قصور
کوٹ رادہاکشن کے اندرونی پھاٹک پر سیمنٹ سے لوڈ کنٹینر ریلوے ٹریک پر پھنس گیا
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن کے اندرونی پھاٹک پر سیمنٹ سے لوڈ کنٹینر عین ریلوے ٹریک کے اوپر خراب ہو گیا ادھر جعفر ایکسپریس کے گزرنے کا وقت بھی تھا لوگوں نے بروقت رائیونڈ ریلوے اسٹیشن اور چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر اطلاع دی جس پر ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو چھانگا مانگا کے قریب
ٹریک پر روک لیا
لوگوں نے کنٹینر کو دو ٹریکٹروں کی مدد سے دھکیل کر ٹریک سے نکالا اور ٹریک کا راستہ بحال کیا جس پر جعفر ایکسپریس کافی منٹ لیٹ ہو کر منزل کی طرف روانہ ہوئی ریلوے انتظامیہ نے کوٹ رادہاکشن کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا
Tag: قصوریات ٹرین حادثہ

جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

چلتی ٹرین سے گر کر نوجون جانبحق
قصور
کوٹرادھاکشن نوجوان لڑکا ٹرین کے دروازے سےگر کر جانبحق
تفصیلات کے مطابق لڑکا ٹرین سے باہر دیکھتے ہوئے سینما موڑ کے قریب گرا
جانبحق ہونے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی
ریلوے پولیس و پنجاب پولیس مصروف تفتیش
ٹرین کو حادثہ
قصور
فرید ایکسپریس کو قصور سے کراچی کے لئیے روانہ ہوتے ہی حادثہ
تفصیلات کے مطابق گاڑی قصور سے نکلی ہی تھی کہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر سہاری روڈ ریلوے ٹریک پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے فرید ایکسپریس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہو گئی ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع پر ہی جانبحق ہو گیا
ریلوے پولیس قصور نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی
تاہم ٹرین کے مسافر نقصان سے محفوظ رہے


