Baaghi TV

Tag: قتل

  • بائی پاس پر دوران واردات قتل

    بائی پاس پر دوران واردات قتل

    قصور
    بڑھتی ہوئی وارداتیں،لاقانونیت آئے روز بچوں کا اغواء لوگ شدید پریشان آج صبح سویرے ایک اور اندھا قتل پولیس کیلئے چیلنج
    تفصیلات کے مطابق قصور میں چند دنوں سے لاقانونیت اپنی انتہاہ کو پہنچ چکی ہے ہر روز سرعام وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے ہر کوئی پریشان ہے آج صبح قصور بائی پاس پر ایک اور اندھے قتل نے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا
    مقتول قصور بائی پاس سے بلکل قریب واقع کھارا گاؤں کا رہائشی ہے جس کا نام عنایت مسیح اور عمر تقریباً 33 سال ہے مقتول فروٹ منڈی میں پلے درای کا کام کرتا ہے جس کی آج صبح سویرے قادر آباد روڈ قصور بائی پاس پر لاش برآمد ہوئی جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر نے لاش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر کر دی ہے
    خدشہ ہے کہ دوران ڈکیتی قتل کیا گیا ہے واضع رہے کہ اس سے قبل سے قصور بائی پاس پر درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں جس کی وجہ بائی پاس پر پیٹرولنگ کا بلکل نا ہونا اور رات کو لائٹس کا نا چلایا جانا ہے

  • اوکاڑہ میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

    اوکاڑہ میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ سٹی میں تحصیل روڈ پر ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل روڈ ٹھنڈی سڑک پر موجود ریفریشمنٹ پوائنٹ ملا فروٹ چاٹ پر فروٹ چاٹ کھانے آئے تنویر عالم پر اسکے بڑے بھائی نے اچانک آکر فائرنگ شروع کردی۔ جس کیوجہ سے تنویر عالم شدید زخمی ہوگیا۔ حالت نازک ہونیکی بنا پر مضروب کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ قاتل تاحال فرار ہے۔ قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

  • اوکاڑہ نہر سے تیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد

    اوکاڑہ نہر سے تیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد

    اوکاڑہ ( علی حسین ) اوکاڑہ میں فیصل محمود کالونی کے قریب سے گزرنے والی نہر سے تیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہو ئی ہے۔ لاش کی شناخت شہباز علی ساکن عید گاہ روڈ اوکاڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہباز رکشہ ڈرائیور تھا اور تین روز سے غائب تھا۔ متوفی کا رکشہ جنرل بس سٹینڈ اوکاڑہ سے ملا ہے تاہم آج لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کو اغواء کے بعد قتل کرکے نہر میں پھینکنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • صدر گوگیرہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ:  شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ سالی شدید زخمی

    صدر گوگیرہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ سالی شدید زخمی

    اوکاڑہ( علی حسین ) صدر گوگیرہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، جبکہ سالی شدید زخمی ہوئی۔ ملزم اللہ دتہ نے اپنی بیوی حمیدہ بی بی کا سوتے ہوئے تیزدھار چھری سے گلا کاٹ دیا۔ بعد میں اپنی سالی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ اس کے بعد ملزم اللہ دتہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ قتل کی وجہ گھریلو رنجش اور ناچاکی بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

  • قتل کی لرزہ خیز واردات

    قتل کی لرزہ خیز واردات

    قصور کے نواحی گاؤں میں قتل کی لرزہ خیز واردات علاقے میں خوف و ہراس
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں بگری میں قتل کی واردات ہوئی ہے جس میں چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا گیا ہے
    فیصل نامی شخص کو گھر کے اندر ہی بے دردی سے ذبح کیا گیا ہے مقتول کے پورے جسم پر چھریوں کے گہرے وار کر کے قتل کیا گیا تاہم قاتل کا پتہ نہیں چل سکا

    قصو پولیس نے نعش کوقبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے

    مہر محمد عاشق بیورو چیف ٹی وی ٹو ڈے قصور

  • تھانہ راوی اوکاڑہ کی حدود میں 16 سالہ نوجوان قتل، قاتل فرار

    تھانہ راوی اوکاڑہ کی حدود میں 16 سالہ نوجوان قتل، قاتل فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقہ تھانہ راوی کی حدود میں 16 سالہ نوجوان کو 12 جی ڈی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ن قتل کر ڈالا نوجوان کی شناخت محبوب ولد شہادت کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ راوی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

  • حجرہ شاہ مقیم میں بدنصیب بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    حجرہ شاہ مقیم میں بدنصیب بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    اوکاڑہ(علی حسین ) حجرہ شاہ مقیم میں بدبخت بیٹے نے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنے حقیقی باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے چونیاں چوک کے رہائشی باپ بیٹے کا گھریلو تنازع شدت اختیار کرگیا ، جس کی بنا پر رمضان نامی بدنصیب بیٹے نے اپنے حقیقی باپ 55 سالہ سخی محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رمضان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • لڑکی اور لڑکا قتل

    لڑکی اور لڑکا قتل

    ایبٹ آباد
    تحصیل حویلیاں کے علاقہ برج میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل
    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے علاقہ برج میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے لڑکی کے بھائی نے گولیاں مار کر دونوں کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا
    پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے
    معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے چند دن قبل پسند کی شادی کی تھی جس کی بناء پر لڑکی کے بھائی نے قتل کیا
    مقتولین کی شناخت صباء اور راشد کے نام سے ہوئی ہیں۔
    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

  • رینالہ خورد میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل کردیا گیا

    رینالہ خورد میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل کردیا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین)رینالہ خورد کے نواحی گاؤں چک 21/1RB کلاں میں زمین کے معمولی تنازع پروہدری محمد کاشف،چوہدری محمد آصف،چوہدری محمد ثاقب ودیگر ملزمان کا اسلحہ پسٹل،ڈنڈے سوٹے وآہنی ہتھیاروں سے حملہ آور چوہدری محمد بوٹا فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی اور دیگر رشتہ دار بھی زخمی ہو گئے محمد بوٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
    لواحقین کا ڈی پی او اوکاڑہ ڈی ایس پی سرکل رینالہ خورد سے پر زور مطالبہ ہے کہ محمد بوٹا کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • حجرہ شاہ مقیم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری طارق ندیم کو قتل کردیا گیا

    حجرہ شاہ مقیم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری طارق ندیم کو قتل کردیا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین) حجرہ شاہ مقیم میں معمولی رنجش کی بنا پر انجمن تاجران حجرہ شاہ مقیم کے جنرل سیکرٹری طارق ندیم کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آر ایچ سی حجرہ شاہ مقیم میں دو گروپس کے تصادم میں مہر طارق ندیم کے سر میں ڈنڈا مارا گیا جس کیوجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔