قصور میں عید قربان کے ساتھ جشن پاکستان کی تیاریاں عروج پر
تفصیلات کے مطابق قصور میں جہاں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جا رہی ہے وہی یوم جشن آزادی پاکستان کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں لوگوں نے اپنے گھروں اور گلی محلوں کو قومی پرچموں اور رنگ برنگے بجلی کے قمقموں سے سجا رکھا ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے گنڈہ سنگھ بارڈر پر جانے کیلئے تیاری بھی کر رکھی ہے کیونکہ انڈیا اور پاکستان کی فورسز کے درمیان پریڈ ہر روز ہوتی ہے
Tag: قصوریات یوم آزادی

عید کے ساتھ یوم آزادی کی بھی تیاری

14 اگست کی تیاریاں عروج پر
قصور میں 14 اگست کی تیاریاں عروج پر
تفصیلات کے مطابق قصور میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح 14 اگست کی تیاریاں عروج پر ہیں جگہ جگہ جھنڈیوں بیجز کے علاوہ قومی پرچم کے رنگ کے ڈریس بھی سٹالز پر لگے ہیں بچے بوڑھے اور جوان سبھی یوم آزادی کیلئے خریداری کر رہے ہیں کچھ منچلے نوجوانوں نے اپنی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی قومی پرچم کی طرز پر پینٹ کروایا ہے

