Baaghi TV

Tag: قراردادیں

  • پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

    پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئیں.قراردادوں میں چیف الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

    قراردادیں مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور، سمیرا کومل اوررابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئیں.قراردادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کا حقائق کے مطابق فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے دباﺅ کو مسترد کردیا،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات لگائے.

    قراردادوں میں مذید کہا گیا کہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات کےباوجود چیف الیکشن کمشنر نے صبر و تحمل کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق و امین بھی نہیں رہے،عمران خان الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62کے مرتکب قرار پائے ہیں.

    ثابت ہوگیا کہ عمران مصدقہ جھوٹے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف

    قراردادوں میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،الیکشن کمیشن نے تمام تر دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا ہے ،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلریشن جمع کروا کر بددیانتی کا ثبوت دیا ، پوری قوم پر عمران خان کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ہے، صادق اور امین کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اپنے منہ کی کھانا پڑی.

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

     

    قراردادون میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو تاحیات نا اہل قرار دیا جائے اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے، ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے تحریک انصاف نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا .

     

     

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

  • الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لئے ہیں،فضل الرحمان

    الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لئے ہیں،فضل الرحمان

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان

    چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے،عمران خان اس ملک کی ایک بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہئے، عمران اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا تھا، اسی الیکشن کمیشن کے خلاف پنجاب اور کے پی اسمبلی سے قراردادیں منظور کروائیں، الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لئے ہیں۔

     

    اداروں کو برا بھلا کہنے والوں کے ساتھ چلنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،چودھری شجاعت حسین

     

    پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتراض نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اعتراض ہے، اداروں کے سربراہان بھی انسان ہوتے ہیں جن سے غلطیاں ہوتی ہے، سپریم کورٹ سے بھی بعض فیصلوں میں غلطیاں ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کی عدم دستیابی کی وجہ سے چیف جسٹس نے فل کورٹ بنانے سے انکار کیا، دو روز بعد سپریم کورٹ کے ججز کے انتخاب کے لئے چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلا س بلا لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چار سال تک ملک پر مسلط ٹولے نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا، پاکستان کی معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، عمران خان ٹولے کا صرف ایک کام باقی تھا اور وہ ریاست توڑنا تھی۔