Baaghi TV

Tag: قربانی کی کھالیں

  • قربانی کے جانوروں کی  70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، گائے بیل بچھیا کی 30 لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔

    اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی،ٹینڑیز اس سال بکرے کی کھال 450 اور اونٹ کی کھالیں 580 روپے میں خریدیں گی۔

  • کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی،ڈی پی او کی میٹنگ

    کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی،ڈی پی او کی میٹنگ

    قصور
    کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے سے روک دیا گیا،ڈی پی او قصور کی میٹنگ

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ نے پولیس افسران سے میٹننگ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ گورنمنٹ کے احکامات کی روشنی میں
    قربانی کی کھالیں صرف گورنمنٹ آف پنجاب سے اجازت حاصل کرنیوالی تنظمیں ہی اکٹھی کر سکیں گی اور کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی
    قصور ضلع بھر میں 7 مویشی منڈیوں پر 180 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے
    ڈی پی او قصور نے مویشی منڈیوں کے قریب پولیس گشت کو مزید بڑھانے کے احکامات جاری کئے تاکہ شہری ہر قسم کی واردات سے بچ سکیں اور عیدالاضحیٰ پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو صورت یقینی بن سکے

  • قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی درخواستیں وصول

    قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی درخواستیں وصول

    قصور
    ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فی سبیل اللہ قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی درخواست وصول کرنے کی آخری تاریخ 20 جون مقرر کی گئی،

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور کی طرف سے مسجد ،مدارس اور تنظیموں کے لئے فی سبیل اللہ قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی آخری تاریخ 20 جون 2023 مقرر کی گئی ہے
    مساجد،مدارس و مراکز کے لئے قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کے کئے ڈپٹی کمشنر قصور کو تحریری درخواست دینی ہو گی اس کے بعد ضلعی انتظامیہ جانچ پڑتال کے بعد این او سی جاری کرے گی
    کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پہ پابندی ہو گی

  • طاہر القادری کے لیے سب سے بڑی خوشی کا اعلان ، کیا ہے وہ جانیئے اس خبر سے

    طاہر القادری کے لیے سب سے بڑی خوشی کا اعلان ، کیا ہے وہ جانیئے اس خبر سے

    لاہور : حکومت کی طرف سےعلامہ طاہرالقادری کے ادارے کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت مل گئ . اطلاعات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو انتظامیہ کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا تحریری اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔جبکہ درجنوں معروف جماعتوں اور تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کرنے سے روک دیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق یہ اجازت نامہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا، اجازت نامہ ملنے کے بعد تنظیم شہر میں قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے کیلئے کیمپ لگا سکے گی، اس حوالے سے غلام فرید کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کو پورا کیا ،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم ثناءاللہ خان نے اجازت نامہ جاری کرنے پر ڈی سی لاہور کا شکریہ ادا کیا۔