Baaghi TV

Tag: قتل

  • اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    ڈی آئی خان. عمر خطاب شیرانی قتل. بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے،

    ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ، ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔ عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے۔ قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے۔ واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خالصتاََ خوانگی واقعہ ہے۔ بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے۔ بیوی آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار لی گئی ہے

    عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا ،واقعہ ذاتی نوعیت کے تھا۔ دہشتگردی کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے۔ ایک خاتون سمیت تین افراد گرفتار کیا گیا ہے ۔ان کی تیسری بیوی ملوث تھی۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

  • سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

    سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

    واشنگٹن: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق 2021 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 45 صحافی مارے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ کسی بھی سال کے لیے ریکارڈ کی گئی ’سب سے کم اموات میں سے ایک‘ ہے اگرچہ ہلاکتوں میں کمی خوش آئند خبر ہے لیکن مسلسل تشدد کے پیش نظر یہ ایک مختصر سا سکون ہے-

    اس سے قبل رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے دو ہفتے قبل سال 2021 میں دنیا بھر میں 46 صحافیوں کے ہلاکت رپورٹ کی تھی آر ایس ایف کے مطابق 1995 کے بعد سے یہ تعداد اب تک کی سب سے کم تعداد قرار پائی ہے-

    آئی ایف جے نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز ’ممالک میں بدعنوانی، جرائم اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو بے نقاب کرنے پر اکثرقتل کردیئےجاتے ہیں علاقائی طور پر ایشیا پیسفک صحافیوں کے لیے خطرناک رہا جہاں 50 صحافی اپنی جان سے گئے اوردوسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں 10 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ افریقا میں 8 صحافی قتل کردیے گئے۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    یورپ میں 6 صحافی مارے گئے جب کہ مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں صرف ایک صحافی مارا گیا۔ آئی ایف جے نے کہا کہ حالیہ برس میں مسلح تصادم سے وابستہ خطرات کم ہوئے ہیں۔

    آئی ایف جے کے مطابق سب سے زیادہ صحافی افغانستان میں مارے گئے جن کی تعداد 9 تھی سب سے زیادہ تعداد کسی ایک ملک نے برداشت کی علاوہ ازیں میکسیکو میں 8، بھارت میں 4 اور پاکستان میں 3 صحافی مارے گئے۔

    تاہم مزید کہا کہ "میکسیکو کی کچی آبادیوں سے لے کر یونان اور نیدرلینڈز کے یورپی شہروں کی سڑکوں تک جرائم کے گروہ اور منشیات کے کارٹلز کے راج کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں”۔

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے…

    آئی ایف جے کے سیکرٹری جنرل انتھونی بیلینگر نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کے لیے تنظیم کی حمایت کا اعادہ کیا تاکہ "صحافیوں کے قتل کے لیے احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔”

    سال 2021 میں بھی صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن دیکھا گیا۔

    غیر منافع بخش کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2021 میں سلاخوں کے پیچھے صحافیوں کی تعداد عالمی سطح پر پہنچ گئی۔ سی پی جے نے کہا کہ اس سال یکم دسمبر تک دنیا بھر میں 293 رپورٹرز کو قید کیا گیا۔

    بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے لڑو،مرو اور مارو، سکول میں طلب سے حلف

  • رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد

    فیصل آباد:رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں دو بہنوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قتل ہونے والے تیسرے شخص کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

    گرفتار ملزمان نے قتل ہونے والی ایک بہن کے شوہر کو بھی قتل کرکے نعش نہر میں بہانے کا اعتراف کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن کے سیم نالہ میں تیرتے پلاسٹک ڈرم سے دو بہنوں زینب اور آمنہ کی لاشیں ملی تھیں، خواتین کی شناخت کے بعد ان کے موبائل فون ڈیٹا سے انہیں قتل کرنے والے تین ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    تفتیش میں ملزم عمر فاروق نے آمنہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد اس کے شوہر وہاڑی کے رہائشی ظفر کو قتل کرنے اور لاش کو ٹرنک میں بند کر کے نہر میں بہانے کا اعتراف کیا۔

    ملزم کی نشاندہی پر گزشتہ روز مقتول ظفر کی لاش تلاش کرلی گئی جبکہ دونوں بہنوں کی لاشیں بھی ورثا نے وصول کرکے تدفین کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دونوں بہنوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے تین کم سن بچوں کو ماموں کانجن سے لے جاکر دریا پار ساہیوال کے علاقے میں ریلوے پٹری کے قریب چھوڑ دیا تھا جنہیں مقامی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    پولیس نے اس حوالے سے مجرم اور قاتل دوبھائیوں سے جب ان کی داستان سُنی توایک ایسی حقیقت سامنے آئی کہ جس نے سُننے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیئے ، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دوبہنوں میں سے ایک کی سوشل میڈیاکے ذریعے ایک بھائی سے دوستی ہوگئی اورپھریہ دوستی عشق میں تبدیل ہوگئی

    معاملات اس حد تک پہنچ گئے کہ ان دوبہنوں میں سے ایک قاتل کی باتوں میں آگئی اور پھراس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کےبعد یہ طئے ہوا کہ جب تک پہلا خاوند موجود ہے شادی کرنا ناممکن سا ہے اس لیے پہلے خاوند کوٹھکانے لگایا جائے ، اس خاتون نے دوسری بہن کو بھی اس پر راضی کرلیا

    پھر اسی دوران دوسری بہن کے تعلقات قاتل کے دوسرے قاتل بھائی سے استوار ہوگئے ، اس دوران پہلے خاوند کو ٹھکانے لگانے کےلیے منصوبہ بنااورپھرقتل کرکے اس کی لاش کو غائب کردیا گیا

    اس کے بعد خاتون نے وعدے کے مطابق عمر فاروق سے نکاح‌ کا مطالبہ کیا تو عمر فاروق نے پہلے تو نکاح کرنے سے اجتناب کیا اورپھر جب اصرار بڑھا تو بالکل انکار کردیا ، جس پرمعاملہ بگڑگیا اور جس خاتون کے خاوند کو قتل کیا گیا تھا اس نے کہا کہ اگرتو نکاح نہیں کرے گا تو پھرمیں تجھے قتل کیس میں پکڑوا دوں‌ گی جس پرعمرفاروق نے اپنے بھائی سے مشورہ کیا کہ اگران کوٹھکانے نہ لگایا تو یہ تو ہمیں پکڑوا دیں

    اطلاعات ہیں کہ اس کے بعد عمرفاروق نے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ مل کران دونوں بہنوں کو نشہ آورچیز کھلا کر پھرتکیے سے ان کی سانس روک کران کوجان سے ماردیا اورپھرانکی لاشیں ڈرم میں‌ ڈال کرنہر میں بہا دیں پھرقدرت نے ان اندھے قتلوں کودنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تو یہ لاشوں والا ڈرم تیرنے لگا اورپھرلوگوں نے جب اس ڈرم کو پکڑ کر باہر نکالا تو اس میں سے لاشیں نکلیں جس کے بعد یہ ساری کہانی کھل کرسامنے آئی ہے

  • وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے

    وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے

    راولپنڈی:وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی لاش ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی کو قتل کرنے والے ملزم متقولہ کے شوہر کی گرفتاری کے بعد اب کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے وجیہہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اور اب کیس میں مجموعی طور پر ملوث تمام 6 ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    پولیس نے امریکی خاتون وجیہ سواتی قتل کیس کے تمام 6 ملزمان مرکزی ملزم متقولہ کا سابق شوہر رضوان حبیب، مقتولہ کا سسر حریت اللہ، ملازمین سلطان خان، ذاہد یوسف، یوسف مسیح اور زاہدہ کو سول ڈیوٹی جج طلعت محمود کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    دوسری طرف پولیس کی تفتیشی ٹیم نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان سے مقتولہ کی نعش ڈی آئی خان منتقل کرنے والی گاڑی برآمد کرنا ہے، جب کہ دیگر چیزیں خصوصاً موبائل فون بھی برآمد کرنے ہیں، عدالت سے ملزمان کے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 4 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ زاہدہ وجیہہ سواتی کے قتل کی واردات میں معاونت کرتی رہی، اور ملزمہ زاہدہ کا موبائل فون بھی واردات میں استعمال بھی کیا جاتا رہا، نئے گرفتار تینوں ملزمان نعش ٹھکانے لگانے میں پیش پیش رہے، تینوں ملزمان نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ مقتولہ کے شوہر مرکزی ملزم رضوان حبیب کے والد حریت اللہ بنگش نے اپنے بیٹے کے ملازم اور مقدمہ کے شریک ملزم سلطان خان کی والدہ سے دوسری شادی کر رکھی ہے اور ملزموں نے پارہ چنار اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان پیزو کے مقام پر سلطان خان کے گھر گڑھا کھود کر مقتولہ کی لاش اس گڑھے میں دبا رکھی تھی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ خیال رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2 نومبرکو مغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں دفعہ365 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

  • بھارتی فوجیوں نے 2021 میں 210 کشمیریوں کو شہید کیا:مگرعالمی ضمیرپھربھی نہ جاگ سکا

    بھارتی فوجیوں نے 2021 میں 210 کشمیریوں کو شہید کیا:مگرعالمی ضمیرپھربھی نہ جاگ سکا

    سرینگر:بھارتی فوجیوں نے 2021 میں 210 کشمیریوں کو شہید کیا:مگرعالمی ضمیرپھربھی نہ جاگ سکا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں سال 2021 کے دوران پانچ خواتین اور پانچ کم عمر لڑکوں سمیت 210 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ان میں سے 65 افراد کو فرضی مقابلوں اور زیرحراست شہید کیا گیا۔ کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے ہر دل عزیز رہنما سید علی گیلانی بھی مسلسل نظر بندی کے دوران انتقال کر گئے۔ حکام نے بزرگ رہنما کے اہلخانہ کو ہراساں کیا اور لوگوں کو ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی بھی بھارتی پولیس کی حراست میں انتقال کر گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کے ہاتھوں ان شہادتوں کے نتیجے میں 16 خواتین بیوہ اور 44 بچے یتیم ہوئے جبکہ گزشہ برس باوردی بھارتی اہلکاروں نے 13 خواتین کو بدسلوکی یا بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے 67 رہائشی مکانوں اور دیگر عمارات کو تباہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 487 افراد زخمی ہوئے جب کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈاو¿ن آپریشنز کے دوران حریت کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز، طلباءاور نوجوان لڑکوں سمیت 2ہزار 7سو 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے کئی افراد کو کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام سے متعلق قانون یو اے پی اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔بھارتی حکام نے مقبوضہ علاقے میں محرم کے جلوسوں اور عید میلاد النبی ؑﷺ کے اجتماعات کی اجازت نہ دینے کے علاوہ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں 45 ہفتوں تک لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام اور فاروق احمد ڈار بدستور فرضی مقدمات میں دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امیر حمزہ، محمد یوسف میر، محمد یوسف فلاحی، محمد رفیق گنائی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، ڈاکٹر شفیع شریعتی، مجاہد صحرائی، راشد صحرائی ، ظہور احمد بٹ، شوکت حکیم، اسد اللہ پرے، معراج الدین نندا، حیات احمد بٹ، فیروز احمد ڈار، محمد اسلم وانی، شاہد یوسف، شکیل یوسف، فیروز احمد، غلام محمد بٹ، خورشید احمد بٹ، جنید احمد لون، تاجر، ظہور وٹالی، صحافی آصف سلطان اور پی ایچ ڈی کے طالب علم الطاف احمد خان سمیت حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیری کالے قوانین پبلک سیفٹی اور یو اے پی اے کے تحت مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ صرف دسمبر 2021 کے مہینے میں بھارتی فوجیوں نے 31 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان شہادتوں سے ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتیم ہو گئے۔ پرامن مظاہرین کے خلاف فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے جبکہ نوجوانوں سمیت 94 شہریوں کو ایک ماہ میں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 11 رہائشی مکانات کو تباہ کیا۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے5اگست2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے اب تک بھارتی فورسز اہلکاروں نے 5سو15کشمیریوںکو شہید کیا ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 33برس کے دوران 95ہزار9سو48کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

  • مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

    مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

    بھارت: مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل والدین نے پیدائش کے چند روز بعد ہی معصوم بچی کو مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مادو رائے میں پیش آیا اور بچی کو قتل کرنے والے ماں باپ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے متھوپندی کی اہلیہ کوشلیا نے 21 دسمبر کو سیڈا پتی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک بچی کو جنم دیا اور کچھ روز اسپتال میں رہنے کے بعد کوشلیا کو گھر بھیج دیا گیا۔

    جہلم: ماں نے تین بچیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگا لی

    چند روز بعد ہیلتھ ورکرز بچی کے معمول کے چیک اپ کے لیے جوڑے کے گھر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ بچی لاپتہ ہو گئی ہے جس پر ہیلتھ ورکرز نے پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو متھوپندی اور کوشلیا دو بیٹیوں سمیت گھر سے فرار ہو گئے-

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    پولیس کی تفتیشی ٹیم کو گھر سے چند قدم دور ہی بچی کی لاش ملی اور جب نومولود کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ اسے سر میں کوئی چیز ماری گئی جو اس کی موت کی وجہ بنی پولیس نے گزشتہ روز جوڑے کو گرفتار کیا تو انہوں نے بچی کو قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر غمگین تھے اسی وجہ سے اسے قتل کر دیا۔

    کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    قبل ازیں پاکستان میں سیالکوٹ کی 13 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا تھا اور اس کی لاش دس روز بعد بوری میں بند کھیتوں سے ملی تھی، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، تھانہ بیگ والہ کے علاقے چک بھاڈا کے کھیتوں سے بچی کی لاش ملی تھی جو بوری میں بند تھی، بچی کے والد محمد الیاس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا-

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک نے ملزم کو گرفتار کر کرنے کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جورات بھر مصروف رہیں اس دوران 300 گھروں کی تلاشی لی گئی اور سینکڑوں لوگوں کو شامل تفتیش کیا گیا بالآخر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئےاصل ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیاہےڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک رات بھر خود سرچ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے. ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے زیادتی کے لیے بچی کو اغوا کیا تھا بچی کے شور کرنے پر گلا دبادیا ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے محمد شاہد گرفتار شاہد عیشاء کا پڑوسی اور تین بچوں کا باپ ہے.

    بس سٹاپ پر کھڑی خاتون سے اجتماعی زیادتی

  • کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    شہر قائد میں نوجوان کے قتل کے متعلق معروف ویڈیو شئیرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا موقف سامنے آ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل کراچی مین ٹک ٹاک ویڈیو میں ایڈونچر کے لئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماردی تھی جس سے شہری جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران سی سی ٹی ویٹیج کی مدد سے دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو حراست میں لیا تھا-

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی عمریں 14 سے 15 برس کے درمیان ہیں، ملزمان ٹک ٹاکرز ہیں،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ایڈونچر کے لیے فائرنگ کی تھی، وقوعہ کے وقت قمر رضا گھر کے باہر روڈ پر کھڑا ہوا تھا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی تھی۔

    کم عمر ٹک ٹاکرز نے ایڈونچر کیلئے شہری کو قتل کردیا

    پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی شناخت کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں-

    تاہم ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کہ کمینوٹی کی حفظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ٹک ٹاک کسی بھی خطرناک عمل، نفرت انگزیز مواد یا نفرت انگیز عمل کو برداشت نہیں کرتا-

    بیان میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک اسلحے اور دیگر آتشی آلات کے لے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہم کسی ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جس میں تشدد کی کاروائیوں کو دکھایا گیا ہو-

    جہلم: ماں نے تین بچیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگا لی

    ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق ہم صارفین کے تحفظ کے حوالے سے اپنی وابستگی کے حوالے سے نہایے محتاط رہتے ہیں تاہم ک یونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی مواد کو پلیٹ فارم سے فوری طور پر ہتا دیا جاتا ہے-

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم نے ڈیٹا سیفٹی کی متعدد مہمات چلائی ہیں جن کا مقصد صارفین کو ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز اور اس حوالے سے نئے فیچرز کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ ان کی مجموعی ڈیٹا اور فلاح و بہبود (wellbeing)کو بہتر بنایا جا سکے۔

    قادیانی قریبی رشتہ داروں کی طرف سے خاتون سے باربارجنسی زیادتی :لندن پولیس نے تفتیش…

  • سات سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین،حقیقی ماموں ہی قاتل نکلا

    سات سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین،حقیقی ماموں ہی قاتل نکلا

    تھانہ سٹی کامونکی پولیس کی کاروائی ،7 سالہ حسنین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین
    بچے کا قاتل حقیقی ماموں نکلا،جس نے اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ مل کربچے کواغواء کے بعد قتل کیا۔
    سفاک ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا۔اور بوری بندنعش ویرانے میں پھینک دی۔
    پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اورسائنسی آلات کی مدد سے ملزمان کو محدود وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
    قتل اوراغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی سرکوبی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
    ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو ں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔سٹی پولیس آفیسرکیپٹن(ر) سیّد حماد عابد

    گوجرانوالہ ،سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سیّد حماد عابد کے ا حکامات کے پیش نظر تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ محلہ رسولنگر میں سات سالہ بچے حسنین کے اغواء کے بعد قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث درندہ صفت ملزمان کو پولیس نے محدود وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔بچے کا قاتل حقیقی ماموں نکلا۔ جس کی شناخت قیصر کے نام سے ہوئی ہے۔

    مورخہ28/12/21کو مسمی چاند نے تھانہ سٹی کامونکی میں تحریر ی درخواست دی کہ اس کابھانجا حسنین بعمر قریب سات سال گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا اور واپس نہ آیا ہے۔جس پر مقامی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج رجسٹر کرکے بچے کی تلاش شروع کردی۔

    دوران تلاش پولیس کو علاقہ تھانہ ایمن آباد سے ایک بوری بند لاش ملی جو کہ مغوی بچے حسنین کی تھی۔ معاملہ نوٹس میں آنے پر سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سیّد حماد عابد نے ایس ایس پی آپریشنز آصف امین اعوان اور ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی اورملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔سفاک ملزم کی گرفتاری کے لئے سی پی او کیپٹن (ر)سیّد حماد عابد نے ایس ایس پی آپریشنزآصف امین اعوان کی زیر قیادت، ایس پی صد ر ڈویژن عبدالوہاب کی زیر نگرانی ڈی ایس پی کامونکی اطہر گجر،ڈی ایس پی سی آئی اے گل نواز ودیگران پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں اورانہیں ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے احکامات جاری کیے۔

    جس پر پولیس ٹیموں نے تمام ممکنہ وسائل برؤئے کار لاتے ہوئے پیشہ و ارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزم کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کے رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں کو شامل تفتیش کیا اورمقتول کے ماموں قیصر ولد یعقوب کو زیر حراست لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ملزم نے دوران تفتیش بتلایا کہ اُس نے اپنی بیوی شیزہ اور ساس ریاض بی بی کے ساتھ ملکر اپنے بھانجے حسنین کو اغواء کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا اور نعش کوبوری میں بند کر کے ویرانے میں پھینک دیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان کا مقتول کی فیملی کے ساتھ گھریلو تنازعہ تھا جس کی رنجش پرانہوں نے ننھے حسنین کو قتل کیا۔

    ملزم کی محدود وقت میں گرفتاری پر سی پی او گوجرانوالہ کیپٹن(ر) سیّد حماد عابد نے کہا کہملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو ں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ قتل اوراغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی سرکوبی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اہل خانہ اور معززین علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ سٹی پولیس آفیسر نے کامیاب تفتیش عمل میں لانے اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    @MumtaazAwan

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

    شراب کے نشے میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار،باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ

    سال نو کی آمد، پولیس کی کاروائی، شراب کا سمگلر گرفتار

  • خرچہ نہ دینے پر بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    خرچہ نہ دینے پر بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    سرگودھا : سرگودھا میں خرچہ نہ دینے پر لڑکے نے اپنی بڑی بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل کا واقعہ بہن بھائی کے جھگڑے کے بعد پیش آیا ، جس میں بھائی نے خرچہ نہ دینے پر بڑی بہن کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، تاہم ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ واقعہ سے متعلق اہل خانہ کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ جائیداد کے تنازعہ پر بھی والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کرنے کے کئی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

    حال ہی میں گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    مقتول کی لاش 4 جون کو ملی تھی جسے بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا، بعدازاں مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہلخانہ غائب تھے جس پر پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول غلام سرور کے دو بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اپنے والد کو قتل کیا اور اس قدر بےدردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کر دیا۔

  • گجرات، سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کا سر تن سے جدا کرکے لاش پھینک دی

    گجرات، سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کا سر تن سے جدا کرکے لاش پھینک دی

    گجرات :سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کو بےدردی سے قتل کر دیا۔میڈیا مطابق گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑکنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مقتول کی لاش 4 جون کو ملی تھی جسے بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا،بعدازاں مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی،

    اطلاعات ہیں کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہلخانہ غائب تھے جس پر پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔حکام کے مطابق مقتول غلام سرور کے دو بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اپنے والد کو قتل کیا اور اس قدر بےدردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کر دیا۔ملزمان نے مزید کہا کہ والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی۔

    ملزمان نے والد کا سسر کاٹ کر لاش گجرات کے نواحی گاؤں میں پھینکی تھی تاکہ لاش کو لاوارث سمجھ کر تحقیقات نہ کی جائیں۔پولیس نے ملزمان غلام حیدر ، ارسلان حیدر اور نجمہ کوثر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مرید کے کے رہائشی ہیں۔اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نارروال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر تھانہ ندو کے گاؤں بڈھا ڈھولہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر قتل ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان ناراض بیوی کو لینے بڈھا ڈھولہ گاؤں آیا ہوا تھا۔تلخ کلامی ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر اس کا سسر صادق موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے میں اس کی ساس جمیلہ بی بی، گاؤں کا ایک شخص علی اور نامعلوم زخمی ہو گئے،جھگڑے کے دوران اہلخانہ کے تشدد سے عرفان نھی شدید زخمی ہوا۔عرفان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسری جانب تھانہ سہالہ پولیس نے 35 سالہ طاہرہ یاسمین کے اندھے قتل میں ملوث درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا ۔