Baaghi TV

Tag: قصور

  • قصور  میں  ڈیجیٹل بلیک میلنگ سے تنگ 22 سالہ نوجوان طالبہ کی خودکشی

    قصور میں ڈیجیٹل بلیک میلنگ سے تنگ 22 سالہ نوجوان طالبہ کی خودکشی

    پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے الہٰ آباد میں ایک 22 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی-

    اطلاعات کے مطابق واقعہ 14 فروری کو پیش آیا جبکہ اس سلسلے میں 28 فروری کو تھانہ الہٰ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا متوفیہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی اور اپنے ایک ہمسائے و ہم جماعت کے ساتھ مبینہ تعلقات رکھتی تھی،لڑکی کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ مذکورہ لڑکا اسے ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کرتا رہا۔

    دباؤ اور خوف کے عالم میں طالبہ نے اپنے سونے کی بالیاں تک دے دیں، جنہیں فروخت کر کے لڑکے نے موبائل فون خریدا اور رقم خرچ کرتا رہا،تاہم جب پیسے ختم ہوئے تو مزید مطالبات شروع ہوگئے،معاملہ جب لڑکی کے اہلِ خانہ تک پہنچا تو انہوں نے عزت و آبرو بچانے کی خاطر لڑکے کے گھر جا کر رشتہ لینے کی درخواست کی مگر لڑکے کےوالد نے انکار کر دیا، اسکےباوجود مبینہ بلیک میلنگ کا سلسلہ رکا نہیں اور مزید رقم کےمطالبات جاری رہے۔

    اہل خانہ کے مطابق خودکشی کے اس افسوس ناک واقعہ سے قبل ویڈیو کال کے دوران دونوں کے درمیان گفتگو ہوئی، جس کے بعد لڑکی نے دوپٹے سے پھندہ بناکر اپنی جان لے لیجب لڑکی کی بہن کمرے میں داخل ہوئی تو وہ یہ منظر دیکھ کر سکتے میں آ گئی، جب کہ موبائل فون بھی آن حالت میں موجود تھا، گھر والوں نے شواہد محفوظ کر کے متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیے ہیں۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ قصور کے تھانہ الہٰ آباد میں درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر ملزم کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا تھا، درخواست گزار کے مطابق ملزم نے لڑکی کے ساتھ تعلقات کے دوران مبینہ طور پر ویڈیوز بنا کر اسے ہراساں کیا اور دباؤ ڈالتا رہا۔

    واقعہ 14 فروری کی رات پیش آیا، جبکہ مقدمہ 17 فروری کو درج کیا گیا، پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ متوفیہ کے ڈی این اے نمونے بھی مزید تحقیقات کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں، تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، فرانزک رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ لڑکا ن لیگی ایم پی اے احسن رضا خاں میو کا رشتے دار ہے میو بڑے قوم پرست ہیں اور پنجابیوں کے بڑے خلاف ہیں لیکن مریم نواز سے انصاف کی پوری امید ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے کر اس بیغیرت کو کیفر کردار تک ضرور پنہچائے گئیں-

  • ترقیاتی منصوبوں کے وعدے،مگر ایفاء نا ہونے دیکھ کر عوام میں بے چینی

    ترقیاتی منصوبوں کے وعدے،مگر ایفاء نا ہونے دیکھ کر عوام میں بے چینی

    قصور
    ترقیاتی منصوبے، وعدے تو ہیں لیکن شہری سہولیات اب بھی پیچھے
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں حکومت کی جانب سے نئے ترقیاتی منصوبوں کے وعدے کیے گئے ہیں لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ اصل میں روزمرہ سہولیات میں بہتری نظر نہیں آ رہی
    منصوبے کے تحت سڑکوں، پانی و نکاسی کے نظام اور پارکوں کی مرمت کا اعلان تو کیا گیا مگر زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں
    قصور دیپالپور روڈ،لاہور قصور روڈ،قصور بائی پاس کی سڑکیں خستہ حالی کا تاحال شکار ہیں
    عرصہ دراز سے قصور دیپالپور روڈ کی تعمیر ہی مکمل نہیں ہو سکی
    شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اندورن شہر کی کئی سڑکیں اب بھی خستہ حالت میں ہیں نالے گندے ہیں اور بارش کے موسم میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے بعض علاقوں میں تو نئی سڑکیں ابھی تک تعمیر نہیں ہوئیں، اور ترقیاتی فنڈز کے بارے میں شفافیت کی کمی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے صرف نمائش کے لیے ہیں اور شہری سہولیات میں حقیقی بہتری کی گنجائش ابھی باقی ہے
    مقامی حکام کا موقف ہے کہ منصوبے مرحلہ وار مکمل کئے جائیں گے مگر شہری توقع رکھتے ہیں کہ عملی نتائج جلد نظر آئیں

  • قصور:4 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی

    قصور:4 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی

    قصور کے علاقے مصطفی آباد میں 4 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی جسے تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کے آپریشن کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ،اطلاع ملنے پر ایم ایس جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین بھی اسپتال پہنچ گئے ایم ایس جنرل اسپتال لاہور نے متاثرہ بچی کے علاج کیلئے ڈاکٹر اظہر عالم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا-

    ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کا لاہور جنرل ہسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے، گائناکالوجسٹ متاثرہ بچی کا چیک اپ کر رہی ہیں، بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    صوبائی وزیرقانون رانا اقبال نے اسپتال انتظامیہ کو متاثرہ بچی کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور ڈی پی او قصور کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بچی کی شناخت نہیں ہوسکی، اس کے ورثا کی تلاش جاری ہے-

    پولیس کے مطابق ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ لاوارث بچی کے ورثا کی تلاش کیلئے بھی اشتہار شورو غوغا جاری کیا گیا ہے، روہی نالہ مصطفیٰ آباد سے 4 سالہ نامعلوم بچی ملی تھی جس کو سفاک ملزم نے زیادتی کے بعد پھینک دیا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ڈی پی او قصور نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

    قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

    قصور
    پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مذید چار اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے
    لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں اب رجسٹرڈ مینوفیکچررز پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے لیکن صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز کے ذریعے فروخت کی اجازت ہوگی
    یہ فیصلہ پنجاب کابینہ نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے محفوظ انتظامات کے لئے کیا ہے
    اس فیصلے پر عوام میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا
    کچھ شہریوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں میں مصروفیت بڑھے گی تاہم اکثر لوگوں نے اس اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ پتنگ بازی کے دوران حادثات اور بچوں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے لہٰذا اس فعل کو محدود اور سخت نگرانی کے ساتھ ہونا چاہیے
    کابینہ کی جانب سے پابندیاں واضح کی گئی ہیں کہ سامان صرف رجسٹرڈ افراد ہی تیار اور فروخت کر سکیں گے اور بسنت کے مقررہ دنوں تک ہی استعمال کی اجازت ہوگی
    واضع رہے کہ لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں بسنت منانے کی اجازت نہیں ہے بلکہ اُن اضلاع میں صرف پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے جو بعد میں لاہور میں بسنت کے لیے استعمال ہو گا لہذہ ان شہروں کی عوام محتاط رہے

  • قصور باغی ٹی وی کے دفتر میں 14ویں سالگِرہ کی تقریب

    قصور باغی ٹی وی کے دفتر میں 14ویں سالگِرہ کی تقریب

    قصور باغی ٹی وی کے دفتر میں 14ویں سالگِرہ کی تقریب

    قصور ( طارق نوید سندھو سے ) باغی ٹی وی کی چودھویں سالگِرہ کے موقع پر باغی ٹی وی قصور دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی میڈم تابندہ سلیم ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور، ممتاز حیدر اعوان ایڈیٹر باغی ٹی وی، ڈاکٹر غلام مصطفٰی بڈانی انچارج نمائندگان باغی ٹی وی ، طارق نوید سندھو بیوروچیف باغی ٹی وی قصور، عباس علی بھٹی بیوروچیف روزنامہ قدامت قصور، سینئر نائب صدر عامر علی بھٹی ڈسٹرکٹ بار قصور، چوہدری شفیق ظفر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ لاہور، عابد علی بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر طارق نوید سندھو کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ اور بیوروچیف قصور کا کارڈ بھی دیا گیا اس موقع پر باغی ٹی وی کے 14 برس مکمل ہونے پر سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طارق نوید سندھو کو باغی ٹی وی قصور کا بیوروچیف مقرر ہونے پر شرکاء نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،14ویں سالگرہ

    باغی ٹی وی کے 14 سال، حق گوئی، جرات اور عوامی آواز کی داستان،تحریر : سدرہ قیوم

    باغی ٹی وی سچ بولنے کی قیمت ادا کرتی صحافت. تحریر:رخسانہ سحر

  • سیلاب سے تباہیاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر

    سیلاب سے تباہیاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر

    راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے مزید سیکڑوں دیہات زیر آب آنے کے باعث ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کر لی۔

    قصور میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا خطرناک ریلا گزر رہا ہے، جس نے نوری والا، بھیڈیاں عثمان والا سمیت 100 سے زائد دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے،کبیروالا کے علاقے کنڈ سرگانہ، قتالپور اور بربیگی میں دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا، حفاظتی بند متعدد جگہوں سے ٹوٹنے کے باعث پانی تیزی سے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو رہا ہےاس کے علاوہ کوٹ مومن میں تخت ہزارہ کے قریب سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا جس کے بعد پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونے لگا ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اب تک 46 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ مجموعی طور 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے،اب تک پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار 944 موضع جات متاثر ہو چکے، 14 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 10 لاکھ سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آ رہا ہے، جب تک چناب میں پانی کم نہیں ہو گا اس وقت تک راوی کاپانی چناب میں شامل نہیں ہو گا۔

    ستلج میں پانی کی سطح برقرار ،کئی سکول بھی زیر آب،پناہ گزین کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    ادھر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کےمقام پر انتہائی اونچے درجے جبکہ دریائے راوی میں جسڑ کےمقام پر درمیانےدرجے اور شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہےبلوکی پر پانی کی آمداور اخراج ایک لاکھ 18 ہزار520 کیوسک اور سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 42ہزا ر690 کیوسک ہے ، چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ

  • أر پی او شیخوپورہ آج قصور میں کھلی کچہری لگائیں گے،موقع پر شکایات کا ازالہ کیا جائے گا

    أر پی او شیخوپورہ آج قصور میں کھلی کچہری لگائیں گے،موقع پر شکایات کا ازالہ کیا جائے گا

    قصور
    آر پی او شیخوپورہ آج قصور میں کھلی کچہری لگائیں گے

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر RPO شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل آج مورخہ 14.07.2025 بروز سوموار کو ڈسٹرکٹ قصور میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے
    وہ آج تھانہ سٹی چونیاں میں دن 11 بجے کھلی کچہری لگائیں گے اس کے بعد دوپہر 1:30 بجے تھانہ چھانگا مانگا میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنیں گے
    قصور پولیس کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود ہونگے اور موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا قصور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ
    شہری اپنی شکایات کے حل کے لیے تشریف لائیں

  • کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    قصور : کوٹ رادھا کشن میں خاتون کی حالت بگڑنے پر ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروا کر زچہ و چہ دونوں کی جان بچا لی گئی-

    ریسکیو حکام کے مطابق حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اس دوران خاتون کی حالت بگڑگئی،خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی گئی، خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور بچے دونوں کی جان بچالی گئی،بروقت اور بحفاظت ڈیلیوری ممکن بنانے پر خاتون کے لواحقین نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ہی ایمبولینس میں جڑواں بچوں کی ڈیلیوری کرواکر خاتون اور بچوں کی جان بچالی گئی تھی، نواحی علاقے خانپور بگاشیر سے حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا ، کہ راستے میں ہی خاتون کی حالت بگڑگئی ، تو ریسکیو عملے کو ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کروانا پڑی ،خاتون نے ڈیلیوری کے دوران 2 جڑواں بچوں کو جنم دیا-

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بروقت رسپانس کے باعث خاتون اور دونوں بچوں کی جان بچ گئی، زچہ و بچہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا،بروقت اور بحفاظت ڈیلیوری ممکن بنانے پر خاتون کے لواحقین نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا۔

    حمیرا اصغر کی تدفین کے لئے کئی شخصیات سامنے آ گئیں

  • دریائے ستلج قصور میں سیلابی صورتحال پر میسج

    قصور دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش پھیلی جعلی افواہوں پر رپورٹ میں بتایا گیا کہ

    قصور انٹرنیشنل بارڈر گنڈا سنگھ کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ صرف 33 کیوسک ہے جبکہ پانی کی سطح 7 فٹ ہے
    پانی کی سطح 6 فٹ ہو تو ڈیڈ لیول تصور کیا جاتا ہے جبکہ اس وقت ڈیڈ لیول سے صرف ایک فٹ پانی کی سطح بلند ہے
    دریائے ستلج گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 19.50 فٹ اور پانی کا بہاؤ ستر ہزار کیوسک ہو تو نچلے درجے کا سیلاب ہوتا ہے
    اگر پانی کی سطح 21.50 فٹ ہو اور پانی کا بہاؤ ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہو تو درمیانے درجے کا سیلاب ہو گا
    اور اسی طرح جب 23.50 فٹ بلند ہو گی اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ کیوسک تک پہنچ جائے تو اونچے درجے کا سیلاب کہلائے گا
    نیز بارشوں کے پانی سے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال نہیں پیدا ہوتی تاہم دریائے ستلج میں بھارتی آبی جارحیت سے ہی سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے جب انڈیا کی طرف سے پانی چھوڑا جاتا ہے
    انڈیا نے جن ڈیم سے پانی چھوڑا ہے ون ڈیمز میں بھی ابھی پانی کی سطح انتہائی کم ہے اور اسی باعث صورتحال کے مطابق قصور گنڈا سنگھ کے مقام پر فالحال سیلاب کی امید نہیں ہے

  • پنجاب بھر کی طرح قصور میں بھی دفعہ 144 نافذ ،ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    پنجاب بھر کی طرح قصور میں بھی دفعہ 144 نافذ ،ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    قصور
    پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 نافذ,ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کیساتھ متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں
    ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں
    عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی کرنے، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے نیز جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے
    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے