Baaghi TV

Tag: قتل

  • مودی سرکار پر تنقید کی سزا ،خاتون صحافی رعنا ایوب کی 1 کروڑ روپے سے زائد رقم ضبط

    مودی سرکار پر تنقید کی سزا ،خاتون صحافی رعنا ایوب کی 1 کروڑ روپے سے زائد رقم ضبط

    مودی سرکار پر تنقید کی سزا ،خاتون صحافی رعنا ایوب کی 1 کروڑ روپے سے زائد رقم ضبط

    بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کو مودی سرکار کی ہندوانتہا پسند پالیسیوں پر تنقید کی سزا،بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی،

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر رقم ضبط کی،بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کو ماضی میں قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں،

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ اس نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA) کے تحت رعنا ایوب اور اس کے خاندان کے نام پر فکسڈ ڈپازٹ اور بینک اکاؤنٹس کو منسلک کرنے کا ایک عارضی حکم جاری کیا ہے۔ کسی پراپرٹی کو منسلک کرنے کا مطلب ہے کہ اسے منتقل، تبدیل یا منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

    رعنا ایوب نے ابھی تک ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    رعنا ایوب کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ستمبر میں اتر پردیش کی غازی آباد پولیس کی طرف سے درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ یا ایف آئی آر پر مبنی ہے، ایک وکاس سنکرتیان – جو "ہندو آئی ٹی سیل” نامی ایک این جی او کے بانی اور غازی آباد کے اندرا پورم کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے رعنا ایوب کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا

    مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی کو پتہ چلا ہے کہ صحافی نے 2020 اور 2021 کے درمیان خیراتی مقاصد کے لیے Ketto نامی آن لائن کراؤڈ فنڈنگ ​​پلیٹ فارم کے ذریعے ₹ 2.69 کروڑ سے زیادہ جمع کیے تھے۔رعنا ایوب نے تب کہا تھا کہ "کیٹو کے ذریعے موصول ہونے والے پورے عطیہ کا حساب ہے اور ایک پیسے کا بھی غلط استعمال نہیں کیا گیا”۔

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے نوٹ میں کہا گیا کہ "کیٹو پر رعنا ایوب کے ذریعے کل 2,69,44,680 روپے کے فنڈز اکٹھے کیے گئے۔ یہ رقوم اس کی بہن اور والد کے بینک کھاتوں میں نکلوائی گئی تھیں، بعد میں ساری رقم محترمہ کے اکاؤنٹ میں "منتقل” کر دی گئی۔ رعنا ایوب نے تقریباً 31 لاکھ روپے کے اخراجات کے دستاویزات جمع کرائے، تاہم، دعویٰ کیے گئے اخراجات کی تصدیق کے بعد، ایجنسی نے کہا کہ اصل اخراجات صرف ₹17.66 لاکھ ہیں۔ الزام لگایا گیا کہ رعنا ایوب کی جانب سے امدادی کاموں پر اخراجات کا دعویٰ کرنے کے لیے کچھ اداروں کے نام پر جعلی بل تیار کیے گئے تھے

    بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

    بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند

     مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں

    :بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی، ملالہ نےہندووں کی مذمت کی بجائے حمایت کردی 

    ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے اللہ اکبر کے نعرے

    بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اورسرکاری کالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

     بھارت میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن ،طالبات پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے پرپابندی

    قبل ازیں رعنا ایوب کو قتل اور ریپ کی دھمکی دینے والے ملزمان کو پولیس نےد و روز قبل گرفتار کیا ہے،ممبئی سائبر پولیس نے رعنا ایوب کو ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ریپ اورقتل کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو گرفتار کیا،دھمکی دینے والے 24 سالہ نوجوان کو بھوپال سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے معروف بھارتی صحافی ومصنف رعنا ایوب کو ریپ اور جان سے ماردینے کی دھمکی دی تھی ۔ ملزم کی شناخت سدھارتھ سریواستو کے طور پر کی گئی ہے۔

    سدھارتھ نے صحافی کو دھمکی دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے اپنا کام بند نہ کیا تو وہ اسے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد جان سے مار ڈالے گا۔پولیس کے مطابق ملزم نے جعلی انسٹاگرام اکائونٹ بنا رکھا تھا۔

    رعنا ایوب کی جانب سے سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ہندو انتہاپسند انکی جان کے دشمن بن گئے،اور انہیں قتل اور عصمت دری کرنے کی دھمکی دی گئی، رعنا ایوب نے دھمکیوں بارے پولیس کو اطلاع دے دی ہے جس پر ممبئی کے کوپر کھپرنے پولیس اسٹیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    رعنا ایوب نے جب پولیس کو شکایت درج کروائی تو مقامی پولیس افسر انکے گھر آئے اور معلومات حاصل کیں، رعنا ایوب کا کہنا ہے کہ کل وہ تھانے میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی اور دھمکیوں کی نقول جو فیس بک، انسٹا گرام، ٹویٹر پر ملیں وہ پولیس کو دیں گی.

    واضح رہے کہ رعنا ایوب کو2020 کے میک گل نامی عظیم ایوارڈسے نوازاگیاتھا۔انھوں نے گجرات کے 2002 کے مسلم کش فسادات پولیس کی جانب سے کئے جانے والے انکاؤنٹر پر تحقیقاتی کتاب بھی لکھی ہے.

    گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

    امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    دہلی فسادات،مسلمان جی رہے ہیں خوف کے سائے میں، مذہبی شناخت چھپانے پر مجبور،خواتین نے حجاب اتار دیا

    حجاب کیوں پہنا؟ طالبات کو سرکاری سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

    گھونگھٹ ، جینز یا حجاب یہ فیصلہ کرنا خواتین کا حق ہے،مسکان کو خراج تحسین

  • مایونیز پر جھگڑا،دوست نے دوست کی جان لے لی

    مایونیز پر جھگڑا،دوست نے دوست کی جان لے لی

    مایونیز پر جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست آئیوا میں محض مایونیز پر ایک دوست نے اپنے دوست پر گاڑی چڑھا کر اُسے قتل کردیا جس پر مقامی عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی 30 سالہ سولبرگ نے 29 سالہ ارلبیکر کے کھانے پر مایونیز گرا دیا تھا جس پر ارلبیکر کو شدید غصہ آیا اور جھگڑا شروع ہوگیا۔

    بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

    رپورٹ کے مطابق سولبرگ اور ارلبیکر نے رات کو ایک بار میں شراب نوشی کی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید نشے کی حالت میں تھے واپسی میں سولبرگ نے اُس کے کھانے پر مایونیز گرا دیا جس پر ارلبیکر کو طیش آگیا اور دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ارلبیکر نے جھگڑے کے دوران اپنے دوست کو قتل کرنے اور اس کے گھر کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دی۔

    دونوں دوستوں کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا ارلبیکر اپنی گاڑی میں بیٹھا اور باہر کھڑے نشے میں دھت سولبرگ کو ٹکر مار کر اُس پر گاڑی چڑھادی گاڑی کو پیچھے لیا اور پھر دوبارہ اپنے دوست پر چڑھادی جس کی وجہ سے سولبرگ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

    پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر19 افراد جاں بحق

    عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران عینی شاہدین اور مجرم کی جانب سے خود اعترافِ جرم کے پیشِ نظر ارلبیکر کو عمر قید کی سزا سنادی۔

    قبل ازیں ایران میں بیوی کا سر تن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا تھا :ایران میں سوشل میڈیا پر ایک شخص کو سڑکوں پرچلتے دیکھا گیا تھا جس کے ہاتھ میں ایک خاتون کا تن سے جدا کیا گیا سر موجود تھا۔ یہ سر اس کی بیوی کا بتایا جاتا ہے جسے اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

    پولیس نے ملزم اور اس کےبھائی دونوں کو حراست میں لےکران سے پوچھ گچھ کی ہے دونوں نے پولیس کے سامنے قتل کی گھناؤنی واردات کا اعتراف کیا ہے ان دونوں افراد کو ان کے جرم کے چار گھنٹے بعد ہفتے کے روز جنوب مغربی شہر اہواس سے گرفتار کیا گیا-

    یمن میں فوڈ ڈلیوری کے لیے گھوڑوں کا استعمال

  • مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈانسر کو قتل کر دیا

    مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈانسر کو قتل کر دیا

    راولپنڈی : تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک کھبہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،مسلح افراد نے گھر میں گُھس کر ڈانسر کو قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان فرار ہو گئے ملزمان ٹیکسلا کے رہائشی تھے صبح تقربیاََ ساڑھے پانچ بجے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی –

    پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق مقتولہ بسمہ کی لعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی لڑکی بسمہ ڈانسر تھی اور آبائی علاقہ ملتان بتایا جا رہا ہے ملزمان میں حمزہ نامی ملزم مقتولہ کا دوست تھا معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی-

    قتل کی لرزہ خیز واردات میں عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں-

    جائیداد کا لالچ: بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے سیروز سینیما میں اسٹیج اداکار نوید حسین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس پر سی پی او عمر سعید نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ایس پی پوٹھوہار کی ہدایت پر کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو سینیما سے فرار کرانے والے شخص افتخار شہزاد کو گرفتار کیا۔مقدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نوید حسین کی عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

    ایس پی پوٹھوہار نے کہا تھا کہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تمام زوایوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مرکزی ملزم عمران وینس ہے جس نے سینیما میں بیٹھ کر فائرنگ کی، کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا حراست میں لیا جانے والا شخص افتخار شہزاد سیروز تھیٹر انتظامیہ میں شامل ہے، جسےملزم کو بھاگنے میں معاونت پر گرفتار کیا گیا افتخار شہزاد بھی قتل کی منصوبہ بندی میں شریک ہے-

    مری روڈ پر خوفناک حادثہ،4 دوست جاں بحق 1 شدید زخمی

  • صوبائی وزیرہاؤسنگ اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

    صوبائی وزیرہاؤسنگ اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

    لاہور:صوبائی وزیرہاؤسنگ اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج،اطلاعات ہیں کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ صوبائی وزیر کے گاؤں مانو وال کے رہائشی عظیم کی درخواست پر درج کیا گیا۔ شرقپور پولیس نے کہا کہ مقدمے میں اسد کھوکھر، مدثر کھوکر، بیٹے حمزہ اور بھیتجے حسن کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق اختر حسین کو اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ اور بھتیجے حسن نے قتل کیا، حاجی اختر کو اسد کھوکھر اور مدثر کھوکر کے مشورے سے قتل کیا گیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا کہ مقتول کے بھائی اور والد کو بھی ملزمان نے قتل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 6 ماہ قبل صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقدمہ مقتول کے بھتیجےکی مدعیت میں ڈیفنس سی تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے میں گرفتار ملزم ناظم ،عمر حیات اور3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا ۔

     

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران فائرنگ سے مبشر کھوکھر جاں بحق اور ایک مہمان زخمی ہوا۔
    پولیس کے مطابق مقدمہ گرفتار ملزم ناظم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار جیل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں کا پتہ چلانے کے لئے سی آئی اے ٹیم نے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ۔

  • راولپنڈی: تلخ کلامی پر فائرنگ، سٹیج اداکار زندگی کی بازی ہار گیا

    راولپنڈی: تلخ کلامی پر فائرنگ، سٹیج اداکار زندگی کی بازی ہار گیا

    راولپنڈی: راولپنڈی: تلخ کلامی پر فائرنگ، سٹیج اداکار زندگی کی بازی ہار گیا،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں تلخ کلامی پر ملزم نے فائرنگ کرکے سٹیج اداکار کو جان سے مار ڈالا۔یہ واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا پولیس تحقیقات میں مصروف ہے

     

     

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقہ سیروز تھیٹ میں فائرنگ کے باعث سٹیج اداکار اور ڈانسر نوید گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔کینٹ پولیس نے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

    مدعی کا کہنا ہے کہ نوید حسین کی عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے

  • اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، چار قتل، ایک زخمی

    اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، چار قتل، ایک زخمی

    اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، چار قتل، ایک زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے

    اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں گولیاں چل گئیں جس سے چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے،

    تھانہ بھارہ کہو سیری چوک پھلگراں میں راجہ ناصر کے گھر فائرنگ ہوئی، .فائرنگ میں راجہ ناصر حنیف، راجہ ہارون ایڈووکیٹ اور گارڈ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیا DIG آپریشنز، SSP آپریشنز اور SP سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی بناء پرپیش آیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد تھانہ کورال کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت۔سلیم مسیح عرف ہیری ڈکیت گینگ کا اہم ملزم اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث جبکہ ڈکیتی ،نا جائز اسلحہ کے 3 مقدمات میں جیل جا چکا ہے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    کلاشنکوف ہاتھ میں لئے مسلح شخص پارلیمنٹ پہنچ گیا،وزیراعظم بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں

  • 4 قتل ہونے والے افراد میں 1 راہگیر بھی شامل

    4 قتل ہونے والے افراد میں 1 راہگیر بھی شامل

    قصور
    کل تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں ہلاک ہوئے 4 افراد میں سے ایک راہگیر بھی شامل،مقتول اپنی رہائش گاہ سے اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بن گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں کل دو مسلح گروپوں کے مابین تصادم میں ایک راہ گیر بھی جانبحق ہوا
    دیگر راہگیر بھی زخمی ہوئے
    شدید ترین فائرنگ سے سکول جاتے بچوں،عورتوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں
    کل کوٹ بسم اللہ کنگن پور میں پرانی دشمنی کی بناء پر
    دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والا عبدالغفار قوم رحمانی سکنہ کوٹ بسم اللہ اپنی دکان مین بازار کنگن پور جا رہا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بن گیا
    پورا علاقہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہے

  • مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پادری کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیاہے

    مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں گذشتہ روز پشاور میں فائرنگ کے باعث قتل ہونے والے پادری ولیم سراج کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی، جس میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی جمشید تھامس نے بھی شرکت کی جمشید تھامس کا کہنا تھا کہ واقعےکی جلد تفتیش مکمل کی جائےگی اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پشاور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ ایک پاکستانی کا قتل ہے،پاکستان ہم سب کا ہے،پشاور نے بہت قربانیاں دی ہیں،دشمن نہیں چاہتے یہاں امن ہو،8000 مسلم علماء دہشت گردی میں شہید ہوئے ہیں،ہمیں پاکستانی ہونے کی سزا دی جارہی ہے، پادری کے قتل میں ملوث مجرم جلد گرفتار ہو جائے گا،

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل کے یوم تاسیس کی تقریبات 22 فروری سے 25 فروری تک ہوں گی ۔27 فروری کو لاہور میں عظیم الشان علماء و مشائخ کنونشن منعقد کریں گے اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کانفرنس 22 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گی ۔ پیغام اسلام کانفرنس رمضان المبارک کے بعد ہو گی۔ شادیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے بارات کے ہجوم کو کم یا ختم کرنے پر توجہ دینی ہو گی

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پادری کا قتل افسوسناک ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جھنڈا اقلیتوں کے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟بے حس اور پتھر دل حکومت پشاور میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملے، حکومت مسیحی برادری کو تسلی دے اور اس وقت ان کے ساتھ کھڑی ہو ،

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پادری ولیم سراج کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چرچ آف پاکستان کے پادری کا عبادت گاہ سے واپسی پر دن دیہاڑے قتل ملک میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ پر ایک سوالیہ نشان ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پادری کے دوسرے ساتھی کی صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں کیں

    قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ پشاورمیں عیسائی پادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت کی شدیدمذمت کرتاہوں میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔ایسےاندوہناک واقعات سےخوف وغیریقینی کی فضا میں اضافہ اورحکومتی نااہلی عیاں ہوتی ہے کہ وہ ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ تھانہ گلبہار پشاور کی حدود رنگ روڈ نزد مدینہ مارکیٹ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پادری ویلیم سراچ ٹارگٹ کلینک سے جان بحق ہوا ویلئیم سراج علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع چرچ میں پادری تھے ۔جلد تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جاۓ تاکہ مسیحی برادری مطمئن ہو سکے۔

    قبل ازیں دانیال چوھدری کا کہنا تھا کہ پشاور میں پادری ولیم سراج کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ دن بدن ملک میں امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔میاں صاحب نے اتنی محنت سے ملک کا امن بحال کیا جسے نااہل حکومت تباہ کر رہی ہے

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مسیحی پادری ولیم سراج کے ہلاک ہونے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ہماری ہمدردیاں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔میں کے پی کے پولیس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف دیا جائے۔۔۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی نے پادری کے قتل کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ہدایت کر دی ہے جب کہ ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

    واضح رہے کہ ق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، ۔پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے۔

    تحریک انصاف کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ولسن وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتول پادری کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی اسے کسی قسم کی دھمکیوں کا سامنا تھا اور وہ ہر جگہ آزادانہ آتے جاتے تھے۔

  • مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق:پولیس بھی بول اٹھی

    مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق:پولیس بھی بول اٹھی

    شکارپور:مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق:پولیس بھی بول اٹھی ،اطلاعات کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں مسجد میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    شکارپور پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب گوٹھ حبیب جکھرو میں پیش آیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رضاکار تنظیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی شناخت پیش امام ارشاد منگرانی، دلشاد اور شمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واضح رہے کہ شکارپور میں اس سے قبل بھی دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں اب تک درجنوں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ادھر خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے۔

    دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

  • پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی

    پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی

    پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی ،اطلاعات کےمطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے۔

    دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

    جائے حادثہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے کہا کہ مسیحی برادری پر حملہ افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے میں دو حملہ آور ملوث تھے، واقعے کی ایک جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں اقلیتی برادری کے افراد کو نشانہ بنایا گیا اور یہ ایک دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیس نے اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی نشاندہی کی تھی اور اس معاملے میں بھی ایسا ہی کیا جائے گا، پولیس اہلکار جیو فینسنگ کر رہے ہیں اور دیگر ڈیٹا بھی دیکھ رہے ہیں۔

    سی سی پی او نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، اس کیس کی تحقیقات کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی اور پشاور پولیس کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے مسیحی برادری کے مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی مذؐت کرتے ہوئے کہا کہ مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔