Baaghi TV

Tag: قتل

  • 22 سال قبل قتل کرکے بھیس بدل کر رہنے والا اشتہاری  گرفتار

    22 سال قبل قتل کرکے بھیس بدل کر رہنے والا اشتہاری گرفتار

    پولٹری فارم کے منشی کو پھندہ ڈال کر قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار کر لیا گیا،

    نشتر کالونی پولیس نے جھنگ سے 22 سال قبل قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا ،مجرم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،اشتہاری نے اپنے ساتھیوں سے مل کر منشی کو چارپائی سے باندھ کر گلے میں تار کا پھندہ ڈال کر قتل کیا تھا ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ملزمان نے ذاتی رنجش پر منشی عبدالحمید کو قتل کیا تھا اشتہاری عبدالغفار 22 سال سے ضلع جھنگ میں شناخت تبدیل کر کے رہ رہا تھا اشتہاری مجرم قانونی کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

    دوسری جانب اسلام پورہ پولیس کی انسداد موٹر سائیکل چوری کے حوالہ سے کامیاب کارروائی .دو رکنی متحرک وقار عرف موٹا موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئییں،ملزمان مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتے ،ریکارڈ یافتہ ملزمان نے دوران تفتیش لاہور شہر میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا، گرفتار ملزمان میں سرغنہ وقار عرف موٹا اور اسکا ساتھی سلیمان شامل ہیں،

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں شاد باغ پولیس کی انسداد پتنگ سازی و فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی ،آن لائن اور ٹک ٹاک پر پتنگ فروشی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان پابندی کے باوجود پتنگ سازی و فروشی کا گھناؤنا دہندہ کر رہے تھے ملزمان آن لائن بکنگ کرکے پنجاب کے مختلف اضلاع میں پتنگوں کی سپلائی کرتے .ملزمان پتنگوں کی آن لائن نمائش کرتے اور لوگوں کو خریداری پر اکساتے ،ملزمان پتنگ بازی کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر وائرل کرتے ،ملزمان کے قبضہ سے 1200 پتنگیں 12 کلو گڈی کاغذ 6 توڑے بانس 1260 بانسی تیلے اور غیر قانونی اسلحہ رائفل برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان میں اعجاز بلوچ عرف موتی اور عباس شامل مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایس پی سٹی نے پتنگ سازی کے خلاف کامیاب کاروائی پر شاد باغ پولیس ٹیم کو شاباش دی،

  • گھر میں گھس کر امام مسجد کو کیا گیا قتل

    گھر میں گھس کر امام مسجد کو کیا گیا قتل

    فون پر برا بھلا کہنے کی رنجش پر امام مسجد قتل کر دیا گیا

    واقعہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں پیش آیا، گردھاری والا میں امام مسجد کو نامعلوم ملزمان نے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا ، محمداحمد نامی امام مسجد بیوی بچوں کے ساتھ گھر موجود تھا ، 2 مسلح ملزمان گھر میں گھس آئے ملزمان نے اہلخانہ بچوں کو کمرے میں بند کردیا ،ملزمان نے امام مسجد کو ڈنڈے آہنی راڈ وغیرہ سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،مقتول کی بیوی بچے ملزمان کی منت سماجت کرتے رہے مگر ملزمان نے رحم نہ کیا، قتل کرکے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    پولیس فرانزک ٹیم نے قانونی کاروائی شروع کردی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی مقتول محمد احمد گذشتہ 10 سال سے گردھاری والا گاوں کی مسجد میں بطور امام خدمات سرانجام دے رہا تھا

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دوسری جانب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، ڈھاباں کے قریب تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری،ادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد کی شناخت جہانگیر اور ارسلان کے ناموں سے ہوگئی وین چھوڑ کر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے وین تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی

  • قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: روات پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری وجاہت کو قتل کر دیا تھا روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مدثر، رضوان اور ثاقب شامل ہیں، ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے وجاہت کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب اسامہ نامی نوجوان ہر تھانہ رتہ امرال کی حدود میں تھانہ سول لائن اور تھانہ صادق آباد کے ملازمین کا تشدد نوجوان کی حالت تشویشناک تھانہ رتہ امرال پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف درخواست لینے سے انکار کر دیا جبکہ دونوں نامعلوم باوردی پولیس اہلکاروں نے تھانہ رتہ امرال کے احاطے میں بھی زمین پر الٹا لٹکا کر تشدد کا شدید نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار کروا دیا متاثرہ نوجوان اسامہ کے لواحقین اور نوجوان کا کہنا ہے کہ تھانہ رتہ امرال میں تشدد کے وقت ایس ایچ او تھانہ و محرر موقع پر موجود تھے نوجوان اسامہ کو ریلوے ورکشاپ روڈ پر کسی جھگڑے میں صلح کے طور پر بلایا گیا تھا وہاں موجود باوردی پولیس ملازمین نے بے تحاشا فائرنگ بھی کی پولیس اعلی ذمہ داران نوٹس لیں متاثرہ نوجوان اسامہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں اپنے لواحقین کے ساتھ میڈیکل مدد کے لئے موجود ہے جبکہ تھانہ رتہ امرال نے درخواست تک نہیں وصول کی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پولیس مددگاروں پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کی مدد نہ کی جائے وقوعہ رات تقریبآ 1 بجے پیش آیا جبکہ تاحال میڈیکل کی سہولت مہیا نہ کی جا سکی اور نہ ہی ڈاکٹروں نے کسی قسم کی توجہ دی ۔لواحقین نے احتجاج کی دھمکی دیدی اور کہا کہ تھانہ رتہ امرال کی حدود میں پولیس ملازمین دوسری پارٹی کی جانب سے بدمعاشی کے طور پر آئے مار کٹائی اور اور فائرنگ کی جس کو نوٹس کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • شدید فائرنگ،ایک قتل پانچ زخمی،ملزمان تاحال فرار

    شدید فائرنگ،ایک قتل پانچ زخمی،ملزمان تاحال فرار

    قصور
    دو روز قبل تھانہ گنڈا سنگھ کے گاؤں چھبڑ میں فائرنگ سے ایک نوجوان جانبحق پانچ زخمی ،ملزمان تاحال فرار

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے موضع چھبر میں دو روز قبل زمین کے تنازعہ پہ ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نوجوان محمد عظیم ولد محمد رفیق قوم آرائیں سکنہ چھبر موقع پہ جانبحق ہو گیا جبکہ شدید فائرنگ سے مذید 5 افراد زخمی ہو گئے تھے جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے
    دو روز گزر گئے تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہے
    اہلیان علاقہ نے ڈی پی او قصور سے درخواست کی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے تاکہ لوگ خود کو عدم تحفظ کا شکار نا سمجھیں

  • 14 سالہ لڑکی نےمبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے ماں کو قتل کرا دیا

    14 سالہ لڑکی نےمبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے ماں کو قتل کرا دیا

    روس میں ایک 14 سالہ لڑکی نےمبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے ماں کو قتل کرا دیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ایک 14 سالہ لڑکی کو کو مبینہ طور پر اپنی ماں کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے مبینہ طور پر اس کی ماں کی طرف سے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کرنے کا حکم ملنے کے بعد لڑکی ناراض تھی۔

    جاسوسی غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں

    روسی پولیس کے مطابق 38 سالہ ایناستاسیا میلوسکایا کی لاش ماسکو کےقریب ملی تھی، اسے پیٹنےکےبعد گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد پلاسٹک میں لپیٹ کر پھینکا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ لڑکی اور اس کا 15 سالہ بوائے فرینڈ جو اس کے خاندان کے فلیٹ میں رہ رہا تھا، قتل کے پیچھے ہیں۔

    روسی پولیس کے مطابق اس نوعمر جوڑے نے 3650 پاؤنڈ میں دو کرائے کے قاتلوں کو سپاری دی تھی یہ سازش اس وقت رچی گئی جب ماں نے مبینہ طور پر بوائے فرینڈ کو اس کی بیٹی پر برا اثر مانتے ہوئے خاندان کی رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ جب وہ کام سے گھر پہنچی تو اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

    پولیس کے مطابق مبینہ قاتلوں نے اس کی لاش کو اس فلیٹ میں چھوڑ دیا جہاں لڑکی اور لڑکا رہ رہے تھے، وہ صرف دو دن بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے واپس آئے۔ تفتیش کاروں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ لڑکی اور اس کا دوست اپنی ماں کی 30 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ بچت کی رقم بھی ہتھیانے کے چکر میں تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جن کرائے کے قاتلوں نے خاتون کو قتل کیا ان کی عمریں 14 اور 17 سال ہیں، انہیں نابالغ افراد کی جیل میں بھیج دیا گیا ہے، انہیں 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

    دنیا کا پہلا کیس،بھارت میں پودے کی پھپھوند سے ایک شخص متاثر

  • جیکب آباد میں پولیس پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    جیکب آباد میں پولیس پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    جیکب آباد میں 2 افراد کےقتل پر جرگے نے پولیس پارٹی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،جرگہ میر صابر جکھرانی، میرچنگیزپہنور اور میر عاشق بروہی کی سرپرستی میں ہوا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 مئی 2021 کو مبینہ مقابلے میں 2 افراد کو قتل کیا گیا، پی پی رہنما میر صابر جکھرانی، میر چنگیز پہنور اور میر عاشق بروہی کی سرپرستی میں جرگہ بلایا گیا تھا پولیس نے 2 سال قبل بختیار جکھرانی اور محمد شیر جکھرانی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس دونوں افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش نہیں کر سکی-

    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

    جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو بے گناہ قتل کرنے پر فی کس 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، پولیس اہلکاروں محمد علی بروہی، دلاور سبایو اور طارق ترین پر مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا پولیس اہلکاروں نے 5 لاکھ روپے موقع پر ادا کیے جب کہ فیصلے کے بعد دونوں فریقین کا سمجھوتہ کرایا گیا۔

    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال

  • 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    سیشن کورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے سفاک مجرم کو سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا عدالت نے ملزم شاہد عمران کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی۔

    گھریلو ملازمہ پر تشدد،ملزم گرفتار،ملازمہ بازیاب


    استغاثہ کے مطابق مجرم شاہد عمران نے اڑھائی سال قبل جولائی 2021ء میں حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی کی ایک مسجد میں 6 سالہ بچی کو لے جا کر جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا شاہد عمران کے خلاف تھانہ کالیکی منڈی میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا۔

    ڈاکٹر بیربل قتل کیس،خاتون اسسٹنٹ کا ساتھی گرفتار

    دوسری جانب گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے ملازمہ کو بازیاب کروا لیا ہے، لاہور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور ڈیوٹی پر مامورسیکورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیا ہے،گھر کے سیکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی تھی ریسکیو کیلئے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ، ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی تھی-

    دہشگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ …

    پولیس حکام کے بعد پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے کراس کے اہلخانہ سے رابطہ کیا بعد ازاں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اس کے والد کو بلوا کر لڑکی کو حوالے کردیا گیا ،گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کیا گیا تھا اور اسے گھر والوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، اسے گھر میں قید کیا گیا تھا-

    اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

  • قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ہو گیا تھا افغانستان فرار

    قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ہو گیا تھا افغانستان فرار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ شمس کالو نی اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیم کی بڑی کاروائی، قتل میں ملوث ملزم کو قلیل وقت میں گرفتارکرلیا، ملزم واردات کے بعد افغا نستان فرار ہو گیا تھا، مزید کارروائی ضابطہ جاری ہے۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، مورخہ 23مار چ 2023 کو تھانہ شمس کا لو نی پولیس کو مسمی محمد حنیف نے درخو است دی کہ میرے بڑے بھا ئی محمد ایو ب کو ملزمان جلیل، نا در، فضل، نسیم اور قاسم نے تیز دھا ر خنجر کے وار کرکے شدید مضروب کیا ،جس سے میرا بھا ئی گر پڑ ا اور موقع پر ہی جا بحق ہو گیا، جس پر پولیس ٹیم نے فوری مقدمہ نمبر162 مورخہ 23 مار چ 2023 بجرم 302/34 ت پ تھانہ شمس کا لو نی درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی،تھا نہ شمس کالو نی اور ہومی سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے قلیل وقت میں اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم محمد جلیل کوگرفتار کرلیا، گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،

    سی پی او ،ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ جرائم اور تشدد پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے اور ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    بریکنگ،پی ٹی آئی کا استعفوں پر یوٹرن،عدالت میں کہا اب پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی

  • جائیداد کے تنازعہ پر سفاک ملزم نے ماں، دو بھائیوں سمیت سات افراد کی جان لے لی

    جائیداد کے تنازعہ پر سفاک ملزم نے ماں، دو بھائیوں سمیت سات افراد کی جان لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    پاکپتن میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل کر دیئے گئے، بھائی نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر ماں ،بھائیوں، بھابھی سمیت سات افراد کو قتل کر دیا، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم نے دو بھائیوں ، ماں، بھابھی سمیت سات افراد کو قتل کیا، واقعہ سحری کے وقت پیش آیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکپتن میں جائیداد تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو قاتل کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سفاک ملزم اور اسکے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

  • بھائی کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی گرفتار

    بھائی کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ بہا رہ کہو اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں کی بڑی کاروائی، خا وند کے قتل میں ملوث ملزمہ سمیت دو ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا

    اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، مورخہ 16مارچ2023 کو تھانہ بہارہ کہو پولیس کو مسمی رضو ان اسلم نے درخو است دی کہ میرا بڑ ا بھا ئی محمد عمر ان اسلم خا ن کو اس کی بیو ی مسماة ارم بی بی اورانکے بھا ئی علی اکبر نے کپڑ ے کا پھند ا دیکر کے قتل کر دیا، جس پر پولیس ٹیم نے فوری جائے وقوعہ کو سیل کیا اور تفتیش شروع کرتے ہوئے مقدمہ نمبر133 مورخہ16مارچ2023 بجرم/34 302 ت پ تھانہ بہا رہ کہو درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی

    ،تھا نہ بہا رہ کہو اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے قلیل وقت میں اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان مقتول کی بیوی ارم بی بی اور انکے بھا ئی علی اکبر کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کپڑ ے کا پھند ا دیکر قتل کر نے کا انکشاف کیا ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،سی پی او،ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ صنفی بنیادوں پر تشدد جن میں گھریلو خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں، جرائم اور تشدد پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے اور ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،

    انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے