جو امریکا کے وینزویلا پر حملہ کرنے کو خوفناک عمل سمجھے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں پوپ لیو کا مداح نہیں ہوں۔

    پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کے باوجود جنگ کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گےمیں کسی بحث میں پڑنا نہیں چاہتا، تاہم جنگ کے خلاف کھل کر بولتا رہوں گا مسائل کے منصفانہ حل کے لیے امن، مکالمے اور ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ تکلیف میں ہیں اور بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ کوئی کھڑا ہو کر یہ کہے کہ مسائل کا بہتر حل بھی ممکن ہےپوپ لیو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی سطح پر امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔