Baaghi TV

Tag: قبائیلی اضلاع

  • کے پی کے نگران حکومت نے محکمہ  صحت کے لئے کتنا بجٹ مختص کیا ؟

    کے پی کے نگران حکومت نے محکمہ صحت کے لئے کتنا بجٹ مختص کیا ؟

    خیبر پختونخوا نگران حکومت محکمہ صحت نے آئندہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کیلئے ترقیاتی اوراخراجات کی مد میں بندوبستی اور قبائلی اضلاع کیلئے 4 ارب 74 کروڑ 59 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کا تخمینہ منظور کر لیا ہے۔ جس میں تقریبا 4 ارب روپے جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ باقی 70 ارب روپے سے زائد رقم ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کی ادائیگی کے لئے مختص کئے گئے ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت محکمہ صحت میں 132 ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں 99 منصوبے مختلف فورمز یعنی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 33 منصوبے غیر منظور شدہ ہیں۔ ان غیر منظور شدہ منصوبوں پر کسی قسم کی رقم خرچ نہیں کی جائے گی اور زیادہ تر پیسے ان 41 منصوبوں پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی ہے جو منصوبے رواں مہینے 30 جون تک مکمل ہونے سے رہ گئے ہیں۔
    نئے مالی سال کے پہلے چار مہینے کے ترقیاتی بجٹ میں چار ماہ کیلئے بندوبستی اضلاع میں منظور شدہ 61 سے زائد جاری منصوبوں کیلئے 2.9 ارب روپے، ضم شدہ ڈسٹر کٹ کے8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے317 ملین روپے اور اے آئی پی کے 22 جاری منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے۔ نئے منصوبوں پر پابندی ہوگی، ادویات کی خریداری اور دیگر لازمی امور کے لئے مختص فنڈز میں سے 100 فیصد رقم جاری کی جائے گی جبکہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو ماہانہ بنیاد پر 25 فیصد رقم اور نان سیلری بجٹ کی مد میں بھی 25 فیصد ماہانہ ریلیز ہوگی۔

  • شاہ جی گل آفریدی  اپنے خاندان اور پارٹی سمیت مسلم لیگ ن میں ضم

    شاہ جی گل آفریدی اپنے خاندان اور پارٹی سمیت مسلم لیگ ن میں ضم

    فاٹا انضمام سے قبل سیاست میں لانے جانے والے شاہ جی گل آفریدی نے اپنے خاندان اور پارٹی سمیت مسلم لیگ ن میں ضم ہونے کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ایم پی اے بلاول آفریدی، سابق ایم پی اے شفیق آفریدی، سابق ایم پی اے بصیرت بی بی، تحصیل مئیر زبیر آفریدی، منڈی کوتل کے تحصیل مئیر شاہ خالد شنواری اور تحصیل مئیر جمرود سید نواب نے کو ملاقات کی۔

    مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے مبارک پیش کی اور کہا کہ انہوں نے ملک کی خدمت کرنے والوں کے قافلے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں وفاق پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں۔ پارٹی کو پورے ملک کے کونے کونے میں مظبوط کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر دس سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی۔ خیبرپختونخوا کے بہادر اور سچے لوگوں پر جھوٹ اور فریب کی حکمرانی رہی۔ خیبرپختونخوا اور وہاں کے عوام سے سال 10 سال ظلم ہوا۔ دہشت گردی واپس آگئی، ان مسائل سے نجات دلائیں گے۔

    شاہ جی گل آفریدی اور دیگر راہنماؤں نے پارٹی قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز شریف نے جس بہادری سے جبر کے حالات کا مقابلہ کیا، وہ تاریخ کی سنہری مثال ہے۔ انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں مریم نواز شریف کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک دی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔