Baaghi TV

Tag: قبول اسلام

  • بھارتی اداکار کا  دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان

    بھارتی اداکار کا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان

    باغی ٹی وی : معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کے مطابق ہندوستان ٹائمز کو ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسلام تو انہوں نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔

    ووین نے اخبار کو بتایا کہ انہوں نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان کی اُس کے لیے خاص اہمیت ہے وہ 6 سال سے روزے رکھ رہے ہیں ہر مسلم کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے، میرے دوست اور اہلِ خانہ یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ میں رمضان میں دن بھر پانی اور کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں جبکہ کافی کے بغیر میرا گزارا نہیں۔

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    ووین نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی اور گھر والے ہر سال رمضان کو میرے لیے فوڈ فیسٹیول بنادیتے ہیں، ہم رمضان میں مختلف اقسام کے کھانے پکاتے ہیں اور میٹھے میں بھی ورائٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔

    ووین کی پہلی شادی 2013 میں وابز دراب جی سے ہوئی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی 2022 میں اس نے نورین علی سے شادی کی دونوں خوش گوار ازواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

    معروف امریکی ریپر لِل جون نے اسلام قبول کر لیا

    فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

  • 7 افراد کا قبول اسلام ، ذاتی مطالعہ سے اسلام قبول کیا

    7 افراد کا قبول اسلام ، ذاتی مطالعہ سے اسلام قبول کیا

    قصور
    تحریک اللہ اکبر گنڈا سنگھ قصور کے صدر عبداللہ شاہین کے ہاتھ پر 7 افراد کا قبول اسلام

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر گنڈا سنگھ قصور کے صدر عبداللہ شاہین کے ہاتھ پر 7 افراد نے اسلام قبول کیا ہے
    موضع کجیاں والا نزد گنڈا سنگھ قصور میں عبداللہ شاہین صدر تحریک اللہ اکبر گنڈا سنگھ،محمد زکریا ،محمدافتخار،،حافظ مدثر،چوہدری ظفر و عبدالرؤف کی خصوصی کاوش پر 7 افراد نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا
    مسلمان ہونے والوں میں 4 مرد اور 3 عورتیں شامل ہیں
    گزشتہ دنوں عبداللہ شاہین نے جامع مسجد اہلحدیث کجیاں والا میں اسلام قبول کرنے والوں کو کملہ پڑھایا
    نو مسلموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کا ذاتی طور پر مطالعہ کیا اور اپنی خوشی سے قبول اسلام کیا ہے اور اب ان شاءاللہ باقی زندگی اسلام کے نام پر ہی گزرے گی
    نومسلموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک اسلام کا مطالعہ کیا اور اہلیان علاقہ سے اسلام بارے سوال جواب کئے جن کا اہلیان علاقہ نے مدلل جواب دیا تو ہم پر یہ ماننا لازم ٹھہرا کہ اسلام ہی دین کامل ہے
    اہلیان علاقہ نے نو مسلموں کو مبارکباد دی اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

  • 3 خاندانوں کا قبول اسلام

    3 خاندانوں کا قبول اسلام

    قصور
    چونیاں کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں تین عیسائی خاندانوں نے اسلام قبول کر لیا قبول اسلام کی تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کو مبارک باد دی اور فضاء اللّٰہ اکبر اور کلمہ طیبہ سے گونج اٹھی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی قصبے گہلن ہٹھاڑ مسجد صوفی دین محمد والی میں قاری سلیم ساجد ربانی چیئرمین تحریک تحفظ نو مسلمین قصور کے زیر نگرانی و کاوش سے تین عیسائی خاندانوں کے چودہ مرد و خواتین اور بچوں نے اسلام قبول کر لیا
    اسلام قبول کرنے والے چودہ افراد میں پانچ مرد سات خواتین اور دو بچے شامل ہیں قبول اسلام اور کلمہ طیبہ پڑھانے کی سعادت پروفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع چیئرمین تحریک تحفظ نو مسلمین پاکستان نے ادا کی
    اسلام قبول کرنے والے دو خاندان ضلع قصور کے شہر کوٹ رادھاکشن اور ٹھینگ کھتریاں جبکہ تیسرا خاندان میاں چنوں کا رہائشی ہیں قبول اسلام کی روح پرور عالی شان اور پر نور تقریب میں علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی کلمہ طیبہ پڑھنے اور اسلام قبول کرنے کے بعد خواتین کے نئے اسلامی نام نسرین ۔پروین۔ رمشاء۔ علشبہ۔مسکان۔ عابدہ اور معافیہ رکھے گئے
    جبکہ دو بچوں کے نئے اسلامی نام ساجد اور ساجدہ رکھے گئے ہیں
    اسلام قبول کرنے والے مردوں کے نئے اسلامی نام۔ ساغر۔ علی ۔محمد شاہد۔محمد سلیم ۔محمد وقار۔ رکھے گئے ہیں ۔ تقریب میں دعاء خیر وبرکت کی سعادت مولانا محمد شفیع امیر مرکزیہ ضلع قصور نے حاصل کی