Baaghi TV

Tag: قبضہ مافیا

  • وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.

    وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.

    پشاور (حمزہ رحمن) اعظم سواتی کی پشاور کینٹ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے، ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے، قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں،اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے.
    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے، ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔

    بلند وبالا دعوے کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ادارے کے ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے، اس موقع پر انہوں نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

  • اے سی قبضہ مافیا کے ساتھ مل گیا

    اے سی قبضہ مافیا کے ساتھ مل گیا

    قصور
    الہ آباد میں قبضہ مافیا گروپ پھر متحرک ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کنگن پورہ ڈی پی ایس سکول کی جگہ پر لوگ پہلے ھی ناجائز قابض تھے جو کہ لاکھوں روپے مالیت کی کمرشل جگہ ہے اور فی مرلہ چار سے پانچ لاکھ قیمت ھے مگر پٹواری اور ریونیو آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر نے اسی کمرشل جگہ مین روڈ کے اوپر قبضہ کراوا دیا ھے وھاں پر مکانات اور دوکانات بنا دیے گئے ھیں ایک تو حکومت سرکاری جگہ واگزاری کے احکامات جاری کر رھے ھے تو دوسرا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ریونیو عملہ کروڑوں کی صوبائی حکومت پر قبضہ کروارھے ھیں اور اختیارات کا ناجائز استمال کرکے صوبائی حکومت کی جگہ پرقبضہ کروایا جارھا ھے اور اس جگہ کو پہلے اینٹی کرپشن قصور نے واگزار کرایا تھا لوگوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی کمرشل کرڑوں کی جگہ پر قبضہ کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر اور پٹواری مرتضے اور تحصیلدار کے خلاف کاروائی کی جائے اور کمرشل اراضی واگزار کرائی جاے

  • نوکری تعلیم کی کام قبضہ گروپ کا

    نوکری تعلیم کی کام قبضہ گروپ کا

    قصور
    نوکری محکمہ ایجوکیشن کی کام قبضہ مافیا کا
    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کا کلرک حاجی محمد لیاقت بھی قبضہ مافیا نکلا موضع حاجی گگہ میں آتشیں اسلح سے لیس ہو کر ساتھیوں کے ساتھ ملکر دو دکانوں اور احاطے پر قبضہ کر لیا،پولیس پہنچی تو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ بی ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے تھانہ بی ڈویژن قصور میں درج کرائے گئے مقدمہ نمبر 689/20 میں مدعی زین العابدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ چوہدری محمد نواز سینئر ایڈووکیٹ کے ڈیرہ واقع حاجی گگہ روڈ بالمقابل محصول چونگی کا منتظم اور مینیجر ہے چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے ڈیرہ سے ملحقہ دو دوکانات اور ایک احاطہ اللہ رکھا ولد خوشی محمد نے ثالثان 2012ء میں محکمہ ریلوے سے لیز پر حاصل کیا ہوا ہے جبکہ چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ نے یہ دکانات اور احاطہ اللہ رکھا سے خرید ہوا ہے ملزمان محمد لیاقت محکمہ ایجوکیشن ساکن موضع کیلوں اور ندیم سکنہ کیسڑ گڑھ مسلح آتشیں اسلحہ لے کر آئے اور اسلحہ کے زور پر دو دوکانات اور احاطہ پرقبضہ کر لیا اور 2/3 درخت کیکر، جنگلی مالیت 29 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ملزم لیاقت نے مجھ پر پستول تان کر کہا کہ ہم نے اس جگہ پر قبضہ کر لیا ہے اگر تم نے شور مچایا تو جان سے مار دیں گے چوہدری مدثر ایڈووکیٹ، امجد کلرک اور چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ نے جب 15نمبر پر پولیس کااطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان حاجی گگہ کی طرف بھاگ گئے اور جاتے ہوئے کہہ گئے کہ ہمارا قبضہ مافیا سے تعلق ہے ملزمان تحصیل قصور کا قبضہ گروپ جنہوں نے کئی جگہ پر ناجائز قبضہ کرکے اراضی اور لوگوں کی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں اور شیوا بدنام قبضہ گروپ ہے۔ملزما ن کے خلاف تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • واگزار کروائی زمین پھر قبضہ مافیہ کے ہاتھ

    واگزار کروائی زمین پھر قبضہ مافیہ کے ہاتھ

    قصور
    چونیاں کے گردونواح میں لاکھوں روپے خرچ کرکے سرکاری زمین واہ گزار کروانے کے بعد دوبارہ تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیاء قبضہ جمانے لگا، سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر بااثر زمینداروں نےبلا معاوضہ فصلیں کاشت کر لیں
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح تلونڈی میں سینکڑوں کنال سرکاری زرعی زمین پر بااثر افراد نے دوبارہ سے قبضہ جما لیا ہے گذشتہ مہینوں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے قابض شدہ زمین لاکھوں روپے خرچ کرکے واہ گزار کروائی جبکہ حال ہی میں تلونڈی ،بھیڑ سوہڈیاں ،کھوکھر ٹوچر ،قلعہ ناتھا سنگھ ،بگھیانہ خورد کے بااثر زمینداروں نے دوبارہ فصلیں کاشت کر رکھی ہیں حلقہ پٹوار تلونڈی کے پٹواری کی مبینہ سازبازی سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان بلا معاوضہ زرعی زمین کاشت کرنے والوں کو حلقہ پٹوار تلونڈی میں تعینات پٹواری تقویت دینے لگا افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی گئی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افسران بالا کی نظر میں یہ سرکاری زمین کسی کے استعمال نہ ہے جبکہ (ڈینگی )نہر کٹورا کی سینکڑوں ایکڑ زمین بااثر زمینداروں کے قبضے میں ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سینکڑوں کنال زرعی زمین واہ گزار کروائی جائے

  • قبضہ مافیا مذہبی کارڈ استعمال کرنے

    قبضہ مافیا مذہبی کارڈ استعمال کرنے

    قصور
    قبضہ مافیا اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا پہلے سرکاری زمین کو جعلی کاغذات تیار کروا کر فروخت کیا اور اب مذہبی اقلیتی کارڈ استعمال کر کے افسران بالا کو بلیک میل کرنے کی کوششیں کرنے لگا
    تفصیلات کے مطابق قصور نواحی گاؤں بُگری میں اختر ولد رحمت وغیرہ جو ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم اور 30 سے زائد مقدمات قتل اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں نامزد ہے نے جعلی کاغذات تیار کروا کر سینٹرل گورنمنٹ کی کروڑوں روپے کی سرکاری زمین کو مسیحی برادری کو دھوکہ دہی سے غیر قانونی طور پر فروخت کیا اور قبضہ جمایا لیا جب اہل دیہہ کی درخواست پر ڈی سی او قصور نے ایکشن لیا اور اے ڈی سی (آر) عابد حسین بھٹی کے زریعے انکوائری کروائی تو جعلسازی ثابت ہونے پر جعلی طور پر کروائے گئے انتقالات منسوخ کر دیے تو قبضہ مافیا نے عیسائی برادری کے چند افراد کو ورغلا کر اور کرائے پر بندے منگوا کر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی نیت سے ایک اقلیتی خود ساختہ احتجاج کا رنگ دیدیا اور چند میڈیا والوں کو غلط حقائق بتا کر جعلی خبریں شائع کروائی جس پر اے ڈی سی آر قصور عابد حسین بھٹی نے ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے واضع کہا کہ قبضہ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ہم کسی پریشر میں نہیں آئے گےجس پر اہل دیہہ نے موقع پر بہادر اور ایماندار ڈسڑکٹ کلکٹر،ڈی سی قصور منظر جاوید علی اور اے ڈی سی (آر) عابد حسین بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا جنکی کاوشوں سے حکومتی اراضی واپس ملنے پر کروڈوں کا فائدہ ہوا