Baaghi TV

Tag: قرعہ اندازی

  • حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، قرعہ اندازی کل ہو گی

    حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، قرعہ اندازی کل ہو گی

    حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل،درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اسلام آباد میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی :وزارت مذہبی امور کے مطابق کے مطابق بینکوں اور آن لائن طریقے سے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ملک بھر سے 63 ہزار سے زائد خواہشمندوں نے حج درخواستیں جمع کرائیں ۔

    ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    سرکاری حج اسکیم کیلئے 63 ہزار666 حج درخواستیں جمع ہوئیں۔ پاکستان کیلئے ٹوٹل حج کوٹہ اکاسی ہزار مقرر ہے سرکاری حج کوٹہ پر32 ہزار لوگ حج کرسکیں گے دیگر افراد پرائیویٹ سہولت کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

    صحافی سید فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہوگی سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے ہوں گے رواں سال 40 فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا گیا ہے۔ پاکستانی ایئرلائن حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

    وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

  • سی ڈی اے  ملازمین کے لیےسال 2022کے حج کی قرعہ اندازی کر دی گئی

    سی ڈی اے ملازمین کے لیےسال 2022کے حج کی قرعہ اندازی کر دی گئی

    اسلام آباد:سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق سی ڈی اے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے سال 2022کے حج کی قرعہ اندازی کر دی گئی،قرعہ اندازی کے مطابق 48مرد اور 02خواتین حج کی سعادت حاصل کریں گے،

    حج کی قرعہ اندازی کے لیے تقریب سی ڈی اے چیئرمین آفس میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے چیئرمین عامر علی احمد،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،ممبرفنانس رانا شکیل اصغر،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان،ممبر اسٹیٹ اینڈ پلاننگ نوید الہیٰ،ڈائریکٹر لیبر ریلیشن،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران و نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

    اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں حج کی قرعہ اندازی کاانعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلے سا ل کے لیے ملازمین کے حج کوٹہ میں اضافہ کیا جائے،اس موقع پرانھوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران نے تمام ملازمین کے لیے ایک ایک بنیادی تنخواہ اور الاؤنسز میں اضافہ کر کے مزدوروں کے دل جیت لیے ہیں،

    سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ انتظامیہ سی بی اے کے ساتھ مل کر باقی ماندہ مسائل کو فوری طور پر حل کرے گی،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی ترقیوں پر فوری عمل درآمد کروایا جائے اور سی ڈی اے مزدور یونین کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری دی جائے اور اسکے ساتھ ساتھ معاہدے کے مطابق ملازمین کے لیے پلاٹوں کی فوری قرعہ اندازی کی جائے،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا کہ ادارے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ سی ڈی اے کے ملازمین و افسران دن رات محنت کر کے ادارے کو مزید خوشحال اور مضبوط بنا رہے ہیں جس سے شہریوں میں یقینا سی ڈی اے کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے،انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ حج کوٹہ میں 10ملازمین کا اضافہ کر دیا گیا اور اگلے سال انشاء اللہ 60ملازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،

    انھوں نے کہا کہ میٹروبس پروجیکٹ پر دن رات کام کرنے پر ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے سی بی اے کی ڈیمانڈ پر ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ منظور کرتا ہوں،انھوں نے کہا کہ بہت جلد سی ڈی اے بورڈ سے ملازمین کی ترقیوں اور ٹائم سکیل پروموشن کی سمری کو منظور کرواکر ترقیوں اور ٹائم سکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے گا اسی طرح سی بی اے کی ڈیمانڈ کے مطابق ملازمین کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی جلد کی جائے گی اور ملازمین کے لیے 200رہائشی فلیٹ دیے جائیں گے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کی رہائش کی مشکلات میں کمی آسکے،انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اور سی بی اے یونین مل کر مزدوروں کے مسائل کے حل اور ادارے کی ترقی کے لیے کام کریں گے اور سی ڈی اے انتظامیہ سی بی اے کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • ایف بی آر کی پی او ایس کےتحت پہلی قرعہ اندازی،انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایف بی آر افسران بھی شامل

    ایف بی آر کی پی او ایس کےتحت پہلی قرعہ اندازی،انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایف بی آر افسران بھی شامل

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پی اوایس سسٹم پرانعامات دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ سال دسمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کیا تھا ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر پہلا انعام 10 لاکھ روپے کا ہوگا، 5 لاکھ روپے کے 2 اور اڑھائی لاکھ روپے کے 4 انعامات ہوں گے جبکہ50 ہزار روپے کے ایک ہزار انعامات دیئے جائیں گے۔

    ایف بی آر کا پی او ایس ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان

    ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل کے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی دسمبر2021 میں پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کرنے والے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

    تاہم اب ایف بی آر کی جانب سے پی اوایس سسٹم پرانعامات دینے کا آغا کر دیا گیا ہے۔

    ایف بی آرنے پہلی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات جیتنے والوں کے اعلانات کر دیے ہیں، انعامی رقم سے نان فائلرسے 40 فیصد اور فائلر سے20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہو گی۔

    ایف بی آرکی جانب سے پی اوایس سسٹم پرانعامات دینے سے متعلق اسلام آبادمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ٹیئرون ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریداری کرنے پرانعامی سکیم کا آغازکیا گیا ہے انعامی اسکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہرماہ کی15تاریخ کو ہو گی،ابتدائی طورپرانعامات مالیت 10 لاکھ روپے کا پہلا انعام تنویر احمد کا نکلا جبکہ دوسرا انعام فرحان اکرام اور آفتاب احمد کا 5 لاکھ روپے کا نکلا۔

    پابندی کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پوائنٹ آف سیل پر انعامات کیلیے کی جانے والی قرعہ اندازی میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں فیڈرل بورڈآف ریونیو کے افسران بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روزایف بی آر ہیڈکوارٹرمیں ہونے والی قرعہ اندازی میں ایف بی آرکے بعض افسران کے بھی نام نکلے ہیں اس کے علاوہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے منسلک حکام کے نام بھی شامل ہیں۔

    گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم 6 سال بعد گرفتار

    ترجمان نے بتایاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے صرف گریڈبیس اوراس سے اوپر کے افسران کیلئے اس انعامی اسکیم میں شمولیت پر پابندی عائد کی گئی تھی باقی ملازمین و افسران پر کوئی پابندی نہیں تھی یہ انعامی اسکیم صاف و شفاف ہے اور میڈیا کے سامنے کمپیوٹررائزڈ قرعہ اندازی کی گئی۔

    دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ جو فراڈ کریں گے ان کوبندکریں گے کاروبارنہیں کرنے دیں گے ملک بھر میں 3 ہزار رٹیلرز اور چین اسٹورز پی او ایس نصب کرکے ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک ہوچکے ہیں،ملک میں ٹیکس وصولی آٹومیشن کے ذریعے کررہے ہیں،آٹومیشن سے ٹیکس چوری میں کمی ہوسکتی ہے-

    چیئرمین ریڈ کریسنٹ ابرارالحق اپنی این جی او "سہارا” کےلیےفنڈریزنگ کرنے لگے