Baaghi TV

Tag: قانونی نوٹس

  • سابق اہلیہ کے الزامات: عماد وسیم  نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    سابق اہلیہ کے الزامات: عماد وسیم نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے ان پر عائد الزامات کے حوالے سے باضابطہ مؤقف جاری کر دیا ہے۔

    لیگل ٹیم کے بیان کے مطابق عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے قتل اور جبری اسقاطِ حمل کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دفاع کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے، جن میں میڈیکل رپورٹس بھی شامل ہیں بیان کے مطابق یہ میڈیکل شواہد اسقاطِ حمل سے متعلق الزامات کو بے بنیاد ثابت کرتے ہیں۔

    لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھی ارسال کر دیا گیا ہے مزید کہا گیا کہ نومبر 2023 میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کیے گئے فیصلے باہمی رضامندی سے ہوئے لہٰذا ان معاملات میں عماد وسیم کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا ، بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ متعلقہ ڈاکٹرز اس مؤقف کی گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔

    لیگل ٹیم کے مطابق دسمبر 2023 میں جبری اسقاطِ حمل کا دعویٰ کیا گیا تاہم نومبر 2023 کے اختتام پر سفر کے ریکارڈ سمیت دیگر شواہد ان الزامات کی تردید کے لیے کافی ہیں مزید بتایا گیا کہ عدالت میں جمع کرانے کے لیے تمام دستاویزی ریکارڈ اور گواہان کے بیانات حاصل کر لیے گئے ہیں، اگر کسی کے پاس اس مؤقف کے برعکس کوئی ثبوت موجود ہیں تو وہ متعلقہ عدالت میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے شادی کے بعد ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے شدید نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اپنے بیانات میں ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر سنگین دعوے کرتے ہوئے انہیں اپنے بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں ان کا زبردستی اسقاطِ حمل کرایا گیا، جس کے شواہد ان کے پاس موجود ہیں،جب انہوں نے اس معاملے پر آواز اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی گئی اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم بھی چلائی گئی، ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025ء کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جن میں انہوں نے لکھا کہ انہیں اسپتال میں مقررہ وقت سے پہلے داخل کر کے زچگی کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ ذہنی دباؤ بچے پر اثر انداز ہو رہا ہے انہوں نے اپیل کی کہ ذاتی اختلافات ایک طرف رکھے جائیں، چار زندگیاں خطرے میں ہیں لہذا معاملہ ختم کیا جائے۔

    ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بچے کی پیدائش کے وقت عماد وسیم اسپتال میں موجود ہوں تاکہ سب سے پہلے اپنے بیٹے کو گود میں لے سکیں، جو نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ بطور باپ ان کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معصوم بچے کا کوئی قصور نہیں، اگر آپ آنے کا فیصلہ کریں تو براہِ کرم مجھے آگاہ کر دیں، میرے ساتھ صرف ایک ہی شخص کو اجازت ہوگی اور وہ آپ ہوں گے کوئی اور نہیں، اگر نہیں تو میں اسپتال میں بالکل اکیلی جاؤں گی۔

    اس حوالے سے عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ان کے اہلِخانہ سے دوبارہ رابطہ کیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • نازیبا گفتگو،غریدہ فاروقی نے عمر عادل ،ذوہیب بٹ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

    نازیبا گفتگو،غریدہ فاروقی نے عمر عادل ،ذوہیب بٹ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

    خاتون صحافی و نامور اینکر غریدہ فاروقی نے خواتین کے خلاف نازیباریمارکس پر ڈاکٹر عمر عادل اور ذوہیب بٹ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے

    غریدہ فاروقی نے وکلا نگہت داد،ارم شجاع،اقصیٰ جاوید، مناہل جاوید کے ذریعے عمر عادل اور ذوہیب بٹ کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے،غریدہ فاروقی نے عمر عادل اور ذوہیب بٹ دونوں کو الگ الگ قانونی نوٹس بھجوایا ہے،قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر عادل اور ذوہیب بٹ نے وی لاگ میں خواتین اینکر بارے نازیبا الفاظ استعمال کیے، گھٹیا باتیں کیں، نوٹس میں دونوں کی گھٹیا گفتگو کا متن بھی دیا گیا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر عادل اور ذوہیب بٹ 14 دنوں میں عوامی سطح پر معافی مانگیں، دونوں‌نے خواتین اینکر کی ساکھ کو نقصان پہنچایا،یوٹیوب چینل پر ایک خصوصی پوڈ کاسٹ میں جتنے منٹ تک انہوں نے گھٹیا گفتگو کی پانچ منٹ 56 سیکنڈ ، اتنی ہی دیر کی ویڈیو میں دونوں معافی مانگیں،مستقبل میں خواتین اینکرز کے خلاف کوئی ہتک آمیز ریمارکس پاس کرنے یا پوسٹ کرنے سے گریز کریں، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں الگ الگ تین تین کروڑ ہرجانہ ادا کریں،اگر معافی نہ مانگی گئی تو 14 دن کے بعد قانونی کاروائی ہو گی، ہتک عزت کا مقدمہ شروع ہو گا،

    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/07/Gharidah-Farooqi-Legal-Notice-to-Dr-Omer-Adil.pdf” title=”Gharidah Farooqi Legal Notice to Dr Omer Adil”]

    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/07/Gharidah-Farooqi-Legal-Notice-to-Zohaib-Butt.pdf” title=”Gharidah Farooqi Legal Notice to Zohaib Butt”]

    خواتین کیخلاف حملے اور جرائم اب نہیں، بس بہت ہو گیا، اب لگام ڈالنا ہو گی،غریدہ فاروقی
    ایکس پر ایک پوسٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمر عادل اور زوہیب بٹ نے خصوصا میرا نام لیکر ڈیجیٹل میڈیا میں جو فحش، لغو گفتگو کی اور مجھ سمیت میڈیا میں کام کرنے والی تمام خواتین پر فحش، لغو، جھوٹے الزامات لگائے؛ ان دونوں کو میں نے قانونی نوٹس بھجوا دیے ہیں۔ اگر ان پر عمل نہیں کرینگے تو مزید قانونی ایکشن لیا جائیگا۔اسکے علاوہ، میں نے دونوں کیخلاف ایف آئی اے میں بھی درخواست دے دی ہے۔خواتین کیخلاف حملے اور جرائم اب نہیں! بس بہت ہو گیا! اب لگام ڈالنا ہو گی! ہر ایک کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا ہو گا!

    قبل ازیں غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کیخلاف جرائم میں ملوث ان دونوں شرمناک مردوں نام نہاد ڈاکٹر عمر عادل اور نام نہاد زوہیب بٹ کیخلاف میں نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اگر یہ دونوں شرمناک کردار درست اور قانونی اعتبار سے معافی نہیں مانگیں گے اور درستی نہیں کرینگے تو جیل بھی جائیں گے اور ان کے ڈیجیٹل اور دیگر دھندے بھی بند کروائے جائیں گے۔ تاکہ ایسے شرمناک رویوں کو اب روکا جا سکے جو خواتین کیخلاف جرائم کا ارتکاب انتہائی آسانی سے یہ سمجھ کر کرتے ہیں کہ پکڑ نہیں ہو گی اور اس معاشرتی پدرشاہی سوچ کا بھی خاتمہ ہونا چاہئیے جو خواتین کیخلاف انتہائی زہریلی ہے۔ خواتین کا تحفظ کرنے کیلئے یہ نظامِ انصاف اور سسٹم کا بھی ٹیسٹ کیس ہو گا۔ ادارے اور عدلیہ بھی اب ایسے شرمناک کرداروں کو نشانِ عبرت بنائیں گے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت اب نہ کرے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عمر عادل اور ذوہیب بٹ نے ایک وی لاگ میں خواتین صحافیوں و اینکر ر بارے گھٹیا بات چیت کی تھی، عمر عادل نے خواتین اینکرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو ڈیکوریشن پیس کی طرح ٹی وی پر سجایا جاتا ہے اور کسی کی مجال نہیں ہے کہ وہ خاتون اینکر کو کچھ کہہ سکے اور نہ ہی کوئی انہیں چینل سے نکال سکتا ہے۔

    عمر عادل اور ذوہیب بٹ کی اس گفتگو پر صحافیوں میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے،صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے تا کہ دوبارہ خواتین کے خلاف نازیبا ریمارکس دینے کی کسی کو جرات نہ ہو، عمر عادل اور ذوہیب بٹ دونوں خود گھٹیا انسان ہیں ،خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکو شرم نہیں آئی حالانکہ وہ خود ایک عورت کے بیٹے ہیں، گھر میں انکی بیوی بھی ایک عورت ہی ہو گی، اور بیٹی بھی ایک عورت ہی ہے.ایسے میں خواتین کیخلاف گھٹیا جملے کہنے والے کسی بھی معافی کے لائق نہیں ہیں

    عمر عادل اور ذوہیب بٹ کی جانب سے خواتین کے بارے میں گھٹیا گفتگو پر مرد صحافی بھی خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور دونوں‌کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا،اور کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ خواتین کیخلاف اٹھ کر نازیبا کلمات ،گھٹیا جملے کہے،خواتین کی عزتوں کا تحفظ کرنا ہمیں آتا ہے، عمر عادل اور ذوہیب بٹ دونوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کل اور کوئی گھٹیابات کرے گا، اس لئے ضروری ہے کہ دونوں کو سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے.خواتین ملک کے کسی بھی کونے سے ہوں وہ قابل احترام ہیں،لیکن جو لوگ بے غیرت ہوں وہ خواتین کے بارے میں گھٹیابات چیت کرتے ہیں، ایسے افراد کی پاکستانی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے،عورت ماں، بہن، بیٹی، بیوی سمیت کسی بھی شعبہ سے ہو اس کی عزت و حرمت سب پر لازم ہے

    خواتین کے خلاف گفتگو کہیں بھی ہو ایسے افراد قابل جرم ہیں،انکے خلاف ایکشن لینا ہو گا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حرکت میں آنا چاہئے، سوشل میڈیا پر بھی خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی وقت کی ضرورت ہے،طوفان بدتمیزی کو نہ روکا گا تو پاکستانی معاشرے میں اس طوفان کو مزید بڑھاوا ملے گا پھر خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی، ایف آئی اے سائبر کرائم،پولیس سمیت سبھی اداروں کو ایسے عناصر کے خلاف متحرک ہو کر فیصلہ کن کاروائی کرنی چاہیے.

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

  • دھن چوری کرنے کا الزام، زلفی خان کونرملا مگھانی نے10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

    دھن چوری کرنے کا الزام، زلفی خان کونرملا مگھانی نے10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پروڈیوسر زلفی خان کو گلوکارہ اور موسیقار نرملا مگھانی نے اپنی دھن چوری کرنے کے الزام میں 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قانونی نوٹس میں سندھ سے تعلق رکھنے والی نرملا مگھانی کے وکیل نے زلفی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 14 جون 2021ء کو میری موکل نے آپ کو بذریعہ واٹس اپ ’تو میرا رانجھا‘ کی دھن بھیجی جو وائس نوٹ موجود ہیں، بعد ازاں آپ کی جانب سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی 14 جنوری 2022ء کو جب کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ’تو جھوم‘ ریلیز کیا گیا تو نرملا پریشان ہوگئیں، اس گانے میں وہی دھن استعمال کی گئی تھی جو نرملا نے آپ کو ’تو میرا رانجھا‘ کی صورت میں بھیجی تھی۔

    کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا


    نوٹس میں کہا گیا کہ کاپی رائٹس قانون آپ کو کسی کی دھن بغیر اجازت ٹیلی کاسٹ، براڈ کاسٹ یا یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ایسا کرنے سے قبل آپ کو اجازت لینا لازمی ہوتی ہے ’آپ کو حکم دیا جاتا ہے کہ دھن کے استعمال کے لیے میرے موکل سے اجازت یا لائسنس لیں اور جب تک آپ کو اس کی اجازت نہیں دی جاتی برائے کرام ’تو جھوم‘ گانے کو سوشل میڈیا ویب سائٹس، یوٹیوب اور کوک اسٹوڈیو کے البم سے ہٹا دیں۔

    ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں،علی عباس کا انکشاف

    قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ زلفی خان کو نرملا مگھانی کی دھن کو ’تو جھوم‘ میں استعمال کرنے سے روکا جائے اور اس کی تحریری طور پر ضمانت بھی لی جائے، سات روز کے اندر عمل نہ کرنے پر نرملا زلفی کے خلاف اپنے دائرہ اختیار میں مزید قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    دوسری جانب زلفی خان کی کمپنی ’گریف پاکستان‘ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گزشتہ شام نرملا کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوا ہے، ہماری قانونی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے اور اس کا جواب دیں گے۔

    واضح رہے کہ کو ک اسٹوڈیو میں ’تو جھوم‘ گانا نصیبو لال اور عابدہ پروین نے گایا ہے اور اس گانے کو کافی پزیرائی مل رہی ہے صوبہ سندھ کے علاقے عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان گلوکارہ اور موسیقار نرملا میگھانی نے دعویٰ کیا تھا کہ گانے ’’تو جھوم‘‘ کی دھن ان کی ہے جسے زلفی خان نے استعمال کیا۔

    اللّٰہ ان کو بھی رزق دینا بند نہیں کرتا جو غافل ہیں : عابدہ پروین

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نرملا نے بتایا تھا کہ یہ دھن میں نے زلفی کو تقریباً سات ماہ قبل واٹس ایپ پر بھیجی تھی میں نے زلفی کو سات ریکارڈنگز بھیجی تھیں یہ دھن ان ہی میں سے ایک ہے انہوں نے اپنی دھنیں پروڈیوسر زلفی کو بھیجنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایک نئی آرٹسٹ ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی میں نے انہیں اپنا اوریجنل میوزک بھیجا تاکہ وہ مجھے چانس دے سکیں لیکن زلفی نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    تاہم پروڈیوسر زلفی نے اپنے اوپر لگے چوری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں ملک بھر سے کئی گلوکاروں اور فنکاروں کی جانب سے مل کر کام کرنے کی درخواستیں ملتی رہتی ہیں لیکن کوک سٹوڈیو میں ان فنکاروں کی جانب سے بھیجے جانے والے سیمپلز سے کچھ استعمال نہیں کیا جاتا وہ نرملا کے گانے خود سُنیں گے اور مستقبل میں ممکن ہوا تو ان کے ساتھ مل کر کام بھی کر سکتے ہیں پاکستان بھر کے نوجوان فنکار ملک کا مستقبل ہیں۔

    دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے