Baaghi TV

Tag: قرآن کریم

  • سعودی عرب:سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان

    سعودی عرب:سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے-

    وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور ملازمین کے لیے شہزادہ نایف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے نام سے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کردیا۔

    وزارت کے مطابق مقابلہ اتوار سے شروع ہوگا جس کا مقصد سیکیورٹی اداروں کے منسوبین میں قرآنِ کریم کے حفظ اور درست تلاوت کو فروغ دینا ہے۔ مقابلے کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ ریال رکھی گئی ہے جو پانچ شعبوں میں تقسیم کی جائے گی۔

    
اسرائیل کا دعویٰ، 80 سے زائد لڑاکا طیاروں سے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے

    پہلا شعبہ مکمل قرآنِ کریم کے حفظ کے لیے ہے جس کے انعامات 12 لاکھ ریال ہیں، دوسرا شعبہ 15 پاروں کے حفظ کے لیے 8 لاکھ ریال، تیسرا شعبہ 10 پاروں کے لیے 5 لاکھ ریال، چوتھا شعبہ 5 پاروں کے لیے 3 لاکھ ریال جبکہ پانچواں شعبہ 2 پاروں کے حفظ کے لیے 2 لاکھ ریال پر مشتمل ہے۔

    مقابلے میں وزارتِ داخلہ کے سیکیورٹی اداروں کے افسران، اہلکار، سول ملازمین اور طلبہ حصہ لے سکیں گے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں کم از کم 85 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا فوجی شرکا کو مقابلے میں سرکاری وردی کے ساتھ شرکت کرنا ہوگی اور مقررہ حفظ کے تسلسل کی شرط بھی لازم ہوگی۔

    موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

  • قرآن کریم ہی امن اور انسانیت کا آئین، تجزیہ، شہزاد قریشی

    قرآن کریم ہی امن اور انسانیت کا آئین، تجزیہ، شہزاد قریشی

    قرآن کریم ہی امن اور انسانیت کا آئین، تجزیہ، شہزاد قریشی

    سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں 37سالہ عراقی پناہ گزین نے قرآن پاک کی بے حرمتی اور پھر نذر آتش نے مسلم ممالک سمیت یورپی یونین نے بھی شدید الفاظ میں اس شیطانی عمل کی مذمت کی ہے۔ یورپی یونین نے اس عمل کو جارحانہ بے عزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضع عمل قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کے مطابق یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائے کی عکاسی نہیں کرتا۔

    اس شیطانی عمل پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ او آئی سی نے بھی ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ روسی صدر نے بھی اسے جرم قرار دے دیا ہے۔ جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے تو مسلمانوں کے لئے تمام مذاہب قابل احترام ہیں تمام پیغمبروں اور آسمانی کتابوں پر ایمان لانا لازم ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے لئے اسلام مخالف قوتیں شرپسندوں کو اکساتی ہیں کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کریں تاکہ فتنہ فساد پھیلے ہنگاموں اور مسلمانوں کے احتججاج کو دہشت گردی کا نام دے کر طاقت کے بل پر انہیں جانی و مالی نقصان پہنچائیں۔ افسوس صد افسوس یہ بات کڑوی ہے اگر آج کے دور کو فتنوں کا دور کیا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

    زندگی کے تمام معاملات میں برائیاں پنپ رہی ہیں تمام عالم اسلام قرآن پاک کی بے حرمتی غلیظ حرکت پر بھرپور پرامن مظاہرے جاری رکھے اور پاکستان میں خانقاہوں میں موجود پیر اور ان کے گدی نشینوں کو چاہئے کہ اپنی خوابگاہوں اور علماء دین کو بھی اپنی درسگاہوں سے نکل کر اﷲ کے دین اور اﷲ کے کلام کی ناموس کے لئے بھرپور پرامن مظاہرہ کریں۔ مسلمان اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور اپنے قول و فعل پر قرآن کریم کی تعلیمات نافذ کرکے ثابت کریں کہ قرآن کریم ہی انسانیت اور امن کا آئین ہے جس پر عمل کرکے انسان اپنی اور معاشرے میں خوبصورت تبدیلی لاسکتا ہے اور خالق کائنات کی حقیقی آگاہی حاصل کرسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

    قرآن پاک کی سورۃ یونس میں اﷲ پاک فرماتے ہیں ’’لوگو تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہوگا تم دنیا کی زندگی کے فائدے اٹھالو پھر تم کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔ اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے‘‘۔

  • سوئیڈن: قرآن کریم کی بےحرمتی پراو آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    سوئیڈن: قرآن کریم کی بےحرمتی پراو آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان او آئی سی کے مطابق اجلاس میں گھناؤنے فعل کےخلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی مؤقف اپنایا جائے گااو آئی سی کا اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کیا گیا ہے تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ایران اور عراق میں سوئیڈش سفارت خانوں پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ عراقی مظاہرین نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور حکیموں کی خالی نشستوں کےلیےبجٹ نہیں رکھا گیا

    علاوہ ازیں سوئیڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آیا ایک بیان میں یورپی یونین نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بے عزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے، یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا، بے حر متی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔

    یورپی یونین کے مطابق یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں وقت آ گیا ہےکہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، بڑھتے ہوئے تنازعات کو رو کنے کا بھی وقت آگیا ہے۔

    سویڈن؛ عدالت کی اجازت کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی

    واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن کریم کو نذرآتش کرتے ہوئے بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دے دیا تھا۔

    سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا

    جس کے بعد مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت جس کے بعد آج ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وہاں موجود مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے جبکہ پولیس نے ایک مسلمان کو پتھر پھینکے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

    انتظار نہ ہو سکا،دولہا ایمبولینس میں دلہن لینے پہنچ گیا