Baaghi TV

Tag: قبرستان

  • گجرات کے بعد اوکاڑہ کے قبرستان میں کمسن بچی کی نعش نکال کر بیحرمتی کا واقعہ

    گجرات کے بعد اوکاڑہ کے قبرستان میں کمسن بچی کی نعش نکال کر بیحرمتی کا واقعہ

    گجرات کے بعد اوکاڑہ کے قبرستان میں کمسن بچی کی نعش نکال کر بیحرمتی کا واقعہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گجرات کےبعد اوکاڑہ میں بھی کمسن بچی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے،

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 13 مہینے کی معصوم بچی کی لاش قبر سے نکال کر کالا جادو کرنے والے گروہ کا آپریشن کیا جائے اصل ملزمان تک پہنچ کر گرفتاری عمل میں لائی جائے ،شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ،ایم این اے 142 ریاض الحق، اور ایم پی اے 189 خادم اوکاڑہ فیاض ظفر، اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ اوکاڑہ سٹی کے سب سے پرانے جانے مولا قبرستان میں سرکاری لائٹ روشنی کا انتظام کیا جائے رات کو کالا جادو کرنے والے چھوٹے بچوں کی لاش سلیپ کے نیچے سے نکال کر سرخی پوڈر اور اور ماتھے پر بندی لگا کر کالے جادو کے گندے عملیات کرکے سلیپ کے اوپر مٹی ڈال کر نکل جاتے ہیں جیسے کل شیرربانی ٹاؤن کے رہائشی ملک یاسر رات اپنی 13 مہینے کی بیٹی زینب کو دفنا کر گئے اور جب صبح فاتحہ کے لیے آیا آ کر دیکھا تو ہاتھ کی انگلی قبر سے باھر نظر آرھی تھی انہوں نے 15 پر پولیس کو اطلاع کرکے بچی کو دوبارہ غسل دے کر دفنایا یہ تو ان کے لواحقین نے دیکھ لیا اھل محلہ نے تو پہلے بھی کتنے ایسے واقعات دیکھے ہیں کہ آوارہ کتے بچوں کی لاشوں کو نوچ نوچ کر کھا رھے ھیں اھل محلہ صمد پورہ والوں نے کبھی غازی آباد والو نے ڈیڈ باڈی دوبارہ دفن کیا آج پولیس تھانہ بی ڈویژن نے گورکن سلیم عرف سلیمی کو گرفتارکر لیا ایک صافہ اور قبر نکالنے والا سامان قبر کے پاس سے برآمد ھوا پولیس نے وہ فنگر پرنٹ کے لیے بھیج دیا ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ پر کاروائی کی جائے اور ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،

    اوکاڑہ کے جانے مولا قبرستان میں بچی کی لاش کی بےحرمتی کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ نے کمشنر ساہیوال اور آر پی او ساہیوال سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ، قبرستان میں لائٹس کا مناسب انتظام کیا جائے رات کے وقت قبرستانوں میں آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
    تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گورکن سمیت 2 افراد گرفتار کر لئے گئے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

  • کوارٹرز کا پانی قبرستان میں،درجنوں قبریں مسمار

    کوارٹرز کا پانی قبرستان میں،درجنوں قبریں مسمار

    قصور
    پھولنگر کے نواح میں رہائشی کوارٹرز کا استعمال شدہ پانی قبریں مسمار کرنے لگا،اہل علاقہ کے بار بار منع کرنے کے باوجود نکاسی أب کا انتظام نا کیا گیا،درجنوں قبریں زیر آب آنے سے بیٹھ گئیں،لوگوں کی کوارٹرز مالک کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے شہر پھول نگر کے نواح میں زندوں نے مردوں کو اذیت دینا شروع کر دی
    پھول نگر شہر کے قریبی گاؤں اڈہ سرائے چھینبہ ڈھلواں روڈ حاجی پارک میں ولی خان نے رہائشی کوارٹرز بنا رکھے ہیں جو کہ فیکٹری ملازمین کو کرایہ پر بطور رہائش دیتا ہے
    کوارٹرز کے سیوریج کا پانی ملحقہ قبرستان میں جاتا ہے اور کوارٹرز میں بارش کا کھڑا ہونے والا پانی بھی قبرسان میں نکالا جاتا ہے جس کے باعث کئی قبریں مسمار ہو گئی ہیں
    اہل علاقہ نے اس بابت خوف الہی دلاتے ہوئے ولی خان کو متعدد بار اپنے سیوریج کے پانی کی درست نکاسی کا کہا ہے تاہم ولی خان نے ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا ہے اور کہا ہے کہ جو ہوتا ہے کر لو پانی نہیں بند ہو گا
    لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کی حالت دیکھ کر سخت پریشان ہیں اور ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فریاد کناں ہیں کہ اس ظالم شحض کو قبروں کی بے حرمتی سے روکا جائے

  • عید منانے کا انوکھا اقدام، عوامی حلقوں میں پذیرائی

    عید منانے کا انوکھا اقدام، عوامی حلقوں میں پذیرائی

    تلہ گنگ کے گاؤں جبی شاہ دلاور میں عید انوکھے انداز سے منائی گئی.

    قاری محمد فیروز صدیقی صاحب کی تجویز پر اہلیان جبی شاہ دلاور نے عید کی چھٹیاں قبرستان کی صفائی میں گزاریں.

    عوام نے قبرستان کی صفائ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    قبرستان صفائی مہم کی خبر وائرل ہونے کے بعد دیگر علاقوں کے لوگوں نے قبرستان صفائی مہم کو سراہا.

    مہم کے سبراہ نے باقی لوگوں سے بھی گزارش کی کہ اس مہم شامل ہوں اوراپنے پیاروں کی قبروں کو بارشی پانی کے نقصان سے بچائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ارد گرد کے گاوں بھی اپنے اپنے مقامی قبرستانوں میں ایک دن ایسی مہم ضرور کریںآج آپ کریں گے کل کوئ آپ کے لئے کرے گا۔

    اہلیان جبی کے اس نیک عمل پر دیگر علاقے کے لوگوں نے اس مہم کو سراہا اور اس نیک عمل کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا اعلان کیا.

  • اوکاڑہ حویلی لکھا۔ایک اور خاتون کرونا ایس او پی کے تحت سپرد خاک

    اوکاڑہ (علی حسین) حویلی لکھا میں۔کورونا جیسی موذی مہلک اور عالمی وباء سے متاثرہ خاتون رضیہ بی بی جاں۔بحق ہو گئی جسے مقامی انتظامیہ نے حکومتی ایس او پیز کے مطابق سپردخاک کر دیا گیا جاں۔بحق ہونےوالی خاتون ڈی ایچ کیو اوکاڑہ ساوتھ سٹی کے قرنطینہ میں زیر علاج تھی جو جانبر نہ۔ہو سکی خاتون کے انتقال پر حویلی لکھا میں کورونا وباء کے حوالے سے شہریوں۔میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے اس حوالہ سے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈون میں مزید سختی کر دی گئی ہے تمام دکانوں اور کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ہے شہریوں۔کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ۔نکلنے کی ہدایات جا ری کی گئی ہیں اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ اس موذی وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

  • اپنے گھروں کا پانی اپنے ہی پیاروں کی قبروں میں

    اپنے گھروں کا پانی اپنے ہی پیاروں کی قبروں میں

    قصور
    250 گھروں پر مشتمل 1960 سے قائم آبادی سیوریج کے نظام سے محروم اپنا استعمال شدہ پانی اپنے ہی قبرستان میں چھوڑنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق قصور فیروز پور روڈ سے 5 پانچ کلومیٹر دوری پر واقع بستی سلیمان خان والی کے رہائشیوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری بستی 1960 سے آباد ہے اور ہمارے تقریبا 250 گھر ہیں مگر ہماری بستی کیلئے کوئی بھی نکاسی آب کا انتظام نہیں جس پر ہم اپنے قبرستان سے ملحقہ جوہڑ میں اپنے گھروں کا پانی چھوڑتے ہیں جو کہ بھر کر ہمارے پیاروں کی قبروں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے قبریں زیر آب آ جاتی ہیں اس کے علاوہ قبرستان سے ملحقہ ہماری دو ایکڑ اراضی بھی عرصہ دو سال سے گندے پانی سے بھری ہوئی ہے حالانکہ محض 10 ایکڑ دور ہم سے مین نالا ہے پھر بھی ہمارے لئے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا لہذہ ایم پی اے الیاس خان گجر اور ایم این اے ملک رشید احمد خان صاحب ہمارا مسئلہ حل کروائیں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھائی لاکھ روپیہ اکھٹا کرکے قبرستان میں بھرتی ڈالی ہے لہذہ ہمارے اور ہمارے پیاروں کی قبروں پر رحم کیا جائے