Baaghi TV

Tag: قتل

  • مشرقی یوکرین میں روس نواز میئرکواغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا

    مشرقی یوکرین میں روس نواز میئرکواغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا

    کیف: مشرقی یوکرین میں روس نواز میئرکواغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا ،طلاعات کے مطابق مشرقی یوکرین میں ایک روس نواز میئر کو پہلے گھر سے اغوا کیا گیا اور پھر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ میر نے یوکرین پر حملے کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حملے کا خیر مقدم کیا۔

    ان کی اہلیہ کے مطابق لوہانسک میں کریمنا میں ولادیمیر اسٹارک کو منگل کو قتل کر دیا گیا ۔ انہیں گھر سے اغوا کرنے کے بعد سینے میں گولی مار دی گئی۔

    فیس بک پر خبر کا اعلان کرتے ہوئے، یوکرین کے وزیر داخلہ انٹیک گیرا چنکا کے ایک مشیر نے دعویٰ کیا کہ اسٹراک ‘لوہانسک پیپلز ریپبلک کا حامی’ (ایل پی آر) تھا۔

    رپورٹ کے مطابق لوہانسک عوامی جمہوریہ مشرقی یوکرین کے اندر واقع ایک خود ساختہ علیحدہ ریاست ہے جسے 2014 میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے قائم کیا تھا۔

    یوکرین کے وزیر داخلہ کے مشیر نے الزام لگایا کہ اسٹراک کو پیپلز ٹربیونل نے غدار کہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یوکرین گزشتہ آٹھ سالوں سے اسٹراک کے خلاف کچھ نہیں کر سکا کیونکہ ماسکو کے حامی علیحدگی پسند ڈونیٹسک اور لوہانسک کے جنوب مشرق میں یوکرین کے علاقوں کو کنٹرول کر رہے تھے۔

  • کس کوکیوں اورکتنی سزا دی ؟ نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    کس کوکیوں اورکتنی سزا دی ؟ نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد:کس کوکیوں اورکتنی سزا دی ؟ نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی۔

    ذرائع کے مطابق نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی۔

    عدالت نے کیس کے شریک ملزمان جان محمد اور افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ تھراپی ورکس کے تمام ملزمان کو بری کردیا، سزا پانے والا مجرم افتخار چوکیدار اور مجرم جان محمد مالی ہے، عدالت نے خانساماں جمیل کیس سے بری کردیا۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گذشتہ سال بے دردی سے قتل کی گئی مقتولہ نور مقدم کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، فیصلے میں ظاہر جعفر کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔

    61 صفحات پر مشتمل نور مقدم قتل کیس کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کے دوران ظاہر جعفر کے وکیل نے اسے ذہنی مفلوج قرار دلوا کر سزا سے بچانے کی کوشش کی۔ تاہم عدالتی حکم پر جیل ہسپتال میں اس کا میڈیکل ہوا تو وہ ذہنی طور پر تندرست قرار پائے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ظاہر جعفر، افتخار اور جان محمد کے خلاف کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی لیکن دیگر ملزمان کے خلاف کیس ثابت نہ کر سکی، اس لئے انہیں بری کیا جاتا ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن نے ثابت کیا کہ ظاہر جعفر نے اپنے گھر کے کمرے میں تیز دھار چاقو سے نور مقدم کو قتل کیا۔ ظاہر جعفر نے زبردستی نور مقدم کو اغوا کیا، حبس بے جا میں رکھا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

    سیشن کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ سائنسی اور فرانزک شواہد نے ثابت کیا کہ نور مقدم کا قتل ظاہر جعفر نے کیا۔ تھراپی ورکس کے مالک کا ظاہر جعفر کے والدین کے ساتھ کوئی میسج یا آڈیو پیغام نہیں پیش کیا گیا۔ ٹھوس شواہد کے بغیر نہیں کہا جا سکتا کہ طاہر ظہور قتل کا علم رکھتے تھے۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نور مقدم کی لاش ظاہر جعفر کے کمرے سے برآمد کی گئی تھی۔ ملزمان کے وکلا استغاثہ کے شواہد کو جھٹلانے میں ناکام رہے۔ تاہم یہ ‏شواہد نہیں کہ ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی بیٹے کے قتل کے ارادے سے واقف تھے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ نے ثابت کرنا تھا کہ والدین بیٹے کے ارادے سے واقف تھے۔ ظاہر جعفر کی والدین سے ہوئی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ یا ٹیکسٹ میسج موجود نہیں ہے۔ صرف رابطے دکھاتی سی ڈی آر سزا کے لئے ناکافی ہے۔

  • لاش کے ٹکڑے کر کے بازو اور ٹانگ لاہور،دوسرا بازواوردھڑ پنڈی پھینکنے والا سفاک ملزم گرفتار

    لاش کے ٹکڑے کر کے بازو اور ٹانگ لاہور،دوسرا بازواوردھڑ پنڈی پھینکنے والا سفاک ملزم گرفتار

    لاش کے ٹکڑے کر کے بازو اور ٹانگ لاہور،دوسرا بازواوردھڑ پنڈی پھینکنے والا سفاک ملزم گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علی یار احمد کے اندھے قتل میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنزکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ملزم نسیم اللہ اس کی بیوی زیور بی بی اور سالہ اظہار شامل ہیں، انویسٹی گیشن پولیس مزنگ نے ملزم نسیم اللہ کو گرفتار کیا، فرار ملزمہ زیور بی بی اور اظہار کو بذریعہ ایس پی گلگت گرفتارکروایا گیا جو استور تھانہ میں بند ہیں،مقتول کے ملزم نسیم اللہ کی بیوی زیور بی بی سے تعلقات تھے جس کا اسے رنج تھا،ملزم نے اپنی بیوی کے ذریعے مقتول کو بہانے سے گھر بلایا، ملزم نے مقتول کو رسیوں سے باندھ کر تیز دار آلے سے ٹانگیں، بازو اور گردن کاٹ دی تھی، ملزم نے دونوں ٹانگیں، ایک بازو اور گردن نشاط نالے میں جبکہ دھڑ اور ایک بازو راولپنڈی لے جا کر پھینک دئیے تھے،

    ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنزکا کہنا تھا کہ ملزم نسیم اللہ کی نشاندہی پرمقتول کا بازو اور ٹانگ نشاط کالونی گندے نالے سے برآمد کر لی گئی ہے، مقتول کا ایک بازو اور دھڑتھانہ پیر ودھائی راولپنڈی سے برآمد ہوا ہے،سفاک ملزم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

    ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنزکا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن پولیس شالیماراور قلعہ گجر سنگھ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3گینگزکے5ملزمان کو گرفتارکیا،گرفتار ملزمان مسماۃ شکیلہ، عابدہ، خلیل اور شہباز عرف بلی سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئی ہیںَ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

  • بیوی نے چھریوں کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا

    بیوی نے چھریوں کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا

    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں بیوی نے لڑائی جھگڑا سے تنگ آ کر شوہر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں بیوی نے شوہر سے لڑائی کے دوران چھریوں کے وار کردیئے، جس کے نتیجے میں علی شان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جب کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

    غیر برادری میں شادی ،باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو مار کر خودکشی کر لی

    پولیس کے مطابق مقتول علی شان کا اپنی بیوی رضیہ بی بی کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا، گزشتہ رات ملزمہ نے چھری کے وار کرکے اپنے شوہر کو شدید زخمی کردیا تھا، اہل علاقہ نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے زخمی علی شان کو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    چوہنگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ رضیہ بی بی کو چھری سمیت گرفتار کر لیا، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا –

    گوجرانوالہ، احمد نگر میں شوہر نے بیوی، ساس، دو بچوں کو ڈنڈے مار کربیدردی سے قتل کر دیا تھا چاروں افراد کو ڈنڈوں کے ساتھ بے دردی سے قتل کیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی سعدیہ، ساس رشیدہ بی بی اور 2 بچے حرم فاطمہ اور سعد شامل ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں ملزم سرور کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا-

    ٹک ٹاک کا جنون،ایک اور نوجوان جان کی بازی ہارگیا

    قبل ازیں بہاولنگر میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کی ہڈی پسلی ایک کردی بہاولنگر کے رہائشی نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر اُسے ادھ موا کردیا اہلخانہ جب متاثرہ شخص کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے اُسے ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد ایکسرے اور سٹی اسکین کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تشدد کی وجہ سے پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں ہیں-

    متاثرہ شخص کا سر اور چہرہ بھی تشدد سے بری طرح متاثر ہوا ڈاکٹرز نے زخمی کو ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال میں ہی داخل کرلیا جبکہ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ملزمہ نے شوہر پر تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے دوسری شادی کی خواہش کا سُن کر شدید غصہ آیا، جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور جو ہاتھ آیا اُس سے شوہر کو پیٹ ڈالا۔

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  • صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

    صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

    صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اطہر متین کو ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی،تیس بور کا چھرہ اطہر متین کے سینے کے سیدھے ہاتھ پر لگا مکمل پوسٹ مارٹم کی گھر والوں نے اجازت نہیں دی اطہر متین لاش کو عباسی شہید اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آبادمیں صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیں گے ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ،فوٹیج کے مطابق ایک ملزم ہیلمٹ اور دوسرے نے کیپ پہنا ہوا ہے فوٹیج کے مطابق واقعہ صبح 8 بج کر 29 منٹ پر پیش آیا،

    صحافی اطہر متین قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،ٹیم میں ایس ایس پی ایس آئی یو اور ایس ایس پی سینٹرل بھی شامل ہیں

    وزیر اعظم عمران خان نے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس کا اظہار اور واقع کی سخت مذمت کی اور کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران اطہر متین کا بہیمانہ قتل باعثِ صدمہ ہے امید ہے، واقعے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو سٹریٹ کرائمز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سینئر صحافی اطہر متین کا دن دہاڑے قتل صوبائی حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔ کراچی کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کریں گے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے،پولیس موٹرسائیکل سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کرے گی،سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں، ایس ایس پی سینٹرل اور ڈی آئی جی سے بات ہوئی ہے، ایسے واقعات کو روکنا پولیس کی ذمہ داری ہے،بڑے شہروں میں کہیں بھی زیروکرائم نہیں ہوتا،اطہرمتین صاحب بہت بہادر انسان تھے، جب انہوں نے دیکھا کہ ڈاکو شہری کو لوٹ رہے ہیں تو انہوں نے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے انہوں نے گھبراہٹ میں گولیاں چلائیں، ایک جان لیوا گولی اطہر کے سر میں لگے۔تین گولیاں کل لگیں وہ شہید ہو گئے،سندھ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ قاتلوں کو پکڑا جاسکے

    ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متعین کی ہلاکت افسوسناک ہے اطہر متعین کے قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے،اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے اسٹریٹ کریمنلز کا پرانا ریکارڈ چیک کرکے شناخت کرنی چاہیے ایسی بستیاں جہاں یہ اسٹریٹ کریمنلز رہتے ہیں کارروائی کرنی چاہیے ،اسٹریٹ کرائم کی ایک وجہ بے روزگاری بڑھنا بھی ہے،

    قبل ازیں شہر قائد کراچی میں نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا ،واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اطہر متین کو گولیاں مار دی گئی ہیں، گولیان لگنے سے اطہر متین کی موت ہو گئی ہے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ناظم آباد کی مین شاہراہ پر پوا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے تو اطہر متین نے شہری کو بچانے کے لئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے وہ گر گئے اسی دوران ایک ملزم نے فائر کھول دیا ،گولیان لگنے سے کار میں سوار اطہر متین موقع پر ہی چل بسے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے، تا ہم حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، پولیس کے مطابق صحافی اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، انہیں ایک گولی لگی جس سے ان کی موت واقع ہوئی،جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے۔

    اطہر متین نجی ٹی وی سماء سے منسلک تھے اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے جب کہ وہ معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے بھائی تھے

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات زوبیہ خورشید راجہ کا کہنا ہے کہ سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ ملزمان نارتھ ناظم آباد میں ایک شخص کو لوٹ رہے تھے کہ اطہر نے ان کو اپنے کار سے hit کرکے شہری کو بچائے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہوں,سندھ پولیس فوری ایکشن لے, صحافت پر حملہ ناقابل برداشت ہے.

    کراچی سے صحافی فیض اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا بے قابو جن اطہر متین کو بھی نگل گیا،سماء ٹی وی کیمطابق اطہر بھائی نے موٹر سائیکل سواروں کو شہری سے لوث مار کرتے دیکھا تو اپنی کار سے انہیں ٹکر مارکر گرانے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور اطہر بھائی لقمہ اجل بن گئے ،ایک شاندار انسان بےبسی سے سڑک پہ قتل ہوگیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا صحافی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے ،

    وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں صحافی کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے شیخ رشید نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل بہیمانہ واقعہ ہے،

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کراچی میں سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی مذمت کی ہے،حسان خاور نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ اطہر متین فرض شناس صحافی تھے، قتل پر دلی دکھ ہوا۔ سندھ حکومت اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنائے۔ صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہرمتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں اطہر متین کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اینکر طارق متین کےبھائی اورسماء ٹی وی کے سنیر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا -اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور انکے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین ،سندھ حکومت فوری طور پرقاتلوں کو گرفتارکر کےقرار واقعی سزا دلوائے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اورایڈیشنل آئی جی کراچی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیئے فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ سندھ حکومت لاقانونیت کے خاتمے کے لیئے پریکٹیکل اقدامات کرے۔

    محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

    محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

    سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

    https://login.baaghitv.com/kisi-judge-ko-dhamki-nahi-di-ja-sakti-reporttlaababa/

  • سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا

    سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا

    رائے ونڈ:سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ رائے ونڈ سے آنے والی ایک دردناک خبر نے سب کو غمگین کردیا ، بتایا جارہا ہےکہ ایک سوتیلے باپ کی بے رحمی نے ایک ننھے منھے پھول جیسے بچی کی زندگی لے لی

    رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے اپنے سوتیلے بیٹے محمد عباس پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا ، دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس بچے کا اور کوئی وارث بھی نہیں جس کی مدعیت میں پرچہ درج کیا جاسکے لہٰذا پولیس ہی اس بچے کے قتل کی مدعی بن گئی ہے ا

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ظالم شخص فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اور پولیس نے اس ظالم باپ کےخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ پولیس نے والدہ سمیرا بی بی کو حراست میں لے لیا

    ادھر پولیس ذرائع کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ قاسم گارڈن جیا بگا روڈ پر پیش آیا تھا، پولیس ظالم قاتل باپ کی تلاش میں ہے اور کوشش کررہی ہےکہ اس باپ کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • دو کم سن بھائیوں کا زیادتی کے بعد قتل

    دو کم سن بھائیوں کا زیادتی کے بعد قتل

    رحیم یارخان میں دو کم سن بھائیوں کی نہرسے لاشیں ملیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق آدم صحابہ نہر سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق دونوں کم سن بھائیوں کو قتل کیا گیا اور 5 سالہ چھوٹے بھائی کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا دونوں بھائیوں کا گلا گھوٹ کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔

    پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا مگر بچوں کو نہر میں تلاش کرتی رہی ورثا نے لاشیں ملنے پر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی جاں بحق بھائیوں میں 9 سالہ فہد اور پانچ سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

    غیر اخلاقی حرکات بارے والدین کو کیوں بتایا؟ قاری نے بچی کو قتل کر دیا

    قبل ازیں تھانہ رتہ امرال کے علاقہ حافظ آباد میں گیارہ سالہ طالبہ کے بہیمانہ قتل کا معاملہ پولیس نے بہیمانہ قتل کے ملزم قاری عادل کو عدالت میں پیش کردیا کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ مبشر حسین نے کی ،پولیس نے ملزم قاری عادل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ،عدالت نے ملزم قاری عادل کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا

    اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

    21 سالہ قاری عادل 12 سال کی بچی کو سپارہ پڑھانے کے لیے اس کے گھر جاتا تھا، مقتولہ طالبہ نے والدین سے چند روز قبل ملزم کی غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں شکایت کی، والدین نے پڑھانے سے روک دیا بچی محلے کے ٹیوشن سینٹر گئی تو قاری نے بچی کی گردن پر تیز دھار آلے سے وار کرکے اسے قتل کردیا-

    جبکہ تھانہ وراث خان کے علاقے لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،زیادتی اور اغواء کے مقدمے میں ملزمان ارسلان اور احمد کو نامزد کیا گیا ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو مکھ سنگھ اسٹیٹ پارک سے اغواء کیا، ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر کہ کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میری بیٹی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی،واقعے پر اعلی افسران نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں-

    وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

  • قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے- سرداریار محمد رند

    قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے- سرداریار محمد رند

    کوئٹہ: قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی ) کے پارلیمانی لیڈر و رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 12 نومبر کو کچھی میں پانچ افراد کو قتل کیا گیا لیکن آج تک ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

    قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے یہ بات انہوں نے آج کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا،انہوں نے کہا کہ کچھی میں اعوان برادری کے معصوم افراد کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا

    جس پر حکومت سے رابطہ کیا گیا مگر کسی نے کچھی واقعے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دی۔جس کے خلاف نہ صرف کچھی میں ہڑتال کی گئی بلکہ کل کچھی کے لوگوں نے قومی شاہراہ بند کرنے کااعلان کیا ہے،جس سے کل سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

    سردار رند کے مطابق سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے والے ضلعی افسران کو حکومت نے تبدیل کردیا۔جس کے باعث نصیر آباد اور سبی ڈویژن کے لوگ کل ہڑتال میں مظلوم افراد کا ساتھ دینے پر مجبور ہوچکےہیں

    انہوں نے مطابلہ کیا کہ اعوان برادری کے قتل میں ملوث نامز ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔سردار رند نے کہا کہ ہم سے سیاسی غلطی ہوئی کہ ہم نے جام کمال کو سپورٹ کیاجبکہ نئی حکومت نے
    بلوچستان کو ساڑھے تین سو ارب میں فروخت کیا گیا،پتہ نہیں کہ بلوچستان کو اس طرح نچھوڑا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ نے تین ماہ میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے علاوہ کچھ نہیں کیا،انہیں بلوچستان کےعوام کی فکر نہیں۔بقول سردار رند کے قدوس بزنجو اسلام آباد میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے پر لگے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر نے بااختیار لوگوں سے اپیل ہے،کہ بلوچستان پر رحم کرے پانچ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کےلیے اقدامات کیے جائیں

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قدوس بزنجو کومخاطب کرتے ہوے کہا کہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہے گی،جو کچھ کرناہے سوچ سمجھ کر کرے۔اور قاتلوں کے ساتھ بیٹھنے پر قدوس بزنجو کو صوبائی اسمبلی میں جواب دینا ہوگا۔سردار رند کے مطابق قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو اگلی بار کچھی کےعوام ریڈزون میں داخل ہونگے۔

  • وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

    وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

    راولپنڈی: وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے، ان کے پہلے شوہر کے قتل کے کیس کی فائل 7 برس بعد دوبارہ کھول دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وجہیہ سواتی کے 7 سال قبل قتل ہونے والے پہلے شوہر کی بند فائل دوبارہ کھل گئی، ڈاکٹر مہدی علی کو چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔

    چنیوٹ پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار ان کے دوسرے شوہر رضوان حبیب سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں چنیوٹ پولیس نے راولپنڈی پولیس سے رابطے کے بعد مقامی عدالت میں ملزم حوالگی و سفری ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

    چنیوٹ پولیس نے قانونی تقاضوں کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ سے ملزم رضوان حبیب، جو وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کر چکا ہے، کو اپنی تحویل میں لے لیا، اب اس سے ڈاکٹر مہدی علی کے قتل سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم رضوان حبیب کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے چنیوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھیں۔ وجیہہ کے سابق شوہر نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا اورقتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی تھی۔

  • میاں چنوں: ‘بھائی ذہنی طور پر مفلوج تھا اوراس کا علاج جاری تھا’بے گناہ قتل کیا گیا:مقتول کے بھائی کا انکشاف

    میاں چنوں: ‘بھائی ذہنی طور پر مفلوج تھا اوراس کا علاج جاری تھا’بے گناہ قتل کیا گیا:مقتول کے بھائی کا انکشاف

    میاں چنوں‌ :میاں چنوں: ‘بھائی ذہنی طور پر مفلوج تھا اوراس کا علاج جاری تھا’بے گناہ قتل کیا گیا:مقتول کے بھائی کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے ذہنی معذور شخص مشتاق کے بھائی کا کہنا ہےکہ ان کا بھائی16،17 سال سے ذہنی طور پر مفلوج تھا اور ملتان کے ایک ڈاکٹر سے اس کا علاج ہو رہا تھا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی میں اپنی اور پانے بھائی کی بے بسی پر بات چیت کرتے ہوئے مقتول مشتاق احمد کے بھائی رانا ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا گیا، اس کے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹی گئیں، اس کے مرنے کے بعد بھی لاش کو مارتے رہے۔

    رانا ذوالفقارکا کہنا تھا کہ ان کا بھائی 16،17 سال سے ذہنی طور پر مفلوج تھا اور اس کا علاج جاری تھا، میاں چنوں میں ان کا بھائی ہمشیرہ سے ملنے گیا تھا، وہاں کیا ہوا، اس حوالے سے ہمیں علم نہیں ہے۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہےکہ ہمیں انصاف دلوائیں اور ملزمان کو سزا دی جائے۔

    خیال رہےکہ گذشتہ روز خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر ہجوم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، اب تک 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔