Baaghi TV

Tag: قبرستان

  • بھارت،قبرستان بھی محفوظ نہ رہے،قبرستان میں 9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

    بھارت،قبرستان بھی محفوظ نہ رہے،قبرستان میں 9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

    بھارت میں‌ خواتین اور کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کالج میں ریپ اور قتل کے واقعہ کے بعد ہر طرف احتجاج جاری ہے تو وہیں زیادتی کے کیسز بھی آئے روز سامنے آ رہے ہیں، اب ایک ملزم نے 9 سالہ لڑکی کے ساتھ قبرستان میں زیادتی کی ہے

    ایسے وقت میں جب ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو نے خواتین کے خلاف جرائم کے گھناؤنے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، وہیں دہلی کے کنجھا والا علاقے سے 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ایک اور چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محمد شریف نامی 52 سالہ شخص کو زیادتی کے جرم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم قبرستان میں کام کرتا ہے۔ وہ کمسن بچی کو بدکاری کے بہانے قبرستان لے گیا جہاں اس نے اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 26 اگست کو پیش آیا،دہلی کے تھانہ کانجھووالا کی حدود میں قبرستان میں زیادتی کی واردات ہوئی ہے،9 سالہ لڑکی کے والد نے منگل (27 اگست) کو اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی۔ درج مقدمے میں مدعی نے کہا کہ وہ پھل فروش ہے اور 2 بیٹیوں اور 1 بیٹے کا باپ ہے۔ وہ دائمی بیماری میں مبتلا ہیں۔ 52 سالہ ملزم محمد شریف اپنی بیماری کا علاج کرنے کے بہانے اکثر متاثرہ کے گھر جایا کرتا تھا۔ پیر کو محمد شریف ایک بار پھر متاثرہ کے گھر گئے۔ وہاں پہنچنے کے بعد اس نے نابالغ لڑکی کو اس بہانے اپنے گھر آنے کو کہا کہ وہ اسے راشن دے گا۔ملزم شریف لڑکی کو قبرستان کے قریب جھاڑیوں میں لے گیا جہاں اس نے متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی۔ جب متاثرہ لڑکی رونے لگی تو اس نے پیسے دے کر اسے تسلی دینے کی کوشش کی۔محمد شریف پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے نابالغ متاثرہ کو دھمکی دی اور اسے خبردار کیا کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو کچھ بتایا تو اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔اس کی دھمکی سے خوفزدہ ہو کر لڑکی گھر واپس آئی اور خاموش رہی ، ایک دن بعد اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اس کی بڑی بہن کو شک ہوا تو اس نے دریافت کیا۔ آخر کار لڑکی نے گھر والوں کو اپنی آزمائش سنائی جس کے بعد اس کے والد نے منگل کو پولیس میں مقدمہ درج کروایا

    ایک دن بعد، حکام نے بتایا کہ مغربی دہلی کے روہنی کے ایک قبرستان میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر ایک 52 سالہ شخص نے کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی،ملزم محمد شریف پہلے اسے دہلی کے کانجھا والا علاقے کے ایک قبرستان میں لے گیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اس کے بیمار والد کو ٹھیک کرنے کے لیے ’کالا جادو‘ کرے گا جو ایک پرانی بیماری میں مبتلا ہے۔ تاہم ملزم نے قبرستان میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

    اطلاعات کے مطابق، دہلی پولیس کو 27 اگست کو ایک پی سی آر کال موصول ہوئی جس میں جنسی استحصال کی تفصیل تھی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، "منگل کو کانجھا والا پولیس اسٹیشن میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں ایک کال موصول ہوئی تھی۔ پولیس کی ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔”شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور ملزم محمد شریف کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 65(2) اور پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔پولیس افسر نے کہا کہ ہم نے محمد شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔ سنجے گاندھی میموریل اسپتال میں لڑکی کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔”

    بھارت،نرسنگ کی 19 سالہ طالبہ کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

    بھارت میں 70 سالہ خاتون سے 35 سالہ ملزم کی زیادتی

    کمسن طالبہ سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کود گیا

    بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

  • قبرستان میں ناکہ لگا کر شہریوں کولوٹنے والا گینگ گرفتار

    قبرستان میں ناکہ لگا کر شہریوں کولوٹنے والا گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے

    ضلع کیماڑی تھانہ شیر شاہ پولیس کی بڑی کاروائی، انتہائی مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان نے چار روز قبل شیرشاہ پراچہ قبرستان میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا تھا ،ملزمان نے شہریوں کو لوٹنے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ویڈیو میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کی شناخت 1- سہیل عرف فقیر نثار چانڈیو، 2- ریاض، 3- محمد زمان، 4- نذیر احمد، 5- شعیب علی اور 6- وزیر علی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع کے ذریعے ٹریس کرکے ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر عتیق آفریدی نے SI محبوب تنولی، HC واجد و اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 3 پستول، چھینی گئیں تین موٹرسائیکلیں اور 12 موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکلیں موچکو اور بلدیہ سے چھینی گئی ہیں۔ گینگ کے سرغنہ سہیل عرف نثار چانڈیو نے گزشتہ ماہ گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔ جبکہ ملزمان نے کراچی و اندرون سندھ میں سینکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کو 12 مقدمات میں مدعیوں کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ مزید وارداتوں میں ملزمان کو انٹروگیٹ کرکے شناخت کا عمل جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب مواچھ گوٹھ سپارکو نیول کالونی گلشنِ مزدور مشرف کالونی حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث انتہائی اہم ملزمان کو تھانہ سعیدآباد پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، مواچھ گوٹھ کے رہائشی ان ڈکیتوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا تھا اسلحہ کے زور پر مسلسل وارداتوں میں ملوث تھے دو ڈکیت مواچھ گوٹھ اور ایک ڈکیت لیاری کا رہائشی بتایا جاتا ہے

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • بچوں کو نشہ پلا کر قبرستان میں بدفعلی کرنیوالے افراد کے قاتل گرفتار

    بچوں کو نشہ پلا کر قبرستان میں بدفعلی کرنیوالے افراد کے قاتل گرفتار

    بچوں کو نشہ پلا کر قبرستان میں بدفعلی کرنیوالے افراد کے قاتل گرفتار

    گوجرانوالہ پولیس کے سپیشل سیل نے کاروائی کی ہے، گوجرانوالہ دوہرے قتل کے ملزمان چار دن میں گرفتارکر لئے گئے،

    سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت کا کہنا تھا کہ قبرستان میں دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان نے چند روز قبل دو بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔ مقتول بچوں کو قبرستان میں نشہ پلا کر بد فعلی کرتے تھے ملزمان دونوں بھائیوں کو قتل کرکے 36 ہزاررقم لے کر فرار ہو گئے تھے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کو عدالت پیش کیا جائے گا اور انکا ریمانڈ لیا جائے گا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دس ماہ میں پنجاب میں 3088 خواتین کے ساتھ ریپ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں 446 خواتین زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔ بچوں کے ساتھ بد فعلی کے 4503واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن1221 واقعات کے ساتھ لاہور سر فہرست ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں آگاہی کے حوالے سے مضامین شامل ہونے چاہیے گھریلو تشدد کو روکنے کیلئے پولیس میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنا ہوگا

  • دعوؤں کی بجائے عملی کام کیا جائے

    دعوؤں کی بجائے عملی کام کیا جائے

    قصور
    حکومت کوئی بھی ہو فنڈ جاری ہوا ہے تو کام ہونا چاہیے سابقہ حکومت کی فنڈ جاری کروانے پر مہربانی لیکن موجودہ حکومتی نمائندے بھی کام کروا کر شکریہ کا موقعہ دیں اہلیان مصطفی آباد للیانی قصور

    عید الفطر کی نماز کہ بعد مصطفی آباد للیانی کے قبرستان کی چار دیواری کے لیے کیے گئے اعلانات پر کسی قسم کا کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ما سوائے بنیادوں کی کھدائی کے
    مصطفی آباد للیانی میں قبرستان کی چار دیواری کا معاملہ ابھی تک بھی حل نہ ہوسکا ہے چند ماہ قبل مصطفی آباد کے قبرستان کی انتظامیہ اور چند سیاستدانوں نے اس کا سنگ بنیاد رکھا اور ساتھ ہی قبرستان کی چار دیواری کا افتتاح بھی کیا لیکن بدقسمتی سے وہ افتتاح اور سنگ بنیاد صرف تصویر کشی کی حد تک رہا حکومت کوئی بھی ہو اگر ایک دفعہ قبرستان کی چار دیواری کا فنڈ جاری ہوچکا ہے تو اس پر قبرستان میں کام ہونا چاہیے مصطفی آباد کی عوام کا مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد ترجیحی بنیادوں پہ کام شروع کروا جائے

  • قبرستان سے باپ اور دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد

    قبرستان سے باپ اور دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر کھاریاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    شہر کے قبرستان سے باپ اور دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ایک بیٹی بچ گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کھاریاں کے نواحی گاؤں پیارا ڈوگہ کے قبرستان سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک بچی زندہ حالت میں ملی، لاشوں کی شناخت چالیس سالہ ناصر شہزاد کے طور پر ہوئی، جبکہ اس کے ساتھ اسکی دو بیٹیوں 11 سالہ ادیبہ اور 15 سالہ عائشہ کی بھی لاشیں ملیں،

    اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک بچی بیہوشی کی حالت میں بھی ملی جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جو بچی بیہوشی کی حالت میں ملی اسکی عمرچار برس ہے، پولیس حکام کے مطابق ناصر چار بیٹیوں کا باپ تھا ،ناصر شہزاد کی بیوی 2 ماہ قبل روٹھ کر میکے واپس چلی گئی تھی۔ ،ناصر اور اسکی بیٹیوں کی کیسے موت ہوئی؟ اس حوالہ سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات میں لگتا ہے باپ بیٹیوں کی موت کسی زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ تشویشناک حالت میں ملنے والی ہانیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے تینوں نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • کراچی کے میوہ شاہ  قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہونے کا انکشاف

    کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہونے کا انکشاف

    کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی کے قدیم باسیوں میں صرف پارسی، ہندو، سکھ اور عیسائی ہی نہیں بلکہ یہودی بھی شامل تھے-

    باغی ٹی وی : جن کے آثار میوہ شاہ میں موجود ان کے قبرستان میں آج بھی دیکھے جاسکتے ہیں نجی خبررساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق شہر کے تاریخی ورثے میں صرف برطانوی دور کی عمارتیں نہیں بلکہ میوہ شاہ قبرستان میں یہودی مذہب کےماننے والوں کی 5 ہزار قبریں بھی ہیں جہاں 19ویں صدی سے لے کر 50 کی دہائی تک یہودی گھرانے اپنے پیاروں کو دفناتے تھے۔

    کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں سولومن ڈیوڈ روڈ ایک صدی قبل موجود تھے سولومن ڈیوڈ 1902 میں کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایک آفیشل تھے جنہوں نے کراچی کے واحد یہودی ہیکل کی بنیاد رکھی تھی۔

    وہ بھی انہی 5 ہزار قبروں کے درمیان دفن ہیں۔ ان مقبروں کو سنبھالنے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں لوگ قبروں کا دورہ تو کرتے ہیں لیکن ان قبروں کی حفاظت کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا۔

    یہودی تو عرصہ ہوا یہ سرزمین چھوڑ گئے لیکن ان کے بعد پیچھے رہ جانے والی یہ نشانیاں گواہ ہیں کہ کراچی کی رونقوں کو سنبھالنے میں کئی اقوام، کئی مذاہب اور کئی ثقافتوں کی محنت شامل ہے جسے محفوظ رکھنا اب حکومت کی ذمہ داری ہے-

  • قبرستان سے ملنے والی گلا کٹی لاش کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار

    قبرستان سے ملنے والی گلا کٹی لاش کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار

    حیدرآباد:ایس ایچ او انسپیکٹر عمران رشید شیخ کی SIP سیف اللہ گل اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی

    گزشتہ دنوں لطیف آباد نمبر 9 میں قائم قدیم قبرستان ماکھن شاہ میں ایک شخص کی گلا کٹی نعش برآمد ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی جس پر B-سیکشن پولیس نے بروقت وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پولیس تحویل میں لیکر جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے

    ابتدائی تفتیش کے مطابق فوتی کی شناخت اکرم ولد نذیر احمد راجپوت سے ہوئی جوکہ پیشے سے گورکن تھا اور قبرستان کے قریب کوٹھڑی میں رہائش پذیر تھا

    ایس ایچ او تھانہ B-سیکشن اور SIP سیف اللہ گل نے اس بلائنڈ مرڈر کیس کی باریک بینی سے تفتیش کی اور دوران تفتیش تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بالآخر اس واردات میں ملوث مرکزی ملزم بنام اشہد سواتی پٹھان کو گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں قتل کی اس واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرا ساتھی فوتی سے 1 لاکھ روپے رقم لوٹ رہے تھے تو مزاحمت اور شور مچانے پر ہم نے فوتی کا قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے

    بی سیکشن پولیس نے قتل کی اس واردات کا مقدمہ فوتی کے بھائی محمد اعظم کی مدعیت میں درج کرلیا123/2022 u/s 302,34 PPC گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

  • مسلم، ہندو اور عیسائیوں کامشترکہ قبرستان

    مسلم، ہندو اور عیسائیوں کامشترکہ قبرستان

    صوبہ خیبر پختونخواہ کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان جو ماضی میں  کئی بار  دہشتگردوں کے نشانہ پر رہا اور یہاں شدت پسندی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں وہاں مسلم، ہندو اور عیساؤں کا مشترکہ قبرستان مذہبی ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال ہے۔

     ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک قبرستان میں مسلمانوں کے ہمراہ  ہندوؤں عسائیوں کی تدفین بھی کی گئی ہے اور صدیوں بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

      چاہ سید منور نامی اس  قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں پر مقدس  قرآنی آیات، عیسائیوں کی قبروں پر صلیب کا نشان جبکہ ہندوؤں کی قبروں کے رنگ گلابی اور انکے مذہبی کلمات لکھے ہوئے ہیں۔
     
    ماضی میں یہاں ایک شمشان گھاٹ تھا جہاں ہندو برادری اپنے مُردوں کی آخری رسومات ادا کرتی تھی لیکن پاکستان بننے کے بعد یہ شمشان گھاٹ پر محمکہ اوقاف کی ملکیت بن گیا۔ تاہم اب ہندو مذہب کے پیروکار اپنے مُردے جلاتے نہیں بلکہ انھیں مجبوراً چاہ سید منور قبرستان میں دفنا دیتے ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق مسلمانوں کی بڑی آبادی کے علاوہ  ہندو برادری کے سیکنڑوں جبکہ کرسچن برادری کے ہزاروں گھر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ہیں اور  انھیں اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کرنے میں بھی کوئی مشکلات پیش نہیں آتیں ماسوئے مردہ کو جلانے کے۔

  • قبر سے 2 سالہ بچی کی لاش نکالنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

    قبر سے 2 سالہ بچی کی لاش نکالنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ میں قبر سے 2 سالہ بچی کی لاش نکالنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچوں کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر جادو ٹونا کرتے تھے۔ اوکاڑہ پولیس کے مطابق ملزمان نعیم ظاہر اور سلیم کے خلاف قبرسے 2سالہ بچی کی لاش نکالنے کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج ہے۔پولیس کے مطابق شہری یاسر کی بیٹی زینب کا انتقال یکم مئی کو ہوا تھا۔ باپ تدفین کے اگلے روز قبرستان گیا تو لاش قبرسے باہر پڑی تھی۔

    گجرات کےبعد اوکاڑہ میں بھی کمسن بچی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 13 مہینے کی معصوم بچی کی لاش قبر سے نکال کر کالا جادو کرنے والے گروہ کا آپریشن کیا جائے اصل ملزمان تک پہنچ کر گرفتاری عمل میں لائی جائے ،شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ،ایم این اے 142 ریاض الحق، اور ایم پی اے 189 خادم اوکاڑہ فیاض ظفر، اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ اوکاڑہ سٹی کے سب سے پرانے جانے مولا قبرستان میں سرکاری لائٹ روشنی کا انتظام کیا جائے رات کو کالا جادو کرنے والے چھوٹے بچوں کی لاش سلیپ کے نیچے سے نکال کر سرخی پوڈر اور اور ماتھے پر بندی لگا کر کالے جادو کے گندے عملیات کرکے سلیپ کے اوپر مٹی ڈال کر نکل جاتے ہیں جیسے کل شیرربانی ٹاؤن کے رہائشی ملک یاسر رات اپنی 13 مہینے کی بیٹی زینب کو دفنا کر گئے اور جب صبح فاتحہ کے لیے آیا آ کر دیکھا تو ہاتھ کی انگلی قبر سے باھر نظر آرھی تھی انہوں نے 15 پر پولیس کو اطلاع کرکے بچی کو دوبارہ غسل دے کر دفنایا یہ تو ان کے لواحقین نے دیکھ لیا اھل محلہ نے تو پہلے بھی کتنے ایسے واقعات دیکھے ہیں کہ آوارہ کتے بچوں کی لاشوں کو نوچ نوچ کر کھا رھے ھیں اھل محلہ صمد پورہ والوں نے کبھی غازی آباد والو نے ڈیڈ باڈی دوبارہ دفن کیا آج پولیس تھانہ بی ڈویژن نے گورکن سلیم عرف سلیمی کو گرفتارکر لیا ایک صافہ اور قبر نکالنے والا سامان قبر کے پاس سے برآمد ھوا پولیس نے وہ فنگر پرنٹ کے لیے بھیج دیا ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ پر کاروائی کی جائے اور ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

  • لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات: قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات

    لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات: قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہروں گجرات اور اوکاڑہ میں لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات کے پیش نظر قبرستانوں کی سیکیورٹی اور انتظام بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے چوکیدار رکھے جائیں گے، قبرستانوں کا انتظام سنبھالنے کے لیے منیجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    اجلاس میں واقعات میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مجرموں کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹامرتب کیا جائے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدم توجہ کے باعث قبرستان جرائم کی آماجگاہ بن رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل گجرات کے ایک گاؤں کے قبرستان میں خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر برہنہ حالت میں پھینک دیا گیا تھا۔

    گاؤں چک کمالہ کا رہائشی محمد نذیر اپنی اٹھارہ برس کی ذہنی معذور بیٹی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچا جہاں اس نے قبر کھلی ہوئی اور میت غائب دیکھی، تلاش پر قریبی جھاڑیوں سے لاش بغیر کفن کے برآمد ہوئی۔

    پولیس نے لاش کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پنجاب فرانزک لیب بھجوا دی، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، لاش سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاش کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی۔