Baaghi TV

Tag: قربانی کے جانور

  • کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر  ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی 2025 کا رنگ نکھرنے لگا ہے،ہزاروں گائے، بیل،بچھڑے،بکرے اور اونٹ مویشی دوست منڈی کی زینت بن چکے ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر کی مویشی منڈی چھوڑ کر نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کھچے چلے آئے ہیں کیونکہ ہمیں یہاں ہر رنگ و نسل کا جانور قربانی کے لیے آسانی سے مل جاتا ہے، مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی مناسب ہیں، خوبصورت قربانی کے حانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی زینت بن رہے ہیں ، ساییوال،گلابی،چولستانی اور سندھی نسل کی گائے،بیل، بچھڑے اور بچھیا دکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں جبکہ خوبصورت نقش ونگار کے ریگساتی،کوہ مری، لاڑی اور ٹاکری نسل کے بھورے اور سفید اونٹ بھی مویشی منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں.

    وی وی آئی پی اور وی آئی ہی بلاکس میں کراچی کے مختلف فارم ہاوسز سے آنے والے تگڑے اور بھاری بھرکم جانور وں نے نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں، کنڈیارو سے آئے ہوئے بیوپاری نے کہا کہ ہر سال خرید وفروخت کی غرض سے قربانی کے جانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی لاتے ہیں ہمارے اور بھی جانور راستے میں ہیں جو س میلہ مویشیاں کی زینت بنیں گے.

    دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ناردرن بائی پاس مویشی منڈی شہاب اکرام نے بکروں کے بیوپاریوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ سے بکروں کے وی آئی بلاکس کی بکنگ کا آغاز کردیا جائے گا،بکروں کے بیوپاری جمعہ کو شام 7 بجے وی آئی پی بلاک میں بکنگ کراسکتے ہیں،شہاب اکرام ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی نے کہا کہ اس اقدام سے کراچی کے شہریوں کو با آسانی ہر نسل کا بکرا ناردرن بائی پاس مویشی منڈی سے مل سکے گا۔

    محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق

  • رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے گئیں

    رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے گئیں

    گلوکارہ اور اداکارہ رہنے والی رابی پیرزادہ جو مستقل طور پر شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں وہ آج کل قربانی کے جانور فروخت کر رہی ہیں.رابی پیرزادہ کے پرستاروں کے لئے یہ بات کافی انوکھی تھی کہ رابی نے یہ کیا کام شروع کر دیا ہے. رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے عید کی مناسبت سے چھوٹے اور بڑے جانور لیکر رکھے تھے اور ان کو اپنے فارم ہائوس پر بھی رکھا ہوا تھا، کافی عرصہ سے ان کو خالص خوراک کھلائی جا رہی تھی میں نے سوچا تھا لوگوں کو ایسے جانور فروخت کروں جو صحت مند ہوں اور جنہوں نے خالص خوراک کھائی ہو.اب جبکہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے لوگ جانوروں کی خریداری کررہے ہیں اس لئے میں نے قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنا شروع کر دیا

    ہے.انہوں نے مزید یہ کہا کہ قربانی کے جانوروں‌ کی قیمت مناسب ہونی چاہیے تاکہ لوگ اسے خرید سکیں کیونکہ بہر حال قربانی کرنے کی خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے.رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں ابھی تک کافی جانور فروخت کر چکی ہوں اور اندازہ لگائیں کہ پہلی کھیپ ختم ہو چکی ہے اب دوسری کھیپ میں جانور فروخت کررہی ہوں.
    یاد رہے کہ رابی پیرزادہ گلوکاہ اور اداکارہ تھیں ان کی کچھ نامناسب وڈیوز عام ہوئیں تو انہوں نے شوبز سے بالکل علیحدگی اخیتار کر لی اور برقعہ پہننا شروع کر دیاتھا.ان کے پرستار ان کو اس روپ میں بھی کافی پسند کرتے ہیں.

  • قربانی کے جانور چیر پھاڑ دیئے

    قربانی کے جانور چیر پھاڑ دیئے

    قصور
    آوارہ کتوں نے لاکھوں روپے قربابی کے درجنوں بکرے چیر پھاڑ دیئے تمام بکرے ہلاک علاقہ بھر میں شدید خوف و ہراس اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے سدباب کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے معروف زمیندار محسن تہاڑیہ اور وحید تہاڑیہ نے قربانے کے بکرے پال رکھے تھے جنہیں رات کی تاریکی میں آوارہ کتوں نے چیر پھاڑ ڈالا اور تمام بکرے ہلاک ہو گئے یاد رہے آوارہ کتوں کی تلفی کے اختیارات یونین کونسلز و میونسپل کمیٹیز سطح پر منتقل ہو چکے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اگر آوارہ کتے تلف کرتی تو یہ دلخراش واقع پیش نہ آتا علاقہ بھر میں اس واقع کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے کتوں کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے

  • کون کرنے جارہا ہے ٹائیگر کی قربانی ، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

    کون کرنے جارہا ہے ٹائیگر کی قربانی ، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

    لاہور : قربانی کرنے کا وقت جوں جوں قریب آرہا ہے قربانی کے جانور خریدنے والے بھی روز منڈیوں کا رخ کرنے لگے . ہر کوئی اپنے جانور کی منہ مانگے قیمت مانگتا ہے اور اپنے جانور کو پیار سے کئ نام دیتے ہیں . ایسے ہی لاہور کی مویشی منڈی میں ٹائیگر نامی بیل نے دھوم مچا دی ہے ۔ سولہ من وزنی ٹائیگر کی منفرد کھال اور چال ڈھال نے سب کو اپنا گرویدہ بنالیاہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سگیاں میں سجی مویشی منڈی میں ویسے تو طرح طرح کے قربانی کے جانورلائے گئے ہیں مگرٹائیگرنامی بیل کا مقابل کم از کم اس منڈی میں دکھائی نہیں دیتا۔

    سگیاں پل والی مویشی منڈی میں لائے جانے والے اس ٹائیگر کی چال ڈھال نرالی اور منفرد رنگت اس بیل کی خوبصورتی کو چار چاند لگارہی ہے، ناز نخروں سے پلنے والے بیل کا وزن سولہ من اور قیمت تیرہ لاکھ روپے ہے۔

    شہری نہ صرف اس منفرد بیل کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں بلکہ اسکی تعریقیں کرتے بھی نہیں تھکتے ۔ ٹائیگر نامی بیل کے مالک کا دعوی ہے کہ خاص نسل کا یہ جانور لاہور کے علاوہ صرف کراچی کی چند مویشی منڈیوں میں موجود ہے۔