Baaghi TV

Tag: قرآن مجید

  • ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے نئے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعہ کے روز 2 افراد پر قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ان افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، لیکن ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے اقدامات کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، تاہم یہ مقدمہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے والے نئے قانون کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات نے مسلمان ممالک میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا تھا، جس کے بعد مسلمان اقوام نے ان حرکتوں کے خلاف سخت پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسی ردعمل کے نتیجے میں، 7 دسمبر 2023 کو ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے کا بل منظور کیا گیا تھا، جو چند دن بعد نافذ العمل ہوگیا۔ اس قانون کے تحت قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

    یہ مقدمہ اس نئے قانون کے نفاذ کے بعد پہلا مقدمہ ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈنمارک اب اس حساس مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور قرآن کی بے حرمتی کے خلاف سخت قانون نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر تنقید

  • سعودی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی میں حفظ قرآن کریم مقابلہ کا انعقاد

    سعودی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی میں حفظ قرآن کریم مقابلہ کا انعقاد

    جامعہ سلفیہ اسلام آباد میں سعودی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی اور جامعہ سلفیہ کے اشتراک و تعاون سے عظیم الشان مقابلہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد بھر کے حفظ قرآن کے مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا، ساتھ ہی جامعہ سلفیہ گرلز سیکشن میں رواں تعلیمی سال کا آل جامعہ تعلیمی وثقافتی مقابلہ بھی منعقد ھوا ، دونوں مقابلوں کے مشترکہ اختتامی تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عزت مآب جناب نواف بن سعید المالکی ،اور سعودی سفارتخانے کے مذہبی اتاشی جناب شیخ یحییٰ بن علی سفیانی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے،

    رئیس الجامعہ حافظ شیخ محمد شفیق ،شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ اسلام آباد علامہ ابراہیم خلیل الفضلی سمیت دیگر مقامی علمائے کرام اور معززین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر دونوں پروگراموں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات سمیت تمام شرکائے مقابلہ میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک پاکستان کو انتہائی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ھے، اور دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال آج کا یہ منفرد پروگرام ھے جس کا مقصد امت مسلمہ کو قرآن کریم کے فیوض وبرکات سے فیضیاب کرانا ھے، انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب ھر وقت پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رھے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رئیس الجامعہ حافظ شیخ محمد شفیق نے عزت مآب سعودی سفیر اور حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے دینی، تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کو دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب کرنے اور دو طرفہ دوستی ومحبت کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ قرار دیا.
    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

  • دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا

    دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا

    دینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی ادارہ دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا ۔

    دی نوبل قرآن کی اشاعت سے انگریزی داں طبقہ کےلئے قرآن مجید کو سمجھنا بہت آسان ہوجائے گا ۔ دارالسلام انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد نے کہا ہے کہ اس سے پہلے اگرچہ لفظ بہ لفظ ترجمے والے قرآن پاک موجود ہیں جو عموماََ دورنگوں میں شائع کیے گئے ہیں ان تراجم سے قاری کےلئے عربی کے ہر لفظ یاحرف کے ترجمہ کو سمجھنا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے برعکس سٹڈی دی نوبل قرآن کا ترجمہ چہار رنگ خانوں کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔ خانوں کے اندر لفظ بہ لفظ ترجمہ کے ساتھ ساتھ حاشیے میں بھی آیات کے نمبر دے کر ان کا بامحاورہ ترجمہ دیا گیا ہے ۔ اس سے پڑھنے والے کےلئے عربی الفاظ کے لغوی معانی جاننے کے ساتھ ساتھ آیات کا مجموعی مفہوم بھی حاصل کرنا آسان ہوجائے گا اور تلاوت قرآن مجید کا لطف بھی دوبالا ہوجائے گا ۔

    چہار رنگ ” دی سٹڈی نوبل قرآن “ میں لفظی ترجمہ آیات کے نیچے ڈبوں میں دیا گیا ہے ۔ لفظوں کے اسما ، افعال اور ترکیبوں کے معانی چار رنگوں کے استعمال سے واضح کیے گیے ہیں ۔ اللہ کے ذاتی اور صفاتی نام سبز رنگ میں ظاہر کئے گئے ہیں ۔ اسمائے معرفہ اور اسمائے ضمیر کا رنگ سیاہ ہے ۔ افعال سرخ رنگ میں دیے گئے ہیں ۔ حروف ِ جار اور حروف ِ عطف آسمانی رنگ میں دکھائے گیے ہیں ۔ آیات کے نمبر زرد رنگ کے دائرے میں ہیں ۔ عربی الفاظ وتراکیب میں پوشیدہ معانی کی وضاحت کےلئے مترادف انگریزی الفاظ قوسین میں دیے گئے ہیں اور ان کے رنگ مدہم رکھے گئے ہیں ۔سٹڈی دی نوبل قرآن کاا نگریزی میں ترجمہ ڈاکٹر تقی الدین الہلالی اور ڈاکٹر محسن خان کی کاوش ہے ۔دارالسلام کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ نوبل قرآن کا لفظ بہ لفظ ترجمہ اور معانی چار رنگوں کی مدد سے پیش کررہا ۔ اس ترجمے کا واحد مقصد قرآن مجید کی زبان کو قارئین کے ذہن نشین کروانا ہے ۔ اس قرآن مجید کی لے آﺅٹ ایسی ہے کہ اس سے باقاعدہ تلاوت بھی کی جاسکتی ہے ۔

    خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب

    نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت

    اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

    ”سیرت حسن وحسین رضی اللہ عنھما“

  • خود کشی نفسیاتی معاملہ، تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں

    خود کشی نفسیاتی معاملہ، تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفریدظفر نے کہا کہ ڈپریشن کا علاج ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کے پاس ہوتا ہے، لوگ تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیا کریں اور با قاعدہ علاج معالجے کی طرح رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ خود کشی بھی ایک نفسیاتی مرض ہے جو مختلف عوامل اور حالات کے نتیجے میں انسانی ذہن میں پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ (ڈپریشن) کی وجہ سے مریض کا نا امید ہو کر انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا نا ہے اس لیے خودکشی کو محض غربت، معاشی بدحالی سے جوڑنا کسی طور بھی مناسب نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ سائیکاٹری کے زیر اہتمام خود کشی روکنے سے متعلق آگاہی واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر جودت سلیم، ایم ایس پروفیسر ندرت سلیم، ہیڈآف دی ڈیپارٹمنٹ سائیکاٹری ڈاکٹر فائزہ اطہر، ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر رافع، ڈاکٹر انیلہ، ڈاکٹر فرحانہ، شہناز ڈار سمیت ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جنہوں نے آگاہی بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس سال کا تھیم”عمل کے ذریعے امید جگانا”ہے۔پروفیسر جودت سلیم اور ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل کا کہنا تھا کہ ایل جی ایچ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سائیکاٹری وارڈ موجود ہے جہاں سینئر ڈاکٹرز مریضوں کے علاج کے لئے دستیاب ہوتے ہیں لہذا ڈپریشن کے مریضوں کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے اوراہل خانہ کوبھی ایسے مریض پر خصوصی توجہ، اس کی دلجوعی اور کونسلنگ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ مریض حالات کی سنگینی کے زیر اثر کسی تنہائی کا شکار ہو کر اپنی جان نہ گنوابیٹھے۔

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

    پروفیسر فائزہ اطہر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 10لاکھ افراد اپن زندگی کی خاتمے کی کوشش کرتے ہیں اور آج عالمی دن منانے کا مقصدبھی خودکشی کے واقعات میں کمی لانے کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور جائزہ رپورٹ کے مطابق ہر روز دنیا بھر میں 3ہزار افراد خود کشی کی کوشش کرتے ہیں جن میں 15سے44سال کی عمر کے لوگ زیادہ تعداد میں شامل ہوتے ہیں۔ پروفیسر فائزہ اطہر نے خودکشی کی وجوہات میں بتایا کہ حادثاتی صدمات کا لاحق ہونا، منشیات کا استعمال اور رشتوں کا قطع تعلق شامل ہے،اسی طرح مالی مشکلات کا رونما ہونا،کسی قریبی عزیز کی اچانک موت اور ذہنی توازن برقرار نہ رکھنے سے بھی کوئی شخص خود کشی کی طرف مائل ہو جاتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے ہمیں تمام ضروری اقدامات برؤئے کار لانا چاہئیں۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دینی تعلیمات سے لا علمی اور معاشی و سماجی حالات کے دباؤ میں آکر لو گ اپنی محرومیوں، بیماری کے علاج اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے تعویز گنڈوں، جھاڑ پھونک کا سہارا لیتے ہیں جو مسئلے کا حل نہیں بلکہ بہت سی سماجی اخلاقی خرابیوں کو جنم دینے کا باعث ہے جس سے غریب لوگوں کا مزید استحصال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، جاپان، برطانیہ اور ترقی یافتہ ممالک میں خود کشی کی شرح پسماندہ غریب ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے،اس مسئلے کے حل کے لئے ہمیں دین اسلام کی تعلیمات کو مد نظر رکھنا اور فروغ دینا ضروری ہے کیونکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے کہ کسی بھی حالت میں انسان کو اپنے اوپر مایوسی طاری نہیں کرنی چاہیے جس کے خوفناک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    ایزی لون ایپ کمپنی کی بلیک میلنگ کے مزید کیس رپورٹ 

    پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں ایسے لوگ خودکشی کرتے ہیں جنہیں معاشی مسائل کا سامنا نہیں ہوتا بلکہ وہ حالات کی یکسانیت سے گھبرا کر خود کو ختم کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مخیر اور صاحب ثروت لوگوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پسماندہ اور غریب طبقات کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے،روزگار کمانے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ان کی مدد کریں تاکہ وہ لوگ جو مالی حالات سے تنگ آکر خود کشی کرتے ہیں ان کو بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائے اسلام میں مسلمانوں کے معاشی حالات کچھ اچھے نہ تھے اور تاریخ سے یہ پتا چلتا ہے کہ مکہ، مدینہ کی ریاست میں لوگ انتہائی مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود خود کشی کا تصور نہیں کرتے تھے جس کی بنیادی وجہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل یقین اور بھروسہ تھا۔پروفیسر الفرید ظفر نے واضح کیا کہ دین اسلام میں خود کشی حرام ہے اور خود کشی کرنے والا شخص انسانی جان کے قتل کا مرتکب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بھی وہی سزا رکھی ہے جو کسی شخص کو بلا وجہ قتل کرنے کی ہے اور اس پر قرآن مجید کا وہی حکم نافذ ہوتا ہے جس میں کہا کہ "اگر کسی نے ایک انسان کو نہ حق قتل کیا تو گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اور اگر کسی شخص نے کسی ایک کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ واک کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور آؤٹ ڈور میں مریضوں کی کونسلنگ بھی کی گئی

  • ڈنمارک میں قرآن مجید کی بےحرمتی، وزیراعظم شہباز شریف کا سخت ردعمل

    ڈنمارک میں قرآن مجید کی بےحرمتی، وزیراعظم شہباز شریف کا سخت ردعمل

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے پاکستان کے عوام گہر ے دکھ اور صدمے میں ہیں ایسے مکروہ اور شیطانی واقعات باربار رونما ہونا بین المذاہب تعلقات، امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے،مذاہب کے درمیان نفرت اور اسلام مخالف جذبات بھڑکانے کی گھناونی سازش ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصا حکومتوں اور مذہبی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ ایسے گھناونے عمل کو ختم کرائیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم مٹھی بھر گمراہ او ر شرپسند عناصر کو اربوں کے جذبات ہرگز کھیلنے نہیں دیں گے ایسے عناصر کو اپنا مذموم ایجنڈے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

    بد قسمتی سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری روز کا معمو ل بن رہا ہے،علیم خان
    دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے‌صدر عبدالعلیم خان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی قبیح حرکت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے مغرب مسلمانوں کو اشتعال دلا کر عالمی سطح پر نفرت میں اضافہ کر رہا ہے عالمی برادری نوٹس لے، ایسے فعل سے بین المذاہب ہم آہنگی کو دھچکا لگے گا ، مسلم ممالک کو باہم مل کر ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہوگی مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کو کسی طور ترقی یافتہ قرار نہیں دیا جا سکتا ،بد قسمتی سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری روز کا معمو ل بن رہا ہے ، وقت آ گیا ہے کہ ہر قیمت پر ایسی گھناؤنی حرکتوں کا راستہ روکا جائے ،کوئی مذہب یا معاشرہ کسی مذہبی کتاب یا شخصیت کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا ،

    واضح رہے کہ ڈنمارک کے دارالحکومت میں عراقی سفارت خانے کے سامنے دو اسلام مخالف مظاہرین نے قرآن پاک کے ایک نسخے کی بے حرمتی کی ہے، قرآن پاک جلانے والے دونوں افراد کا تعلق ایک ایسے گروپ سے ہے جو خود کو ”ڈینش پیٹریاٹس“ کہتا ہے

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار

    عراق نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی

  • قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    مرکز قرآن وسنہ کے امام تراویح اور سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے 29ویں شب تراویح میں تکمیل قرآن کی باسعادت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے ، قرآن مجید دینی واخروی کامیابی اور نجات کا زینہ ہے ۔ آج جبکہ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ نے رمضان المبارک کی آخری طاق رات کو قیام کیا، اس میں قرآن مجید پڑھا اور سنا اور رمضان المبارک بھی تیزی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے والا ہے اس موقع پر ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگیاں قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کا عہد کریں ۔ اس گزرنے والے رمضان کے مہینے میں وہ کمیاں اور کوتاہیاں جو ہم سے سرزد ہوئیں ان کا جائزہ لیں اور آنے والے رمضان کے مہینے کی ابھی سے تیاری شروع کردیں ۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر سبیل اکرام اعلیٰ پائے کے خوش الحان قاری قرآن ہیں وہ لاہور کے ایک بڑے دینی مرکز وقرآن وسنہ کے امام تراویح بھی ہیں وہ کئی سالوں سے اس مرکز میں نماز تروایح پڑھا رہے ہیں ۔ ان کی اقتدا میں نماز تروایح ادا کرنے والوں کا ایک جم غفیر ہوتا ہے شہر بھر سے لوگ نہایت ہی جوش ومحبت سے ان کی اقتدا میں نماز تروایح ادا کرنے کےلئے پہنچتے ہیں ۔ گذشتہ شب مرکز قرآن وسنہ میں تراویح میں سنائے جانے قرآن مجید کی تکمیل ہوئی جس میں بچوں ، جوانوں ، بزرگوں اور خواتین بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سبیل اکرام نے کہا قرآن مجید کے ساتھ محبت والدہ کی طرف سے ورثے میں ملی ہے ۔ میں تمام نوجوانوں کے والدین سے کہوں گا کہ وہ اپنے بچوں بچیوں کو قرآن مجید کا حافظ ضرور بنائیں ۔ اس کے ساتھ اپنے بچوں کو یہ بھی بتائیں کہ قرآن مجید صرف پڑھے پڑھانے اور سننے سنانے کی کتاب ہی نہیں بلکہ یہ عمل کی کتاب ہے اور کتاب ہدایت ہے جو کہ اللہ نے ہمارے لئے نازل کی ہے ۔آج ہماری رسوائی کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے قرآن مجید کو چھوڑدیا ہے جبکہ ہمارے تمام دکھوں کا مداوا، تمام مسائل کا حل اور تمام زخموں کا مرہم صرف قرآن مجید میں ہے ۔لہذا ضروری ہے کہ ہم قرآن مجید کو پڑھیں اور اس کے ساتھ ساتھ قرآن مجید سے رہنمائی بھی لیں ۔

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • اخبارات میں قرآنی آیات کی اشاعت پر پابندی لگائی جائے،سفارش

    اخبارات میں قرآنی آیات کی اشاعت پر پابندی لگائی جائے،سفارش

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    کمیٹی نے ”قرآن پاک کی اشاعت (چھپائی اور ریکارڈنگ کی غلطیوں کا خاتمہ) ترمیمی بل 2022“ پر تفصیلی غور کیا۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بل کا بنیادی مقصد قرآن پاک کی معیاری طباعت واشاعت اور قرآن پاک کی اغلاط سے پاک اشاعت کو یقینی بنانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہید اوراق کو مناسب طریقے سے محفوظ کرنا اور قرآن پاک کی چھپائی غیر معیار ی کاغذ پر روکنا ہے۔ چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اخبارات اور دیگر پوسٹرز پر بھی قرآنی آیات لکھی جاتی ہے اور جنھیں استعمال کے بعد مناسب طریقے سے محفوظ نہیں کیا جاتا جو کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا سبب بنتا ہے لہٰذا اس قانون میں اس مسئلے کا بھی تدارک کیا جائے اور اخبارات میں قرآنی آیات کی اشاعت پر پابندی لگائی جائے اور آیات کی جگہ ان کا مفہوم لکھا جائے اور اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت دی جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے یہ بھی ہدایت دی کہ کمیٹی کی یہ سفارشات 31 مارچ 2023 سے پہلے اس بل میں شامل کر کے کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے۔

    مزید برآں کمیٹی نے قرآن پاک کی اشاعت میں معیاری کاغذ کے استعمال پر زور دیا۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور بین المذیب ہم آہنگی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے قانون پہلے سے موجود ہے جو واضع طور پر یہ کہتا ہے کہ قرآنی اوراق کا وزن 52 گرام سے کم نہیں ہونا چاہیئے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزا اور جرمانے بھی واضح ہیں۔

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    کمیٹی کو 2023 کی حج پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور اور بین المذیب ہم آہنگی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023 کے لیے پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ 179210 ہے جسے سرکاری اور پرائیوٹ حج سکیموں کے درمیان 50/50 کے تناسب سے تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کوٹہ میں 3 فیصد نشستیں ان خاندانوں کے لیے ہے جو مالی طور پر بد حال ہیں جبکہ 300 نشستیں کم تنخواہ والے ملازمین اور 1225 نشستیں مسلح افواج کے لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال حج کوٹہ کی نشستیں گذشتہ سال کی نسبتاً زیادہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ حج آرگنائز رز کے ساتھ سروس پرووائیڈر کے معاہدے کیے گئے ہیں جن کا مقصد حجاج کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔ سینیٹر بہرامند خان تنگی نے کہا کہ ایسے لوگوں پر پابندی عہد کرنی چاہیئے جو گذشتہ 8،10 سال سے مسلسل حج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جس پر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کے اس طرح کی پابندی غیر فطری اور بنیادی انسانی اصولوں کے خلاف ہے۔

  • نام کتاب : قرآن مجید دا پنجابی ترجمہ ،مترجم : پروفیسر روشن خان کاکڑ

    نام کتاب : قرآن مجید دا پنجابی ترجمہ ،مترجم : پروفیسر روشن خان کاکڑ

    نام کتاب : قرآن مجید دا پنجابی ترجمہ ،مترجم : پروفیسر روشن خان کاکڑ
    صفحات : 623
    ناشر : دارالسلام لوئر مال نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہور
    ہدیہ : 1750روپے
    اس وقت دنیا میں بہت سی الہامی کتابیں موجود ہیں جیسا کہ توارات انجیل ، زبوراور بائبل وغیرہ ۔ یہ ساری کتابیں تحریف شدہ ہیں اس کے باوجود ان کتابوں کے پیروکار دنیا کی تقریباََ ہر زبان میں ان کے تراجم شائع کرکے ہر خطے میں پہنچا رہے ہیں ۔ جبکہ قرآن مجید اللہ کی سچی کتاب ہے ، اپنی اصل شکل وحالت میں موجود ہے ۔ یہ تمام بنی نوع انسان کیلئے کتاب ہدایت ہے۔یہ دنیا کی واحد مقدس کتاب ہے جس میں قیامت اور اس کے بعد بھی پیش آمدہ حالات ومعاملات کے بارے میں رہنمائی کی گئی ہے ۔ جس قوم نے بھی قرآن مجید کو پڑھا سمجھا اور اس پر عمل کیا وہ دنیا میں بھی کامیاب وکامران ٹھہری اور آخرت میں بھی کامیابی ان کا مقدر بنی ہے۔ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہوا ہے مگر اللہ نے ہم مسلمانوں کی بھی یہ ذمہ داری لگائی ہے کہ ہم قرآن مجید پڑھیں ، سمجھیں یاد کریں ، اس کی تبلیغ کریں، دنیا کی مختلف زبانوں میں اس کے تراجم شائع کرکے ہر خطے میں پہنچائیں تاکہ اللہ کا پیغام عام ہو اور قرآن مجید کی تعلیمات کو فروغ ملے ۔ اس میں شک نہیں کہ اس وقت دنیا میں ہزاروں زبانیں لکھی اور بولی جارہی ہیں جبکہ اربوں کی تعداد میں مسلمان بستے ہیں لیکن یہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ اب تک قرآن مجید کے تراجم تقریباََ110زبانوں میں ہی ہوئے ہیں۔ حالانکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کی ہر زبان میں قرآن مجید کے تراجم شائع کیے جائیں اور دنیا کے ہر خطے میں پہنچائے جائیں۔ کنگ فہد ہولی قرآن کمپلیکس ( سعودی عرب ) کے بعد سب سے زیادہ تراجم شائع کرنے کااعزاز دارالسلام کو حاصل ہے ۔ پنجابی بھی ایک بڑی زبان ہے ۔پاکستان میں ساٹھ فیصد لوگ پنجابی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پنجابی پوری اسلامی دنیا میں تیسری ، برصغیر کے مسلمانوں میں دوسری اور دنیا میں نویں بڑی زبان کا درجہ رکھتی ہے ۔ اب اللہ نے دارالسلام کو پنجابی زبان میں بھی قرآن مجید کا ترجمہ شائع کرنے کااعزاز بخشا ہے ۔ یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ دارالسلام نے پنجابی زبان میں پہلا پنجابی ترجمہ ہے بلاشبہ اس سے قبل بھی پنجابی زبان میں قرآن مجید کے بہت سے تراجم شائع ہوچکے ہیں ۔

    تاہم تحقیق ،معیار اور عمدہ طباعت دارالسلام کا طرہ امتیاز ہے اسلئے بہر حال یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ دارالسلام نے پنجابی زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ کی اشاعت میں تحقیق ،معیار اور عمدہ طباعت کو قائم رکھا ہے ۔زیر نظر قرآن مجید دا پنجابی ترجمہ پروفیسر روشن خان کاکڑ نے کیا ہے ۔ روشن خان کیمسٹری کے پروفیسر رہے ہیں ۔ وہ انگلش ، اردو کے علاوہ پنجابی ادب میں بھی اچھی مہارت رکھتے ہیں ۔ سونے پر سوہاگہ یہ ہے کہ وہ عربی میں بھی کافی حد سوجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔ان کی ایک کتاب پنجابی کے اقوال زریں پر ’’ سوہتھہ رسہ سرے تے گنڈھ ‘‘ کے نام شائع ہوکر پنجابی دان طبقہ سے داد تحسین پاچکی ہے ۔دارالسلام نے آج تک جتنے بھی قرآن مجید کے تراجم شائع کیے ہیں ہر ترجمے میں اس بات کا بہت اہتمام کیا گیا ہے کہ مترجم اپنی مادری زبان کے علاوہ عربی زبان میں بھی مہارت رکھتا ہو اس لئے کہ اس کے بغیر قرآن مجید کے ترجمے کاحق ادا نہیں کیا جاسکتا ۔پروفیسر روشن خان کاکڑ ان دونوں خوبیوں سے متصف ہیں ۔ پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ ان کا دیرینہ شوق تھا انھوں نے اس پر طویل عرصہ تک کام کیاہے ۔اس ترجمہ پر نظر ثانی قاری طارق جاوید عارفی نے کی ہے جو کہ د ارالسلام کے سینئر ریسرچ سکالر ہیں ۔ پروف ریڈنگ دارالسلام سنٹر کے سکالر مختار احمد ضیا نے کی ہے ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد دارالسلام نے نہایت ہی عمدہ پیپر اور مضبوط جلدبندی کے ساتھ اسے شائع کیا ہے ۔ دارالسلام کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کہتے ہیں کہ پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے ۔ یہ قرآن مجید پنجابی دان طبقہ کیلئے ایک ہدیہ ہے ۔ ہماری عرصہ دراز سے پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کرنے کی خواہش تھی جوکہ الحمدللہ پوری ہوچکی ہے پنجابی زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ کی اشاعت کے بعد دارالسلام کو30زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کرنے کااعزاز حاصل ہوچکا ہے جس پر ہم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں ۔ پنجابی بولنے اور سمجھنے والوں کے لئے قرآن کا پنجابی ترجمہ یقینا فروغ پائے گا اور پنجابی سے لگائو رکھنے والے اس سے مستفید ہوں گے ۔قرآن مجید دے پنجابی ترجمہ دا ہدیہ 1750روپے ہے ۔ یہ قرآن مجید دارالسلام لوئرمال نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہور دستیاب ہے یا قرآن مجید براہ راست حاصل کرنے کیلئے درج ذیل فون نمبر1042-37324034 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

  • قرآن پاک میں املا کی اغلاط اورشہید کرنے پر سزا و جرمانے میں اضافہ

    قرآن پاک میں املا کی اغلاط اورشہید کرنے پر سزا و جرمانے میں اضافہ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    کمیٹی نے ”قرآن پاک کی اشاعت (چھپائی اور ریکارڈنگ کی غلطیوں کا خاتمہ) ترمیمی بل 2022“ پر تفصیلی غور کیا۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرآن پاک کے شہید مقد س اوراق کو کنوؤں میں ڈالا جاتا ہے۔ بعض جگہوں پر کنویں بھر جاتے ہیں اور قرآن پاک کے اوراق باہر نکل آتے ہیں۔ بریفنگ میں کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ قرآن کے ضعیف اور شہید مقد س اوراق کو کچھ لوگوں نے جلایا جس پر انہیں قتل بھی کیا گیا۔ وزارت نے اسلام آباد میں قرآن پاک کے شہید مقدس اوراق کو محفوظ کر کے ری سائیکلنگ پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ وزارت کا موقف تھا کہ توہین قرآن کے الزامات اور واقعات سے بچنے کے لیے شہید مقدس اوراق کو مناسب اور احترام کے ساتھ محفوظ کرنا ضروری ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نئے ری سائیکل شدہ کاغذ کو صرف مقدس کتب کی طباعت میں استعمال کے لیے مختص کیا جائے گا۔ قرآن ری سائیکل مرکز تیس جون تک بن جانا تھا مگر اخراجات پر پچاس فیصد کٹ لگ گیا ہے۔اب قرآن ری سائیکلنگ مرکزاگلے مالی سال تک مکمل ہو گا ۔قرآن پاک کے شہید اوراق کو محفوظ کرنے پر بھی کٹ لگا دیا گیا ہے جس پراراکین کمیٹی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہمارے پاس قرآن پاک کو محفوظ کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے قرآن پاک کے شہید اوراق کو ری سائیکل کرنے کا کام مکمل کرنے کے لئے فنڈ میں کمی کے فیصلے کوواپس لینے کے لئے وزیر اعظم کوخط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    قائمہ کمیٹی نے قرآن پاک میں املا کی اغلاط اور جان بوجھ کر شہید کرنے پر سزا ایک لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ قید تجویز کردی گئی۔ پہلے قرآن پاک میں املا کی غلطیوں اور جان بوجھ کر شہید کرنے پر سزا پانچ ہزار جرمانہ اور تین ماہ قید تھی۔ حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ انٹرنیٹ پر بھی قرآن پاک کے نسخہ جات میں اغلاط پر قانون لاگو ہوگا۔ قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی۔کمیٹی نے بل میں کوئی اہم ترمیم تجویز نہیں کی جو اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں ہے تاہم اس کے انگلش سے اردو ترجمہ کیلئے مناسب الفاظ استعمال کرنے کیلئے کچھ تجاویز دیں جس پر تفصیلی کیا جائے گا۔کمیٹی نے 22 نومبر 2022 کو ایکسپریس ٹریبیون میں قرآن پاک کے ترجمے میں مبینہ تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف شائع ہونے والی خبر پر مزید بحث کی۔کمیٹی اجلاس میں قرآن پاک اخباری کمزور کاغذ پر شائع کئے جانے کا انکشاف ہوا۔اخباری کاغذ پر اشاعت کے سبب قرآن مجید کا نسخہ تین سے چار ماہ میں شہید ہوجاتا ہے۔ وزارت مذہبی امور پنجاب کے حکام نے بتایا کہ قرآن مجید کو قانون کے مطابق کم از کم 52 گرام کاغذ پر چھاپنا ضروری ہے۔اس حوالے سے وفاقی حکومت کا 50 برس قدیم قانون موجود ہے۔ ملک میں بہت سے پبلشرز اخباری کاغذ پر قرآن مجید کی اشاعت کرکے ہیں۔ کمیٹی کو بتایاگیاکہ پبلشرز کاروباری طور پر بہت مضبوط ہیں۔جب تک چھاپے خانے سیل نہیں کئے جائیں گے تب تک کنٹرول ممکن نہیں۔

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    قائمہ کمیٹی کو ترجمان وزارت مذہبی امور خیبر پختونخوا نے بریفنگ میں بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں 14پبلشرز رجسٹرڈ ہیں جو قرآن مجید چھاپ سکتے ہیں۔ صوبے میں قانون موجود ہے جس کے تحت کم از کم 52 گرام پر قرآن مجید چھاپنا ضروری ہے۔قانون کی خلاف ورزی پر تین برس قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ اب تک صوبہ خیبر پختونخواہ میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس پر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا صوبے میں مانیٹرنگ کا نظام موجود ہے۔حکام وزارت مذہبی امور صوبہ بلوچستان نے کمیٹی کوبتایا کہ بلوچستان میں ایک بھی پبلشرز رجسٹرڈ نہیں ہے اور صوبہ بلوچستان میں قرآن مجید کے چھپائی نہیں ہوتی ہے۔

  • قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد سمیت متعدد فیصلوں کی منظوری

    قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد سمیت متعدد فیصلوں کی منظوری

    قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد سمیت متعدد فیصلوں کی منظوری

    صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کے اجلاس میں سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد 2021 سمیت متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر سماجی بہبود غضنفر عباس چھینہ اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سکولوں میں زیر تعلیم مسلم طالبعلموں کو تلاوت کے ساتھ تجوید کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ اجلاس نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور آرڈیننس میں ترمیم، پنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کیلئے قانون سازی اور سرکاری بجلی ساز کمپنیوں کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی یا ان کے نمائندے کی بطور ممبر نامزدگی کی اصولی منظوری کے علاوہ پناہ گاہ اتھارٹی پنجاب کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔

    کابینہ کمیٹی نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے لئے ارکان پنجاب اسمبلی محمد غازین عباسی، راجہ یاور کمال، سعدیہ سہیل رانا اور سائرہ رضا کو بطور ممبر نامزد کیا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ریویو بورڈ کے لئے غالب علی بندیشہ کو ممبر لگانے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصل آباد میں کسٹمز کو فروخت کی گئی 15 کنال اراضی کی نیلامی کابینہ کی منظوری سے مشروط کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وفاقی پرائیویٹائزیشن کمیشن کو منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو نیلامی کی رقم میں سے 50 فیصد حصہ بطور کنڈونیشن فیس ادا کرنا پڑے گا تاہم کنڈونیشن فیس کا حتمی تعین پنجاب کابینہ کرے گی۔ اجلاس نے پنجاب ٹیکسٹ بکس اینڈ سپلیمنٹری لرننگ میٹریل پالیسی اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے قواعد و ضوابط کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ کے تحت محکمہ جنگلات کے 8 مقامات کو نیشنل پارکس قرار دینے کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے سیکرٹری فاریسٹ کو ہدایت کی کہ پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے رہائشی کالونیوں سے ملحق فاریسٹ لینڈ کی پیشگی حدبندی کی جائے
    ۔
    کابینہ کمیٹی نے پنجاب کوآپریٹو بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دیتے ہوئے کوآپریٹو بنک کے صدر کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری پاور پراجیکٹس کے ٹیرف پر نظرثانی کیلئے نیپرا سے رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں واہ فیکٹری بم دھماکے میں شہید ہونے والے ورکرز کے ورثا کو فلیٹس الاٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش

    گیارہ سالہ لڑکی سے سگا باپ اور بھائی کرتے رہے پانچ برس تک گھناونا کام

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے